کل کتب 6944

دکھائیں
کتب
  • 26 #7518

    مصنف : یحییٰ بن شرف النووی

    مشاہدات : 1549

    کتاب الاذکار جلد اول

    dsa (جمعرات 06 فروری 2025ء) ناشر : مرکز الکتاب ٹاؤن شب لاہور
    #7518 Book صفحات: 552

    شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک خاص مقام حاصل ہے اور تمام شرائع و مذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسان ہر لمحہ کر سکتا ہے اور اپنے خالق و مالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کروا سکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کے آداب و شرائط کو بھی ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے بہت سی کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں دعاؤں کو جمع کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’کتاب الاذکار ‘‘شارح صحیح مسلم و مصنف کتب کثیرہ امام یحییٰ بن شرف نووی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے جو ادعیہ و اذکار کے متعلق ایک مرجع کی حیثیت رکھتی ہے اور صبح و شام کیے جانے والے اذکار اور دعاؤں پر مشتمل ہے۔اس کتاب کو کتاب ، ابواب اور ذیلی فصلوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر کتاب کے آغاز میں نئے موضوع کی اہمیت و افادیت کتاب و سنت کے دلائل سے واضح کی گئی ہے۔نیز کتاب کے آخر میں ان جامع اذکار و ادعیہ کا بھی ذکر آگیا ہے جو صبح و شام کسی بھی وقت یا جگہ پڑھے جا سکتے ہیں۔ یہ کتاب چونکہ عربی زبان میں ہے تو اس کتاب کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر مولانا عبد القوی لقمان (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے مترجم موصوف نے سلیس ترجمہ کے ساتھ ساتھ کتاب کی مکمل تخریج، مشکل اور مبہم الفاظ کی وضاحت بھی کی ہے جس سے کتاب کی افادیت دو چند ہو گئی ہے۔اللہ تعالیٰ مترجم و ناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)

  • 27 #7517

    مصنف : چوہدری محمد سرفراز خاں

    مشاہدات : 794

    خلاصہ اصول تفسیر

    (بدھ 05 فروری 2025ء) ناشر : گرین لائٹ پریس گجرات
    #7517 Book صفحات: 77

    اصول ِتفسیر ایسے اصول و قواعد کا نام ہے جو مفسرین قرآن کے لیے نشان ِمنزل کی تعیین کرتے ہیں۔ تاکہ کلام اللہ کی تفسیر کرنے والا ان کی راہ نمائی اور روشنی میں ہر طرح کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رہے اور اس کے منشاء و مفہوم کا صحیح ادراک کر سکے ۔ زیر نظر کتاب ’’خلاصۂ اصول تفسیر‘‘چوہدری محمد سرفراز خان کی کاوش ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں قرآن کریم کے صحیح مفہوم اور منشاء خداوندی کو پانے کے لیے مختصر اصول بیان کیے ہیں جن کو پڑھ لینے کے بعد قرآن کریم کا مطالعہ آسان سے آسان تر ہو سکتا ہے اور جس سے قاری کو تلاوت میں حلاوت محسوس ہو گی۔(م۔ا)

  • 28 #7516

    مصنف : ڈاکٹر ارشاد الحق ابرار

    مشاہدات : 854

    اولیات عقیدہ

    (اتوار 02 فروری 2025ء) ناشر : شاکرین، لاہور
    #7516 Book صفحات: 307

    اوائل یا اولیات عربی کے لفظ ’’اول‘‘ کی جمع ہے، جس کے معنی ’’پہلی چیز ‘‘ کے آتے ہیں ۔ ہر وہ کام جو سب سے پہلے سرانجام پائے ’’ اول‘‘ کہلاتا ہے ’’اوائل‘‘ یا ’’اولیات‘‘ کے موضوع پر کئی محدثین نے ’’کتب الاوئل‘‘ کے نام سے مختلف علوم و فنون پر گراں قدر کتب مرتب کیں ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’اولیات عقیدہ‘‘ڈاکٹر ارشاد الحسن ابرار حفظہ اللہ(فاضل مدینہ یونیورسٹی،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ علوم اسلامیہ دی یونیورسٹی آف لاہور ) کی ایک اچھوتی تصنیف ہے جو اپنے موضوع پر اردو زبان میں اولین فکری ، علمی ،تحقیقی اور منفرد کاوش ہے ۔انہوں نے بڑی عرق ریزی سے اس اچھوتے موضوع پر قلم اٹھایا اور عقیدہ اسلامیہ سے متعلق اولیات کا کوئی گوشہ تشنہ نہیں چھوڑا۔کتب سلسلہ اولیات میں کتاب ہذا ایک بہترین اضافہ ہے۔اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے اور مصنف کے زورِ قلم میں مزید اضافہ فرمائے ۔(م۔ا)

  • 29 #7515

    مصنف : محمد اسامہ سرسری

    مشاہدات : 1818

    آؤ شاعری سیکھیں

    (ہفتہ 01 فروری 2025ء) ناشر : دار المصحف لاہور
    #7515 Book صفحات: 340

    شاعری کسی بھی انسان کے لیے اپنے احساسات و جذبات اور مشاہدات و تجربات کی عکاسی کا نام ہے۔ شاعری کا تعلق حساس لوگوں کے ساتھ زیادہ ہے لیکن اِن مشاہدات و خیالات اور تجربات کے اظہار کرنے کا طریقہ سب کا الگ الگ ہے کچھ لوگ اس کو عام باتوں کی طرح یعنی گفتگو سے ظاہر کرتے ہیں کچھ لوگ اس کو لکھ کر یعنی نثر کی صورت میں بیان کرتے ہیں جن کو مضمون، ناول نگاری، افسانوں اور کہانیوں کے زمرے میں رکھا جاتا ہے اور کچھ لوگ مختلف فنون جیسے مجسمہ سازی، سنگ تراشی، نقش نگاری اور فنِ مصوری کے ذریعے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہیں اور کچھ لوگوں کے خیالات کے اظہار کا ذریعہ شاعری ہوتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’آؤ شاعری سیکھیں‘‘محمد اسامہ سرسری کی تصنیف ہے۔انہوں نے اس کتاب میں فنِ شاعری کے نوآموز دوستوں کے لیے بالکل آسان انداز میں بیس اسباق پیش کیے ہیں جنہیں حل کر کے وہ با آسانی شاعری کے اوزان اور دیگر فنیات سے واقف ہو سکتا ہے۔نیز حرفِ روی اور علم قافیہ کی روایتی تفصیل اور آسان تشریح کرنے کے علاوہ الفبائی ترتیب پر شاعری سے متعلق اہم اہم اصطلاحات کی تشریح کی ہے اور شاعری کے عیوب پر تفصیلاً روشنی بھی ڈالی گئی ہے۔(م۔ا)

  • 30 #7514

    مصنف : محمد ظفیر الدین

    مشاہدات : 800

    اسوہ حسنہ مصائب سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کا مفصل بیان

    (جمعہ 31 جنوری 2025ء) ناشر : بیت الحکمت، لاہور
    #7514 Book صفحات: 162

    اسلام ایک دین فطرت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی تمام تر مخلوقات میں سے حضرت انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اس کی آزمائش کے لیے اسے دنیا میں اتارا پھر ازل سے ابد تک کے لیے نیکی اور برائی کے درمیان ایک آزمائش کے لیے مقررہ مدت تک زمین کو اس کا مسکن بنایا۔ اس کی تربیت و اصلاح کے لیے انبیاء کرام اور رسول مبعوث فرمائے جو حضرت انسان کی شیطان کے پر فریب جالوں کی نشاندہی اور اس سے بچنے کے طریقے بتاتے رہے۔ ان تمام انبیاء کرام اور رسولوں نے آزمائشوں میں کس طرح عزیمت کا رویہ برقرار رکھا، اپنے آپ کو دین پر مضبوطی سے رکھنا اور صبر و استقامت کے دامن کو مضبوطی سے تھامے ہوئے لوگوں کے درمیان اپنے حسن خلق کے ذریعے اصلاح و تبلیغ کا میدان سجائے رکھا۔ دنیا میں ہر انسان کو آزمایا جاتا ہے، انبیاء کرام سب سے عظیم ترین لوگ تھے اس لیے ان کی آزمائشیں اور مصائب بھی اس لحاظ سے بڑے تھے۔ ہم امت محمدیہ کے لوگ ہمارے لیے نبی کریم ﷺ کی زندگی کو اسوہ حسنہ قرار دیا گیا ہے۔ جدید دور اور حالات کے منظرنامے میں مسلمانوں کے لیے آزمائش کا میدان اور بھی سخت ہو گیا ہے۔ ایک مومن مسلمان کے لیے دنیا آزمائشوں کی آماجگاہ ہے۔ مگر دین اسلام تمام زمینوں اور زمانوں کے لیے رشد و ہدایت کا پیغام ہے اور نبی کریم ﷺ کی ذات گرامی اس کا عملی ظہور ہے۔ اس لیے یہ ممکن ہی نہیں کہ ہمیں کوئی تکلیف یا آزمائش آئے اور سیرت النبی ﷺ کے درخشاں باغیچے سے اس کے حوالے سے کوئی معطر رویہ مشعل راہ اور اسوہ حسنہ بن کر ہمارے سامنے نہ آئے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسوہ حسنہ مصائب سرور کونینﷺ کا مفصل بیان‘‘ مولانا ظفیر الدین کی بے مثال تصنیف ہے۔ فاضل مؤلف نے نبی کریم ﷺ کی زندگی میں مصائب و آلام کا ذکر کیا ہے اور اس حوالے سے آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ پیش کیا ہے تاکہ ہم بھی اس سے سبق حاصل کر کے اپنی زندگیوں کو سنت کے پیرائے میں ڈھال سکیں۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی محنت کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین(عمیر)

  • 31 #7513

    مصنف : ابو محمد امین اللہ پشاوری

    مشاہدات : 776

    تحفۃ المناظر یا تناقضات المقلدین

    (جمعرات 30 جنوری 2025ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، پشاور
    #7513 Book صفحات: 282

    کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اور عمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں ۔زمانہ قدیم سے اہل رائے اور ہل الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے موجودہ دور میں بھی عوام و خواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چند دہائیوں میں تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ اطاعت کو بھی قدرے فروغ حاصل ہوا ہے ۔ امت کا درد رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں اور کئی کتب تصنیف کیں ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ تحفۃ المناظر یا تناقضات المقلدین‘‘ شیخ ابو محمد امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ تعالیٰ نے منظور مینگل کی کتاب( تحفۃ المناظر) کے رد میں ایک تحقیقی رسالہ تصنیف کیا ہے۔ شیخ ابو محمد حفظہ اللہ نے اس میں احناف کے تناقضات کا محققانہ جائزہ پیش کیا ہے۔ (م۔ا)

  • 32 #7512

    مصنف : حماد اللہ وحید

    مشاہدات : 891

    تاریخ الفقہ و الفقہاء

    (بدھ 29 جنوری 2025ء) ناشر : زمزم پبلشرز کراچی
    #7512 Book صفحات: 178

    ہر مسلمان پر واجب اور ضروری ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی محبت کے بعد مسلمانوں کے علماء، مجتہدین اور اولیاء صالحین کی محبت اختیار کرے، خاص کر وہ ائمہ اور علماء جو پیغمبروں کے وارث ہیں، آسمان کے ستاروں کی طرح خشکی و تری کی تاریکیوں میں راستہ دیکھاتے ہیں، مخلوق کے سامنے ہدایت کے راستے کھولتے ہیں۔ خاتم الرسل ﷺ کی بعثت سے پہلے جو امتیں تھیں ان کے علماء بد ترین لوگ تھے، مگر ملت اسلامیہ کے علماء بہترین لوگ ہیں۔ جب کبھی رسول اللہ ﷺ کی سنت مطہرہ مردہ ہونے لگتی ہے تو اس کو یہ علماء ہی زندہ کرتے ہیں، اور اسلام کے جسم میں ایک تازہ روح پھونکتے ہیں۔ اسی طرح چاروں ائمہ مجتہدین اور دوسرے علماء حدیث جن کی مقبولیت کے آگے امت سرنگوں رہتی ہے، ان میں سے کوئی ایسا نہ تھا کہ رسول اللہ ﷺ کی کسی حدیث اور سنت کی مخالفت کا اعتقاد دل میں رکھتا ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تاریخ الفقہ و الفقہاء‘‘جو کہ حضرت مولانا مفتی حماد اللہ وحید صاحب کی تاریخ فقہ پر ایک نایاب تصنیف ہے۔ جس میں فاضل مصنف نے ائمہ اربعہ کی حالات زندگی، فقہی خدمات اور آخر میں برصغیر کے چند مشہور و معروف فقہاء کی خدمات اور برگزیدہ شخصیات کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان فقہاء دین کی سعی کو قبول و منظور فرمائے اور فاضل مصنف کو اجر عظیم سے نوازے۔ آمین(م۔ا)

  • 33 #7511

    مصنف : عبد المجید سوہدروی

    مشاہدات : 965

    سیرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا

    (منگل 28 جنوری 2025ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور
    #7511 Book صفحات: 146

    سید البشر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی چار بیٹیاں تھیں، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سب سے چھوٹی تھیں۔رسول اکرم ﷺ کو ان سے خاص محبت تھی۔اسی لیے فرمایا کہ فاطمہ خواتین جنت کی سردار ہونگی۔ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اکرم ﷺ سے بہت مشابہت رکھتی تھیں،چال ڈھال اور نشست و برخاست میں ہوبہو اپنے والد محمد مصطفیٰﷺ کی تصویر تھیں۔ ان کی زندگی میں خواتین اسلام کے لیے بڑا درس موجود ہے آج جبکہ امت کی بیٹیاں تہذیب کفر کی نقل میں اپنی ناموس و عزت سے بےخبر ہو رہی ہیں انہیں سیرت فاطمہ کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ ایک آئیڈیل خاتون اسلام کی زندگی کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال سکیں۔ایک مسلمان خاتون کے لیے سیرت فاطمۃ الزہرا ؓ میں اس کی زندگی کے تمام مراحل بچپن، جوانی، شادی، شوہر، خانہ داری، عبادت، پرورش اولاد، خدمت اور اعزا اقربا سے محبت غرض ہر مرحلہ حیات کے لیے قابل تقلید نمونہ موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’سیرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا ‘‘ مولانا عبد المجید سوہدروی﷫ کی تصنیف ہے۔اس کتاب میں انہوں نے جگر گوشۂ رسول سیدہ بتول حضرت فاطمۃ الزاہراء کی سیرت کردار اور اخلاق و گفتار کو بڑے آسان فہم انداز میں واضح کر دیا ہے۔موجودہ ایڈیشن سے قبل اس کتاب کے کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔اس ایڈیشن کو مسلم پبلی کیشنز، لاہور کے مدیر جناب محمد نعمان فاروقی﷾ نے نئے انداز میں تخریج کے ساتھ شائع کیا ہے جس اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کتاب کا موجودہ ایڈیشن اولاً مسلم پبلی کیشنز لاہور کی طرف سے تقریبا دس سال قبل شائع ہوا بعد ازاں اسی کتاب کا عکس مکتبہ الفہیم ،انڈیا نے جون 2014ء میں شائع کیا۔ (م۔ا)

  • 34 #7510

    مصنف : ابو حمزہ مقصود احمد المدنی

    مشاہدات : 999

    مختصر عقیدہ توحید اور کفر و شرک کی قسمیں

    (پیر 27 جنوری 2025ء) ناشر : دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
    #7510 Book صفحات: 132

    اللہ تبارک و تعالیٰ کے تنہا لائقِ عبادت ہونے ، عظمت و جلال اور صفاتِ کمال میں واحد اور بےمثال ہونے کا پختہ اعتقاد کے ساتھ اعتراف کرنے کا نام توحید ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کو جہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے۔ قرآن کریم میں شرک کو بہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے۔ مشرک انسان کی عقل کام نہیں کرتی۔ اسے ہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔ نیز شرک اعمال کو ضائع و برباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی و بربادی کا سبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی اللہ کے ساتھ الوہیت، ربوبیت اور اسما و صفات میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک بنایا وہ مشرک ہے۔توحید کے اثبات اور ردّشرک پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بےشمار واضح دلائل ہیں ۔  زیر نظر کتاب ’’ مختصر عقیدہ توحید اور کفر و شرک کی قسمیں‘‘ حافظ مقصود احمد مدنی (فاضل مدینہ یونیورسٹی) کی کاوش ہے فاضل مصنف نے علمائے محققین اور ائمہ سنت کی تحقیقات سے استفتادہ کر کے اسے مرتب کیا ہے اور اس میں توحید کی اہمیت اجاگر کی ہے اور شرک کی خرابیاں واضح کی ہیں ۔توحید کے متعلق مختلف مباحث اور اصطلاحات کو بڑی وضاحت سے آسان پیرائے میں بیان کیا ہے اور اسی طرح سے شرک کی اقسام اور اس کے متعلق دیگر چیزوں کو بڑی عمدہ ترتیب سے ذکر کیا ہے جس کا ایک عام مسلمان کے لیے اپنے عقیدہ و عمل کی حفاظت کے لیے جاننا اور سمجھنا بہت ضروری ہے۔(م۔ا)

  • 35 #7508

    مصنف : ڈاکٹر خالد علوی

    مشاہدات : 808

    اسلام اور اقلیتیں

    (ہفتہ 25 جنوری 2025ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
    #7508 Book صفحات: 83

    اسلام انسانی مساوات، اخوت اور ہمدردی کا مذہب ہے۔ اور اسلام کے اصولوں نے ہر مسلمان کو یہ سکھایا ہے کہ وہ بلا لحاظ رنگ و نسل اپنے پڑوسیوں اور اقلیتوں کی حفاظت کرے اﷲ تعالیٰ نے قرآن مجید میں مسلمانوں کو غیر مذاہب کے لوگوں کے لیے رواداری کا سلوک کرنے کی تلقین کی ہے بلکہ انہیں یہ بھی حکم دیا ہے کہ ان کی حفاظت میں غیر مسلموں کی جو عبادت گاہیں ہیں ان کا تحفظ ان کا فرض ہے۔ غیر مسلموں کے لیے ہمارے دین اسلام میں کتنی رواداری اور حسن سلوک کی تعلیم ہے، اس بات کا اندازہ کرنا ہو تو نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر ایک نظر ڈالیں۔ آپﷺ نے غیر مسلموں کے ساتھ جو احسان و ہمدردی اور خوش اخلاقی کے معاملات کیے، ان کی دنیا جہان میں نظیر ملنا مشکل ہے۔ زیر نظر کتاب ’’اسلام اور اقلیتیں‘‘ ڈاکٹر خالد علوی صاحب کی کاوش ہے انہوں نے اس مختصر کتاب میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ اسلامی ریاست غیر مسلموں کے حقوق کا نہ صرف یہ کہ تحفظ کرتی ہے بلکہ عدل و احسان کے عمدہ معیارات کو بھی قائم رکھتی ہے۔(م۔ا)

  • 36 #7507

    مصنف : ابو الفضل عبد الرحمٰن

    مشاہدات : 769

    انکشاف حقیقت

    (جمعہ 24 جنوری 2025ء) ناشر : نا معلوم
    #7507 Book صفحات: 123

    اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رہنمائی کے لیے انبیاء کرام اور رسولوں کو مبعوث فرمایا جو شرک و بدعت میں ڈوبی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم سے ہمکنار کرتے، اللہ تعالیٰ کے احکامات کو بندوں تک پہنچاتے۔ اس سلسلہ نبوت کی آخری کڑی ختم الانبیاء حضرت محمد ﷺ ہیں۔ آپﷺ ایک داعئ انقلاب، معلم، محسن و مربی بن کر آئے۔ جس طرح آپﷺ کے فضائل و مناقب سب سے اعلیٰ اور اولیٰ ہیں اسی طرح آپ ﷺ کی امت کو بھی اللہ رب العزت نے اپنی کلام پاک میں"امت وسط" کے لقب سے نوازہ ہے۔ اسلام نے اپنی دعوت و تبلیغ اور امت کے قیام و بقاء کے لیے اساس اولین ایک اصول کو قرار دیا ہے جو"امر بالمعروف و نہی عن المنکر" کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ دعوت الی الخیر، برائی سے روکنا اس امت کا خاصہ اور دینی فریضہ ہے۔ جب ہر فرد اپنے حقیقی مشن"امر بالمعروف و نہی عن المنکر" کو پہچانتے ہوئے عملی جامہ پہنائے گا تو ایک پر امن، باہمی اخوت اور مودّدت کا مثالی معاشرہ تشکیل ہو گا۔ آنحضرت ﷺ نے خود اپنی امت کو حکم دیا:"بلغو عنی ولو اٰیۃ"اسی حدیث مبارکہ کو اپنی بنیاد بنا کر دور حاضر میں بھی ایک جماعت دعوت و تبلیغ کا کام بہت شدّ و مد سے سرانجام دیتی نظر آتی ہے۔ یہ وہ جماعت ہے کہ جس میں کم فہم علماء اور شارٹ کٹ جنت کے خواہشمند امراء نے اس جماعت میں شمولیت اختیار کی۔ باخبر علماء نے مولانا محمد الیاس کو اس بدعت سے باز رکھنے کی کوششیں کیں، جماعت میں علماء کی کمی کی اور عوام الناس کی کثرت کی وجہ سے مولانا محمد الیاسؒ فکرمند ہو گئے کہ یہ جماعت آئندہ وقت میں کہیں فتنے کا سبب نہ بن جائے اور اس کا وبال میری گردن پڑ پڑے۔ آخرکار مولانا الیاسؒ کا اندیشہ حقیقت ہو گیا جماعت کی قیادت اہل علم کے ہاتھ نہ رہی اور جماعت غلو فی الدین کا شکار ہوتی چلی گئی۔ زیر نظر کتاب"انکشاف حقیقت" جو کہ مولانا عبد الرحمٰن صاحب کا تحقیقی مقالہ ہے۔ جس میں جماعت کی مختصر تاریخ، کارگردگی، فوائد و نقصان اور مولانا محمد الیاس دھلویؒ کا محققانہ جائزہ لیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے ہم دعاگو ہیں کہ وہ مصنف کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(عمیر)

  • 37 #7505

    مصنف : محمد امان بن علی الجامی

    مشاہدات : 1229

    دین کے تین اصول

    (بدھ 22 جنوری 2025ء) ناشر : صوبائی جمعیت اہل حدیث، ممبئی
    #7505 Book صفحات: 234

    دین کے تین بنیادی اصول ہیں رب کی معرفت،دین کی معرفت ،نبی و رسول کی معرفت ہیں ۔لہذا ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اپنے رب کی معرفت حاصل کرے اور تنہا اسی کی عبادت کرے نیز اس پر یہ بھی واجب ہے کہ وہ اپنے دین اور اپنے نبی محمدﷺ کی معرفت حاصل کرے تاکہ حقیقی طور پر اہل ایمان میں سے ہو جائے۔ یہی وہ تین اصول ہیں جن کے بارے میں قبر کے اندر اس سے سوال کیا جائے گا۔ان تین بینادی اصولوں کی معرفت کے لیے شیخ محمد بن عبدالوہاب کے عربی رسالہ بعنوان الاصول الثلاثة و أدلهتا کی زیر نظر شرح بڑی مفید ہے ۔ یہ شرح علامہ محمد امان بن علی جامی نے کی ہے ۔ ڈاکٹر اجمل منظور مدنی حفظہ اللہ نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ مترجم موصوف عقیدہ و منہج اور ردّ باطل میں اہل علم کے درمیان اپنی خاص پہچان رکھتے ہیں۔(م۔ا)

  • 38 #7503

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 881

    ترجمہ و تسہیل شرح عقیدہ واسطیہ

    (پیر 20 جنوری 2025ء) ناشر : مکتبہ اثریہ
    #7503 Book صفحات: 690

    عقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم و تفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام﷢ نے بےشمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نے بھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب و رسائل تحریر کیے گئے ہیں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کی کتاب ’’عقیدہ واسطیہ‘‘بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے امام ابن تیمیہ﷫ کی اس کتاب کے مفہوم و مطلب کو واضح کرنے کے لیے الشیخ محمد خلیل ہراس،الشیخ صالح الفوزان، الشیخ صالح العثیمین کی شروح قابل ذکر ہیں ۔ الشیخ خلیل ہراس کی شرح العقیدۃ الواسطیۃ پاک و ہند کے اکثر مدارس و جامعات کے نصاب میں شامل ہے ۔ اس کتاب میں عقیدۂ سلف کو قرآن و صحیح احادیث کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ باطل فرقوں کے اعتقادات کا دلائل کی روشنی میں رد بھی کیا گیا ہے۔ زیرنظر کتاب ’’ ترجمہ و تسہیل شرح عقیدۃ واسطیہ‘‘ فضیلۃ الشیخ خلیل ہراس کی تالیف کردہ شرح عقیدہ واسطیہ کا اردو ترجمہ ہے ۔ یہ شرح عقیدہ سے متعلق تقریباً تمام ہی پہلوؤں کو محیط و متوسط حجم کی ایک جامع شرح ہے۔مولانا مختار احمد سلفی حفظہ اللہ نے سلیس ارد و ترجمہ کے ساتھ اس کے مختصر حواشی ، مشکل الفاظ کی تشریح، اہم اعراب اور صیغوں کی مکمل توضیح اس انداز میں کی ہے کہ اسے ہر عام و خاص کے لیے یکسر مفید بنا دیا ہے۔ (م۔ا)

  • تجوید کی اہمیت

    (اتوار 19 جنوری 2025ء) ناشر : مکتبہ خدیجۃ الکبری کراچی
    #7502 Book صفحات: 210

    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجوید کے قواعد و ضوابط اور اصول و آداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ زیر نظر کتاب ’’القول الجلیل فی حکم الترتیل المعروف تجوید کی اہمیت ‘‘ محترم ابو معاویہ محمد عبد الستار محمود کوٹی صاحب کی تصنیف ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں تجوید کی اہمیت و ضرورت اور قرآن پاک کو باتجوید پڑھنے کے فوائد اور خلافِ تجوید پڑھنے کے نقصانات کو بہت ہی عمدہ انداز میں بیان کیا ہے۔(م۔ا)

  • 40 #7501

    مصنف : قاری اویس ادریس العاصم

    مشاہدات : 1088

    سیرت امام کائنات صلی اللہ علیہ وسلم سوالاً جواباً

    (ہفتہ 18 جنوری 2025ء) ناشر : العاصم اسلامک بکس لاہور
    #7501 Book صفحات: 132

    روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء و رسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد کرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِ اول ایک ہی شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کے لیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کر دیتا ہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانے اور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اور انسان کے لیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کے پاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نے اسوۂ حسنہ قرار دیا اور اس اسوۂ حسنہ کے حامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلا رہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے ’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سیرت امام کائنات ﷺ سوالا ؟‘‘ شیخ القراء و المجودین قاری محمد ادریس العاصم رحمہ اللہ کے صاحبزدگان قاری ابوبکر العاصم ،قاری اویس ادریس العاصم کی مشترکہ کاوش ہے۔مرتبین نے اس کتاب میں سیرۃ النبی ﷺ کے بارے میں اہم معلومات سوال و جواب کی صورت میں جمع کیں ہیں جس میں آپ ﷺ کی مکمل حیات مبارکہ بیان کر دی ہے ۔ (م۔ا)

  • 41 #7500

    مصنف : عزیر یونس سلفی المدنی

    مشاہدات : 1944

    صحاح ستہ

    (جمعہ 17 جنوری 2025ء) ناشر : مکتبہ دار التوحید الاسلامیہ لاہور
    #7500 Book صفحات: 328

    ’’ صحاح‘‘صحیح کی جمع ہے۔صحاحِ ستہ سے مراد حدیث پاک کی چھ مشہور و معروف مستند کتابیں ہیں ان چھ کتابوں (صحیح بخاری ،صحیح مسلم،جامع ترمذی،سنن ابی داؤد ، سنن نسائی ،سنن ابنِ ماجہ ،محمد بن يزيد ابن ماجہ)کو ”اصولِ ستہ، صحاحِ ستہ، کتبِ ستہ اور امہاتِ ست“ بھی کہتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’صحاح ستہ‘‘ فضیلۃ الشیخ ابو محمد عزیر یونس السلفی المدنی حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے حدیث کی کتب ستہ کے مصنفین کے حالاتِ زندگی تفصیل سے بیان کر دیے ہیں اور ان کی احادیث نبویہ پر مشتمل تصنیفات کا بڑے احسن انداز میں تعارف پیش کیا ہے۔ (م۔ا)

  • 42 #7499

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1064

    نشہ آور اشیاء

    (جمعرات 16 جنوری 2025ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی
    #7499 Book صفحات: 552

    شراب اور نشہ آور اشیاء معاشرتی آفت ہیں جو صحت کو خراب خاندان کو برباد،خاص و عام بجٹ کو تباہ اور قوت پیداوار کو کمزور کر ڈالتی ہیں۔ان کے استعمال کی تاریخ بھی کم و بیش اتنی ہی پرانی ہے جتنی انسانی تہذیب کی تاریخ یہ اندازہ لگانا تو بہت مشکل ہے کہ انسان نے ام الخبائث کا استعمال کب شروع کیا اور اس کی نامسعود ایجاد کا سہرہ کس کے سر ہے ؟ تاہم اس برائی نے جتنی تیزی سے اور جتنی گہرائی تک اپنی جڑیں پھیلائی ہیں اس کا اندازہ اس سے کیا جا سکتا ہے کہ تمام عالمی مذاہب نے اس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نشہ آور اشیاء ‘‘ اسلامک فقہ اکیڈمی ،انڈیا کے زیر اہتمام مارچ 2012ء میں منعقد کیے جانے والے اکیسویں سیمینار میں اس موضوع پر پیش کیے جانے والے علمی ،فقہی اور تحقیقی مقالات و محاضرات کا مجموعہ ہے ۔اسلامک فقہ اکیڈمی نے منشیات کی کثرت اور اس کے نقصانات نیز مسلم معاشرہ پر اس کے مضر اثرات کو دیکھتے ہوئے اس موضوع کو اپنے اکیسویں سیمینار میں شامل کیا ہے اس موضوع کے حوالے سے جامع سوالنامہ تیار کر کے اہل علم کی خدمت میں پیش کیا۔ بعد ازاں مولانا صفدر زبیر ندوی صاحب نے بڑی محنت سے اسے کتابی صورت میں مرتب کیا۔(م۔ا)

  • 43 #7498

    مصنف : یحییٰ بن شرف النووی

    مشاہدات : 748

    مفتی اور مستفتی کے لیے فتویٰ کے آداب

    (بدھ 15 جنوری 2025ء) ناشر : العاصم اسلامک بکس لاہور
    #7498 Book صفحات: 82

    اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام۔ فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سے متعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کے جواب میں کوئی عالم دین اور احکامِ شریعت کے اندر بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے۔فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کا سلسلہ رسول ﷺ کے مبارک دور سے چلا آ رہا ہے ۔نبی کریم ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے سوال کرنے اور اس سوال کا جواب دینے کے ادب و آداب بھی سکھلائے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مفتی اور مستفتی کے لیے فتویٰ کے آداب ‘‘ امام ابو ذر زکریا یحییٰ بن شرف النووی کی کتاب ’’آداب فتویٰ و المفتی و المستفتی ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے امام نووی رحمہ اللہ نے اس کتاب کے مقدمہ میں فتویٰ کی اہمیت، فضیلت اور خطرات پر بحث کرنے کے بعد اِس موضوع پر تین فصلیں قائم کیں۔ جن میں مفتی کا متقی و پرہیزگار، ہونا اور اُس کی شروط بیان کرنے کے ساتھ اس امر کی وضاحت کی ہے کہ فتوئ دینے کا اہل کون ہے؟ پھر مستقل اور غیر مستقل کے عنوان سے فصل قائم کر کے مفتیوں کی اقسام اور ان کے احوال بیان کیے ہیں۔ موجودہ دور میں ہر وہ آدمی جسے لوگوں کے سوال و جواب دینے پڑتے ہیں وہ اس کتاب کا محتاج ہے کیوں کہ اس کے مطالعہ سے وہ احسن انداز کے ساتھ جواب دینا سیکھ لیتا ہے۔ شیخ القراء و المجودین قاری محمد ادریس العاصم رحمہ اللہ کے صاحبزدے قاری اویس ادریس العاصم نے اسے اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے۔(م۔ا)

  • 44 #7497

    مصنف : ابو اسامہ عبد الرحمن لودھروی

    مشاہدات : 556

    مبشرات فی حل مختارات من ادب العرب

    (منگل 14 جنوری 2025ء) ناشر : مکتبہ امدادیہ ملتان
    #7497 Book صفحات: 427

    عربی زبان و ادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی و انسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جو انسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔اس زبان کی نشر و اشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج و اشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان و ادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم و تعلم کا بطور خاص اہتمام کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’مبشرات فی حل مختارات من ادب العرب‘‘مولانا ابو اسامہ عبد الرحمن لودھروی کی تصنیف ہے جو کہ مدارس اسلامیہ کے نصاب میں شامل سید ابو الحسن علی ندوی کی عربی ادب پر لکھی گئی عربی تصنیف ’’مختارات من ادب العربی‘‘کی شرح ہے۔اس شرح نے صرف طلباء ہی نہیں بلکہ اساتذہ و علماء کی مشکل کو بھی حل کیا ہے یہ شرف صرفی و نحوی اور ادبی و لغوی تحقیق و بامحاورہ مطلب خیز ترجمہ پر مشتمل ہونے کے علاوہ بھی کئی خوبیوں کی حامل ہے۔(م۔ا)

  • 45 #7496

    مصنف : محمد کفیل خان

    مشاہدات : 691

    مبادیات تفسیر

    (پیر 13 جنوری 2025ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور
    #7496 Book صفحات: 96

    قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہترین لوگ قرار دیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیر کرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سے باب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہو چکے ہیں ۔اور ماضی قریب میں برصغیرِ پاک و ہند کے تمام مکتب فکر کے علماء نے قرآن مجید کی اردو تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مبادیات تفسیر‘‘ تفسیر اور قرآنی علوم پر مشتمل مولانا محمد کفیل خان صاحب کی کاوش ہے ۔جس میں انہوں نے تفسیر قرآن کے سلسلے میں بہت سے نادر و نایاب جواہرات کو عمدہ اسلوب میں جمع کر دیا ہے ۔ یہ کتاب عوام اور طلبہ و علماء کے لیے یکساں مفید ہے ۔(م۔ا)

  • 46 #7495

    مصنف : محمد مالک کاندھلوی

    مشاہدات : 818

    منازل العرفان فی علوم القرآن

    (اتوار 12 جنوری 2025ء) ناشر : ناشران قرآن لیمیٹڈ لاہور
    #7495 Book صفحات: 852

    علومِ قرآن سے مراد وہ تمام علوم و فنون ہیں جو قرآن فہمی میں مدد دیتے ہیں اور جن کے ذریعے قرآن کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ ان علوم میں وحی کی کیفیت، نزولِ قرآن کی ابتدا اور تکمیل، جمع قرآن، تاریخ تدوین قرآن، شانِ نزول، مکی و مدنی سورتوں کی پہچان، ناسخ و منسوخ، علم قراءات، محکم و متشابہ آیات وغیرہ، اعجاز القرآن، علم تفسیر، اور اصول تفسیر وغیرہ جیسے علوم شامل ہیں۔ علومِ قرآن کے مباحث کی ابتداء عہد نبوی اور دورِ صحابہ کرام سے ہی ہو چکی تھی تاہم دوسرے اسلامی علوم کی طرح اس موضوع پر بھی مدون کتب لکھنے کا رواج بہت بعد میں ہوا۔ قرآن کریم کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآن اور نبوی علوم کی روشنی میں ہی سمجھا جائے۔ علوم قرآن کو اکثر جامعات و مدارس میں بطور مادہ پڑھایا جاتا ہے اور اس کے متعلق عربی و اردو زبان میں علوم القرآن کے موضوع پر اس کے ماہرین نے متعدد کتب لکھی ہیں ۔ان میں الاتقان فی علوم القرآن ، البرہان فی علوم القرآن ، مناہل العرفان فی علوم القرآن ،المباحث فی علوم القرآن اور علوم القرآن از تقی عثمانی قابل ذکر ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’منازل العرفان فی علوم القرآن‘‘مولانا محمد مالک کاندھلوی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔یہ کتاب قرآن کریم کے علوم اس کی حقیقی عظمتوں ، اعجاز و بلاغت اور مقاصد کے لیے ایک رہنما کتاب ہے۔(م۔ا)

  • 47 #7493

    مصنف : عمار محمد اعظم

    مشاہدات : 618

    غرید المحاریب الشیخ محمد ایوب

    (جمعہ 10 جنوری 2025ء) ناشر : العاصم اسلامک بکس لاہور
    #7493 Book صفحات: 448

    قاری محمد ایوب بن محمد یوسف بن سلیمان عمر برمی 1990ء میں مسجد نبوی کے معاون امام مقرر ہوئے اور 1997ء تک امامت کے فرائض انجام دیتے رہے، اور مسجد قباء اور مسجد قبلتین میں بھی امام رہے۔یہ شیخ ایوب کا خاص اعزاز ہے کہ انہوں نے 1410ھ کے رمضان المبارک میں تنہا مسجد نبوی میں تراویح کی نماز پڑھائی۔17؍ اپریل 2016 ء کو نماز فجر کے بعد اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 64 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ انتقال سے ایک روز قبل مسجد نبوی میں عشاء کی نماز انہوں نے خود پڑھائی تھی ۔ حرم مدنی کے سب سے بڑے امام فضیلۃ الشیخ عبد الرحمن علی الحذیفی حفظہ اللہ نے شیخ ایوب کی نماز جنازہ پڑھائی، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ زیر نظر کتاب ’’ غرید المحاریب الشیخ محمد ایوب ‘‘ فضیلۃ الشیخ عمار محمد اعظم حفظہ اللہ کی تصنیف ہے یہ کتاب شیخ ایوب برمی رحمہ اللہ کی سیرت پر لکھی گئی ایک منفرد کاوش ہے۔جس میں فاضل مصنف نے آپ کے قرآنی شب و روز کی نقاب کشائی کرنے کی کوشش کی ہے ، آپ کے مدارس و شیوخ کا ذکر خیر بھی کیا گیا ہے، اس کتاب میں آپ کے فضائل و مناقب کے ساتھ ساتھ آپ کی جہود و آثار کا اعتراف بھی کیا گیا ہے، اس ضمن میں آپ کی تلاوت و قراءت کے بارہ میں کبار قراء کرام کی آراء بھی ذکر کی گئی ہیں ۔اللہ تعالیٰ شیخ ایوب رحمہ اللہ کے جنت الفردوس میں درجات بلند فرمائے ۔(آمین)یہ کتاب چونکہ عربی زبان میں ہے تو شیخ القراء و المجودین قاری محمد ادریس العاصم رحمہ اللہ کے صاحبزدے قاری اویس ادریس العاصم (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے اسے اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔(م۔ا)

  • 48 #7492

    مصنف : قاضی سعید احمد الحسنی

    مشاہدات : 770

    بدر السعید شرح اردو نحو میر

    (جمعرات 09 جنوری 2025ء) ناشر : مکتبہ دار العلوم کورکی بلوچستان
    #7492 Book صفحات: 443

    علومِ نقلیہ کی جلالت و عظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ان کے اسرار و رموز اور معانی و مفاہیم تک رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ علومِ عربیہ میں علم نحو کو جو رفعت و منزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتا ہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر و تحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے وہ سب سے پہلے نحو کے اصول و قواعد کی معرفت کا محتاج ہوتا ہے کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیری نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول و قواعد ،اصولی و فقہی احکام و مسائل کا فہم و ادراک اس علم کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا یہی وہ عظیم فن ہے کہ جس کی بدولت انسان ائمہ کے مرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتا ہے ۔ قرآن و سنت اور دیگر عربی علوم سمجھنے کے لیے ’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتا ہے اس کے بغیر علوم اسلامیہ میں رسوخ و پختگی اور پیش قدمی کا کوئی امکان نہیں ۔ قرنِ اول سے لے کر اب تک نحو و صرف پر کئی کتب اور ان کی شروح لکھی جا چکی ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’بدر السعید شرح اردو نحو میر‘‘ قاضی سعید احمد الحسنی کی کاوش ہے انہوں نے سلیس انداز میں عبارتِ ’’نحو میر‘‘ کو حل کرنے کی کوشش کی ہے ۔یہ شرح ہر درجہ کے طلباء کے لیے ایک بہترین شرح ہے ۔ ’’نحو میر‘‘،ہدایۃ النحو‘‘ اور کافیہ پڑھانے والے اساتذہ کے لیے بھی مفید اور معاون شرح ہے ۔(م۔ا)

  • 49 #7491

    مصنف : قاری اویس ادریس العاصم

    مشاہدات : 639

    ارمغان پروفیسر سید ابوبکر غزنوی رحمۃ اللہ علیہ

    (بدھ 08 جنوری 2025ء) ناشر : العاصم اسلامک بکس لاہور
    #7491 Book صفحات: 610

    برصغیر پاک و ہند کے علمی و دینی خاندانوں میں خاندان غزنویہ (امرتسر) ایک عظیم الشان خاندان ہے اس خاندان کی علمی و دینی اور سیاسی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے جو کہ ایک ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔تحریک آزادئ وطن میں اس خاندان کے افراد نے عظیم کارنامے سرانجام دیئے۔مختلف اہل قلم نے خاندان غزنویہ کی مختلف شخصیات کے تعارف تدریسی و تبلیغی خدمات کے متعلق مضامین لکھے اور کتب تصنیف کیں۔ زیرنظر کتاب ’’ ارمغان پروفیسر سید ابوبکر غزنوی رحمہ اللہ ‘‘ شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم رحمہ اللہ بن قاری اویس ادریس العاصم،سید کلیم حسین شاہ بخاری (فاضل مدینہ یونیورسٹی )کی مشترکہ کاوش ہے ۔یہ کتاب دس ابواب پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ مرتبین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں اسلاف کی سیرت سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (م۔ا)

  • 50 #7490

    مصنف : ڈاکٹر سفرالحوالی

    مشاہدات : 1173

    انجام کیا ہو گا؟

    (منگل 07 جنوری 2025ء) ناشر : ضرب آہن پبلشرز اسلام آباد
    #7490 Book صفحات: 69

    اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کے بعد ضروری ہے کے اللہ تعالیٰ کے دوستوں کے ساتھ محبت اور اس کے دشمنوں کے ساتھ عداوت و نفرت قائم کی جائے چنانچہ عقیدہ اسلامیہ جن قواعد پر قائم ہے، اُن میں سے ایک عظیم الشان قاعدہ یہ ہے کے اس پاکیزہ عقیدے کو قبول کرنے والا ہر مسلمان اس عقیدے کے ماننے والوں سے دوستی اور نہ ماننے والوں سے عدوات رکھے۔اسلام میں دوستی اور دشمنی کی بڑی واضح علامات بیان کی گئی ہیں، ان علامات کو پیش نظر رکھ کر ہر شخص اپنے آپ کو تول سکتا ہے کہ وہ کس قدر اسلام کی دوستی اور دشمنی کے معیار پر پورا اُتر رہا ہے۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’انجام کیا ہو گا ‘‘ شیخ سفر بن عبدالرحمٰن الحوالی کے ایک خطاب کی کتابی صورت کا ترجمہ ہے شیخ کا یہ خطاب ’’ الوعد و الوعد و المفتری‘‘ کے عنوان سے اولاً عربی زبان میں کتابی صورت میں شائع ہوا بعد ازاں اسے اردو قالب میں ڈھالا گیا ہے ۔شیخ موصوف نے یہ خطاب اکتوبر1991ء میں منعقد ہونے والی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کے پس منظر میں کیا تھا ۔اس رسالہ میں شیخ نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ عصر حاضر میں مسلمانوں کی اکثریت ذلت و رسوائی اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی نافرمانی کے نتیجے میں ہے کہ ہم مسلمان اسلام دشمنوں کو اپنا خیر خواہ سمجھ بیٹھے ہیں۔اسلام کے دشمنوں اور ان کے عزائم کو بروقت اور صحیح تناظر میں جان لینے اور ان کے خلاف عملی طور پر دفاعی تدابیر اختیار کرنے میں ہی امت مسلمہ کی کامیابی کا راز پنہاں ہے ۔اور شیخ موصوف کا یہ خطبہ قیام اسرائیل کے تناظر میں عقیدہ ’’ الولاء والبراء‘‘ کو اجاگر کرتا ہے جسے مسلمان سقوط خلافت کے بعد فراموش کر چکے ہیں ۔(م۔ا)

< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ... 277 278 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11388
  • اس ہفتے کے قارئین 69403
  • اس ماہ کے قارئین 2364043
  • کل قارئین121068633
  • کل کتب8999

موضوعاتی فہرست