#7498

مصنف : یحییٰ بن شرف النووی

مشاہدات : 302

مفتی اور مستفتی کے لیے فتویٰ کے آداب

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3690 (PKR)
(بدھ 15 جنوری 2025ء) ناشر : العاصم اسلامک بکس لاہور

اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام۔ فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سے متعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کے جواب میں کوئی عالم دین اور احکامِ شریعت کے اندر بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے۔فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کا سلسلہ رسول ﷺ کے مبارک دور سے چلا آ رہا ہے ۔نبی کریم ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے سوال کرنے اور اس سوال کا جواب دینے کے ادب و آداب بھی سکھلائے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مفتی اور مستفتی کے لیے فتویٰ کے آداب ‘‘ امام ابو ذر زکریا یحییٰ بن شرف النووی کی کتاب ’’آداب فتویٰ و المفتی و المستفتی ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے امام نووی رحمہ اللہ نے اس کتاب کے مقدمہ میں فتویٰ کی اہمیت، فضیلت اور خطرات پر بحث کرنے کے بعد اِس موضوع پر تین فصلیں قائم کیں۔ جن میں مفتی کا متقی و پرہیزگار، ہونا اور اُس کی شروط بیان کرنے کے ساتھ اس امر کی وضاحت کی ہے کہ فتوئ دینے کا اہل کون ہے؟ پھر مستقل اور غیر مستقل کے عنوان سے فصل قائم کر کے مفتیوں کی اقسام اور ان کے احوال بیان کیے ہیں۔ موجودہ دور میں ہر وہ آدمی جسے لوگوں کے سوال و جواب دینے پڑتے ہیں وہ اس کتاب کا محتاج ہے کیوں کہ اس کے مطالعہ سے وہ احسن انداز کے ساتھ جواب دینا سیکھ لیتا ہے۔ شیخ القراء و المجودین قاری محمد ادریس العاصم رحمہ اللہ کے صاحبزدے قاری اویس ادریس العاصم نے اسے اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

4

عرض مترجم

 

7

ابتدائیہ

 

9

امام ابو القاسم الصیمری کا تعارف

 

16

تعارف خطیب بغدادی

 

19

تعارف ابو عمرو ابن الصلاح

 

20

نص کتاب کی تخریج میں طریقہ کار

 

23

مشمولات کتاب

 

24

مقدمہ

 

26

کون فتوی دینے کے لائق ہے ؟

 

29

مفتی کے لیے ورع و دیانت داری لازمی ہے

 

30

مفتی کے لیے شروط

 

31

مفتی کی اقسام

 

33

اہلیت مفتی سے متعلق بعض مسائل

 

39

مفتی سے متعلق احکام

 

41

آداب فتوی

 

49

مستفتی کے لیے آداب و احکام اور طریقہ کار ۔

 

68

اس موضوع کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3848
  • اس ہفتے کے قارئین 162380
  • اس ماہ کے قارئین 1681453
  • کل قارئین115573453
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست