(جمعرات 19 دسمبر 2024ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
قرآن مجید انسانوں کی راہنمائی کے لیے رب العالمین کی طرف سے نازل کی گئی آخری کتاب ہے ۔اور قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا سرچشمہ اور نوعِ انسانی کے لیے ایک کامل اور جامع ضابطۂ حیات ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلندی اور آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے کہ اس کے معانی و مفاہیم کو سمجھا جائے ،اس کی تفہیم کے لیے درس و تدریس کا اہتمام کیا جائے اور اس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔آج دنیا میں کم و بیش 103 زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم و حواشی شائع ہو چکے ہیں۔جن میں سے ایک اہم زبان اردو بھی ہے ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ کرنے والے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے دو فرزند شاہ رفیع الدین اور شاہ عبد القادر ہیں۔ اب تو اردو زبان میں بیسیوں تراجم قرآن و حواشی اور تفاسیر دستیاب ہیں ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’واضح البیان‘‘شارح صحیح بخاری مولانا داؤد راز رحمہ اللہ کے تفسیری حواشی اور مولانا محمد جونا گڑھی کے ترجمہ قرآن پر مشمل ہے ۔مکتبہ قدوسی...