#2424

مصنف : حافظ نذر احمد

مشاہدات : 12085

آسان ترجمہ قرآن مجید۔ سورۃ البقرۃ

  • صفحات: 280
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11200 (PKR)
(اتوار 22 مارچ 2015ء) ناشر : مسلم اکادمی لاہور

قرآن کریم کلام ِ الٰہی جس میں انسان کی رشد وہدایت اور دائمی فلاح وکامرانی کے تمام اصول بیان کر دیئے گئے ہیں۔قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے ۔ لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ہماری مادری زبان چونکہ عربی نہیں ہے، اس لیے تراجم قرآن کا سہارا لینا ناگزیر ہے اردو زبان میں بے شمار تراجم ہو چکے ہیں اور ہر ترجمے کی اپنی خصوصیات ہیں آج دنیاکی کم وبیش 103 زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہوچکے ہیں۔جن میں سے ایک اہم زبان اردو بھی ہے ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ کرنے والے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ﷫ کے دو فرزند شاہ رفیع الدین ﷫اور شاہ عبد القادر﷫ ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’آسان ترجمہ.. سورۃ البقرۃ‘‘ محترم حافظ نذر احمد صاحب کی کاوش ہے۔ جس طرح کہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ قرآن مجید کے معنیٰ اور اس کا صحیح مفہوم سمجھنے کے لیے عربی زبان کی گرائمر (صرف ونحو) کا جاننا ضروری ہے۔ اس لیے محترم حافظ صاحب نے شروع میں چند ابتدائی ضروری قواعد کوبیان کیا ہے جن کے بغیر صحیح ترجمہ اور صحیح مفہوم سمجھنا ممکن نہیں۔ موصوف نے عربی زبان کے بنیادی قواعد کے 20 سبق پیش کیے ہیں۔ ان میں نحو کے چند اسباق کے علاوہ تمام سبق علم الصرف سے متعلق ہیں۔ اور عربی قواعد کے علاوہ سورۃ البقرہ میں بار بار استعمال ہونے والے حروف اور مشکل الفاظ بھی مع ترجمہ حروف ابجد کی ترتیب سے جمع کردیئے ہیں۔ یہ ترجمہ لفظی ترجمہ بھی ہے اور بامحاورہ بھی۔پھر اس ترجمے کی نظر ثانی کرنے والوں میں دیوبندی ، بریلوی، اور اہل حدیث تینوں مسلک کے جید علماء شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ حافظ نذر احمد ﷫ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے قرآن فہمی کے طلبہ و طالبات کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین ( م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

عربی زبان کے بنیادی قواعد کے بیس سبق

 

سورۃ البقرہ

 

ایک ایک لفظ کا جدا جدا ترجمہ

 

دوسری سطح میں سلیس ترجمہ

 

ہر صفحہ کا حاشیہ میں اس صفحہ کے افعال کی مشق

 

مادہ ہائے افعال کے چارٹ

 

سورۃ البقرہ کےمجرد مادہ ہائے افعال

 

سورۃ البقرہ کے ثلاثی مزید فیہ ، رباعی وغیرہ

 

مکمل قرآن مجید کے جملہ مادہ ہائے افعال 1230

 

نوٹ فرمالیں

 

1۔سورۃ البقرہ کے ہر صفحہ کےحاشیہ میں افعال کی مشق ہے

 

2۔ہر فعل خط کشیدہ کر کے لکھا گیا ہے اس کے آگے خطوط وحدانی میں صیغہ اور فعل درج ہے ۔

 

3۔خطوط وحدانی کےبعد ماضی ، مضارح اور مصدر لکھا ہے

 

4۔مادہ ہائے افعال کے چارٹ میں آیت نمبر اور سورۃ نمبر درج ہے۔ مثلا 3: 2 سے مراد ہے ۔ تیسری آیت : سورۃ البقرہ

 

ثلاثی مزید فیہ کے چارٹ میں خطوط وحدانی میں مجرد مادہ ہائے افعال درج ہیں ۔

 

قرآن خوان کے تین درجے

 

آسان ترجمہ سورۃ البقرہ کی مدد سے آپ کی کس درجہ تک قرآن مجید پڑھنا چاہتے ہیں

 

9

1۔اگر

 

صرف سورۃ البقرہ ترجمہ کےساتھ پڑھنا چاہتے ہیں

 

تین ماہ روزانہ نصف گھنٹہ در کار ہو گا ۔

 

ہر روز دو صفحات یعنی روزانہ دس سطروں کاترجمہ جدا جدا الفاظ سمیت یاد کر لیں

 

2۔اگر

 

سورۃ البقرہ کےساتھ قرآن مجید کا ترجمہ کسی حد تک چاہتے ہیں

 

چھ ماہ روزانہ نصف گھنٹہ درکار ہو گا ۔

 

ہر روز ایک صفحہ یعنی سطریں جدا جدا الفاظ کےترجمہ کے ساتھ

 

اس صفحہ کے حاشیہ میں درج شدہ افعال یاد کر لیں

 

عربی قواعد کا ایک آدھ سبق تیار کر لیں

 

3۔اگر

 

سورۃ البقرہ کے ترجمہ کےساتھ مکمل قرآن مجید کے ترجمہ کی استعداد بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں

 

ایک سال روزانہ نصف گھنٹہ درکا ر ہو گا

 

ہر روز ایک صفحہ پڑھ لیں

 

اس صفحہ کے حاشیہ میں درج شدہ افعال یاد کر لیں

 

عربی قواعد کا ایک آدھ سبق تیار کر لیں

 

مادہ ہائے افعال کے گو شواروں کی مدد سے مشق کر لیں ۔

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30557
  • اس ہفتے کے قارئین 456047
  • اس ماہ کے قارئین 1656532
  • کل قارئین113263860
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست