کل کتب 4

دکھائیں
کتب
  • 1 #5765

    مصنف : حافظ محمد سعد اللہ

    مشاہدات : 7963

    اسلامی ریاست اور غیرمسلم شہری

    (پیر 29 اپریل 2019ء) ناشر : عکس پبلیکیشنز لاہور
    #5765 Book صفحات: 722

    اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین اسلام دینِ امن وسلامتی ہے اور یہ معاشرے میں رہنے والے تمام افراد کو ،خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب اور رنگ و نسل سے ہو ، جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی ضمانت عطا کرتا ہے ۔ ایک اسلامی ریاست میں آباد غیر مسلم اقلیتوں کی عزت اور جان و مال کی حفاظت کرنا مسلمانوں پر بالعموم اور اسلامی ریاست پر بالخصوص فرض ہے ۔ غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ جس انداز میں عہد رسالت مآب ﷺاور عہد خلفاے راشدین میں کیا گیا اس کی نظیر پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی. حضور ﷺنے اپنے مواثیق، معاہدات اور فرامین کے ذریعے اس تحفظ کو آئینی اور قانونی حیثیت عطا فرما دی تھی۔جس کی تفصیلات کتب تاریخ وسیر اورکتب فقہ میں موجود ہے ۔ زیر نظرکتاب ’’اسلامی ریاست  اور  غیرمسلم شہری ‘‘ ڈاکٹر  حافظ محمد سعد  اللہ(ایڈیٹر شبعہ اردو دائرہ معارف اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی ،لاہور )  کے جامعہ  پنجاب میں  ڈاکٹریٹ کے لیے  پیش کے گئے تحقیقی مقا...

  • 2 #4823

    مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی

    مشاہدات : 9882

    اسلامی معاشرے میں غیر مسلموں کے حقوق و فرائض

    (جمعرات 21 ستمبر 2017ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی، بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
    #4823 Book صفحات: 142

    محمد رسول اللہﷺ کے ساتھ سلسلۂ نبوت ختم ہوگیا اور اللہ کی طرف سے نبیوں کے ذریعے انسانوں کی ہدایت کا عمل مکمل ہو گیا۔ یہ اس بات کا اعلان تھا کہ اللہ کی معرفت عطا کر دی گئی ہے اور بنیادی امور بشمول اللہ اورانسان کے تعلق‘ حیات وکائنات اور دنیا وآخرت کے بارے میں انسان کو علم فراہم کر کے اسے عقل وشعور کے اعتبار سے بلوغت کے درجے تک پہنچا دیا گیا ہے۔ وہ اب اس قابل ہے کہ خود غور وفکر کرکے حق وباطل اور ہدایت وگمراہی میں امتیاز کر سکے۔ اور دین اسلام نے ایک دوسرے کے حقوق وفرائض سے بھی آگا ہ کر دیا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  اسلامی معاشرے میں رہنے والے غیر مسلموں کے حقوق کو بیان کیا گیا ہے‘ غیر مسلموں کے لیے عدل وانصاف کو بیان کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی بعض لوگ اعتراضات پیش کرتے ہیں تو مصنف نے ان اعتراضات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ کتاب اس موضوع پر فقہی دلائل‘ تاریخی حقائق اور فکری مباحث کا ایک قابل قدر مجموعہ ہے۔ اور یہ کتاب مستند ترین مصادر‘ محکم اور مضبوط دلائل سے مزین ہے‘ اسمیں چھ ابواب ہیں اور آخر م...

  • 3 #1400

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 14667

    اقلیتوں کےحقوق اور اسلاموفوبیا

    (جمعہ 30 اگست 2013ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی
    #1400 Book صفحات: 646

    چندصدیاں پہلے مختلف مذہبی اور نسلی اکائیاں الگ الگ بود و باش اختیار کرتی تھیں اور ان کے درمیان اختلاط و اشتراک بہت کم پایا جاتا تھا ۔ اس لئے اقلیتوں کا وجود کم ہوتا تھا ۔ سترویں صدی کے انقلاب اور جمہوری نظام حکومت کے ارتقاء کے باعث صورتحال میں تبدیلی آئی ۔ اور کثیر مذہبی ، کثیر لسانی ، کثیر تہذیبی اور کثیر نسلی سماج کو ارتقاء حاصل ہوا ۔ چناچہ آج بحثیت مجموع دنیا میں اقلیتیں زیادہ ہیں ۔ خود مسلمانوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دنیا میں مسلمان اقلیتوں کا تناسب  پچاس فی صد ہے ۔ ان حالات نے  عالمی سطح پر اقلیتوں  کے حقوق کے مسلہ کو اہم بنا دیا ہے ۔ بین الاقوامی قوانین میں بھی اس کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ۔ انسانی حقوق کے چارٹ میں اس کو شامل کیا گیا ہے ۔ اور اسی طرح دنیا کے تمام ممالک کے ملکی قوانین میں بھی اس کی رعایت کی گئی ہے ۔ کیونکہ اکثریت کا استبداد بعض اوقات اقلیت کے لئے  معاشرہ کو ظلم و جور کی بھٹی بنا دیتا ہے ۔ اسی لئے اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ  مسلمانوں نے اپنے اقتدار اور غلبہ کے دور میں بڑی حد تک اس کو ملحوظ...

  • 4 #6421

    مصنف : سید جلال الدین انصر عمری

    مشاہدات : 6072

    غیر مسلموں سے تعلقات اور ان کے حقوق

    (منگل 13 جولائی 2021ء) ناشر : مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز، نئی دہلی
    #6421 Book صفحات: 335

    مذاہبِ عالم  میں  اسلام ایک واحد مذہب ہے جو ہر مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ تمام معاملات میں رواداری اور حسن سلوک کی تعلیم  دیتاہے ۔ نبی کریم ﷺ نے اسلام کی آفاقی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے دنیا بھر کے حکمرانوں کے نام خط لکھے اور انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔ رسول اللہ ﷺ نے اہل کتاب سے   جو تعلقات  قائم کیے  انہیں عہد حاضر میں   بطور نظیر  پیش کیا جاسکتاہے ۔آپ ﷺ نے امت کی رہنمائی فرماتے  ہوئے عملی  نمونہ پیش  کیا۔ تاریخ اسلام شاہد ہے کہ نبی ﷺ نے اہل کتاب کودیگر غیر مسلموں پر فوقیت دی اورہر شعبے میں ان کے ساتھ محض اہل ِکتاب ہونے کی بنا پر دوستانہ اور ہمداردانہ رویہ اپنایا۔عہد نبویﷺ میں رسول اللہ ﷺ نے یہود نصاریٰ سے جو تعلقات  قائم کیے اسی نمونے کو سامنے رکھتے ہوئے  خلفائے راشدین نے اہل ِ کتاب سے  مراسم قائم کیے ۔ مجموعی طور پر  رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام ﷢ نے  یہود ونصاریٰ کی طرف  دوستی کاہاتھ ضرور بڑھایا اوران سے مختلف قسم کے تعلقات قائم کرتے ہوئے  باہمی&n...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10470
  • اس ہفتے کے قارئین 94191
  • اس ماہ کے قارئین 789841
  • کل قارئین96441685

موضوعاتی فہرست