کل کتب 3

دکھائیں
کتب
  • 1 #281

    مصنف : نصرت اے زبیری

    مشاہدات : 44229

    آپ کا انتخاب

    (بدھ 07 جولائی 2010ء) ناشر : زبیر پبلشرز،لاہور
    #281 Book صفحات: 139

    موجودہ  مادی دور میں جب کہ ہرشخص دنیوی آسائشات کےحصول میں مگن ہے ایسے لٹریچر کی اشد ضرورت ہے جو مختصر ہو اور اس سے فائدہ اٹھانے میں سہولت ہو اسی کے پیش نظر یہ کتاب مرتب کی گئی ہے تاکہ قرآن حکیم کی کم ازکم ان آیات کو جن کاجاننا اور ان پر اپنی روز مرہ زندگی میں عمل کرنا ہرمسلمان کے لیے نہ صرف انتہائی ضروری  ہےبلکہ فرض ہے ہر ایک کے علم میں لایا جاسکے بقول مؤلف یہ کتاب قرآن کے حوالے سے اللہ تعالی کا بتایا ہوا امن وسلامتی کاسیدھا راستہ دکھانے کی ایک عاجزانہ کوشش ہے یہاں یہ پہلو مدنظر رکھنا ضروری ہے کہ دینی تعلیمات کےلیے صرف اسی ایک کتاب پرانحصار کرنا سنگین غلطی ہوگی­­-

     

  • 2 #3431

    مصنف : پروفیسر حمید اللہ

    مشاہدات : 6943

    تیسرا زاویہ؛ اختلاف سے اتفاق تک

    (جمعرات 04 فروری 2016ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور
    #3431 Book صفحات: 287

    آج کا دور علمی تنزلی اورمادیت پرستی کادور ہے۔ خصوصاً دینی علم، المیہ یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ روشن خیال اور ترقی پسند تو بن رہا ہے مگر در حقیقت گمراہی اور جہالت کی دلدل میں پھنستا چلا جا رہا ہے۔ محسن انسانیت جناب محمد رسول اللہ ﷺ نے اپنی امت کو ایسی عظیم شاہراہ پر چھوڑا جس کی رات بھی دن کی طرح روشن اور اظہر من الشمس ہے۔ اس بات میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں کہ انسان کا سب سے بڑا ازلی دشمن شیطان لعین ہے۔ یہ شیطان ہی ہے جو امت مسلمہ کو صراط مستقیم سے دور کرنے کے لیے ہر طرف سے حملہ آور ہوتا ہے۔ دینی مدارس ویران اور بے آباد نظر آتے ہیں جبکہ کالج، یونیورسٹیاں اور سینما گھر مغربی مناظر کے عکاس بنے ہوئے ہیں۔ والدین کی اکثریت ماڈرن علم کے حصول کو ترجیح دیتی ہے مگر عالم دین نہیں بناتے۔ اس لیے یہ دور مادیت پرستی اور نفسا نفسی کا دور ہے۔ امت مسلمہ اپنی بربادی کا سامان خود تیار کرتی اور اختلافات و انتشار کا شکار نظر آتی ہے۔ شیطان اپنی چالوں اور سعی پرکامیاب ہوتا چلا جا رہا ہے مگر انسانیت غفلت کی چادر اوڑھے اتفاق و اتحاد سے محروم و عاری ہے۔ زیر نظر کتاب"تیسرا زاویہ اختل...

  • 3 #6570

    مصنف : ہلال ہدایت سلفی

    مشاہدات : 2871

    جمعیتوں کا اتحاد

    (ہفتہ 18 دسمبر 2021ء) ناشر : مختار پیکیجنگ ممبئی
    #6570 Book صفحات: 322

    قرآن کریم کے متعدد مقامات پر صلح کی اہمیت و ضرورت، اس کی ترغیب اور خاندانی و معاشرتی نظام زندگی میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اور اسے’’خیر‘‘ سے تعبیر کیا گیا ہے، ایسے لوگوں کی مدح اور تعریف کی گئی ہے جو صلح پسندہوں،اللہ پاک  کو وہ قدم پسند بہت  ہیں جو مسلمانوں میں صلح اور باہمی تعلقات کی اصلاح کے لیے اٹھیں صلح کروانا ہمارے پیارے نبی ﷺکی سنت ہے، اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں آپس میں صلح کروانے کا حکم دیتے  ہوئے ارشاد فرمایا ہے:إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ‘‘ (الحجرات) صلح کروانے  کی اہمیت وفضیلت سے متعلق نبی کریمﷺ کےبے شمار ارشادات ہیں جن میں سےایک یہ کہ  :’’سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ كو يہ فرماتے ہوئے سناکہ’’جو شخص لوگوں كے مابين صلح كرانے كے ليے خير كى بات كہے اور اچھى بات نقل كرے وہ جھوٹا نہيں ہے ‘‘(صحيح مسلم حديث : 2065 )۔صلح اور معاہدے کی...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30430
  • اس ہفتے کے قارئین 114151
  • اس ماہ کے قارئین 809801
  • کل قارئین96461645

موضوعاتی فہرست