کل کتب 26

دکھائیں
کتب
  • 1 #6067

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 5491

    اسلام کے قلعے ( مدارس دینیہ عربیہ ) اور علماء ربانی کی ذمہ داریاں

    (اتوار 19 اپریل 2020ء) ناشر : شعبہ تعمیر و ترقی لکھنؤ
    #6067 Book صفحات: 70
    دینی مدارس  کے طلباء ،اساتذہ ،علمائے کرام  ،مشائخ عظام اصحاب صفہ او رعلوم نبویﷺ کے وارث اور امین ہیں ۔ یہی مدارس دینِ اسلام  کے وہ قلعے ہیں جہاں سے قال اللہ  قال الرسول ﷺکی پاکیزہ صدائیں دن رات گونجتی ہیں ۔ نبی  کریم ﷺنےایک صحابی ارقم بن ابی ارقم  کے گھر میں دار ارقم  کے  نام سے  ایک مخفی مدرسہ قائم کیا ۔صبح  وشام کے اوقات میں صحابہ  کرام وہاں مخفی انداز میں آتے اور قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرتے تھے  یہ اسلام کی سب سے  پہلی درس گاہ تھی۔ہجرت کے بعدمدینہ منورہ میں جب اسلامی ریاست  کاقیام عمل میں آیا  تو وہاں بھی آپﷺ نے مسجد نبوی کے ایک جانب ایک چبوترا(صفہ) بھی تعمیر کرایا ۔ یہاں بیٹھ کر آپﷺ  مقامی وبیرونی  صحابہ کرام  کو قرآن مجید اور دین کی تعلیم دیتے تھے۔یہ اسلام کاپہلا باقاعدہ اقامتی  مدرسہ تھا جو تاریخ  میں ’’اصحاب صفہ‘‘ کے نام سے معروف ہے۔ یہاں سے مسجد اور مدرسہ  کا ایسا تلازمہ قائم ہواکہ  پھر جہاں جہاں مسجد یں قائم ہوتی گئیں وہاں &...
  • 2 #6399

    مصنف : شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

    مشاہدات : 5464

    اسلامی اصول تعلیم

    (پیر 21 جون 2021ء) ناشر : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
    #6399 Book صفحات: 187
    عصر حاضر میں مختلف علمی موضوعات پر تحقیقات اور تعلیمی اداروں میں تدریس وتعلیم کے اصول وضوابط ایک مستقل فن کی حیثیت اختیار کر چکا ہے شاہ ولی محدث دہلوی رحمہ اللہ نے           اس موضوع پر ”فن دانشمندی“ کے نام سے فارسی میں ایک مختصر مگر انتہائی مفید وجامع رسالہ تصنیف کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ اسلامی اصول تعلیم  ترجمہ سالہ فن دانشمندی ‘‘شا ہ ولی اللہ  رحمہ اللہ کے فارسی رسالہ ’’ دانشمندی ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔اس رسالے کے مترجم وشارح مفتی رشید احمد العلوی ہیں ۔یہ رسالہ تین حصوں پر مشتمل ہے۔حصہ اول میں  عام زبان میں اصول تعلیم اور اس کے متعلقہ مسائل کا تذکرہ کیاگیا ہے ۔ دوسرے حصے میں اہل علم  اور تعلیم  وتعلم کے شبعہ  سے وابستہ لوگوں کےلیے راہنمائی پیش کی گئی ہے۔ اور تیسر  ا زیادہ وسیع علم اور بین الاقوامی فکر کےحامل افراد کےلیے ہے۔ محقق ومرتب  کتاب ہذا نے  حسن عسکری کی کتاب’’جدیدیت‘‘ کاخلاصہ بھی اس کتاب کے ساتھ م...
  • 3 #810

    مصنف : عبد الرؤف رحمانی جھنڈا نگری

    مشاہدات : 22934

    العلم والعلماء(عبد الرؤف جھنڈانگری)

    (ہفتہ 31 دسمبر 2011ء) ناشر : ندوۃ المحدثین گوجرانوالہ
    #810 Book صفحات: 77
    علم انسانیت کی معراج ہے ،جس کے ذریعہ انسان اللہ تعالیٰ کی پہچان حاصل کرتا ،دین کی اساسیات سے واقف ہوتا اور مقصد حیات سے آگاہی حاصل کرتاہے ۔علم عظمت و رفعت کی علامت ہے اور علم ہی کی بدولت اللہ مالک الملک نے انسان کو دیگر مخلوقات سے فوقیت دی ۔کتاب وسنت میں دینی علم حاصل کرنے کی کافی ترغیب اور علما کے مراتب عام امتیوں سے اعلیٖ و افع بیان ہوئے ہیں ۔وحی کے علم کی حفاظت و ذمہ داری اور تبلیغ و اشاعت کا فریضہ علمائے امت پر عائد ہے ، اس مناسبت سے علماء کا فرض ہے کہ دینی علوم میں دلچسپی لیں اور کتاب وسنت کے احکام و فرائض ،فقہی مسائل اور ضروریات دین کے متعلقہ امور سے کما حقہ بہرہ مند ہوکر تبلیغ دین کی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوں۔دینی علم سیکھنا اور سکھانا بہت معزز پیشہ ہے اور دینی تعلیم سے وابستہ افراد انتہائی قابل احترام ہیں ۔زیر نظر کتاب  میں علم کی فضیلت و اہمیت ،علماء کے فضائل ومناقب ، حصول علم کے لیے مصروف طلباء کی عظمت اورتعلیم سیکھنے اور سکھانے کے آداب کا بیان ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع بہترین تصنیف ہے ، جو قارئین کی علمی ذوق کو ابھارے گی اوران میں حصول علم کا نیا ولولہ پیدا کرے۔(ف۔ر)  
  • 4 #1578

    مصنف : عبد الرزاق ملیح آبادی

    مشاہدات : 10132

    العلم والعلماء(عبد الرزاق ملیح آبادی)

    (جمعہ 30 دسمبر 2011ء) ناشر : ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور
    #1578 Book صفحات: 306
    علم انسانیت کی معراج ہے ،جس کے ذریعہ انسان اللہ تعالیٰ کی پہچان حاصل کرتا ،دین کی اساسیات سے واقف ہوتا اور مقصد حیات سے آگاہی حاصل کرتاہے ۔علم عظمت و رفعت کی علامت ہے اور علم ہی کی بدولت اللہ مالک الملک نے انسان کو دیگر مخلوقات سے فوقیت دی ۔کتاب وسنت میں دینی علم حاصل کرنے کی کافی ترغیب اور علما کے مراتب عام امتیوں سے اعلیٖ و افع بیان ہوئے ہیں ۔وحی کے علم کی حفاظت و ذمہ داری اور تبلیغ و اشاعت کا فریضہ علمائے امت پر عائد ہے ، اس مناسبت سے علماء کا فرض ہے کہ دینی علوم میں دلچسپی لیں اور کتاب وسنت کے احکام و فرائض ،فقہی مسائل اور ضروریات دین کے متعلقہ امور سے کما حقہ بہرہ مند ہوکر تبلیغ دین کی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوں۔دینی علم سیکھنا اور سکھانا بہت معزز پیشہ ہے اور دینی تعلیم سے وابستہ افراد انتہائی قابل احترام ہیں ۔زیر نظر کتاب حافظ ابن عبد البر کی معروف کتاب جامع بیان العلم و فضلہ کا ترجمہ ہے ، جس میں علم کی فضیلت و اہمیت ،علماء کے فضائل ومناقب ، حصول علم کے لیے مصروف طلباء کی عظمت اورتعلیم سیکھنے اور سکھانے کے آداب کا بیان ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع بہترین تصنیف ہے ، جو قارئین کی علمی ذوق ک...
  • 5 #6271

    مصنف : رفعت سالار فیضی

    مشاہدات : 7003

    الفہیم حیات رسول صلی اللہ علیہ وسلم کوئز

    (پیر 28 دسمبر 2020ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #6271 Book صفحات: 168
    آج مطالعہ کی میز پر الفہیم حیات رسول کوئز نامی کتاب ہے ۔جس کے مولف شیخ رفعت سالار فیضی ہیں۔ حیات رسول صلی اللہ علیہ و سلم اور سیرت کوئز پر یوں تو مارکیٹ میں بے شمار کتابیں موجود ہیں ۔ کتابوں کی اس بھیڑ میں مذکورہ کتاب کی اپنی الگ انفرادیت ہے ایک ہزار سے زائد سوالوں اور ان کےجوابات پر مشتمل اس کتاب کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ تمام جوابات سیرت کی مستند ترین کتابوں سے با حوالہ درج کئے گئے ہیں۔ بعض جوابات پر اختلاف رائے کی گنجائش ہے۔ لیکن مجموعی طور پر یہ کتاب بے حد مفید ہے ، مدارس کے طلبا و طالبات و عام حضرات بھی اس سے پوری طرح مستفیض ہو سکتے ہیں۔ کوئز کمپٹیشن اور ٹک مارک امتحانات کے لئے یہ کتاب ایک عظیم تحفہ ہے۔ مولف کے استاذ محترم اور ہندوستان کے ایک بڑے اہل حدیث عالم شیخ محفوظ الرحمن فیضی حفظہ اللہ کے مراجعہ نے کتاب کو سند اعتبار بخشا ہے۔ صفحات کی مجموعی تعداد ١٦٨ ہے۔ مولف حفظہ اللہ ہماری طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں اور مکتبہ الفہیم کوبھی ہم دعاوں میں یاد رکھتے ہیں۔(م۔ا)
  • 6 #1711

    مصنف : حافظ اسعد اعظمی

    مشاہدات : 8865

    تاریخ و تعارف مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی

    (پیر 30 جون 2014ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #1711 Book صفحات: 260
    دینی مدارس  کے طلباء ،اساتذہ ،علمائے کرام  ،مشائخ عظام اصحاب صفہ او رعلوم نبویﷺ کے وارث اور امین ہیں ۔ یہی  مدارس دینِ اسلام  کے وہ قلعے ہیں جہاں سے قال اللہ  قال الرسول ﷺکی پاکیزہ صدائیں دن رات گونجتی ہیں ۔ روزِ اول سے  دینِ اسلام کا تعلق تعلیم  وتعلم اور درس وتدریس سے  رہا ہے  ۔نبی  کریم ﷺ پر سب سے پہلے جو  وحی  نازل  ہوئی وہ تعلیم سے متعلق تھی۔ اس وحی کے ساتھ ہی رسول اللہﷺ نےایک صحابی ارقم بن ابی ارقم  کے گھر میں دار ارقم  کے  نام سے  ایک مخفی مدرسہ قائم کیا ۔صبح  وشام کے اوقات میں  صحابہ  کرام ﷢وہاں مخفی انداز میں آتے اور قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرتے تھے  یہ اسلام کی سب سے  پہلی درس گاہ تھی۔ہجرت کے بعدمدینہ منورہ میں جب اسلامی ریاست  کاقیام عمل میں آیا  تو وہاں سب سے پہلے آپﷺ نے مسجد تعمیر کی  جو مسجد نبوی کے نام سے موسوم ہے  ۔اس کے  ایک جانب آپ نے  ایک چبوترا(صفہ) بھی تعمیر کرایا ۔ یہاں بیٹھ کر آپﷺ  مقامی وبیرونی  صحابہ کرام﷢ کو قر...
  • 7 #1527

    مصنف : قاری محمد ادریس العاصم

    مشاہدات : 15525

    تدریب المعلمین یعنی رہنمائے مدرسین

    (ہفتہ 28 دسمبر 2013ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور
    #1527 Book صفحات: 210
    اس  پر فتن دور میں مبارک باد کے لائق ہیں وہ والدین  جو  اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرتے  ہیں ۔اور سعادت مند ہیں وہ بچے جو علم دین سےآراستہ ہو رہے  ہیں،  اور  لائق تحسین ہیں وہ قابل فخر اساتذہ کرام  جو خدمت  قرآن  میں مصروف ہیں۔کسی بھی دینی ادارے  کی  خیر  وخوبی انتظام و انصرام کا انحصار اس بات پہ ہوتا ہے  کہ وہاں حصول علم کےلیے  آنے والے  طلباء اور تعلیم دینے  والے  اساتذہ کرام کا باہمی تعلق آپس میں محبت یگانگت اور پڑہائی کے مسلمہ اصول  وقواعد کے مطابق ہو۔یہ اصول وقواعد کیا ہوں طالب  علم حصول علم کے لیے  کن امور کو پیش نظر رکھیں  ۔اساتذہ کن اصول وقواعد کو اختیار کریں۔ پڑہانے کا طریقہ کار کیا ہو؟ مدرسے میں رہن سہن کا طریقہ کیا ہو؟زیر تبصرہ کتاب میں انہی مذکورہ امورکو مد نظررکھتے  ہوئے   استاد القراء  مصنف کتب کثیرہ  قاری محمد ادریس العاصم ﷾ نے   اپنے تدریسی تجربہ و مشاہدات  اور اپنے   قابل صد احترام  اساتذہ عظام کے&nb...
  • 8 #6495

    مصنف : محمد ابو الخیر اسدی

    مشاہدات : 2692

    تعلیم امام اعظم

    (منگل 28 ستمبر 2021ء) ناشر : ادارہ اسلامیہ مخدوم رشید ملتان
    #6495 Book صفحات: 34
    امام ابو حنیفہ﷫ بغیر کسی اختلاف کے  معروف ائمہ اربعہ میں شمار کئے جاتے ہیں، تمام اہل علم کا آپکی جلالتِ قدر، اور امامت پر اتفاق ہے۔آپ کا نام نعمان بن ثابت بن زوطا اور کنیت ابوحنیفہ ہے۔ بالعموم امام اعظم کے لقب سے یاد کیے جاتے ہیں۔ آپ بڑے مقام و مرتبے پر فائز ہیں۔ اسلامی فقہ میں امام ابو حنیفہ کا پایہ بہت بلند ہے ۔آپ نسلاً عجمی تھے آپ کی پیدائش کوفہ میں 80ہجری بمطابق 699ء میں ہوئی سن وفات 150ہجری ہے۔ اما م  موصوف  کو صحابہ کرام سے  شرف  ملاقات  اور کبار تابعین سے  استفادہ کا اعزار حاصل  ہے  آپ  اپنے  دور میں تقویٰ وپرہیزگاری اور دیانتداری میں بہت معروف تھے  اور خلافت عباسیہ میں متعدد عہدوں پر فائز رہے ۔ابتدائی ذوق والد ماجد کے تتبع میں تجارت تھا۔ لیکن اللہ نے ان سے دین کی خدمت کا کام لینا تھا لہٰذاتجارت کا شغل اختیار کرنے سے پہلے آپ اپنی تعلیم کی طرف متوجہ ہوئے۔ آپ نے بیس سال کی عمر میں اعلیٰ علوم کی تحصیل کی ابتدا کی۔آپ نہایت ذہین اور قوی حافظہ کے مالک تھے۔ آپ کا زہد و تقویٰ فہم و فراست اور حکمت و دانائی بہت مشہور تھی۔ زیر نظر...
  • 9 #5025

    مصنف : ام عمیر سلفی

    مشاہدات : 13962

    حصول علم کے ذرائع

    (ہفتہ 14 اکتوبر 2017ء) ناشر : سلفی بک سنٹر، کراچی
    #5025 Book صفحات: 256
    اللہ تبارک وتعالیٰ نے بنی انسان کو ایک خاص مقصد کے لیے پیدا فرمایا‘ اور اسے اس مقصد کے حصول کے لیے وافر علم وفہم سے بھی نوازا اور توفیق خیر سے سر فراز فرمایا ہے‘ وہ لوگ انتہائی سعادت مند اور خوش بخت ہیں جو اپنے اس عظیم الشان مقصدِ تخلیق سے واقف اور اس کے حصول کے لیے مصروف عمل ہیں اور ان سے بھی بڑھ کر سعادت مند ہیں وہ لوگ جو خود بھی صراطِ مستقیم پر گامزن ہیں اور اپنے دیگر ابناءِ جنس کو بھی اپنے ساتھ لے کر چلنے کی تگ ودو کرتے ہیں‘ دعوت الی اللہ کا عظیم الشان فریضہ انبیاء ورسل کا وظیفہ ہے اور اصلاح معاشرہ کا بہترین طریق کار ہے۔معاشرے کی تمام تر فلاح وبہبود کا دار ومدار اسی فریضہ پر ہے۔ زیر نظر کتاب’’ حصول علم کے ذرائع ‘‘ مؤلفہ نے اسی جذبہ خیر خواہی اور اصلاح معاشرہ کا فریضہ سر انجام دینے کے لیے تالیف کی ہے جس میں بنیادی چیز علم پر توجہ مرکوز رکھی ہے اور تقلید وجامد کے بارے میں مناسب گفتگو کی ہے۔ علم کے فضائل‘ حصول علم کے ذرائع‘ طلبِ علم کے آداب وغیرہ سمجھنے کے لیے یہ کتاب نہایت عمدہ اور قابل قدر ہے جس میں مصنفہ کے جذبہ اخلاص کی جھلک نظ...
  • 10 #3752

    مصنف : حافظ عبد اللہ محدث روپڑی

    مشاہدات : 6017

    حکومت اور علماء ربانی

    (پیر 20 جون 2016ء) ناشر : مکتبہ نذیریہ لاہور
    #3752 Book صفحات: 82
    اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو دین عطا کیا ہے، یہ محض رسوم عبادت یا چند اخلاقی نصائح کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ یہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس دین کو ماننے والوں کے لئے صرف یہی ضروری نہیں کہ وہ اس دین کو نظریاتی طور پر مان لیں بلکہ ا س کا عملی زندگی میں اطلاق بھی ان کی ذمہ داری ہے۔دین کا عملی زندگی میں اطلاق صرف یہی تقاضانہیں کرتا کہ اس پر خود عمل کیا جائے بلکہ یہ بات بھی دین کے تقاضے میں شامل ہے کہ اس دین کو دوسروں تک پہنچایا بھی جائے اور ایک دوسرے کی اصلاح کی جائے۔ جہاں کہیں بھی کوئی شرعی یا اخلاقی خرابی نظر آئے، ا س کی اصلاح کرنے کی کوشش کی جائے۔دنیا کا کوئی بھی کام احسن انداز میں کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کام میں پہلے اچھی طرح مہارت حاصل کی جائے اور پھر اس کی مناسب منصوبہ بندی کرکے اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ جو لوگ اللہ کے دین کی دعوت کا کام سوچ سمجھ کر کرنا چاہتے ہوں ، ان کے لئے بھی یہ ضروری ہے کہ وہ خود میں وہ صلاحیتیں پیدا کریں جو دعوت دین کے لئے ضروری ہیں اور پھر اس کام کو مناسب حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے انجام دیں۔ زیر تبصرہ کتاب" حکومت اور علماء ربانی "...
  • 11 #1496

    مصنف : قاضی اطہر مبارکپوری

    مشاہدات : 13687

    خیرالقرون کی درسگاہیں اور ان کا نظام تعلیم و تربیت

    (اتوار 23 فروری 2014ء) ناشر : ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی
    #1496 Book صفحات: 395
    وحی الہٰی کے نزول کی ابتداءقراءت،علم اور قلم  کے ذکر سے ہوئی۔رسول اللہ ﷺمعلم الکتاب والحکمۃ بنا کر مبعوث ہوئے۔قرآن وحدیث میں علمِ دین پڑھنے پڑھانے کی تاکید ،اس کی ضرورت و اہمیت اور فضیلت بیان کی گئی ہے اور عہدِ رسالت سے لے کر آج تک مسلمانوں میں تعلیم و تعلم  کا مربوط نظام جاری و ساری ہے۔اسلام کے نظامِ تعلیم و تعلم اور مذہب پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے  زیر تبصرہ کتاب ’’ خیر القرو ن کی درسگاہیں اور ان کا نظامِ تعلیم و تربیت ‘‘از قاضی اطہر مبارکپوری   اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے  جس میں  فاضل مؤلف  نے   عہد رسالت  میں  ہجرت سے  قبل اور بعد کی درسگاہوں کا  ذکرکرتے  ہوئے عہد صحابہ وعہد تابعین کی درسگاہوں اور نظام تعلیم کاتفصیلاً ذکر کرنے بعد  مدینہ منورہ کی  دینی وعلمی اور ادبی مجالس کا بھی ذکر کیا ہے  اللہ تعالیٰ  مؤلف کی اس  کاوش کو قبول فرمائے  (آمین)( م۔ا)
  • 12 #2467

    مصنف : ڈاکٹر فرحت ہاشمی

    مشاہدات : 11385

    رب زدنی علما

    (اتوار 12 اپریل 2015ء) ناشر : الہدیٰ انٹر نیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن، اسلام آباد
    #2467 Book صفحات: 85
    علم کی تاریخ اتنی  ہی قدیم ہے جتنا خود انسان کائنات کے پہلے انسان سیدنا آدم  کی تخلیق کے بعد سب سے پہلے  نعمت جس سے  انہیں نوازا گیا وہ علم ہے ۔ اور پھر  علم کی بنا پر ہی سیدنا آدمؐ کو مسجود ملائکہ ہونے کاشرف حاصل ہوا نسل ِ آدم کے لیے  بھی  فضیلت اور درجات کی بلندی کا معیار علم ہی قرار پایا ۔ اور زیادہ علم کی طلب اور خواہش کو پسندیدہ  قرار دیتے ہوئے  آپ کو  خطاب فرمایا:  وَقُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا انسان کو ملنے والے  علوم میں  علم الاسماء یعنی دنیا کی اشیاء  کے ناموں کا علم تو انسان کو اس زمین پر آنے سے قبل ہی عطا کردیا گیا  لیکن آدمؐ جب محض اس علم کی بنا پر شیطان کی چالوں کا مقابلہ نہ کرسکے تو  اللہ تعالیٰ نے ان کو  دنیا میں بھیجنے کے ساتھ ہی حقیقی فائدہ مند علم یعنی علم ہدایت کا سلسلہ بھی جاری فرمادیا۔ علم ہدایت کا یہ سلسلہ جو حضرت آدم سے شروع ہوا وہ رسول اللہ ﷺً پر آکر ختم اورمکمل ہوجاتاہے آخر الزماں پیغمبر پر اس سلسلے کی وحی کی ابتدا جن کلمات سے ہوئی وہ بھی حصول علم سے  متعلق ہی  ہیں ۔ا...
  • 13 #6582

    مصنف : محمد ناصر درویش

    مشاہدات : 10220

    طلباء کیلئے تربیتی واقعات

    (جمعرات 30 دسمبر 2021ء) ناشر : مکتبہ بیت العلم کراچی
    #6582 Book صفحات: 187
    علم کی فضیلت و عظمت، ترغیب و تاکید دین اسلام میں جس بلیغ و دل آویز انداز میں پائی جاتی ہے اس کی نظیر اور کہیں نہیں ملتی۔ تعلیم و تربیت، درس و تدریس تو گویا اس دین برحق کا جزولاینفک ہے۔ ۔ علم وجہِ فضیلت ِآدم ہے علم ہی انسان کے فکری ارتقاء کاذریعہ ہے۔ زیر نظر کتاب’’طلباء کےلیے تربیتی واقعات‘‘مولوی محمد ناصر درویش کی کاوش ہے۔ فاضل مرتب نے اس کتاب میں علم کی اہمیت، اس کی قدر افزائی، اس کے حصول کے راستہ میں محنت ومشقت، وقت کی قدر وقیمت اساتذہ کی خدمت، اساتذہ اور کتابوں کا ادب واحترام، اعمال صالحہ کی ترغیب، حقوق العباد کی اہمیت اورترک ِمعاصی واصلاحِ معاشرہ موضوع پر سیکڑوں واقعات کو بہترین انداز مرتب کر کے پیش کیاہے۔ (م۔ ا)
  • 14 #305

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 34952

    علم کے آداب

    (اتوار 11 اپریل 2010ء) ناشر : مرکز’’الکتاب‘‘ٹاؤن شب لاہور
    #305 Book صفحات: 143
    علم ایک نور ہے اور اللہ تعالی کی صفت ہے جس سے ایک طرف جہالت کی تاریکیاں دور ہوتی ہیں تو دوسری طرف انسان کی چشم بصیرت روشن ہوتی ہے اسی وجہ سے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم‘‘ کہ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان(مردو عورت)پر فرض ہے۔قارئین کرام صفت علم کے بارےمیں حقائق اور یہ جاننے کےلیے کہ حقیقی علم کونسا ہے اور اسے کیسے حاصل کیا جاسکتاہے نیز اس سے متعلقہ دیگر ضروری مباحث ومسائل جیسے علم کی تعریف،اس کے فضائل وثمرات،حصول علم کاشرعی حکم اسی طرح طالب علم کے آداب،تحصیل علم پر معاون اسباب اور ساتھ ہی ساتھ علم حاصل کرنے کے وسائل اور طرق ۔ان سب امورپر مطلع ہونے کےلیے کتاب ہذا آپ کی خدمت میں پیش ہے جو ایک مبتدی(ابتدائی  جماعت کے طالب علم)سے لے کر تعلیم یافتہ طبقے اور خاص طور پر دینی مدارس اور مذہبی حلقوں سے وابستہ سب حضرات کے لیے یکساں مفید ہے۔  
  • 15 #5845

    مصنف : سید خالد جامعی

    مشاہدات : 4936

    علماء کی تنخواہیں سب سے کم کیوں ہیں ؟

    (منگل 30 جولائی 2019ء) ناشر : کتاب محل لاہور
    #5845 Book صفحات: 160
    علم اللہ تعالی کی وہ عظیم نعمت ہے جس کی فضیلت اور اہمیت ہر دور میں تسلیم کی گئی ہے۔ یہ ان انعامات الٰہیہ میں سے ہے جن کی بنا پر انسان دیگر مخلوقات سے افضل ہےاس علم  سےمراد علم الہی ہے ۔ علم ہی ہے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے حضرت آدم ؑ کو عطا فرما کر اس کے ذریعے فرشتوں پر ان کی برتری ثابت فرمائی۔ رسول اللہﷺپر جو پہلی وحی نازل فرمائی گئی اُس میں اُن کی تعلیم سے ابتدا کی گئی اور پہلی ہی وحی میں بطورِ احسان انسان کو دیئے گئے علم کا تذکرہ فرمایا گیا۔ دینِ اسلام میں حصولِ علم کی بہت تاکید کی گئی ہے اور علم و اہلِ علم کی متعدد فضیلتیں بیان کی گئی ہیں اور مسلمانوں کو علم کے حصول پر ابھارا گیا ہے۔ اور جس طرح علم کی اہمیت و فضیلت مسلّمہ ہے، اُسی طرح اِس نعمتِ عظیم کے حامل افراد کی فضیلت سے بھی انکار ممکن نہیں۔ رسول اللہﷺ کی اس امت میں تو بالخصوص اہلِ علم بہت اعلی مقام کے حامل ہیں حتیٰ کہ انہیں انبیائے کرام کا وارث قرار دیا گیا ہے۔ اور  امت مسلمہ کی قیادت کا فریضہ ہمیشہ علماء نے انجام دیا ہے او رہر دور میں  اللہ تعالیٰ نے ایسے  علماء پیدافرمائے ہیں جنہوں نے  امت کو خطرات س...
  • 16 #4330

    مصنف : نجم الحسن تھانوی

    مشاہدات : 6538

    علمائے کرام اور ان کی ذمہ داریاں

    (جمعرات 09 مارچ 2017ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
    #4330 Book صفحات: 50
    امت مسلمہ کی قیادت کا فریضہ ہمیشہ علماء نے انجام دیا ہے او رہر دور میں اللہ تعالیٰ نے ایسے علماء پیدافرمائے ہیں جنہوں نے امت کو خطرات سےنکالا ہے اوراس کی ڈوپتی ہوئی کشتی کو پار لگانے کی کوشش کی ہے ، اسلامی تاریخ ایسے افراد سے روشن ہے جنہوں نے حالات کو سمجھا اور اللہ کے بندوں کو اللہ سے جوڑنے کے لیے اور ان کو صحیح رخ پر لانے کے لیے انہوں نے ہر طرح کی قربانیاں دی جو اسلامی تاریخ کا سنہرا باب ہے ۔اسلامی معاشرہ میں علمائے کرام کاکرداربڑی اہمیت رکھتا ہے ۔افراد کودینی تعلیم مہیا کرنا معاشرہ کواسلامی خطوط پر قائم رکھنا ،اجتماعی اقدار واخلاق کی تشکیل کے عمل میں حصہ لینا ، معاشرتی برائیوں کےخلاف جہاد ، معاشرہ کےباثر افراد کااحتساب اور محاسبہ ۔ یہ علماء کرام کی وہ ذمہ داریاں ہیں جو اگر صحیح صحیح طریقہ سےاداہوتی رہیں توبلا شبہ نتیجہ خیز بھی ہوتی ہیں اور معاشرہ بھی اسلامی اساس پر قائم رہتا ہے۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’علمائے کرام اوران کی ذمہ داریاں ‘‘ مولانانجم الحسن تھانوی نے نے دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کےزیراہتمام کروائے جانےتربیتی کورس کے شرکاء کےلیےتحریر...
  • علوم اسلامیہ

    (جمعرات 28 اگست 2014ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور
    #1655 Book صفحات: 240
    اسلام دینِ حق ہےاس کے عقائد سچے او رخالص ہیں ،اس کی عبادات سادہ او رانسانی فطرت کے عین مطابق ہیں اور اس کےپیغمبر حضرت محمد ﷺ ہیں جن کی سیرت مطہرہ بنی نوع انسان کے لیے اسوۂ حسنہ ہے ، آپ سب سے عظیم انسان ہیں جس کا اعتراف بعض انصاف پسند غیرمسلموں نے بھی ہے ۔انگریز مصنف مائکل ہارٹ نے تاریخ انسانی کے سو بڑے آدمیوں کی فہرست مرتب کی تو اس نے نبی کریم ﷺکے نام کو سرفہرست رکھا ۔سلسلہ انبیاء کےآخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ ہیں اور اسلام آخری او رحتمی دین ہے جو قیامت تک تمام لوگوں کے لیے جامع اورعالمگیر منبع ہدایت ہے اسی فکری وعملی دعوت کے لیے شعبہ علوم ِاسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی ،لاہور گزشتہ نصف صدی سے نہایت اخلاص سےمصروف عمل ہے۔زیر نظر کتاب ''علوم اسلامیہ'' انجنیئرنگ یونیورسٹی ،لاہورکے طلباء کے لیے نصابی کتاب ہے جسے پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد اسرائیل فاروقی(چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی،لاہور )، ڈاکٹر حافظ محمد شہباز( لیکچر شعبہ علوم اسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی،لاہور) نے انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سال اول کے طلباء وطالبات کے لیے مرتب کیا ہے ۔ مرتبین نے اس کتاب...
  • 18 #6070

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 5133

    مدارس اسلامیہ اہمیت و ضرورت اور مقاصد

    (بدھ 22 اپریل 2020ء) ناشر : سید احمد شہید اکیڈمی بریلی
    #6070 Book صفحات: 201
    دینی مدارس  کے طلباء ،اساتذہ ،علمائے کرام  ،مشائخ عظام اصحاب صفہ او رعلوم نبویﷺ کے وارث اور امین ہیں ۔ یہی مدارس دینِ اسلام  کے وہ قلعے ہیں جہاں سے قال اللہ  قال الرسول ﷺکی پاکیزہ صدائیں دن رات گونجتی ہیں ۔ نبی  کریم ﷺنےایک صحابی ارقم بن ابی ارقم  کے گھر میں دار ارقم  کے  نام سے  ایک مخفی مدرسہ قائم کیا ۔صبح  وشام کے اوقات میں صحابہ  کرام وہاں مخفی انداز میں آتے اور قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرتے تھے  یہ اسلام کی سب سے  پہلی درس گاہ تھی۔ہجرت کے بعدمدینہ منورہ میں جب اسلامی ریاست  کاقیام عمل میں آیا  تو وہاں بھی آپﷺ نے مسجد نبوی کے ایک جانب ایک چبوترا(صفہ) بھی تعمیر کرایا ۔ یہاں بیٹھ کر آپﷺ  مقامی وبیرونی  صحابہ کرام  کو قرآن مجید اور دین کی تعلیم دیتے تھے۔یہ اسلام کاپہلا باقاعدہ اقامتی  مدرسہ تھا جو تاریخ  میں ’’اصحاب صفہ‘‘ کے نام سے معروف ہے۔ یہاں سے مسجد اور مدرسہ  کا ایسا تلازمہ قائم ہواکہ  پھر جہاں جہاں مسجد یں قائم ہوتی گئیں وہاں &...
  • 19 #1891

    مصنف : رفیق احمد رئیس سلفی

    مشاہدات : 5207

    مدارس کے نصاب تعلیم میں قرآن کریم کا مقام اور ان کا منہج تدریس

    (منگل 09 ستمبر 2014ء) ناشر : قرآن اکیڈمی سدھارتھ نگر یو پی
    #1891 Book صفحات: 403
    قرآن  کریم  ہمارے  لیے اصل ایما ن اور مسلمانوں کے لیے  سرچشمہ ہدایت ہے ا، انسانیت کے لیے  ایک دائمی دستور حیات ہے  اورکائنات کے لیے   ایک مینارۂ نور ہے جس کی روشنی ہمیشہ قائم  رہنے والی ہے ۔ اور جس کی روشنی  سے  وہ قلوب منور ہوتے ہیں جو ایمان کی لذت سے  آشنا ہیں-قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت   پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  اور یہ اس وقت  تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ  جائے۔اسے  پڑھنے اور سمجھنے کا شعور اس  وقت تک  پیدار نہیں ہوتا جب تک اس  کی اہمیت کا احساس نہ ہو۔کسی بھی  اسلامی ادارے ،اسلامی درس گاہ کا ن...
  • 20 #6689

    مصنف : خالد سیف اللہ رحمانی

    مشاہدات : 6844

    مطالعہ اہمیت اور طریقہ کار ایک فکر انگیز خطاب

    (جمعرات 21 اپریل 2022ء) ناشر : جامعہ اسلامیہ بنجاری اندور
    #6689 Book صفحات: 24
    علم انسان کا امتیاز ہی نہیں بلکہ اس کی بنیادی ضرورت بھی ہے، جس کی تکمیل کا واحد ذریعہ مطالعہ ہے وسعت علم   اور اس میں پختگی کے لیے مطالعہ انتہائی  ضروری ہے مطالعہ کے بغیر قلم کے میدان میں ایک قدم بھی بڑھانا بہت مشکل ہے، مطالعہ استعداد کی کنجی اور صلاحیتوں کو بیدار کرنے کا بہترین آلہ ہے۔ یہ مطالعہ ہی کا کرشمہ ہے کہ انسان ہر لمحہ اپنی معلومات میں وسعت پیدا کرتا رہتا ہے۔ اور زاویہٴ فکر ونظر کو وسیع سے وسیع تر کرتا رہتا ہے۔مطالعہ ایک ایسی دوربین ہے جس کے ذریعے انسان دنیا کے گوشہ گوشہ کو دیکھتا رہتا ہے، مطالعہ ایک طیارے کی مانند ہے جس پرسوار ہوکر ایک مطالعہ کرنے والا دنیا کے چپہ چپہ کی سیر کرتا رہتا ہے اور وہاں کی تعلیمی، تہذیبی، سیاسی اور اقتصادی احوال سے واقفیت حاصل کرتا ہےعلم کی روح، بقا اور حیات اگر ہم کسی چیز کو قرار دے سکتے ہیں تو وہ ”مطالعہ اور کتب بینی“ ہے۔ علم کی ترقی، رسوخ اور پختگی اسی کی مرہون منت ہے، کوئی فرد مطالعہ اور کتب بینی کے بغیر اعلیٰ علمی مقام حاصل نہیں کر سکتا۔ زیر نظر کتابچہ ’’ مطالعہ،اہمیت او رطریقۂ کار ‘‘ مولانا خا...
  • 21 #644

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 19833

    منصب نبوت اور اس کے عالی مقام حاملین

    (اتوار 02 فروری 2014ء) ناشر : مجلس تحقیقات ونشریات اسلام لکھنؤ
    #644 Book صفحات: 286
    اس کائنات میں خدا کے بھیجے ہوئے انبیاء انسانیت کے کامل نمونوں کی صورت میں موجود رہے ہیں۔جن کی زندگیاں محبت الہٰی میں گندھی ہوئی تھیں۔ دنیاوی جاہ و حشمت ان کے سامنے پرکاہ سے بڑھ کر نہیں تھی۔ اپنے رب کے حکم کی تعمیل ان کا مقصد زندگی تھا۔ پیش نظر کتاب میں مولانا سید ابوالحسن علی ندوی  نےانہیں عالی مقام کے حاملین کو موضوع بحث بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انبیاء ہی کا کارنامہ ہے کہ معاشرہ میں خیر کی محبت اور شر سے نفرت کا جذبہ پیدا کر کے انہوں نے احسانات عظیم کیے۔ مصنف نے متعدد عناوین کے تحت انبیاء کی امتیازی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے نبوت کے زیر اثر پروان چڑھنے والے مزاج اور طریقہ فکر کو قدرے تفصیل سے بیان کیا ہے۔تاکہ علمائے کرام، جو وارثین انبیاء کی صورت میں اصلاح معاشرہ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ اس سلسلہ میں نبوی طریقہ کار سے حظ اٹھائیں۔ مولانا نے اخیر میں ختم نبوت کی ضرورت و اہمیت کو موضوع سخن بناتے ہوئے موجودہ معاشرے پر اس کے اثرات سے متعلق بھی نہایت قیمتی آراء کا اظہار کیا گیا ہے۔  
  • 22 #650

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 8785

    نظام تعلیم مغربی رجحانات اور اس میں تبدیلی کی ضرورت

    (جمعرات 16 جنوری 2014ء) ناشر : سید احمد شہید اکیڈمی بریلی
    #650 Book صفحات: 105
    تعلیم کا مسئلہ  ہر ملک کےلیے  ایک بنیادی حیثیت رکھتاہے ۔کسی بھی  ملک یا قوم کی ترقی کے لیے  یہ ایسی شاہ کلید ہے  ،جس  سے سارے  دروازے  کھلتے  چلے جاتے  ہیں ۔مسلمانوں نے  جب تک اس حقیقت  کو فراموش نہیں کیا وہ دنیا کے منظرنامہ پر چھائے رہے  اور انہوں نے دنیا کو علم کی روشنی سے بھر دیا ، لیکن جب  مسلمانوں کی  غفلت کے نتیجے  میں  پوری دنیا اخلاقی بحران کاشکار ہوگئ تو عالم اسلام خاص طور پر اس سے متاثر ہوا۔اس کی سب سےبڑی وجہ یہ ہے کہ  اس نے  اپنی بنیاد ہی فراموش کردی اور یورپ کے نظام تعلیم کو اختیار کرلیاجس نے  پورے عالم اسلام کو متاثر کیا۔  خود اسلامی ملکوں میں پڑھنے والوں کا حال یہ ہے وہ  جب اپنی اپنی یونیورسٹیوں سے پڑھ کرنکلتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے  وہ یورپ کے پروردہ ہیں  جس کے نتیجہ میں اسلامی ملکوں میں ایک کشمکش کی فضا پید ا ہوگئی ہے۔مفکر اسلام مولانا سید ابو الحسن علی ندوی ﷫  نے  اپنی تقریروں او رتحریر وں  میں اسلامی ملکوں میں ذہنی کشمکش کا بنیادی سبب&nb...
  • 23 #171

    مصنف : ڈاکٹر فرحت ہاشمی

    مشاہدات : 27552

    کتاب العلم

    (اتوار 30 اگست 2009ء) ناشر : الہدیٰ انٹر نیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن، اسلام آباد
    #171 Book صفحات: 58
    علم ایک ایسی شمع ہے جس کی بدولت حضرت انسان کو دیگر مخلوقات پر فوقیت اور برتری حاصل ہے- یہی وجہ ہے کہ دین اسلام میں ہر شخص پر علم کے حصول کو لازمی قرار دیاگیا-زیر نظر کتاب میں ڈاکٹر فرحت ہاشمی نے علم پر مبنی آیات واحادیث کو دوکتابوں مشکوۃ المصابیح اور ریاض الصالحین سے جمع کردیاہے ، نیز اردو کے ساتھ ساتھ آیات و احادیث کا انگلش ترجمہ بھی کر دیا گیا ہے تاکہ علم کی فضیلت کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس جانب مائل کیا جاسکے-کتاب میں ان دعاؤں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے جو ان شاء اللہ حصول علم میں  مددگار ثابت ہوں گی-
  • 24 #1986

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 7868

    ہمارا تعلیمی بحران اور اس کا حل چند نظریاتی مباحث

    (جمعہ 17 اکتوبر 2014ء) ناشر : ادارہ مطبوعات طلبہ لاہور ، کراچی
    #1986 Book صفحات: 543
    اسلامی نقطہ نظر سے تعلیم محض حصول معلومات کا نام نہیں ،بلکہ عملی تربیت بھی اس کا جزو لاینفک ہے۔اسلام ایسا نظام تعلیم وتربیت قائم کرنا چاہتا ہے جو نہ صرف طالب علم کو دین اور دنیا  دونوں کے بارے میں صحیح علم دے بلکہ اس صحیح علم کے مطابق اس کے شخصیت کی تعمیر بھی کرے۔یہ بات اس وقت بھی نمایاں ہو سامنے آتی ہے جب ہم اسلامی نظام تعلیم کے  اہداف ومقاصد پر غور کرتے ہیں۔اسلامی نظام تعلیم کا بنیادی ہدف ہی یہ ہے کہ وہ ایک ایسا مسلمان تیار کرنا چاہتا ہے،جو اپنے مقصد حیات سے آگاہ ہو،زندگی اللہ کے احکام کے مطابق گزارے اور آخرت میں حصول رضائے الہی اس کا پہلا اور آخری مقصد ہو۔اس کے ساتھ ساتھ وہ دنیا میں ایک فعال ،متحرک اور با عزم زندگی گزارے ۔ایسی شخصیت کی تعمیر اسی وقت ممکن ہے جب تعلیم کے مفہوم میں حصول علم ہی نہیں ،بلکہ کردار سازی پر مبنی تربیت اور تخلیقی تحقیق بھی شامل ہو۔لیکن افسوس کہ  استعمار کی سازش سے ہمارے تعلیمی  اداروں میں دین ودنیا کو الگ الگ کر دیا گیا ہے۔دنیوی تعلیم حاصل کرنے والے دین کی بنیادی تعلیمات سے بھی عاری ہوتے ہیں ،جبکہ دین کے طالب علم  دنیوی تعلیم کے ماہر...
  • 25 #1267

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 21286

    ہمارا دینی نظام تعلیم

    (بدھ 10 اکتوبر 2012ء) ناشر : دارالاخلاص مرکز تحقیق اسلامی لاہور
    #1267 Book صفحات: 328
    ہمارے معاشرے میں کم علمی کے سبب بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو چکی ہیں۔ کوئی عصری علوم کے خلاف ہے تو کوئی خواتین کی تعلیم پر معترض ہے۔ جب تک مسلمان تعلیم کو شعوری طور پر حاصل کرتے تھے اس وقت ہماری درسگاہوں سے امام غزالی، امام رازی اور امام عبدالقادر جیلانی رحمہم اللہ پیدا ہوتے تھے جنہوں نے فقط اپنی ذات اور اہل ہی کو نہیں بلکہ پورے معاشرے کو اعلیٰ اقدار میں ڈھال دیا تھا۔ آج مسلم قوم اس سے غافل ہوتی جا رہی ہے۔ مسلم معاشرے میں جو کمیاں آ چکی ہیں زیر نظر کتاب میں ڈاکٹر محمد امین صاحب نے ان کو دور کرنے کے لیےنہایت قیمتی آرا دی ہیں۔ انھوں نے صرف تنقید ہی نہیں کی بلکہ قیمتی آرا بھی دی ہیں۔ یہ کتاب اس سلسلہ میں ان کے افکار و خیالات اور جذبات و احساسات کی آئینہ دار ہے۔ اور اس حوالہ سے ان کی اب تک کی جد و جہد کی روداد بھی ہے جو اپنے اندر بہت سے امور کو سمیٹے ہوئے ہے۔ ضروری نہیں کہ ان کی ہر بات سے اتفاق کیا جا سکے اور ہر تجویز کو قبول کیا جائے لیکن یہ بات بہر حال ضروری ہے کہ ان کے درد دل سے آگاہی حاصل کی جائے اور اس کے ثمرات سے استفادہ کیا جائے۔(ع۔م)  
< 1 2 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6465
  • اس ہفتے کے قارئین 71051
  • اس ماہ کے قارئین 470528
  • کل قارئین105341649
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست