کل کتب 16

دکھائیں
کتب
  • 1 #6366

    مصنف : مفتی زبیر بن قاسم سید کولہا پوری

    مشاہدات : 6912

    استحسان حقیقت ارکان اقسام

    (جمعرات 20 مئی 2021ء) ناشر : جامعہ علوم القرآن جمبوسر ضلع بھروچ گجرات ہند
    #6366 Book صفحات: 313
    فقہ اسلامی میں  اور خاص کر فقہ حنفی میں استحسان ایک کثیر الاستعمال مصدر فقہ ومنبع احکام کے طور مسلم اور حجت شرعیہ ہےجس کا تصور اور ذکردیگر فقہاء کی بہ نسبت فقہاء حنفیہ کےہاں زیادہ پایا جاتاہے۔ زیرنظرکتاب’’ استحسان‘‘ کا  مفتی زبیر بن قاسم کے ایک تحقیقی  مقالہ کی کتابی صورت ہے مقالہ نگار نے اس مقالہ  میں    استحسان کی حقیقت معدول عنہ، معدول الیہ، حقیقت،اقسام،ارکان کی مفصل ومرتب تفصیلات  تحریر کی ہیں اور بڑی جانفشانی  اورعرق ریزی سے موضوع کے تمام پہلوؤں کااحاطہ  کیا ہے۔(م۔ا) 
  • 2 #702

    مصنف : پروفیسر محمد یوسف خان

    مشاہدات : 25914

    اسلام میں حیوانات کے احکام

    (منگل 04 فروری 2014ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور
    #702 Book صفحات: 210
    اسلام کی امتیازی خصوصیات میں سے ایک اہم ترین خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ان تمام امورومعاملات سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں جو زندگی میں پیش آسکتے ہیں جانوروں کے بارے میں بھی کتاب وسنت میں بہت سی ہدایات ملتی ہیں حیوانات بھی خدا کی مخلوق ہیں ان کے ساتھ ایک انسان کابرتاؤ کیا ہونا چاہیے اور ان سے انتفاع واستفادہ کی حدود کیا ہیں یہ ایک اہم سوال ہے زیر نظر کتاب میں اس کا شافی جواب دیا گیا ہے نیز حیوانات کے بارے میں قرآن وسنت اور علوم جدیدہ کی روشنی میں بہت سی دلچسپ معلومات دی گئی  ہیں جو لائق مطالعہ ہیں-فقہی مسائل کے ضمن میں مصنف نے فقہ حنفی کی ترجمانی کی ہےَ، لہٰذا اس حوالے سے قرآن وحدیث کا حکم معلوم کرنے کے لئے ان علما سے رجوع کرنا چاہیے جو تقلید کے بہ جائے براہ راست کتاب و سنت اور سلف صالحین سے استفادہ کے منہج پر گامزن ہوں۔البتہ عمومی طور پر معلومات کے لئے اس کتاب کا مطالعہ مفید ہے۔(ط۔ا)
  • 3 #5847

    مصنف : جمیل احمد سکروڈوی

    مشاہدات : 97112

    اشرف الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد اول

    dsa (جمعرات 01 اگست 2019ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی
    #5847 Book صفحات: 333
    الہدایہ امام ابوالحسن علی بن ابی بکرمرغینانی(593ھ) کی مشہور ترین تصنیف ہے جو کہ  بدایۃ المبتدی کی شرح ہے ۔ فقہ حنفی میں یہ سب سے اہم کتاب ہےصاحب الہدایہ نے فقہ میں متن کی کتاب لکھی ہے اس میں  قدوروی سے  بھی مسائل اخذ کیے ہیں  یہاں ‎‎‎‎قدوری سے مسئلے نہ مل سکے وہاں امام محمد کی کتاب جامع صغیر سے مسئلے لیے اور دونوں کو ملا کر کتاب بدایة المبتدی تصنیف کی۔پھر کفایۃ المنتہی کے نام سے اسی( 80 )جلدوں میں اس کی شرح لکھی ۔شرح سے فراغت کے قریب پہنچے تو محسوس ہوا کہ کتاب اتنی لمبی ہو گئی ہے کہ اس کو کوئی نہیں پڑھے گا۔ اور کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ اصل کتاب بدایة المبتدی ، ہی کو نہ چھوڑ دیں اس لیے بدایة المبتدی کی دوسری شرح مختصر لکھی جس کا نام ’ھدایہ‘ رکھا۔فقہ حنفی کی یہ معروف اور اہم کتاب ہونے کےپیش نظر   علماء احناف نے اس کی دسیوں شروحات لکھی ہیں ۔یہ کتاب برصغیر  وپاک وہند  کے اکثر جامعات ومدارس میں شامل نصاب ہے حتی کہ وفاق المدارس سلفیہ مرحلہ  العالیۃ کےنصاب میں بھی شامل ہے ۔اس لیے اکثر طلباء واساتذہ کو ضرورت رہتی ہے یہ کتاب...
  • 4 #125

    مصنف : کرم الدین سلفی

    مشاہدات : 21823

    امام ابو حنیفہ ؒ کی قانون ساز کمیٹی کی حقیقت

    (بدھ 04 فروری 2009ء) ناشر : مکتبہ ابن کرم
    #125 Book صفحات: 84
    احناف کی طرف سے پیش کئے جانے والے بلند بانگ مگر کھوکھلے دعاوی میں ایک دعوٰی یہ بھی کیا جاتا ہے کہ امام ابو حنیفہ ؒ نے فقہ کی تدوین کیلئے چالیس بڑے بڑے محدثین پر مشتمل ایک مجلس قانون ساز کمیٹی منتخب کی تھی، امام صاحب ان سے مشورہ لیتے تھے، ہر قسم کا مسئلہ زیر بحث آتا تھا ، اگر مجلس کا کسی مسئلہ پر اتفاق ہوتا تو درج کر لیا جاتا اور اگر اختلاف ہوتا تو کئی کئی روز اس پر بحث جاری رہتی اور یہ کام تیس سال تک ہوتا رہا۔ اور اس قصہ سے اصل مقصود چاروں اماموں کو برحق کہنے کے قولی دعوے کے برعکس دوسرے ائمہ کرام کی فقہ پر فقہ حنفی کی برتری ثابت کرناہے۔ حالانکہ قانون ساز کمیٹی کے اس دعوے کی کوئی حقیقت نہیں، ایک افسانے سے زیادہ اس کی کوئی وقعت نہیں۔ اس قصے کے بے اصل ہونے کے تمام دلائل اس کتاب میں درج کر دیے گئے ہیں۔مسلکی عصبیت سے ہٹ کر اس کتاب کا مطالعہ صراط مسقیم کی روشن شاہراہ کی طرف آپ کو ایک قدم آگے بڑھنے میں ضرور مد دے گا، ان شاء اللہ۔  
  • 5 #4628

    مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ

    مشاہدات : 10608

    امام ابو حنیفہ کی تدوین قانون اسلامی

    (جمعرات 15 جون 2017ء) ناشر : اردو اکیڈمی سندھ کراچی
    #4628 Book صفحات: 80
    امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت الکوفی﷫ بغیر کسی اختلاف کے معروف ائمہ اربعہ میں شمار کئے جاتے ہیں، تمام اہل علم کا آپکی جلالتِ قدر، اور امامت پر اتفاق ہے۔ علی بن عاصم کہتے ہیں: "اگر ابو حنیفہ کے علم کا انکے زمانے کے لوگوں کے علم سے وزن کیا جائے تو ان پر بھاری ہو جائے گا" آپ کا نام نعمان بن ثابت بن زوطا اور کنیت ابوحنیفہ تھی۔ بالعموم امام اعظم کے لقب سے یاد کیے جاتے ہیں۔ آپ بڑے مقام و مرتبے پر فائز ہیں۔ اسلامی فقہ میں حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کا پایہ بہت بلند ہے۔ آپ نسلاً عجمی تھے۔ آپ کی پیدائش کوفہ میں 80 ہجری بمطابق 699ء میں ہوئی سن وفات 150ہجری ہے۔ ابتدائی ذوق والد ماجد کے تتبع میں تجارت تھا۔ لیکن اللہ نے ان سے دین کی خدمت کا کام لینا تھا، لٰہذا تجارت کا شغل اختیار کرنے سے پہلے آپ اپنی تعلیم کی طرف متوجہ ہوئے۔ آپ نے بیس سال کی عمر میں اعلٰی علوم کی تحصیل کی ابتدا کی۔ آپ نہایت ذہین اور قوی حافظہ کے مالک تھے۔ آپ کا زہد و تقویٰ فہم و فراست اور حکمت و دانائی بہت مشہور تھی۔ اس مقام و مرتبے کے باوجود محدثین کرام نے بیان حق کے لئے آپ پر جرح اور تعدیل بھی کی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "ا...
  • 6 #6361

    مصنف : مفتی وسیم احمد قاسمی

    مشاہدات : 125803

    انوار القدوری شرح اردو مختصر القدوری جلد اول

    dsa (جمعرات 13 مئی 2021ء) ناشر : دار الاشاعت، کراچی
    #6361 Book صفحات: 369
    مختصر قدوری فقہ حنفیہ میں متفق علیہ متن کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسے متون اربعہ میں شمار کیا جاتا ہےاسے  امام ابوالحسین احمد بن محمدبغدادی قدوری نےتقریبا ایک ہزار سال قبل تصنیف  کیا جس میں 61 کتب 62 ابواب ہیں اور بیسیوں کتابوں سے تقریبا 12 ہزار مسائل کا انتخاب ہے ۔یہ کتاب حنفی مدارس  میں درس نظامی کے نصاب کا حصہ ہے۔اس لیے  علماء نےعربی  واردو زبان میں کئی شروح لکھی ہیں۔مختصر القدور ی کی 3؍جلدوں پر مشتمل  ا یک معروف  اردوشرح ’’ انوار القدوری  شرح مختصر القدوری‘‘  از مفتی وسیم احمد قاسمی  کو کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا  گیا ہے کہ  تاکہ بوقت ضرورت قارئین اس سے استفادہ کرسکیں کیونکہ یہ بوقت ضرورت سلفی مدارس  کی  لائبریریوں میں بھی دستیاب نہیں ہوتی ۔ مختصر  القدوری کی یہ شرح جامع وجدید شرح ہے جس میں مشکل الفاظ کےمعانی ، کتب فقہ سے ہرمسئلہ کا حوالہ اور ہرباب سے ماقبل ربط ومناسبت کو بیان کیاگیا ہے۔ (م۔ا)
  • 7 #2566

    مصنف : محمد یوسف جے پوری

    مشاہدات : 10173

    حقیقۃ الفقہ

    (منگل 26 مئی 2015ء) ناشر : اسلامی اکادمی،لاہور
    #2566 Book صفحات: 227
    جب کوئی معاشرہ مذہب کو اپنے قانون کا ماخذ بنا لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں علم فقہ وجود پذیر ہوتا ہے۔ علم فقہ، دین کے بنیادی ماخذوں سے حاصل شدہ قوانین کے ذخیرے کا نام ہے۔ چونکہ دین اسلام میں قانون کا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت ہے اس وجہ سے تمام قوانین انہی سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ جب قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے تو اس کے نتیجے میں متعدد سوالات پیدا ہو جاتے ہیں۔قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کہاں سے اخذ کی جائے گی وغیرہ وغیرہ۔ ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے جو فن وجود پذیر ہوتا ہے، اسے اصول فقہ کہا جاتا ہے۔اور تمام قدیم مسالک (احناف،شوافع،حنابلہ اور مالکیہ)نے قرآن وسنت سے احکام شرعیہ مستنبط کرنے کے لئے  اپنے اپنے اصول وضع کئے  ہیں۔بعض اصول تو تمام مکاتب فکر میں متفق علیہ ہیں جبکہ بعض میں اختلاف بھی پایا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " حقیقۃ الفقہ" محترم  مولانا حافظ محمد یوسف جے پوری ﷫ کی تصنیف ہے،جس کی تصحیح ونظر ثانی شی...
  • 8 #124

    مصنف : محمد یوسف جے پوری

    مشاہدات : 19796

    حقیقۃ الفقہ ( جے پوری )

    (جمعہ 06 مارچ 2009ء) ناشر : نعمان پبلیکشنز
    #124 Book صفحات: 384
    اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے-پہلے حصہ میں وہ موضوعات زیر بحث لائے گئے ہیں جو قرآن و حدیث یا اجماع صحابہ کے خلاف ہیں جن کی تہذیب اجازت نہیں دیتی اور حصہ دوم میں وہ امور صحیہ اور مسلمہ درج کیے گئے ہیں جن پر بالخصوص اہل حدیث کا عمل ہے –مصنف نے اس کتاب میں جن باتوں پر خصوصی بحث کہ ہے اور اپنا موضوع بنایا ہے وہ رسول اللہ , صحابہ , تابعین کے زمانے کا طرز عمل ہے، اسلام میں فرقہ بندی , تقلید کے معنی , ابتداء و اسباب , تقلید کی تردید کتاب و سنت و تفاسیر ز اقوال صحابہ تابعین و تبع تابعین آ ئمہ اربعہ کے اقوال سے ہے- اس طرح نماز , روزہ , حج, زکوۃ , نکاح , رضاعت , طلاق و بیوع اور کھا نے پینے کے متعلق سب مسائل کا بیان ہے -جبکہ حصہ دوم میں امام ابو حنیفہ , شافعی , ملا علی قاری کے اقوال , کتب احادیث , آئمہ حدیث , کتب فقہ , اور دوسرے اہم موضوع بیان کیے ہیں-ہر بحث کو الگ الگ باب بنا کر اس کے بارے میں احناف کے فقہی مسائل کو بیا ن کر کے قرآن وسنت کی روشنی میں اور علمائے احناف کی آراء کی روشنی میں اس کی وضاحت کی گئی ہے-  
  • 9 #905

    مصنف : محمد جونا گڑھی

    مشاہدات : 27639

    درایت محمدی

    (بدھ 12 اکتوبر 2011ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ،چیچہ وطنی
    #905 Book صفحات: 134
    اس کتاب میں حنفی مذہب کی اعلی کتاب ہدایہ کی پوری چھان بین کی گئی ہے اور یہ دکھایا گیا ہے کہ  ہدایہ میں امام ابوحنیفہ ،امام ابو یوسف ، امام شافعی اور امام مالک وغیرہ کے مذاہب بیان کرنے ،تاریخی واقعات،موقوف اور مرفوع حدیث کی تمیز ،خلفاء اور صحابہ کے مسئال اور رایوں کےناموں میں مصنف ہدایہ نے فاش غلطیاں کی ہیں ۔ہدایہ میں بہت سی ایسی احادیث ہیں جوبالکل لاپتہ اور بے اصل ہیں  اکثر صحیح احادیث کا انکار ہے ار احادیث میں کمی وزیادتی بھی ہے ۔اغلاط ہدایہ یعنی درایت محمدی  جس کے مطالعہ سے معلوم ہوگا کہ ہدایہ وغیرہ فقہ کی کتابوں کی احادیث ناقابل اعتبار ہیں۔فقہ کی کتابوں کے تمام مسائل امام ابوحنیفہ کے نہیں ۔ہدایہ کے ایک سوخلاف عقل ونقل مسائل ،ہدایہ کے امام صاحب اوران کے شاگردوں کےایک سواختلافی مسائل،ہدایہ میں خود امام صاحب کے اقوال میں حلال وحرام کااختلاف  وغیرہ درج ہے۔ہدایہ کی اصلیت پر ایک اہم کتاب درایت محمدی۔(ک۔م)
  • 10 #668

    مصنف : محمد جونا گڑھی

    مشاہدات : 22646

    سیف محمدی

    (پیر 15 اگست 2011ء) ناشر : ادارہ اشاعت قرآن وحدیث،پاکستان
    #668 Book صفحات: 178
    دنیا میں کوئی ایسا مسلمان نہیں جو اس حقیقت سے نا آشنا ہو کہ زمانہ رسالت مآب ﷺ میں مسلمانوں کے پاس عقیدے اور عمل کے لیے صرف وحی الہی تھی جس کے دو حصے تھے:قرآن وحدیث،صحابہ کرام ؓ صرف انہی د و چیزوں پر عمل کرتے رہے۔دین ودنیا کی تمام ضرورتوں کے احکام اسی سے لیتے رہے۔صحابہ وتابعین کے زمانہ میں وحی الہیٰ ہی ماخذ ومصدر مسائل تھا۔بعد ازاں بعض لوگوں نے تقلید شخصی کو بھی داخل دین کر لیا اور ائمہ اربعہ سے منسوب فتاوی واجتہادات کو بھی مستقل ماخذ سمجھ کر ان سے مسائل کا استنباط کرنے لگے۔اہل حدیث کی دعوت یہ ہے کہ پھر سے صحابہ وتابعین کی روش کی جانب پلٹا جائے اور صرف قرآن وحدیث ہی سے رہنمائی لی جائے۔حضرات مقلدین کو یہ روش پسند نہیں چنانچہ وہ اہل حدیث کی جانب غلط مسائل منسوب کر کے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،حالانکہ اہل حدیث کا دامن ان سے بالکل بری ہے۔دوسری طرف خود ان کے فقہی ذخیرے میں ایسے مسائل ہیں جو کتاب وسنت کے بالکل خلاف اور شرم وحیا سے عاری ہیں ۔زیر نظر کتاب میں خطیب الہند مولانا محمد جونا گڑھی رحمتہ اللہ نے اسی کو موضوع بحث بنایا ہے اور انتہائی مدلل انداز سے فقہ حنفی کے مسائل کو کتاب...
  • 11 #173

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 26601

    معقولات حنفیہ

    (جمعہ 28 اگست 2009ء) ناشر : النور اکیڈمی مکتبہ ثنائیہ
    #173 Book صفحات: 24
    زير نظر مختصر سے رسالہ میں ابوالوفاء ثناء اللہ امر تسری نے مسلک حنفیہ کے اختیار کردہ ان مسائل کو سپرد قلم کیاہے جو قرآن وسنت کی نصوص  سے میل نہیں کھاتے، لیکن ہمارے بھائی بعض غلط فہمیوں کو بناء پر اپنے مؤقف پر نظر ثانی کرنے کو تیار نہیں ہیں-کتاب میں مولانا نے سات مسائل جن میں مفقود الخبر،مرتد کا حکم، حرمت مصاہرت،خیار بلوغ،در دہ دہ،اقتدائے مقیم بالمسافر اور تفریق بین الزوجین جیسے مسائل شامل ہیں پر کتاب وسنت اور مقلدین حضرات  کے مؤقف کو بیان کر کے ثابت کیاہاے کہ ان دونوں میں آپس میں کس حد تک تفاوت پایا جاتا ہے- نیز مولانا اشرف علی تھانوی کے رسالہ 'الحیلۃ الناجزہ المحلیلۃ العاجزہ' پر بھی تبصرہ کیا گیا ہے۔  
  • 12 #698

    مصنف : ابو الاسجد

    مشاہدات : 29853

    مفتی تقی عثمانی کا رجوع

    (پیر 18 جولائی 2011ء) ناشر : www.KitaboSunnat.com
    #698 Book صفحات: 17
    جناب مفتی تقی عثمانی صاحب دیوبندی مکتب فکر کی معروف شخصیت ہیں۔آپ مولانا مفتی محمد شفیع کے صاحبزادے اور بے شمار کتابوں کے مصنف ہیں۔موصوف وفاقی شرعی عدالت کے جج بھی رہ چکے ہیں آج کل آپ اسلامی بینکوں کی سرپرستی فرمارہے ہیں اور حیلوک کے ذریعے ’مروجہ اسلامی بینکاری‘کے جواز کا فتوی دے رہے ہیں۔مفتی تقی عثمانی صاحب کی ایک کتاب’فقہی مقالات‘ہے جو ان کے فقہی مضامین کا مجموعہ ہے ۔اس کی چوتھی جلد میں موصوف نے ’حرام اشیاء سے علاج‘کے ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے بعض کبار حنفی علما  کے حوالے سے یہ فتوی دیا کہ علاج کی خاطر سورہ فاتحہ کو پیشاب اور خون سے لکھا جائز ہے ۔اس پر عامۃ المسلمین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تو مفتی صاحب نے ’اسلام‘اقبار میں یہ وضاحت کی وہ نجاست سے سورہ فاتحہ کے لکھنے کو جائز نہیں سمجھتے۔زیر نظر مختصر کتابچہ میں ان کے اس وضاحتی بیان کا جائزہ لیتے ہوئے اس مسئلہ سے متعلق احناف کے نقطہ نظر پر تنقیدی نگاہ ڈالی گئی ہے امید ہے اس کے مطالعہ سے حق کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔ان شاء اللہ۔(ط۔ا)
  • 13 #6827

    مصنف : عبد الرحمٰن الجزیری

    مشاہدات : 8662

    کتاب الفقہ جلد اول

    dsa (اتوار 23 اکتوبر 2022ء) ناشر : علماء اکیڈمی، لاہور
    #6827 Book صفحات: 927
    علامہ عبدالرحمن بن محمد الجزیری جامعہ ازہر سے تعلق رکھنے والے ممتاز فقیہ ہیں موصوف جامع ازہر کے کلیۃ اصول دین میں ایک عرصے تک استاد رہےوہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں  ان کی تصانیف میں سے زیر نظر کتاب  ’’کتاب الفقہ علی المذاہب الاربعۃ ‘‘  پانچ جلدوں پر مشتمل معروف   کتاب  ہےیہ  کتاب وزارت الاوقاف مصر کی تحریک اور اس کی دلچسپی سے عمل میں آئی۔علامہ جزیری نے اس کتاب میں آسان اسلوب میں ائمہ اربعہ کی فقہ کو پیش کیا گیا احکام کی علتوں اور مسائل کی حکمتوں کو بھی سلیس زبان میں بیان کیا گیا ہے ۔مولانا منظور احسن عباسی صاحب  نے اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالاہے  علماء اکیڈمی  محکمہ اوقاف ،پنجاب نے اسے پانچ جلدوں میں شائع کیا ہے۔(م۔ا)
  • 14 #4654

    مصنف : عبید اللہ بن الحسین الکرخی

    مشاہدات : 17409

    کلیات فقہ حنفی المعروف بہ اصول الکرخی

    (بدھ 02 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور
    #4654 Book صفحات: 56
    جب کوئی معاشرہ مذہب کو اپنے قانون کا ماخذ بنا لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں علم فقہ وجود پذیر ہوتا ہے۔ علم فقہ، دین کے بنیادی ماخذوں سے حاصل شدہ قوانین کے ذخیرے کا نام ہے۔ چونکہ دین اسلام میں قانون کا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت ہے اس وجہ سے تمام قوانین انہی سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ جب قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے تو اس کے نتیجے میں متعدد سوالات پیدا ہو جاتے ہیں۔ قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟ قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کہاں سے اخذ کی جائے گی؟ قرآن اور سنت کا باہمی تعلق کیا ہے؟ قرآن مجید، سنت اور حدیث میں سے کس ماخذ کو دین کا بنیادی اور کس ماخذ کو ثانوی ماخذ قرار دیا جائے؟ رسول اللہ ﷺ سے مروی احادیث کو کیسے سمجھا جائے گا اور ان سے سنت کو کیسے اخذ کیا جائے گا؟ اگر قرآن مجید کی کسی آیت اور کسی حدیث میں بظاہر کوئی اختلاف نظر آئے یا دو احادیث میں ایک دوسرے سے بظاہر اختلاف نظر آئے تو اس اختلاف کو دور کرنے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا؟ ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے...
  • 15 #6682

    مصنف : خواجہ محمد قاسم

    مشاہدات : 2744

    ھدایۃ عوام کی عدالت میں

    (جمعرات 14 اپریل 2022ء) ناشر : ادارہ احیاء السنۃ گرجاکھ، گوجرانوالہ
    #6682 Book صفحات: 74
    الہدایہ امام ابوالحسن علی بن ابی بکرمرغینانی(593ھ) کی مشہور ترین تصنیف ہے جو کہ  بدایۃ المبتدی کی شرح ہے ۔ فقہ حنفی میں یہ سب سے اہم کتاب ہےصاحب الہدایہ نے فقہ میں متن کی کتاب لکھی ہے اس میں  قدوروی سے  بھی مسائل اخذ کیے ہیں  یہاں ‎‎‎‎قدوری سے مسئلے نہ مل سکے وہاں امام محمد کی کتاب جامع صغیر سے مسئلے لیے اور دونوں کو ملا کر کتاب بدایة المبتدی تصنیف کی۔پھر کفایۃ المنتہی کے نام سے اسی( 80 )جلدوں میں اس کی شرح لکھی ۔شرح سے فراغت کے قریب پہنچے تو محسوس ہوا کہ کتاب اتنی لمبی ہو گئی ہے کہ اس کو کوئی نہیں پڑھے گا۔ اور کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ اصل کتاب بدایة المبتدی ، ہی کو نہ چھوڑ دیں اس لیے بدایة المبتدی کی دوسری شرح مختصر لکھی جس کا نام ’ھدایہ‘ رکھا۔فقہ حنفی کی یہ معروف اور اہم کتاب ہونے کےپیش نظر   علماء احناف نے اس کی دسیوں شروحات لکھی ہیں ۔خواجہ محمد قاسم  نے زیر نظر کتاب ’’ہدایہ عوام کی عدالت میں ‘‘ ہدایہ کی حقیقت وحیثیت کو واضح کیا ہے ۔(م۔ا)
  • 16 #4639

    مصنف : محمد جونا گڑھی

    مشاہدات : 3791

    ہدایت محمدی

    (پیر 26 جون 2017ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، دہلی
    #4639 Book صفحات: 48
    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔لیکن بعد میں آنے والوں نے اسلام کی روشن تعلیمات کو چھوڑ کر اپنے علما کی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کر دیا اور بہت ساری ایسی باتیں تحریر کر دیں جو قرآن وحدیث کے صریح مخالف ہیں۔انہی کتابوں میں سے ایک فقہ حنفی کی معروف ترین کتاب ہدایہ ہے، جس میں متعدد مسائل قرآن وحدیث کے خلاف بیان کئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "ہدایت محمد...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 24878
  • اس ہفتے کے قارئین 350491
  • اس ماہ کے قارئین 1869564
  • کل قارئین115761564
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست