کل کتب 42

دکھائیں
کتب
  • 1 #2588

    مصنف : قاری محمد ادریس العاصم

    مشاہدات : 14697

    اہم مسائل قربانی

    (اتوار 31 مئی 2015ء) ناشر : فاروقی کتب خانہ، لاہور
    #2588 Book صفحات: 74
    اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو  اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے او رعبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ، مالی اور مالی عبادت میں  ایک عبادت قربانی بھی ہے۔قربانی وہ جانور  ہے  جو  اللہ  کی راہ میں  قربان کیا جائے  اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ  تعالیٰ کاقرب حاصل کیا  جاتا ہے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی  سے  قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن   مجید میں  حضرت آدم  کے  دو بیٹوں کی قربانی  کا  واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم   کی عظیم ترین سنت ہے  ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ  کواتنا پسند آیا  کہ اس   عمل کوقیامت تک کےلیے  مسلمانوں کے لیے  عظیم سنت قرار  دیا گیا۔ قرآن  مجید نے بھی  حضر ت ابراہیم    کی قربانی کے واقعہ  کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر  اہلِ اسلام کواس  اہم عمل کی خاصی تاکید ہے  اور نبی کریم  ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور  قرآن احادیث میں ...
  • 2 #6118

    مصنف : محمد طیب محمد خطاب بھواروی

    مشاہدات : 3941

    ایام مبارکہ ( جدید ایڈیشن )

    (جمعرات 25 جون 2020ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض
    #6118 Book صفحات: 104
    اللہ تعالیٰ کا  فضل واحسان ہے کہ اس نےاپنے نیک بندوں کےلیے سال کے کتنے ہی ایسےمواسم اور مواقع عطا کیے ہیں کہ جو بار بار آتے ر ہتےہیں جن میں  وہ کثرت سے نیک کاموں کو انجام دیتے ہیں اور اپنے مالک و مولی کا قرب حاصل کرنے لیے مسابقت اورپہل کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی اپنے فضل وکرم سے انہیں ان نیک کاموں کی بدولت اجروثواب عطافرماتا ہے ۔اطاعت فرمانبرداری کے عظیم موسموں میں ذوالحجہ کے پہلے دس دن بھی ہیں جسے اللہ تعالی نے باقی سارے سال کے ایام پرفضیلت دی ہے۔عشرۂ ذی الحجہ کے ایام اپنے دن گھنٹے اورمنٹ کے لحاظ سے افضل ترین اوراللہ تعالیٰ کے نزدیک سے سب سے محبوب  ایام ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے ان ایام کی اپنی کتاب میں قسم بھی کھائی ہےاور نبی کریم ﷺ نےاپنی زبانِ رسالت  سے بھی ان ایام مبارکہ بڑی فضیلت  بیان کی ہے ۔سیدنا عبد اللہ بن عباس  رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہيں کہ رسول اکرم ﷺنے فرمایا :’’ان دس دنوں میں کیے گئے اعمال صالحہ اللہ تعالیٰ کوسب سے زيادہ محبوب ہیں ، صحابہ نے عرض کی اللہ تعالیٰ کے راستے میں جھاد بھی نہيں !! تورسول اکرم ﷺ نے فرمایا : اورجھاد فی سبیل ا...
  • 3 #7022

    مصنف : ماسٹر احمد علی نعیم

    مشاہدات : 2681

    بھینس کی قربانی

    (منگل 06 جون 2023ء) ناشر : کاروان احیاء و السنہ ڈھولن ہٹھاڑ قصور
    #7022 Book صفحات: 4
    قربانی کے جانوروں میں سے ایک جانور ’’ بقر (گائے) ‘‘ہے۔ اس کی قربانی کے لیے کوئی نسل قرآن و سنت نے خاص نہیں فرمائی۔جبکہ بقر کی ہی نسل سے بھینس(جاموس) کی قربانی کے حوالے سے اہل علم میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض اس کے جواز کے قائل ہیں تو بعض عدم جواز کے۔ زیر نظر کتاب ’’ بھینس کی قربانی ‘‘محترم جناب ماسٹر احمد علی نعیم صاحب کی تحریر ہے، جس میں انہوں نے بھینس کی قربانی کے مسئلہ پر مفید علمی بحث کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مؤلف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان ِحسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین۔(م۔ا)
  • 4 #4631

    مصنف : ابو عبد اللہ عنایت اللہ سنابلی

    مشاہدات : 12507

    بھینس کی قربانی ایک علمی جائزہ

    (اتوار 18 جون 2017ء) ناشر : صوبائی جمعیت اہل حدیث، ممبئی
    #4631 Book صفحات: 48
    قرآن کریم نے قربانی کے لیے ’’بهيمة الانعام‘‘  کا انتخاب کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے۔’’ اور وہ معلوم ایام میں بهيمة الانعام پر اللہ تعالیٰ کا نام ذکر (کرکے انہیں ذبح) کریں،  پھر ان کا گوشت خود بھی کھائیں، اور تنگ دستوں اور محتاجوں کو بھی کھلائیں۔‘‘ خود قرآن کریم نے’’ الانعام ‘‘ کی توضیح کرتے ہوئے ضان، معز، ابل، اور بقر، چار جانوروں کا تذکرہ فرمایا ہے۔انہی چار جانوروں کی قربانی پوری امت مسلمہ کے نزدیک اجماعی واتفاقی طور پر مشروع ہے۔ ان جانوروں  کی خواہ کوئی بھی نسل ہو،  اور اسے لوگ خواہ کوئی بھی  نام  دیتے ہوں سب کی قربانی جائز ہے۔ قربانی کے جانوروں میں سے ایک جانور ’’بقر (گائے) ‘‘ ہے۔ اس کی قربانی کے لیے کوئی نسل قرآن و سنت نے خاص نہیں فرمائی۔جبکہ بقر کی ہی نسل سے بھینس کی قربانی کے حوالے سے اہل علم میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض اس کے جواز کے قائل ہیں تو بعض عدم جواز کے۔ زیرنظر کتاب "بھینس کی قربانی، ایک علمی جائزہ" محترم ابو عبد اللہ عنایت الل...
  • 5 #5195

    مصنف : ابو عبد اللہ عنایت اللہ سنابلی

    مشاہدات : 8743

    بھینس کی قربانی ایک علمی و تحقیقی جائزہ ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

    (پیر 12 فروری 2018ء) ناشر : صوبائی جمعیت اہل حدیث، ممبئی
    #5195 Book صفحات: 226
    قربانی عربی زبان کے لفظ "قرب"سے نکلا ہے ،جس کے معنی ہیں "کسی شئے کے نزدیک ہونا” جبکہ شرعی اصطلاح میں : ذبح حیوان مخصوص بینۃ القربۃ فی وقت مخصوصیعنی مخصوص وقت میں اللہ کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنے کےلئے مخصوص جانور ذبح کرنا "قربانی "کہلاتا ہے۔(درِمختار،جلد9،ص520)(کتاب الاضمیہ)۔پس عیدالاضحی وہ عید قربان ہے کہ بندے کو اللہ کے بہت قریب کر دیتی ہے اور بندے اور اللہ کے درمیان موجود سب دوریوں کو ختم کر دیتی ہے۔قرآن کریم نے قربانی کےلیے ’’ بهيمة الانعام‘‘  کا انتخاب کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے۔’’ اور وہ معلوم ایام میں بهيمة الانعام پر اللہ تعالیٰ کا نام ذکر (کرکے انہیں ذبح) کریں،  پھر ان کا گوشت خود بھی کھائیں، اور تنگ دستوں اور محتاجوں کو بھی کھلائیں۔‘‘ خود قرآن کریم نے’’ الانعام ‘‘ کی توضیح کرتے ہوئے ضان، معز، ابل، اور بقر،  چار جانوروں کا تذکرہ فرمایا ہے۔انہی چار جانوروں کی قربانی پوری امت مسلمہ کے نزدیک اجماعی واتفاقی طور پر مشروع ہے۔ ان جانوروں  کی خواہ کوئی...
  • 6 #1457

    مصنف : حافظ نعیم الحق ملتانی

    مشاہدات : 15726

    بھینس کی قربانی کا تحقیقی جائزہ

    (پیر 04 نومبر 2013ء) ناشر : اسلامک سنٹر ملتان
    #1457 Book صفحات: 320
    قرآن کریم نے قربانی کےلیے ’’ بهيمة الانعام‘‘  کا انتخاب کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے۔’’ اور وہ معلوم ایام میں بهيمة الانعام پر اللہ تعالیٰ کا نام ذکر (کرکے انہیں ذبح) کریں،  پھر ان کا گوشت خود بھی کھائیں، اور تنگ دستوں اور محتاجوں کو بھی کھلائیں۔‘‘(الحج)  خود قرآن کریم نے  ’’ الانعام ‘‘ کی توضیح کرتے ہوئے ضان، معز، ابل، اور بقر،  چار جانوروں کا تذکرہ فرمایا ہے۔انہی چار جانوروں کی قربانی پوری امت مسلمہ کے نزدیک اجماعی واتفاقی طور پر مشروع ہے۔ ان جانوروں  کی خواہ کوئی بھی نسل ہو،  اور اسے لوگ خواہ کوئی بھی  نام  دیتے ہوں، سب کی قربانی جائز ہے۔ قربانی کے جانوروں میں سے ایک جانور ’’بقر (گائے)  ‘‘ہے۔ اس کی قربانی کےلیے کوئی نسل قرآن وسنت نے خاص نہیں فرمائی۔ جبکہ بقر کی ہی نسل سے بھینس کی قربانی کے حوالے سے اہل علم میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض اس کے جواز کے قائل ہیں تو بعض عدم جواز کے۔  زیر نظر کتاب میں حافظ نعیم الحق  ملتانی صاح...
  • 7 #1145

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 25839

    بے مثال فضیلت والے دس دن

    (جمعرات 25 اکتوبر 2012ء) ناشر : دار التذکیر
    #1145 Book صفحات: 46
    اللہ تعالیٰ نے مہینوں میں ماہ رمضان کو فضیلت دی، سالوں کے دنوں میں عرفہ کے دن کو اور ہفتہ کے دنوں میں جمعہ کےدن کو فضیلت عطا کی، راتوں میں شب قدر کو فضیلت سے نوازا، عشروں میں عشرہ ذوالحجہ کا پہلا عشرہ اور رمضان کا آخری عشرہ فضیلت والا بنایا اور دونوں میں فرق یہ رکھا کہ اور دونوں میں فرق یہ رکھا کہ ذوالحجہ کے پہلے دنوں کا جواب نہیں اور رمضان کے آخری عشرہ کی راتوں کی کوئی مثال نہیں۔ زیر نظر کتابچہ میں فاضل مصنف عبدالہادی عبد الخالق نے عشرہ ذوالحجہ کے فضائل و احکام کو اختصار کےساتھ بیان فرمایا ہے۔ 45 صفحات پر مشتمل اس کتابچہ میں مصنف نے پہلے عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت سےمتعلق صحیح احادیث بیان کرتےہوئے بعد میں ان احادیث کو بھی رقم کر دیا ہے جو ضعیف اور موضوع ہیں۔ اس کےعلاوہ عشرہ ذوالحجہ میں کرنے والے اعمال صالحہ کو بھی قلمبند کی گیا ہے۔(ع۔م)
  • 8 #1996

    مصنف : ہارون یحییٰ

    مشاہدات : 6613

    جانداروں کا جذبہ قربانی

    (بدھ 01 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #1996 Book صفحات: 153
    کائنات اللہ تعالیٰ کی قدرت کی سب سے بڑی دلیل ہے کیونکہ انسان اس پر غور کر کے  اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرسکتا ہے ۔اسی لیے  قرآن کریم  میں اللہ تعالیٰ نےجگہ جگہ انسانوں کو کائنات کی مختلف چیزوں اور مظاہر پر غور وفکر کرنے کی دعوت دی ہے کیونکہ مخلوق کودیکھ کر خالق کی جانب خیال ضرورجاتاہے ۔اس کائنات میں بے جان چیزوں  کےعلاوہ جانداروں کی بلامبالغہ لاکھوں قسمیں پائی جاتی ہیں ۔ہم ہر وقت مختلف جانداروں کو دیکھتے ہیں ۔ان کی شکلوں ،ان کی  ساخت او ران کے حجم اور ان کےرہن سہن کے طریقوں کےفرق کومحسوس کرتے ہیں مگر اس  سے آگے کسی  چیز پر غور کرنے کے روادار نہیں ہوتے ۔زیر نظر کتاب’’جانداروں کا جذبۂ قربانی‘  عالمی شہرت یافتہ  مصنف کتب کثیر ہ  ہارون یحیٰ صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے بلا تفریق مذہب تمام انسانوں کی توجہ جانداروں کے رویوں کی جانب مبذول کرانے کی  کوشش کی   ہے۔پرندوں کےگھونسلوں سے لے کر جانوروں کے ایک دوسرے سے تعاون اور ایک دوسرے کی خاطرجان نثاری کااس انداز سے تذکرہ کیا گیا ہے کہ ہر سطر  پر زبان سے ب...
  • 9 #3004

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 9068

    حضرت ابراہیم کی قربانی، تفسیر و دروس

    (جمعرات 22 اکتوبر 2015ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #3004 Book صفحات: 101
    قرآن کریم کاایک بہت بڑا حصہ انبیائے سابقین ﷩ او ردیگر لوگوں کے قصوں پر مشتمل ہے۔ بعض اہل علم کی رائے میں یہ حصہ قرآن کریم کے آٹھ پاروں کے برابر ہے۔ قرآنی قصوں کی اہمیت او رفائدہ کوواضح کرنے کےلیے یہ بذات خود ایک بہت بڑی شہادت ہے۔ علازہ ازیں اللہ تعالیٰ نےنبی کریم ﷺ کوحکم دیا کہ وہ لوگوں کوتدبر وتفکر پرآمادہ کرنے کےلیے ان کے روبروقصے بیان کریں۔قرآنی قصوں میں کتنے فوائد ہیں ! ان سے انسانی معاشروں میں ہمیشہ سے موجود سنن الٰہیہ سے آگاہی ہوتی ہے۔قرآنی قصے انسانیت کو اس بات کی خبر دیتے ہیں کہ انسانوں کےاعمالِ خیر سے کیا بہاریں آئیں او راعمال ِ شر کن بربادیوں کاسبب بنے۔ قرآنی قصے تاریخی نوادرات ہیں، جوانسانیت کو تاریخ سے فیض یاب ہونے کا سلیقہ سکھاتے ہیں۔ اوران قصوں میں نبی کریم ﷺ اور آپ کے بعد امت کےلیے دلوں کی تسکین اور مضبوطی کاسامان ہے۔ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان الفاظ میں واضح اور نمایا ں فرمایا ’’اے نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا مقصد آپ کے دل کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں م...
  • 10 #7082

    مصنف : محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

    مشاہدات : 1451

    دعاء قربانی کی تحقیق

    (پیر 07 اگست 2023ء) ناشر : جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال
    #7082 Book صفحات: 10
    قربانی کرنا اللہ تعالیٰ کے ہاں افضل ترین اعمال میں سے ہے۔ نبیﷺ کا فرمان ہے: ’’یقینا یوم النحر اللہ تعالیٰ کے ہاں بہترین دن ہے۔‘‘ ( سنن ابوداود: 1765 ) اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی بھی عبادت تب ہی قابل قبول ہوتی ہے جب اسے نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کیا جائے ۔ کیوں کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ تمام اہل اسلام کے لیے اسوۂ حسنہ ہے ۔ عبادات میں سے اہم عبادت عید الاضحیٰ کے دن جانوروں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ذبح کرنا ہے اس سلسلے میں ہمارے معاشرے میں بہت سی کوتاہیاں پائی جاتی ہیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ جانوروں کو صحیح اسلامی طریقہ سے ذبح نہیں کیا جاتا اور دعاء قربانی پڑھنے میں کوتاہی کی جاتی ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’ دعاء قربانی کی تحقیق‘‘ جناب مفتی محمد مصطفیٰ کعبی ازہری صاحب کی کاوش ہے جو انہوں نے ایک سوال کے جواب میں تحریر کی ہے۔ انہوں نے اس کتابچہ میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ قربانی کے جانور کو اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا افضل ہے اور اگر کوئی شخص دوسرے شخص سے قربانی کے جانور کو ذبح کروائے تو جائز ہے اور ہر شخص اپنے ہاتھ سے قربانی کے جانور کو...
  • 11 #6192

    مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی

    مشاہدات : 4915

    دعائے قربانی إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي... والی حدیث کی تحقیق

    (جمعہ 02 اکتوبر 2020ء) ناشر : اسلامک انفارمیشن سینٹر، ممبئ
    #6192 Book صفحات: 68
      قربانی کرنا  اللہ تعالیٰ کے ہاں  سب سے بہترین عمل ہے نبیﷺ کا فرمان ہے : ’’یقینا یوم النحر اللہ تعالیٰ کےہاں بہترین دن ہے۔‘‘ ( سنن ابوداود: 1765 ) اللہ تعالیٰ کےہاں   کوئی بھی عبادت کا عمل تب ہی  قابل  قبول ہوتا  ہے کہ  جب  اسے نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کیا جائے ۔ کیوں کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ  تمام اہل اسلام کے لیے  اسوۂ حسنہ ہے ۔عبادات میں سے  اہم  عبادت  عید الاضحیٰ کے دن جانوروں کواللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے  ذبح کرنا ہے  اس سلسلے میں  ہمارے معاشرے میں بہت سی کتاہیاں پائی جاتی ہیں۔جن میں سے  ایک یہ ہے کہ  جانوروں کو صحیح اسلامی طریقہ سے ذبح نہیں کیا جاتا اور  دعائے قربانی  پڑھنے  میں کتاہی کی جاتی ہے ۔زیر نظر کتابچہ ’’ دعائے قربانی  إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي... والی حدیث کی تحقیق‘‘ فضیلۃ الشیخ ابوالفوزان کفایت اللہ سنابلی  حفظہ اللہ  کا مرتب شدہ ہے۔شیخ موصوف نےاس کتابچہ میں ...
  • 12 #1764

    مصنف : ڈاکٹر شفیق الرحمن کیلانی

    مشاہدات : 8778

    ذبح کرنے کا طریقہ اسلام اور سائنس کی روشنی میں

    (جمعرات 31 جولائی 2014ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
    #1764 Book صفحات: 20
    دس ذوالحجہ کے دن  قربانی کرنا  اللہ تعالی کے ہاں  سب سے بہترین عمل ہے نبیﷺ کا فرمان ہے : یقینا یوم النحر اللہ تعالی کےہاں بہترین دن ہے ( سنن ابوداود حدیث: 1765 ) اللہ تعالی کےہاں  کوئی بھی عبادت کا عمل تب ہی  قابل  قبول ہوتا ہے کہ  جب  اسے نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کیا جائے ۔ کیوں کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ  تمام اہل اسلام کے لیے  اسوۂ حسنہ ہے ۔عبادات میں سے  اہم  عبادت  عید الاضحیٰ کے دن جانوروں کواللہ تعالی کی رضا کے لیے  ذبح کرنا ہے  اس سلسلے میں  ہمارے معاشرے میں بہت سی کتاہیاں پائی جاتی ہیں۔جن میں سے ایک یہ ہے کہ  جانوروں کو صحیح اسلامی طریقہ سے ذبح نہیں کیا جاتا۔زیر نظر کتابچہ ’’ ذبح کرنے کا طریقہ اسلام اور سائنس کی روشنی میں !‘‘ ڈاکٹر شفیق الرحمن کیلانی  ﷾  کا مرتب شدہ ہے  جس میں  انہوں نے  قرآن وحدیث اور سائنس کی روشنی میں جانوروں کوذبح کرنے  کے  طریقہ کوبیان کرتے ہوئے  اختصار کے ساتھ  قربانی کے  متعلقہ احکا...
  • 13 #3060

    مصنف : محمد یوسف راجووالوی

    مشاہدات : 5652

    رسالہ مطمئنہ در تحقیق مسنہ

    (منگل 24 نومبر 2015ء) ناشر : جامعہ کمالیہ راجووال
    #3060 Book صفحات: 130
    ماہِ ذوالحج سال بھرکے بعدجب آتاہے توجذبۂ تسلیم ورضاء اورجذبۂ ایثاروقربانی بھی ہمراہ لاتا ہے۔قمری سال کے اس آخری مہینے کامقدس چاند جونہی طلوع ہوتاہے،تسلیم ورضاکی لازوال داستان کی یادبھی ساتھ لاتا ہے۔ اس ماہ کی دس،گیارہ اوربارہ تاریخ کودنیابھرکے کروڑوں صاحب نصاب مسلمان اسوۂ ابراہیمی کی یادتازہ کرنے کیلئے قربانی کرتے ہیں۔عیدقربان!مسلمانوں کاعظیم مذہبی تہوارہے جوہرسال 12-11-10 ذوالحجہ کوانتہائی عقیدت ومحبت، خوشی ومسرت،ذوق وشوق،جوش وخروش اورجذبۂ ایثارو قربانی کے منایاجاتاہے۔اس دن اﷲ تعالیٰ کی راہ میں اپناتن،من ،دہن قربان کرنے کے عہدکی تجدیدہوتی ہے اوریہی مسلمانوں کی عید ہوتی ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ اوران کے عظیم فرزندحضرت اسماعیل ؑ کا مقدس ذکر قیامت تک فضاؤں اور ہواؤں میں گونجتا رہے گا۔قرآن وحدیث کے صحیفوں میں محفوظ رہے گااور آسمان کی رفعتوں اور زمین کی وسعتوں میں ہرسال یونہی تازہ اورزندہ ہوتارہے گا۔قربانی کے جانور کی صفات شریعت نے تفصیل سےبیان کر دی ہیں،جن میں سے ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ جانور کم از کم "مسنہ"یعنی دودانت والا ہو، اور اگر ایسا جانور نہ مل سکے تو تنگی کی صورت میں...
  • 14 #2595

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 5944

    سوئے حرم حج وعمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل

    (منگل 09 جون 2015ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ
    #2595 Book صفحات: 463
    حج اسلام کے ارکانِ خمسہ میں اسے ایک رکن  ہے ۔ بیت  اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی  ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے  ہر  صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں   ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی  فرض ہے  اور  اس  کے انکار ی  کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام   سےخارج ہے  اجر وثواب کے لحاظ     سے یہ رکن  بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔اور جس طرح نماز ،روزہ ، زکوٰۃ ،اسلام کے ارکان اور فرائض ہیں اسی طرح حج  دین کا بہت  بڑا رکن اور فیع الشان فریضہ ہے نماز  اور روزہ صرف بدنی عبادت ہے ۔ زکوٰۃ صرف مالی عبادت ہے  ۔ لیکن حج اپنے  اندر بدنی اور مالی دونوں قسم کی عبادتیں سموئے  ہوئے ۔ یعنی حا جی گھر سے چل کر مکہ مکرمہ ،عرفات اورمدینہ منورہ سے  ہو کر لوٹتا اور ساتھ ہی مال بھی خرچ کرتا ہے تو گویا دونوں قسم کی بدنی اور مالی عبادتوں کا شرف حاصل کرتا ہے ۔حج کرنے  سے پہلے  حج  کے طریقۂکار  سےمکمل آگاہی  ضرور ی ہے ۔ تمام كتب حديث وفقہ ...
  • 15 #6149

    مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

    مشاہدات : 5196

    عشرہ ذی الحجہ اور قربانی فضائل ومسائل

    (منگل 28 جولائی 2020ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #6149 Book صفحات: 54
    اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔ اس کے لیے کچھ ایسے مواسم کا انتخاب فرمایا ہے جن میں عبادت باقی  ایام کی بہ نسبت زیادہ افضل ہوتی ہے‘انہی  مواسم میں سےذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں عبادت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ بعض اہل علم کے نزدیک ذوالحجہ کے پہلے دس دن رمضان کے آخری دس دنوں  سے بھی افضل ہیں۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان’’عشرہ ذی الحجہ اور قربانی  فضائل ومسائل ‘‘  مولا السلام بن صلاح  الدین  مدنی(داعی ومترجم جمعیۃ  الدعوۃ  والارشاد،طائف) کا مرتب شدہ ہے اس کتابچہ میں انہوں نے عشرۂ ذی الحجہ کے   فضائل،اس میں کرنے کے کام اور قربانی کے احکام ومسائل کو قرآن وسنت کی روشنی میں آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(م۔ا)
  • 16 #4278

    مصنف : محمد سعید طیب بھٹوی

    مشاہدات : 7474

    عشرہ ذی الحجہ عیدین اور قربانی کے احکام و مسائل

    (اتوار 12 فروری 2017ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #4278 Book صفحات: 42
    اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے او رعبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ، مالی اور مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جاتا ہے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن مجید میں حضرت آدم کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کواتنا پسند آیا کہ اس عمل کوقیامت تک کےلیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضر ت ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کواس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام ومسائل اور تعلیمات موجو د ہیں ۔عید الفطر کا بنیادی مقصد اور فلسفہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ رب العزت کے خصوصی احسانات ،انعامات او رنوازشات، کاشکرادا کرنا اور دربار الٰہی میں بصد عجز وانکسار اپنی کم ہستی ، کم مائیگی او رکوتا...
  • 17 #7102

    مصنف : محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

    مشاہدات : 1273

    عیب دار جانور کی قربانی

    (اتوار 27 اگست 2023ء) ناشر : جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال
    #7102 Book صفحات: 18
    اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے اور عبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ،مالی ۔ مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔ قرآن مجید نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کے واقعہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کو اس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن و احادیث میں اس کے واضح احکام و مسائل اور تعلیمات موجود ہیں ۔ کتبِ احادیث و فقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ کئی اہل علم نے قربانی کے احکام و مسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں۔ محترم جناب محمد مصطفیٰ کعبی ازہری صاحب نے زیر نظر مختصر کتابچہ بعنوان ’’ عیب دار جانور کی قربانی ‘‘ میں جن عیوب والے جانوروں کی قربانی کرنا جائز نہیں ہے انہیں احادیث کی روشنی میں پیش کیا ہے ۔ (م۔ا)
  • 18 #7322

    مصنف : حکیم مدثر محمد خاں

    مشاہدات : 927

    عید الاضحٰی و قربانی

    (پیر 17 جون 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7322 Book صفحات: 100
    اللہ تعالی ٰ نے امت محمدیہ کو خوشی کے دو دن ( عید الاضحیٰ اور عید الفطر ) عطا فرمائے ہیں۔نبی کریم ﷺ نے عیدین کے مواقع پر اپنی امت کو کھلا نہیں چھوڑا بلکہ ان ایام کو گزارنے کے احکام و مسائل بھی واضح فرمائے ہیں، جن پر عمل کرنے کی صورت میں دنیا و آخرت میں کامیابی کی خوش خبری بھی سنائی ہے۔ اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور رسول کریم ﷺ کی سنت کے مطابق یہ ایام گزارے۔ زیرنظر کتاب ’’عید الاضحیٰ و قربانی ‘ محترم حکیم مدثر محمد خان کی کاوش ہے ۔ انہوں نے اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلا حصہ ’’عید الاضحیٰ‘‘ اور دوسرا حصہ ’’مسائل قربانی ‘‘ سے متعلق ہے دونوں حصوں میں آیات قرآنی ،احادیث رسولﷺ، صحابہ کرام کے اقوال و افعال اور علمائے امت کی تحریرات سے استفادہ کر کے عید الاضحیٰ و مسائل قربانی کو مختصر اور جامع انداز میں پیش کیا ہے۔(م۔ا)
  • 19 #5638

    مصنف : رئیس احمد ندوی

    مشاہدات : 4822

    غایۃ التحقیق فی تضحیۃ ایام التشریق،ایام قربانی کتنے دن ؟

    (منگل 04 دسمبر 2018ء) ناشر : دار الصلاح
    #5638 Book صفحات: 206
    عیدالاضحیٰ کے ایام میں اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنے کے لیے بہیمۃ الانعام میں سے کوئی جانور ذبح کرنے کو قربانی کہا جاتا ہے۔ قربانی دین اسلام کے شعائر میں سے ایک شعار ہے اس کی مشروعیت کتاب اللہ اور سنت نبویہﷺ  اور مسلمانوں کے اجماع سے ثابت ہے۔ قربانی کرنے کے دنوں  کی تعداد کے حوالے سے فقہاء  کے مابین اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض کے نزدیک تین اور بعض  کے نزدیک چار دن ہیں۔ جبکہ صحیح بات یہ ہے کہ قربانی  کرنے کے کل ایّام  چار ہیں۔ یوم النحر(دس ذو الحجہ) اور ایام تشریق (یعنی گیارہ، بارہ اور تیرہواں دن) جس کا ثبوت قرآن اور صحیح احادیث سے ملتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’غایۃ التحقیق فی تضحیۃ ایام التشریق؍ایام قربانی کتنے دن ؟‘‘ علامہ رئیس ندوی ﷫ کے دور سالوں( غایۃ التحقیق فی تضحیۃ ایام التشریق   اور قصہ ایام قربانی )کا مجموعہ ہے ۔ رسالہ اول  ایک سوال کے جواب میں لکھا  او ردوسرا رسالہ   دیوبندی عالم دین  ابوبکر غازی پوری  کے رد میں لکھا گیا ہے ۔علامہ رئیس ندوی ﷫ نے ان دو نوں رسالوں میں  اس موضوع کی صریح رو...
  • 20 #6340

    مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

    مشاہدات : 3821

    فضیلت قربانی اور اس کے مسائل

    (جمعرات 22 اپریل 2021ء) ناشر : ابوہریرہ اکیڈمی، لاہور
    #6340 Book صفحات: 50
      قربانی کرنا  اللہ تعالیٰ کے ہاں  سب سے بہترین عمل ہے نبیﷺ کا فرمان ہے : ’’یقینا یوم النحر اللہ تعالیٰ کےہاں بہترین دن ہے۔‘‘ ( سنن ابوداود: 1765 ) اللہ تعالیٰ کےہاں   کوئی بھی عبادت کا عمل تب ہی  قابل  قبول ہوتا  ہے کہ  جب  اسے نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کیا جائے ۔ کیوں کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ  تمام اہل اسلام کے لیے  اسوۂ حسنہ ہے ۔عبادات میں سے  اہم  عبادت  عید الاضحیٰ کے دن جانوروں کواللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے  ذبح کرنا ہے  اس سلسلے میں  ہمارے معاشرے میں بہت سی کتاہیاں پائی جاتی ہیں۔ زیر نظر رسالہ ’’فضیلت قربانی اور  اس کے مسائل ‘‘وطن عزیز کی معرو ف شخصیت مفسر قرآن میاں محمد جمیل ایم اے  حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) کا مرتب شدہ ہے۔میاں صاحب  نےقربانی  کی وجہ تسمیہ، تاریخ،اہمیت وفضلیت اورقربانی کے جملہ احکام ومسائل کوآسان فہم انداز میں پیش کیا ہے   اللہ تعالیٰ کتابچہ کوعامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔...
  • 21 #2872

    مصنف : پروفیسر حافظ محمد فاروق

    مشاہدات : 7620

    فلسفہ عید قربان

    (بدھ 23 ستمبر 2015ء) ناشر : قرآن سنٹر لاہور
    #2872 Book صفحات: 62
    اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے او رعبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ، مالی اور مالی عبادات میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جاتا ہے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے۔ قرآن مجید میں حضرت آدم﷤ کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم ﷤ کی عظیم ترین سنت ہے۔ یہ عمل اللہ تعالیٰ کواتنا پسند آیا کہ اس عمل کوقیامت تک کےلیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضر ت ابراہیم ﷤ کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے۔ پھر اہلِ اسلام کواس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام ومسائل اور تعلیمات موجو د ہیں ۔کتب احادیث وفقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور بعض اہل علم نے قربانی کےاحکام ومسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں۔ زیر نظر رسا...
  • 22 #7093

    مصنف : عبد العزیز راشد

    مشاہدات : 2083

    فلسفہ قربانی اور مسائل عید الاضحٰی

    (جمعہ 18 اگست 2023ء) ناشر : منہاج السنہ المحمدیہ فیصل آباد
    #7093 Book صفحات: 51
    اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے۔ عبادات کی مختلف اقسام ہیں۔ مثلاً: قولی،فعلی ،مالی ۔ مالی عبادات میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔ قربانی جد الانبیاء سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی عظیم ترین سنت ہے۔ ان کا عمل قربانی اللہ تعالیٰ کو اتنا پسند آیا کہ اس کو قیامت تک کے لیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دے دیا۔ قرآن مجید نے بھی حضرت ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ پھر اہلِ اسلام کو اس اہم عمل کی خاصی تاکید کی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن و احادیث میں اس کے واضح احکام و مسائل اور تعلیمات موجود ہیں۔ کتبِ احادیث و فقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی کی ہے۔ کئی اہل علم نے قربانی کے احکام و مسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ فلسفۂ قربانی اور مسائل عید الاضحیٰ‘‘مولانا عبد العزیز راشد صاحب کی کاوش ہے انہوں نے اس مختصر کتابچہ میں بڑے سلیقے سے سیرت ابراہیم علیہ السلام کے اہم پہلو اجاگر کرتے ہوئے قربانی کے اہم مسائل کو ایک جگہ جمع کر...
  • 23 #3751

    مصنف : محمد فاروق رفیع

    مشاہدات : 8231

    قربانی ، عقیقہ اور عشرہ ذی الحجہ

    (بدھ 06 جولائی 2016ء) ناشر : فصل الخطاب للنشر و التوزیع
    #3751 Book صفحات: 242
    قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جائے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن مجید میں حضرت آدم کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کواتنا پسند آیا کہ اس عمل کوقیامت تک کےلیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضر ت ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کواس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام ومسائل اور تعلیمات موجو د ہیں ۔کتب احادیث وفقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور بعض اہل علم نے قربانی کےاحکام ومسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’قربانی عقیقہ اور عشرہ ذی الحجہ‘‘مولانا محمد فاروق رفیع﷾(مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کی اس مسئلہ پر تحقیقی وعلمی کاوش ہے ۔...
  • 24 #1809

    مصنف : محمد فاروق رفیع

    مشاہدات : 25055

    قربانی اور عقیقہ کے مسائل

    (جمعہ 08 اگست 2014ء) ناشر : ترجمان الحدیث پبلیکیشنز، لاہور
    #1809 Book صفحات: 210
    قربانی وہ جانور  ہے  جو  اللہ  کی راہ میں  قربان کیا جائے  اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ  تعالیٰ کاقرب حاصل کیا  جائے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی  سے  قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن  مجید میں  حضرت آدم﷤ کے دو بیٹوں کی قربانی  کا  واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم ﷤ کی عظیم ترین سنت ہے  ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ  کواتنا پسند آیا  کہ اس  عمل کوقیامت تک کےلیے  مسلمانوں کے لیے  عظیم سنت قرار  دیا گیا۔ قرآن  مجید نے بھی  حضر ت ابراہیم  ﷤ کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر  اہلِ اسلام کواس  اہم عمل کی خاصی تاکید ہے  اور نبی کریم  ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور  قرآن احادیث میں  اس کے  واضح  احکام ومسائل اور تعلیمات  موجو  د ہیں ۔کتب احادیث وفقہ  میں  کتاب الاضاحی  کے نام  سے ائمہ محدثین  فقہاء نے  باقاعدہ ابواب بندی  قائم کی ہے ۔ اور بعض...
  • 25 #7122

    مصنف : محمد مصطفیٰ کعبی ازہری

    مشاہدات : 1045

    قربانی سے پہلے چمڑے کی رقم وصول کرنا

    (اتوار 17 ستمبر 2023ء) ناشر : جمعیۃ البر الانسانیۃ و الخیر نیپال
    #7122 Book صفحات: 15
    اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے اور عبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔ مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔ قرآن مجید نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کے واقعہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کو اس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن و احادیث میں اس کے واضح احکام و مسائل اور تعلیمات موجود ہیں ۔ کتبِ احادیث و فقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ کئی اہل علم نے قربانی کے احکام و مسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں۔ محترم جناب محمد مصطفیٰ کعبی ازہری صاحب نے زیر نظر مختصر کتابچہ بعنوان ’’ قربانی سے پہلے چمڑے کا رقم وصول کرنا ‘‘میں قربانی سے متعلقہ شرعی احکام دلائل کی روشنی میں بیان کیے ہیں اور یہ ثابت کیا ہے کہ قربانی سے پہلے چمڑے کی رقم وصول کرنا جائز نہیں ۔ (م۔ا)
< 1 2 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28905
  • اس ہفتے کے قارئین 325883
  • اس ماہ کے قارئین 1379383
  • کل قارئین110700821
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست