عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

  • نام : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

کل کتب 7

  • 1 #6047

    مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

    مشاہدات : 5360

    کورونا وائرس ایک تجزیاتی مطالعہ

    (جمعہ 20 مارچ 2020ء) ناشر : مکتب تعاونی برائے دعوت و توعیۃ الجالیات، ریاض
    #6047 Book صفحات: 78

    کورونا (corona) لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی تاج یا ہالہ کے ہوتے ہیں۔ چونکہ اس وائرس کی ظاہری شکل سورج کے ہالے یعنی کورونا کے مشابہ ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس کا نام’’کورونا وائرس‘‘ رکھا گیا ہے۔کرونا وائرس کی عام علامات کھانسی، سانس پھولنا، سانس لینے میں دشواری وغیرہ شامل ہیں۔متاثرہ مریض میں ہفتہ دس دن میں سانس کے مسائل ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو شدید متاثرہ مریض میں جلد بگڑ کر شدید سانس کی تکلیف کی بیماری، نظام انہضام میں تیزابیت، خون جمنے میں مسئلے کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کےمطابق کورونا وائرس کی وبا 31 دسمبر 2019ء سے چین میں عام ہوئی جو آہستہ آہستہ وبائی شکل اختیار کر چکی ہے۔ 25 جنوری 2020 ء کو چین کے 13 شہروں میں ایمرجنسی لگا دی گئی ۔اب یہ وائرس  چین  سے نکل کر دنیا  کے تقریبا162 ممالک میں پھیل چکا  جس کی وجہ سےپوری دنیا میں  خوف ہراس چھایا ہوا ہے۔ زیر نظر  کتابچہ ’’ کرونا وائرس ایک تجزیاتی مطالعہ ‘‘   محتر...

  • 2 #6069

    مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

    مشاہدات : 5935

    ماہ رمضان اور اس کے جدید فقہی مسائل

    (منگل 21 اپریل 2020ء) ناشر : یوسفیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی انڈیا
    #6069 Book صفحات: 351

    رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے ۔رمضان المبارک ہی وہ مہینہ ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالیٰ جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔ کتب احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب &rsq...

  • 3 #6145

    مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

    مشاہدات : 4707

    بدعات اور ان کی ہلاکت خیزیاں

    (جمعہ 24 جولائی 2020ء) ناشر : شعبہ نشر و اشاعت، امام ابن باز تعلیمی و رفاہی سوسائٹی، جھار کھنڈ
    #6145 Book صفحات: 369

    دینِ اسلام  ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں  دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں  ۔ یہ ایک  ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق  نہیں  اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ  تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی  ہی میں  اس کی  تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی  دلیل ورہنما ہے ۔ صحابہ کرام    نے کتاب وسنت کو جان سے  لگائے رکھا ا  ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی  اور وہ  اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو  ں جوں زمانہ گزرتا  گیا لوگ  کتاب وسنت  سے دور ہوتے گئے  اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے  پاؤں جمانے شروع کردیئے اور  اس  وقت بدعات وخرافات  اور علماء سوء نے پورے  دین کو  اپنی  لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ دنیا بھر بالخصوص برصغیر پاک وہند کے...

  • 4 #6149

    مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

    مشاہدات : 5258

    عشرہ ذی الحجہ اور قربانی فضائل ومسائل

    (منگل 28 جولائی 2020ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #6149 Book صفحات: 54

    اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔ اس کے لیے کچھ ایسے مواسم کا انتخاب فرمایا ہے جن میں عبادت باقی  ایام کی بہ نسبت زیادہ افضل ہوتی ہے‘انہی  مواسم میں سےذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں عبادت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ بعض اہل علم کے نزدیک ذوالحجہ کے پہلے دس دن رمضان کے آخری دس دنوں  سے بھی افضل ہیں۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان’’عشرہ ذی الحجہ اور قربانی  فضائل ومسائل ‘‘  مولا السلام بن صلاح  الدین  مدنی(داعی ومترجم جمعیۃ  الدعوۃ  والارشاد،طائف) کا مرتب شدہ ہے اس کتابچہ میں انہوں نے عشرۂ ذی الحجہ کے   فضائل،اس میں کرنے کے کام اور قربانی کے احکام ومسائل کو قرآن وسنت کی روشنی میں آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(م۔ا)

  • 5 #6501

    مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

    مشاہدات : 5630

    موسم سرما احکام و مسائل

    (پیر 04 اکتوبر 2021ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض
    #6501 Book صفحات: 165

    اِس کائناتِ ہست و بود میں اللہ ربّ العزت کی تخلیق کے مظاہر بے شمار ہیں۔کائنات کے اندر موسموں کی تبدیلی اور سردی وگرمی کا باہمی تعاقب اللہ رب العالمین کی قدرت کاملہ اور ربوبیت تامہ کی دلیل ہے ،یہ اللہ کی عظیم قدرت ہی کا مظہر ہے کہ اللہ نے سال میں دو موسم بنائے جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے سورہ قریش میں بھی کیا ہے۔شریعت  نے بھی موسم سرم اور موسم گرما کے الگ الگ احکام بیان کیے ہیں ۔ موسم کی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں چاہیئے کہ ہم لوگ موسمِ سرما میں سردی سے اور گرما میں گرمی سے بچنے کے لئےجس طرح مختلف اسباب اور وسائل اختیار کرتے ہیں اور ان اقدامات پر ہزاروں روپیہ خرچ کرتے ہیں،اسی طرح ہمیں چاہئے کہ آخرت میں شدت کی سردی اور گرمی سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے جہنم سے بچنے کے اسباب اختیار کریں ۔ زیرنظر کتاب’’موسم سرما احکام ومسائل‘‘  مولانا  عبد السلام بن صلاح الدین مدنی حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں موسم سرما(جاڑے کےدنوں) کےبیشتر احکام ومسائل کو قرآن وسنت   کی روشنی میں بیان کیا ہے اور  حددر...

  • 6 #6503

    مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

    مشاہدات : 4374

    صحابہ کرام کے فضائل ومناقب

    (بدھ 06 اکتوبر 2021ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض
    #6503 Book صفحات: 230

    صحابہ کرا م رضی اللہ عنہم ناقلین شریعت ہیں اللہ تعالیٰ نے  انہیں اپنے نبی  اکرم محمد ﷺ کی صحبت ورفاقت کے لیے منتخب فرمایا ۔انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام   کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام  کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔اللہ  اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کےبعد کسی اور شہادت کی  قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ اور نہ ہی کسی بدبخت منکوس القلب کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کرسکتی ہے۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ صحابۂ کرام کے فضائل ومناقب‘‘ مولانا عبد السلام بن صلاح الدین مدنی ...

  • 7 #7045

    مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

    مشاہدات : 1756

    عشرہ ذوالحجہ ثمرات و برکات

    (پیر 26 جون 2023ء) ناشر : جمعیۃ الدعوۃ والارشاد و توعیۃ الجالیات طائف سعودی عرب
    #7045 Book صفحات: 165

    اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔ اس کے لیے کچھ ایسے مواسم کا انتخاب فرمایا ہے جن میں عبادت باقی ایام کی بہ نسبت زیادہ افضل ہوتی ہے ، انہی مواسم میں سے ذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں عبادت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ قرآن و سنت میں اس کی بڑی فضیلت و عظمت بیان کی گئی ہے مسلمان ہمیشہ سے اس کی قدر و منزلت کا اہتمام کرتے آئے ہیں بعض اہل علم کے نزدیک ذوالحجہ کے پہلے دس دن رمضان کے آخری دس دنوں سے بھی افضل ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’عشرۂ ذوالحجہ ثمرات و برکات ‘‘محترم عبد السلام بن صلاح الدین مدنی حفظہ اللہ کی کاوش ہے جو کہ ان کے 1442ھ کے ماہ ذوالحجہ میں دس روزہ ایک ورچوئل پروگرام میں پیش کیے گئے دروس کی کتابی صورت ہے۔ انہوں نے کتاب میں فضائل عشرۂ ذوالحجہ اور اس میں کیے جانے والے اعمال کے فضائل،فوائد ،برکات و ثمرات کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کیا ہے۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26029
  • اس ہفتے کے قارئین 451519
  • اس ماہ کے قارئین 1652004
  • کل قارئین113259332
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست