کل کتب 2

دکھائیں
کتب
  • 1 #2203

    مصنف : سید ابو الاعلٰی مودودی

    مشاہدات : 13515

    مسئلہ جبر و قدر

    (ہفتہ 27 دسمبر 2014ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور
    #2203 Book صفحات: 120
    یہ مسئلہ کہ انسان مجبور محض ہے یا صاحب اختیارہے ، ہمیشہ سے فلسفیوں میں زیر بحث رہا ہے۔ بلکہ ایک گروہ کا خیال ہے کہ انسان اپنی مرضی کا مالک نہیں ہے بلکہ اس کی مرضی اس کی تعلیم و تربیت اور خارجی حالات و تاثرات سے متعین ہوتی ہے۔ عہد قدیم میں یونان کے روایتی فلسفیوں کا یہی نظریہ تھا۔ ابتدا میں مسلمانوں کا رجحان بھی جبر کی طرف تھا۔ ان کا عقیدہ تھا کہ انسان کے اعمال و افعال کی تفصیل لوح محفوظ پر رقم ہوتی ہے اور کوئی شخص اس لکھے کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ مگر معتزلہ نے اس نظریے کی مخالفت کی۔ وہ انسان کو آزادانہ اور اپنی مرضی کا مالک خیال کرتے تھے۔ پہلے گروہ کو جبریہ دوسرے کو قدریہ کہتے ہیں۔ اشاعرہ کے خیال میں انسان کی حالت دونوں کے بین بین ہے۔زیر تبصرہ کتاب " مسئلہ جبر وقدر "میں سید ابو الاعلی مودودی  ﷫نے قدیم وجدید فلاسفہ کا مکمل تجزیہ کر کے خالص اسلامی نقطہ نظر پیش کرنے کی کوشش کی ہےاور اپنے مخصوص عالمانہ انداز میں اس کی عقدہ کشائی کی ہے۔لیکن بعض متبحر اہل علم کے مطابق مولانا صاحب بھی کہیں کہیں لغزش کھا گئے ہیں،اور سلف کے معروف منہج سے ہٹ کر منہج اختیار کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے...
  • 2 #4880

    مصنف : امام ابن ابی شیبہ

    مشاہدات : 9548

    مسئلہ خیر و شر

    (منگل 31 اکتوبر 2017ء) ناشر : نور اسلام اکیڈمی، لاہور
    #4880 Book صفحات: 307
    دنیا وی اور دینی دونوں اعتبار سے خیر و شر کا تعین کرنا بہت اہم ہے۔ دنیا میں انسانی معاشروں میں قانون نام ہی خیر کے نفاذ اور شر سے روکنے کا ہے۔ اسی طرح مذہب بھی آخرت کی نجات خیر کو ماننے اور شر سے بچنے پر موقوف ہے۔ چنانچہ خیر اور شر کا تعین بہت ضروری ہے۔انسان بچپن ہی سے جس معیار سے آشنائی حاصل کرتا ہے وہ فطرت میں ودیعت کردہ الہام ہے جو ہر انسان کے اندررکھ دیا گیا ہے۔ اچھائی اور برائی کا ایک اور معیارانسانی فطرت و وجدان ہے۔انسانی فطرت پر مبنی علم اس الہام کا نام ہے جو انسا ن کو خیر و شر کا شعور دیتا ہے، جو اس کے رویے اور اعمال کے بارے میں بتاتا ہے کہ یہ صحیح ہے یا غلط ہے۔ ’’ مسئلہ خیر و شر‘‘شیخ الاسلام امام این تیمیہ کی ہے، جس کا اردو ترجمہ عطاء اللہ ساجد نے کیا ہے۔جس میں امام صاحب عقائد کی اصلاح کے حوالہ سے مسئلہ خیر وشر کو قرآن و سنت کے دلائل سے واضح کیا ہے۔مزید نیکی اور گناہ،راحت اور مصیبت کے مفہوم میں جو لوگوں نے پچیدگیاں پیدا کی ہوئی تھی ان کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ابن تیمیہ کا اصل نام احمد، کنیت ابوالعباس اورمشہور ابن تیمیہ ہے621ھ میں پیدا ہوئے اور قلعہ دمشق...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 35698
  • اس ہفتے کے قارئین 361311
  • اس ماہ کے قارئین 1880384
  • کل قارئین115772384
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست