(بدھ 17 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
جماعتِ اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے بڑی اور نظریاتی اسلامی احیائی تحریک ہے جس کا آغاز بیسویں صدی کے عظیم اسلامی مفکر سید ابو الاعلی مودودی نے قیام پاکستان سے قبل 26 اگست 1941ء کو کیا تھا۔جماعت اسلامی پاکستان نصف صدی سے زائد عرصہ سے دنیا بھر میں اسلامی احیاء کے لیے پر امن طور پر کوشاں چند عالمی اسلامی تحریکوں میں شمار کی جاتی ہے۔لیکن کئی کبار علماء نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ بانی جماعت اسلامی کے افکار و نظریات اور دینی تفہیم و تشریح علمائے سلف صالحین سے قطعاً مختلف ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’جماعت اسلامی کو پہنچانیے‘‘ حکیم اجمل خان کی مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتاب میں جماعت اسلامی و بانی جماعت اسلامی کے عقائد و افکار اور نظریات سے متعلق بارہ جید اہل علم و قلم کے مقالات کو یکجا کر دیا ہے۔مولانا ثناء اللہ امرتسری،محدث روپڑی،مولانا اسماعیل سلفی رحمہم اللہ نے اپنے مقالات میں مولانا مودودی کے نظریہ تخفیف حدیث کا رد ّکیا ہے اور اسی طرح حافظ محمد گوندلوی کے مضمون میں تمام ہی غلط نظریات کا جائزہ لیا گیا ہے۔صوفی نذیر احمد کاشمیری نے قرآن کی چار بنیادی اصطلاحات بالخصوص &rsquo...