کل کتب 5

دکھائیں
کتب
  • 1 #2773

    مصنف : محمد انور گنگوہی

    مشاہدات : 19871

    آیات متعارضہ اور ان کا حل

    (پیر 16 نومبر 2015ء) ناشر : زمزم پبلشرز کراچی
    #2773 Book صفحات: 412
    قرآن کریم  ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ رشد وہدایت ہے۔ اسی پر عمل پیرا  ہو کر دنیا  میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے  لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے، اس کی تفہیم  کے لیے درس وتدریس  کا اہتمام کیا  جائے  او راس کی تعلیم  کے مراکز  قائم کئے جائیں۔قرآن مجید کی تفسیر ہر مفسر نے اپنے اپنے مقام وفہم کے لحاظ سے لکھی ہے۔کسی نے اپنی توجہ کا مرکز احکام قرآنی اور مسائل فقہیہ کو بنایا، کسی مفسر کا محور عام وخاص ،مجمل ومفصل اور محکم ومتشابہ رہا ،کسی نے نحو وصرف پر زور دیا اور مفردات کے اشتقاق اور جملوں کی ترکیب پر محنت کی تو کسی نے علم کلام کی بحوث کو پیش کیا۔ زیر تبصرہ کتاب"آیات متعارضہ اور ان کا حل" محترم مولانا محمد انور صاحب گنگوہی کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے آیات قرآنیہ کے درمیان نظر آنے والے ظاہری تعارض کا بہترین اور مدلل حل پیش کیا ہے۔یہ اپنے موضوع ایک منفرد اور انوکھی کتاب ہے،جس کا اہل علم کو ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس...
  • 2 #6703

    مصنف : عبد الشکور معلم عبد فارح

    مشاہدات : 3521

    متشابہ آیات کو یاد رکھنے کے بارے میں 100 قواعد

    (ہفتہ 14 مئی 2022ء) ناشر : المکتبۃ الرشیدیہ سعید آباد سندھ
    #6703 Book صفحات: 52
    قرآن مجید کے مختلف علوم وفنون میں سے ایک علم ’’متشابہات القرآن ‘‘ہے۔ حفاظ کرام کو  ان آیتوں پر متشابہات پیش آتے  ہیں  جن کے الفاظ کا ایک حصہ ہم شکل حروف سے مرکب ہے عام طور پر قرآن کریم  کےحافظوں کوان آیات کویاد کرنے میں دشوار ی ہوتی ہے آیات متشابہات کے متلق متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ متشابہ آیات کو یادر کھنے کے بارے میں 100قواعد‘‘ عبد الشکور معلم عبد فارح کا مرتب شد ہ ہے۔ فاضل مرتب  نے اس رسالہ میں  مختلف متشابہات کو جمع کر کے مختصر قواعد کے طور پر مرتب  کردیا  ہے ۔یہ رسالہ حفاظ کر ام کے لیے آسان عبارات   کے ذریعے متشابہات قرآن کو یاد کرنے میں بہت مفید ہے ۔(آمین)(م۔ا)
  • 3 #2143

    مصنف : قاری محمد ادریس العاصم

    مشاہدات : 17214

    متشابہات القرآن (مطول )

    (منگل 09 دسمبر 2014ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور
    #2143 Book صفحات: 427
    قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے جس میں  ہماری ہدایت اور راہنمائی  کی تما م تفصیلات موجود ہیں۔ یہ کتاب قیامت تک آنے والے لوگوں کےلئے ذریعۂ ہدایت و رُشد اور راہ نجات ہے۔ یہ کتاب ایک ایسی گائیڈ بک ہے ،جو کسی بھی انسان کے لئے ہرقسم کے حالات وواقعات میں شاندار اور کامیاب رہنمائی کرتی ہے۔ یہ کتاب آسمانی وزمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیاہوا، کیا ہوچکا اورکیا ہونے والاہے،اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب میں موجودہے۔ صرف یہ نہیں بلکہ اس کتاب میں دنیا میں رونما ہونے والے کسی بھی قسم کے حالات وواقعات کے اسباب اور وجوہات کا تذکرہ تفصیلی طور پر گیا ہے۔ اللہ کی نازل کردہ اس کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے،جس کا احاطہ کرنا کسی انسان کے لئے ناممکن ہے۔اس کتاب میں انسان جتنا غور وفکر کرکے پڑھے گا، اتنا ہی اس کتاب سے استفادہ کرکے اس کے اسرار ورموز اور معلومات سے آگاہ ہوسکے گا۔ اس آج تک کوئی کمی بیشی نہیں ہو سکی اور اسے دنیا کی واحد محفوظ کتاب ہونے کی حیثیت حاصل ہے جس کا مواد تبدیل نہیں ہو سکا اور تمام دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں چھپنے کے باوجود اس کا متن ایک جیسا ہے۔قرآن مجی...
  • 4 #7326

    مصنف : محمد انور گنگوہی

    مشاہدات : 2814

    مشکلات القرآن اردو

    (جمعہ 21 جون 2024ء) ناشر : ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان
    #7326 Book صفحات: 282
    قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ رشد و ہدایت ہے۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلندی اور آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے اس کے معانی و مفاہیم کو سمجھا جائے، اس کی تفہیم کے لیے درس و تدریس کا اہتمام کیا جائے اور اس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔قرآن مجید کی تفسیر ہر مفسر نے اپنے اپنے مقام و فہم کے لحاظ سے لکھی ہے۔کسی نے اپنی توجہ کا مرکز احکام قرآنی اور مسائل فقہیہ کو بنایا، کسی مفسر کا محور عام و خاص ،مجمل و مفصل اور محکم و متشابہ رہا ،کسی نے نحو و صرف پر زور دیا اور مفردات کے اشتقاق اور جملوں کی ترکیب پر محنت کی تو کسی نے علم کلام کی بحوث کو پیش کیا۔ زیر نظر کتاب ’’ مشکلات القرآن اردو ‘‘محترم مولانا محمد انور صاحب گنگوہی کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے آیات قرآنیہ کے درمیان نظر آنے والے ظاہری تعارض کا بہترین اور مدلل حل پیش کیا ہے۔یہ اپنے موضوع پر ایک منفرد کتاب ہے اور قرآن پاک کی آیاتِ متعارضہ کے درمیان تطبیقات کا مستند مجموعہ ہے۔ یاد رہے یہ کتاب ’’آیات متعارضہ اور ان کا حل...
  • 5 #7035

    مصنف : قاری محمد ادریس العاصم

    مشاہدات : 2549

    معین الحفاظ المعروف متشابہات القرآن

    (منگل 20 جون 2023ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور
    #7035 Book صفحات: 134
    قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے جس میں ہماری ہدایت اور راہنمائی کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔ یہ کتاب آسمانی و زمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیا ہوا ، کیا ہو چکا اور کیا ہونے والا ہے ، اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب میں موجود ہیں ۔قرآن مجید کی شان اور مقام و مرتبے کے پیش نظر اہل علم نے اس کی خدمت میں اپنی زندگیاں کھپا کر اس کے مختلف علوم و فنون کو مدون کیا ہے۔قرآن مجید کے مختلف علوم و فنون میں سے ایک علم ’’ متشابہات القرآن ‘‘ہے۔ حفاظ کرام کو ان آیتوں پر متشابہات پیش آتے ہیں جن کے الفاظ کا ایک حصہ ہم شکل حروف سے مرکب ہے عام طور پر قرآن کریم کے حافظوں کو ان آیات کو یاد کرنے میں دشواری ہوتی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ معین الحفّاظ المعروف متشابہات القرآن مع معلوماتِ قرآنی ‘‘ شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم﷾ کی تصنیف ہے۔ قاری صاحب موصوف نے آسان اور عام فہم انداز میں اس کتاب کو چھ کالموں کی صورت میں مرتب کیا ہے ۔پہلے کالم میں متشابہ آیت کا نمبر،دوسرے کالم میں پارہ نمبر ،تیسرے کالم میں رکوع کا نمبر دیا گیا ہے ،چوتھے کالم میں سورۃ...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9709
  • اس ہفتے کے قارئین 68139
  • اس ماہ کے قارئین 1742090
  • کل قارئین113349418
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست