کل کتب 271

دکھائیں
کتب
  • 1 #4805

    مصنف : محمود خلیفہ

    مشاہدات : 27597

    30 طریقے جن سے آپ لوگوں کے دل جیت سکتے ہیں

    (اتوار 17 ستمبر 2017ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #4805 Book صفحات: 219
    اسلام ایک معاشرتی دین ہے‘ جو انسانی میل جول اور ربط وضبط کی تلقین کرتا اور اس کے قواعد وضوابط بتاتا ہے‘ جب کہ رہبانیت اور لوگوں سے قطع تعلقی کی مذمت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو ایسی تمام عادات سے منع فرمایا ہے جن سے باہمی تعلقات میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ ہوسکتا ہے اور ایسی تعلیمات سے نوازا ہے‘ جس سے لوگوں کے باہمی تعلقات میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ ایک دوسرے کے دُکھ میں شریک ہوتے ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  اسلامی تعلیمات اور انسانی تجربات کی روشنی میں تیس ایسے طریقے بتائے گئے ہیں جن پر عمل پیرا ہونے والا فرد باآسانی دوسرے کے دل جیت سکتا ہ اور انہیں اپنا گرویدہ بنا سکتا ہے‘ اس کتاب کی اہم امتیازی خوبی یہ ہے کہ اس میں سب کچھ شریعت کی حدود وقیود میں رہ کر بیان کیا گیا ہے۔اور ہر طریقے کو ٹکٹ نمبر کے نام سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ تیس طریقے جن سے آپ لوگوں کے دل جیت سکتے ہیں ‘‘ فضیلۃ الشیخ محمود خلیفہ کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہ...
  • 2 #6350

    مصنف : ڈاکٹر محمد صارم

    مشاہدات : 7992

    آؤ اللہ سے باتیں کریں

    (اتوار 02 مئی 2021ء) ناشر : محمدی پبلشرز گوجرانوالہ
    #6350 Book صفحات: 50
    دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ  یاد رہے    انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔ نبی کریم ﷺ نے  ہمیں سونے جاگنے،کھانے پینے،لباس پہننے،مسجد اور گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے بیت  الخلاء میں داخل ہونے اور باہرآنے، الغرض ہرکام کرتے وقت کی دعائیں اور آداب بیان فرمائیں  ہیں ۔بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر رسالہ ’’ آؤ اللہ سے باتیں کریں(دعائیں)‘‘ محترم جناب ڈاکٹر صارم  بن سیف اللہ کی کاوش ہے یہ کتابچہ اگرچہ مختصر ہے مگرمستند دعاؤں پ مشتمل ازحدمفید ہےقارئین آسانی سے ان دعاؤں کو یادکر کےان کی برکات اور فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع  بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)
  • 3 #2425

    مصنف : ڈاکٹر زاہد منیر عامر

    مشاہدات : 10647

    آئینہ کردار

    (بدھ 25 مارچ 2015ء) ناشر : شیخ زید اسلامک سنٹر، جامعہ پنجاب، لاہور
    #2425 Book صفحات: 114
    اخلاقیات کا علم اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ خود انسان  اس لیےاخلاقی تصورات کو  کاغذ پر  منتقل کرنے کا عمل نیا نہیں لیکن چونکہ  زندگی ہمیشہ آگے بڑھتی ہے اور ہر دور میں اخلاقی تصورات کواجاگرکرنے کی ضرورت ہوتی ہے  اس لیے ہر دور میں اس موضوع پر تصنیف وتالیف کی ضرورت رہتی ہے  خاص طور امت مسلمہ میں کہ جس کے پیغمبر نے اپنی بعثت  کا مقصد مکارمِ اخلاق کی تکمیل کو قرار دیا اورجن کے اخلاقِ کریمانہ کے باعث اہل ِ  عرب نے اسلام قبول کیا اورجہاں بان وجہاں آرا  گئے ۔ زیر نظر کتاب ’’آئنیہ کردار ‘ ٹیلی ویژن کے معروف میزبان  پنجاب یونیورسٹی کے ادبیات کے استاد ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے دینی اور اخلاقی مباحث کو  نہایت خوب صورتی سے  پیش  کیا  ہے ۔ اللہ  تعالیٰ اس کتاب کو  قارئین کے لیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)  
  • 4 #3313

    مصنف : بکر بن عبد اللہ ابو زید

    مشاہدات : 9812

    آبرو کی حفاظت

    (ہفتہ 30 جنوری 2016ء) ناشر : مرکز علم و ثقافت، حیدر آباد دکن
    #3313 Book صفحات: 135
    اسلام عفت و عصمت اور پاکیزگی قلب و نگاہ کا دین ہے۔ اسلام زمانہ جاہلیت کی غیر انسانی طفل کشی کی رسم کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ اسلام ہی دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے عورتوں کو ان کے اصل مقام و مرتبے سے ہمکنار کیا۔ اس کی عزت و آبرو کے لیے جامع قوانین متعین کیے، عورت کو وراثت میں حقدار ٹھہرایا، اس کے عائلی نظام کو مضبوط کیا۔ اسلام کے معاشرتی نظام کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہاں خاندان کے عناصر کی تعداد بہت وسیع ہے۔ اسلام نے اس حوالے سے جس اہتمام کے ساتھ احکام بیان کیے ہیں، اگر حقیقتاً مسلمان ان سے آگاہ ہو جائیں، ان پر اسی طرح ایمان رکھیں جس طرح ایمان رکھنے کا حق ہے اور حقیقی طور پر ان کا نفاذ کر لیں تو ایک مضبوط، خوشحال اور باہمی محبت کا خوگر خاندان تشکیل پا سکتا ہے۔ مغرب اور اسلام کے تصور خاندان میں یہ فرق ہے کہ مغرب میں صرف ایک مرد اور ایک عورت کے جوڑے پر مبنی ہے اور بیٹے، بیٹیاں جوانی کو پہنچتے ہی اپنی راہ لیتے ہیں۔ بچوں کے جوان ہونے کے ساتھ ہی والدین کا ان سے کوئی عملی تعلق نہیں رہتا۔ اسلام میں خاندان سمٹا اور سکڑا ہوا نہیں بلکہ وسیع اور پھیلا ہوا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"آبرو کی...
  • 5 #1610

    مصنف : محمد یوسف اصلاحی

    مشاہدات : 34570

    آداب زندگی

    (ہفتہ 03 مئی 2014ء) ناشر : اسلامی پبلیکشنز،شاہ عالمی مارکیٹ،لاہور
    #1610 Book صفحات: 506
    زندگی سے بھرپور فائدہ اٹھانا،خاطر خواہ لطف اندوز ہونا اور فی الواقع کامیاب زندگی گزارنا یقینا آپ کا حق ہے،لیکن یہ اسی وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب آپ زندگی گزارنے کا سلیقہ جانتے ہوں،کامیاب زندگی کے اصول وآداب سے واقف ہوں ،اور نہ صرف واقف ہوں بلکہ عملاً ان سے اپنی زندگی کو آراستہ و شائستہ بنانے کی کوشش میں پیہم سرگرم بھی ہوں۔ پیش نظر کتاب آداب زندگی فاضل مولف محمد یوسف اصلاحی کی کاوش ہے جس میں انہوں نے اسلامی تہذیب کے انہی اصول وآداب کو معروف تصنیفی ترتیب کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے ،اور کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کی لائی ہوئی شریعت کی روشنی میں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانے والا ایک گرانقدر مجموعہ تیار ہو گیا ہے۔یہ کتاب اصول زندگی کے پانچ معروف ابواب پر مشتمل ہے۔جن میں زندگی گزارنے کے متعلق تمام اہم امور آجاتے ہیں۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اپنی زندگی شریعت کے عظیم اصولوں کے مطابق گزارنے کی توفیق دے۔آمین(راسخ)
  • 6 #4406

    مصنف : ابن حجر العسقلانی

    مشاہدات : 17761

    آداب و اخلاق سے متعلقہ صحیح احادیث

    (پیر 17 اپریل 2017ء) ناشر : اسلامک سروسز سوسائٹی لاہور
    #4406 Book صفحات: 67
    اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق آداب ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ...
  • 7 #1614

    مصنف : نگہت ہاشمی

    مشاہدات : 12521

    اب اخلاق بدلنا ہے

    (اتوار 04 مئی 2014ء) ناشر : النور پبلی کیشنز/النور انٹرنیشنل
    #1614 Book صفحات: 56
    شخصیت انسان کی پہچان ہوتی ہے۔انسان جیسے اوصاف اپنے اندر پیدا کر لے وہی اس کی شخصیت ہے ۔اور مومن کا تشخص اس کے اوصاف ،اس کے اعلی اخلاق ہوتے ہیں۔اور انہی اوصاف کی وجہ سے مومن کو شخصیت ملے گی اور جنت میں اس کا چہرہ پہچانا جائے گا۔اعلی اخلاق کو اپنانا شریعت کا بنیادی مقصد ہے،اور اسلام نے اس کی بہت زیادہ ترغیب دی ہے ۔نبی کریم نے فرمایا کہ مجھے اچھے اخلاق کی تعلیم دینے کے لئے بھیجا گیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب النور انٹر نیشنل کی مدیرہ محترمہ ڈاکٹر نگہت ہاشمی کی کتاب ہے جو انہوں نے اپنے ادارے کے تحت خواتین کو کروائے جانے والے مختلف کورسز کے لئے سوال وجواب کی شکل میں تیار کی ہے۔یہ کتاب اپنے اخلاق کو سنوارنے کے حوالے سے ایک مفید کوشش ہے ،جسے پڑھ کر انسان میں تحمل ،برداشت اور بردباری کی صفات پید اہوتی ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولفہ کو جزائے خیر دے، ۔آمین(راسخ)    
  • 8 #4830

    مصنف : ڈاکٹر عبد الرب نواب الدین

    مشاہدات : 7818

    اجازت طلبی کے آداب و احکام

    (جمعہ 21 جولائی 2017ء) ناشر : الدار السلفیہ، ممبئی
    #4830 Book صفحات: 143
    اسلام نے محاسن اور اس کی اعلیٰ ترین خوبیوں میں سے سماجی اور معاشرتی آداب اور احکام بھی ہیں‘ جس کی وجہ سے ہر چھوٹے بڑے کے حقوق محفوظ اور ان کی حرمت‘ تقدس اور شخصیت کا احترام باقی ہے اور ہر شخص اپنے دائرہ عمل میں آزاد اور مطمئن ہے‘ ان سماجی احکامات میں سے ’’ استئذان‘‘ گھروں میں داخل ہونے اور کسی سے ملاقات کرنے کے لیے ’’ اجازت‘‘ طلب کرنا ‘‘ شریعت اسلامیہ کا خاص حکم اور ادب ہے۔ اس معاملہ میں  بڑے‘ چھوٹے‘ علماء اور جہلاء‘ سلاطین اور رعایا‘ ماں اور باپ‘ والدین اور اولاد‘ بالغ ونابالغ‘ مردوخواتین اور محرم ونامحرم سب برابر ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں بھی اسی مسئلے کو زیرِ بحث لایا گیا ہے اور مصنف نے بڑی تحقیقی نظر سے کتاب وسنت کے جامع احکامات کی ایسی دل نشین تشریح فرمائی ہے کہ یہ اہم ترین مسئلہ بخوبی واضح ہو کر ہر عالم وجاہل کے لیے آسان اور عام فہم ہو گیا ہے۔ اس کتاب کو آسان سے آسان تر لہجے اور زبان میں پیش کیا گیا ہے اور  اس کی فصل اول میں استئذان کی تعریف اور ا...
  • 9 #996

    مصنف : احمد بن سلیمان العرینی

    مشاہدات : 24701

    اجازت لینے کے احکام

    (بدھ 16 مئی 2012ء) ناشر : حدیبیہ پبلیکیشنز لاہور
    #996 Book صفحات: 107
    دین اسلام نے انسانوں کی اجتماعی اور انفرادی بھلائی کا بہت زیادہ اہتمام کیا ہے۔ تمام معاشروں میں عزیز و اقربا اور رشتہ داروں کے ہاں آنا جانا پڑتا ہے۔ اسلام نے اس سلسلہ میں بھی بعض اخلاقیات کو ملحوظ رکھنے کی تلقین کی ہے۔ تاکہ کسی بھی ممکنہ خرابی سے بچا جا سکے۔ اللہ تعالیٰ نے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اجازت لینے کا حکم فرمایا ہے۔ اس لحاظ سے گھروں میں داخل ہونے سے قبل اجازت طلب کرنا نہایت ضروری امر ہے۔ پیش نظر کتاب میں اسی بات کو بڑے واضح اور آسان انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اس حوالے سے نہایت فائدہ مند ہے کہ اس موضوع کو الگ کتابی شکل میں کسی اور جگہ پیش نہیں کیا گیا۔(ع۔م)  
  • 10 #5011

    مصنف : عبد الرؤف رحمانی جھنڈا نگری

    مشاہدات : 7972

    احترام مسلم

    (منگل 26 ستمبر 2017ء) ناشر : مکتبۃ السنہ الدار السلفیہ، کراچی
    #5011 Book صفحات: 48
    اسلام میں حسن اخلاق کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہے۔نبی کریمﷺ نے مسلمانوں کو حسن اخلاق کو اپنانے اور رذائل اخلاق سے بچنے کی پر زور ترغیب دی ہے۔ رسول کریم ﷺنے فرمایا:” قیامت کے روز میرے سب سے نزدیک وہ ہوگا جس کا اخلاق اچھا ہے۔“ حسن اخلاق انسان میں بلندی اور رفعت کے جذبات کا مظہر ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انسان میں پستی کے رجحانات بھی پائے جاتے ہیں جنہیں رذائل اخلاق کہا جاتا ہے۔ یہ دراصل حیوانی جذبات ہیں۔ چنانچہ جس طرح حیوانوں میں کینہ ہوتا ہے۔ انسانوں کے اندر بھی کینہ ہوتا ہے۔ حیوانوں کی طرح انسانوں میں بھی انتقامی جذبہ اور غصہ ہوتا ہے۔ اسے اشتعال دیا جائے تو وہ مشتعل ہو جاتا ہے۔ یہ چیزیں اخلاقی بلندی کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور بدخلقی کے ذیل میں آتی ہیں ۔ ضروری ہے کہ ان پر کنٹرول کیا جائے۔ غصہ ، انتقام ، عداوت ، تکبر کے جذبات پر قابو پایا جائے اور تحمل و برداشت اور عاجزی و انکساری کو شعار بنایا جائے۔ اگر آدمی ایسا کرے گا تو اس کے نفس کی تہذیب ہوگی، اس کے اخلاق سنوریں گے۔ وہ اللہ کا بھی محبوب بن جائے گا اور خلق خدا بھی اس سے محبت کرنے لگے گی۔ اس کے برعکس جو...
  • 11 #2256

    مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

    مشاہدات : 17974

    اخلاص کے ثمرات اور ریاکاری کے نقصانات

    (ہفتہ 31 جنوری 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #2256 Book صفحات: 66
    کسی بھی عمل کی قبولیت کے لیے دو بنیادی شرطوں(اخلاص،اور عمل کاسنت نبوی کے مطابق ہونا) کا پایا جانا  بے حدضروری ہے  ان میں سے  کسی ایک  شرط کا فقدان اس عمل کی قبولیت سے  مانع ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے  مذکورہ دونوں شرطوں کو قرآن مجید کی مختلف آیات  میں بھی بیان کیا ہے۔اخلاص عبادات کی روح  ہے ۔ اس کے  بغیر ساری عبادتیں بے جان ہیں ۔اور اس  میں کوئی شک نہیں کہ اخلاص نصرت ومدد، اللہ کے عذاب سے نجات او ردنیا وآخرت میں بلندئ درجات کاسبب ہے  ۔ مخلص انسان سے اللہ  عزوجل کی محبت اور پھر زمین وآسمان والوں کی محبت سےسرفرازی کاسبب اخلاص ہی  بنتا ہے ۔ یہ درحقیقت ایک نور  ہے جسے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں  سے  جس کےدل میں چاہتا ہے  ہے ودیعت فرمادیتا ہے۔ زیر  کتاب’’اخلاص کےثمرات اور ریا کاری کے نقصانات‘‘مملکت سعودی عرب کے معروف عالم  فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی﷫ کی عربی کتاب کا ترجمہ ہے۔جس میں  شیخ  مرحوم نے  اخلاص کامفہوم  ، اس کی  اہمیت اوراچھی نیت کامقام...
  • اخلاق العلماء

    (ہفتہ 02 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ احیاء السنۃ گوجرانوالہ
    #3177 Book صفحات: 64
    اللہ تبارک وتعالیٰ نےاپنی مخلوق میں سےجس کو پسند فرمایا ان کو ایمان کی دولت سےنوازہ پھر ایمان والوں میں سے جن کو پسند فرمایاان پر احسان فرمایاتو ان کو کتاب وحکمت اور دین کی سمجھ عطافرمائی علم سے ان کا درجہ بلندکیااور بردباری سے ان کوآراستہ کیا۔انہیں سے حلال وحرام، حق وباطل،مفید اور غیرمفید، بھلائی اور برائی کی تمیز ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی کلام پاک میں علماء دین کا ذکر اپنے نورانی فرشتوں کے ساتھ کیاہے اور رسول اللہ ﷺ نے علماء دین کو انبیاء کرام کا وارث قرار دیا ہے۔ یہ علماء ہی ہیں جو غافل انسانیت کے لیے تنبیہ اور تشنگان حق کے لیے روشنی کے مینارہیں شیطان انہیں کی وجہ سے کبیدہ خاطر ہےاہل حق کے دل انہیں سے زندہ و جاوید ہیں اور گمراہوں کے دل انہیں سے مرتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب"اخلاق العلماء"ابو بکر محمد بن الحسین بن عبداللہ الآجری کی تصنیف ہے جس کو محمد سلیمان الکیلانی نے بہت احسن انداز سے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اس میں علماء کی فضیلت،علماء کے آداب،علماء کی ہمنشینی وغیرہ کا ذکرکیاہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف ومترجم کو اجر عظیم عطافرمائے۔آمین(عمیر)
  • 13 #1402

    مصنف : محمد حفظ الرحمن سیوہاروی

    مشاہدات : 24021

    اخلاق اور فلسفہ اخلاق

    (اتوار 01 ستمبر 2013ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #1402 Book صفحات: 557
    اخلاقیات کی بنیاد کیا ہو ؟ فلسفہ یا مذہب اس حوالے سے تاریخ کے مختلف ادوار میں ہمیں مختلف آرا نظر آتی ہیں ۔ اگر انبیاء اور وحی والہامی تعلیمات کو دیکھا جائے تو اس میں اخلاقیات کی بنیاد ہمیں مذہب ہی نظر آتی ہے ۔ اور اس کے بعد اگر یونانیوں کو دیکھا جائے تو ان کے ہاں اخلاقیات کی اساس فلسفہ ہے ۔ یونانیوں نے اخلاقیات کو ایک مستقل علم بنا دیا ۔ حتی کہ ارسطو نے اس پر ایک مستقل کتاب بھی لکھ ڈالی ۔ اس کے بعد عیسائیت اور اسلام نے پھر اخلاقیات کو مذہبی بنیاد فراہم کردی ۔ تاہم تاریخی طور پر یہ کشمکش جاری ہی رہے گی ۔ لیکن آج تک کے اس تاریخی تسلسل کو زیر نظر کتاب میں بحسن و خوبی بیان کر دیا گیا ہے ۔ اگرچہ یہ کتاب اپنے موضوع پر کوئی مستقل اضافہ تو نہیں البتہ اس کی تحریر میں مصنف کا جو بالخصوص جذبہ کار فرما ہے وہ یہ ہے کہ اردو کو ایک علمی زبان بنایا جائے اور یہ مواد دوسری زبانوں سے اردو میں منتقل کیاجائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کوشش کی گئی ہے کہ مصنف کی نظر میں آج تک اس موضوع پر جتنی بھی کتابیں لکھی گئیں ہیں وہ سب فلسفہ یا مذہب میں سے کسی ایک کی حمایت میں لکھی گئی ہیں ۔ اس میں کوشش کی گئی ہےکہ یہ موضو...
  • 14 #6463

    مصنف : حکیم محمد سعید

    مشاہدات : 7521

    اخلاقیات نبوی

    (جمعرات 26 اگست 2021ء) ناشر : ہمدرد فاؤنڈیشن کراچی پاکستان
    #6463 Book صفحات: 352
    اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، ۔آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، ارشاد نبوی ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے  میں حضرت انس﷜ کہتے ہیں۔ رایته یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مس...
  • 15 #4100

    مصنف : محمد ادریس فاروقی

    مشاہدات : 8406

    ادب کس کا، کیوں اور کیسے

    (بدھ 30 نومبر 2016ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور
    #4100 Book صفحات: 269
    ادب و آداب اور اخلاق کسی بھی قوم کا طرہ امتیاز ہے گو کہ دیگر اقوام یا مذاہب نے اخلاق و کردار اور ادب و آداب کو فروغ دینے میں ہی اپنی عافیت جانی مگر اس کا تمام تر سہرا اسلام ہی کے سر جاتا ہے جس نے ادب و آداب اور حسن اخلاق کو باقاعدہ رائج کیا اور اسے انسانیت کا اولین درجہ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بات کی جاتی ہے کہ اسلام تلوار سے نہیں زبان (یعنی اخلاق) سے پھیلا۔ حسنِ اخلاق اور ادب پر لاتعداد احادیث مبارکہ ہیں کہ چھوٹے ہوں یا بڑے‘ سب کے ساتھ کس طرح ادب سے پیش آنے کی تلقین اور ہدایت فرمائی گئی ادب اور اخلاق کسی معاشرے کی بنیادی حیثیت کا درجہ رکھتا ہے جو معاشرے کو بلند تر کر دینے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ادب سے عاری انسان اپنا مقام نہیں بنا سکتا۔ باادب بامراد اور بے ادب بے مراد ہوتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ادب کس کاکیوں اور کیسے ‘‘ماہنامہ ضیا حدیث کے ایڈیٹر جنا ب نعمان فاروقی ﷾ کے والد گرامی محترم مولانا حکیم محمد ادریس فاروقی﷫ کے ماہنامہ ضیائے حدیث میں لکھے گئے قسط وار کالم ’’ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں‘‘ کی کتابی صورت ہے۔ اس...
  • 16 #1848

    مصنف : علامہ شکیب ارسلان

    مشاہدات : 18019

    اسباب زوال امت

    (اتوار 03 اگست 2014ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
    #1848 Book صفحات: 90
    تاریخی حقائق اس بات کے گواہ ہیں  کہ جب قرون اولیٰ کے مسلمانوں  نے اسلامی اصولوں  کو اپنا شعاربنا کر عملی میدان میں  قدم رکھا تو دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو زیر نگین کرلیا۔مسلمان دانشوروں ، سکالروں  اور سائنسدانوں  نے علم و حکمت کے خزانوں  کو صرف اپنی قوم تک محدود نہیں  رکھابلکہ دنیا کی پسماندہ قوموں  کو بھی استفادہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا۔ چنانچہ اس وقت کی پسماندہ قوموں  نے جن میں  یورپ قابل ذکر ہے مسلمان سکالروں  سے سائنس اورفلسفہ کے علوم بدرس حاصل کئے۔یورپ کے سائنسدانوں  نے اسلامی دانش گاہوں  سے باقاعدہ تعلیم حاصل کرلی اور یورپ کو نئے علوم سے روشناس کیا۔حیرت کی بات ہے کہ وہی مسلم ملت جس نے دنیا کو ترقی اور عروج کا سبق پڑھایا آج انحطاط کا شکار ہے۔ جس قوم نے علم و حکمت کے دریا بہا دیئے آج ایک ایک قطرے کے لئے دوسرے اقوام کی محتاج ہے۔ وہی قوم جو دنیا کی عظیم طاقت بن کر ابھری تھی آج ظالم اور سفاک طاقتوں  کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔ یہ اتنا بڑا تاریخی سانحہ ہے جس کے مضمرات کاجاننا امت مسلمہ کے لئے نہایت ضروری ہے۔ز...
  • 17 #2287

    مصنف : فضیلۃ الشیخ مسند القحطانی

    مشاہدات : 8220

    استقامت فضائل اور درپیش مشکلات

    (جمعرات 05 فروری 2015ء) ناشر : شعبہ طبع و تالیف مرکز المودۃ ڈیرہ غازیخان
    #2287 Book صفحات: 130
    استقامت سے مراد اسلام کو عقیدہ ،عمل اورمنہج قرار دے کر مضبوطی سے تھام لینا ہے۔اور  استقامت  اللہ  اوراس کے روسول ﷺ کی اطاعت  کو لازم پکڑنے اوراس پر دوام اختیار کرنے کا نام ہے۔اہل علم نے استقامت کی مختلف تعریفیں کی  ہیں  ۔ سیدنا  حضرت عمرفاروق ر  فرماتے کہ استقامت کامطلب احکامات اور منہیات پر ثابت قدم رہنا  اور لومڑی کی طرح مکر وفریب سے کام نہ لینا یعنی اوامر کےبجالانے  اور نواہی  کے ترک پراستمرار بجالانا  ہے۔امام ابن قیم ﷫ استقامت کے متعلق   تمام اقوال میں تطبیق دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ استقامت ایک ایسا جامع کلمہ ہے جو  توحید اور اوامر ونواہی پر استقامت ،اسی طرح  فرائض کی ادائیگی اللہ  تعالیٰ کی محبت اس کی  اطاعت  وفرماں برداری لازم پکڑنے ،معصیت کوچھوڑدینے  اور اللہ تعالیٰ کی حقیقی بندگی اختیار کرنے کا نام ہے ۔اللہ تعالیٰ نےنبی کریم ﷺ اور آپ کی امت کو استقامت اختیار کرنے کاحکم بھی دیا ہے ۔ارشادباری تعالیٰ  ہے : فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوْا إِنَّهُ بِم...
  • 18 #795

    مصنف : شوانہ عبد العزیز

    مشاہدات : 24149

    استقامت(راہ دین پر ثابت قدمی)

    (اتوار 18 دسمبر 2011ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #795 Book صفحات: 66
    دین اسلام اللہ تبارک وتعالیٰ کاپسندیدہ مذہب ہے،روز قیامت اس کے سوا کوئی دین قبول نہیں ہو گا، اس لیے کتاب وسنت کے دلائل غیر مسلموں کو دین حنیف قبول کرنے کی تاکید کرتے ہیں اورمسلمانوں کو تا حیات دین اسلام سے شدید وابستگی کی تلقین کرتے ہیں، کیونکہ جنت کا اصل وارث وہ  ہے جس کا انجام  ایمان پر ہو-لہذا  ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اسلامی احکامات پر سختی سے کاربند ہو اورزندگی میں کس بھی موقع پردین سے بددل نہ ہو، دین کو دل و جان سے قبول کرنے کے بعد دین پر جم جانا اور استقامت کا مظاہرہ کرنا ہی اصل دین ہے ۔زیر نظر کتاب میں استقامت دین کی اہمیت وضرورت کا بیان ہے نیز وہ چیزیں جو دین میں استقامت کاباعث ہیں ان کی وضاحت کی گئی ہے ۔(ف۔ر)  
  • 19 #5012

    مصنف : عبد اللہ بن محمد المعتاز

    مشاہدات : 6474

    اسلاف کا راستہ

    (بدھ 27 ستمبر 2017ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #5012 Book صفحات: 128
    آج جب ہم اعدائے دین کی طرف دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کی صفوں میں ہزارہا اختلافات کے باوجود مکمل ہم آہنگی ،وحدت اور یکجہتی پائی جاتی ہے۔اور جب ہم اپنی طرف دیکھتے ہیں تو ایک خدا ،ایک نبی،ایک قرآن اور ایک کعبہ کے ماننے والے انتشار وخلفشار میں مبتلاء،تفرقہ بازی،دھڑے بندی اور افتراق وتشتت کے ہاتھوں قعر مذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں سسکتے نطر آتے ہیں۔وہ دین جو سراپا اتحاد واتفاق ہے ،اہل ہوس نے اسے فرقہ بندی کے زہر آلود خنجر سے لخت لخت کر دیا ہے اور عالمگیر انسانی اخوت کے داعی گروہ بندی کے زخموں سے چور چور نڈھال پڑے کراہ رہے ہیں اور تہذیب وانسانیت کے دشمن ہر جگہ ان کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔ آج امت مسلمہ میں اتفاق اور اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ہم 58 اسلامی ممالک ہیں۔ 2 ارب مسلمان ہیں۔ ہم بہت طاقتور ہوسکتے ہیں، بشرطیہ اختلاف کے ناسور سے نکل آئیں۔ ایک نقطے پر متفق ہوجائیں۔ مسلمانوں کے لیے اس وقت سب سے اہم اور مشترکہ مسئلہ یہ ہے کہ وہ سب مل کر وقت کے طاغوت سے نجات حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کریں۔ اور اس کا ایک ہی حل ہے کہ ہم الگ الگ راستے چھوڑ کر اپنے اسلاف کے راستے کو اپنا لیں۔ زیر...
  • 20 #4558

    مصنف : صدر الدین اصلاحی

    مشاہدات : 10967

    اسلام اور اجتماعیت

    (پیر 12 جون 2017ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور
    #4558 Book صفحات: 147
    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے ،جس میں زندگی کے ہر ہر گوشے سے متعلق  راہنمائی موجود ہے۔اس کی ایک اپنی ثقافت ،اپنی تہذیب اور اپنا کلچر ہے ،جو اسے دیگر مذاہب سے نمایاں اور ممتاز کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب کوئی شخص اسلام لاتا ہے تواس میں متعدد تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔اس کی دوستی اور دشمنی کے معیارات بدل جاتے ہیں۔وہ دنیوی مفادات اور لالچ سے بالا تر ہو کر صرف اللہ کی رضا کے لئے دوستی رکھتا ہے اور اللہ کی رضا کے لئے ہی دشمنی کرتا ہے۔جس کے نتیجے میں کل تک جو اس کے دوست ہوتے ہیں ،وہ دشمن قرار پاتے ہیں اور جو دشمن ہوتے ہیں وہ دوست بن جاتے ہیں اور اس کی زندگی میں ایک انقلاب برپا ہو جاتا ہے۔اسلام کی اپنی تہذیب،  اپنی ثقافت،  اپنےرہنے سہنے کے  طور طریقے اور اپنے تہوار ہیں ،جو دیگر مذاہب سے یکسر مختلف ہیں۔تہوار یاجشن کسی بھی قوم کی پہچان  ہوتے ہیں،اور ان کے مخصوص افعال کسی قوم کو دوسری اقوام سے جدا کرتے ہیں۔جو چیز کسی قوم کی خاص علامت یا پہچان ہو ،اسلامی اصطلاح میں اسے شعیرہ کہا جاتا ہے،جس کی جمع شعائر ہے۔اسلام میں شعائر مقرر کرنے کا حق صرف اللہ تعالی کو ہے۔اسی ل...
  • 21 #2062

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 10478

    اسلام اور رفاہی کام

    (جمعہ 21 نومبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2062 Book صفحات: 64
    کسی شخص کی ذاتی ضرورت کےوقت اس کاکام کردینا یا معاشرے کی اجتماعی ضرورتوں اور سہولتوں کو فراہم کرنے کی کوشش کرنا چاہے وہ کوشش مال کے ذریعے ہو۔ چاہے خدمت او رمحنت کےذریعے چاہے معاشرے کو اس کی ضرورتوں اوراس سہولتوں کےشعور کو عام کرنے کےلیے معلوماتی تحریریں فراہم کی جائیں، ان سب کا نام رفاہی کام ہے جسے خدمت خلق بھی کہا جاتاہے ۔اورانسان اپنی فطری ،طبعی، جسمانی اور روحانی ساخت کے لحاظ سے سماجی اور معاشرتی مخلوق ہے ۔یہ اپنی پرورش،نشو ونما،تعلیم وتربیت،خوراک ولباس اور دیگر معاشرتی ومعاشی ضروریات پور ی کرنے کے لیے دوسرے انسانوں کا لازماً محتاج ہوتا ہے ۔یہ محتاجی قدم قدم پر اسے محسوس ہوتی او رپیش آتی ہے۔ اسلام ایک دین فطرت ہے اس لیے اس نے اس کی تمام ضروریات اور حاجات کی تکمیل کاپورا بندوبست کیا ہے۔ یہ بندو بست اس کےتمام احکام واوامر میں نمایا ں ہے ۔ اسلام نے روزِ اول سے انبیاء کرام کے اہم فرائض میں اللہ کی مخلوق پر شفقت ورحمت او ران کی خدمت کی ذمہ داری عائد کی ۔اس ذمہ داری کو انہوں نے نہایت عمدہ طریقہ سے سرانجام دیا ۔اور نبی کریم ﷺ نے بھی مدینہ منورہ میں رفاہی، اصلاحی اور عوامی بہبود کی ریاست کی...
  • 22 #3054

    مصنف : ابو یاسر عبد اللہ بن بشیر

    مشاہدات : 9900

    اسلام اور مسلمان کا مذاق اڑانے کا گناہ

    (ہفتہ 21 نومبر 2015ء) ناشر : مکتبہ احیاء الشریعہ سیالکوٹ
    #3054 Book صفحات: 127
    اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور امت مسلمہ کو اسلام جیسی عظیم نعمت دےکر بہت بڑا شرف سےنوازا ہے۔تکریم ِانسانیت اور اسلام کا تقاضہ ہے کہ مسلمان آپس میں ایک دوسرے کا مذاق وتمسخر نہ آڑائیں اور اسی طرح اہل کفر اور غیر مسلم مسلمانوں اوراسلام کےشعائر کا مذاق نہ اڑائیں کیونکہ یہ صحریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف اور باعث گناہ ہے ۔لیکن آج بلاجھجک اسلام سےتمسخر کیا جاتاہے،نہ صرف اہل ایمان کامذاق اڑایا جاتا ہےبلکہ نبی کریم ﷺ کی سنتوں سےبھی مذاق کیا جاتاہے ۔کافر کس طرح قرآن کی بے حرمتی کررہے ہیں، اسلام سےمذاق کررہے ہیں۔صد افسوس کہ خود مسلمان کہنے والےبھی غیر شعوری طور پر مذاق وٹھٹھا کرتے نظر آتے ہیں کبھی شرعی پردے کو نشانہ بنایا جاتا ہے کبھی نیم برہنہ کر کےعورتوں کودوڑایا جاتا ہے یہ اسلام سےمذاق ہے ۔مزیدبرآں برائی کو روکنے والوں سے کہا جاتا ہے جو یہ منظر نہیں دیکھ سکتا وہ اپنی آنکھیں بند کرلے ۔ اسی طرح نماز میں رفع الیدین کے متعلق کہا جاتا ہےکہ یہ مکھیاں اڑانا ہے ۔ کیا نعوذ بااللہ نبی ﷺ نماز میں مکھیاں اڑاتےتھے؟شلوار ٹخنوں سے اونچی رکھنا فرض ہےاور رسول اللہ ﷺ کا حکم ہے ۔جبکہ مذاق ا...
  • 23 #4560

    مصنف : حافظ محمد شعیب سیالکوٹی

    مشاہدات : 8613

    اسلام اور وحدت ادیان

    (منگل 13 جون 2017ء) ناشر : نا معلوم
    #4560 Book صفحات: 242
    عصر حاضر کے بے شمار فتنوں میں سے ایک بڑا فتنہ نظریہ وحدت ادیان ہے۔جس کے مطابق  تمام مذاہب یکساں اور بر حق ہیں اور ان میں سے کسی ایک کی پیروی سے کا ئنات کے خالق اللہ رب العالمین کی رضا اور خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔لہذا کسی ایک مذہب والے کا اس بات پر اصرار  کرنا کہ اب تا قیا مت نجات کی سبیل صرف ہمارا دین و مذہب ہے یہ ایک بے جا سختی اور تشدد یا انتہا پسندی ہے، جس کا خاتمہ از حد ضروری ہے۔پھر اس’’نظریہ وحدت ادیان‘‘ کی تفصیل کچھ یوں بیا ن کی جاتی ہے کہ ’’ جب منزل ایک ہو تو راستوں کے جدا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے‘‘ یعنی ہر مذہب والا ایک بزرگ و بر تر ذات کی بات کرتا ہے جسے مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے ، کبھی اللہ تو کبھی بھگوان اور کبھی God جبکہ حقیقتاٌ تمام مذاہب اللہ کی بندگی اور خوشنودی حاصل کرنے کے ذرائع ہیں ، اس لئے ہر مذہب میں حق و انصاف ، انسان دوستی اور انسانی بھائی چارے کی تعلیم دی گئی ہے لھذا تمام انسانوں کو تمام مذاہب کا برابر کا احترام کرنا چاہیے، کسی ایک مذہب یا دین کی پیروی پر اصرار تشدد اور بے جا سختی ہے ، وغیرہ وغی...
  • 24 #6400

    مصنف : عبد الباقی حقانی

    مشاہدات : 4801

    اسلام میں اسرار کی اہمیت و حفاظت

    (منگل 22 جون 2021ء) ناشر : مؤتر المصنفین دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک
    #6400 Book صفحات: 339
    اسلام نے مسلمان بھائی کے عیب و نقص اور اُس کی کمی و کوتاہی کو چھپانے اور اس سے چشم پوشی کرنے کا حکم دیا ہے اور اس کو ظاہر کرنے اور اس کی پردہ دری سے شدید نفرت اور سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ارشاد نبویﷺ ہے’’کہ جو شخص کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی فرمائیں گے اور جو شخص کسی مسلمان کی پردہ کرے گا تواللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ دری فرمائیں گے۔‘‘ زیرنظر کتاب’’اسلام میں اسرار کی اہمیت  وحفاظت‘‘مولانا عبد الباقی حقانی کی عربی تصنیف  حفظ الأسرار وافشاؤها في الشريعة الإسلاميه کا اردو ترجمہ ہے۔تحفظ راز کے متعلق منفرد اور  انداز میں مکمل ،مدلل،علمی  وتحقیقی رسالہ ہے۔فاضل مصنف نے قرآن وحدیث، مفسرین،اور فقہاء کرام کےاقوال کی روشنی میں مرتب کیا ہےاس رسالہ  میں مجلس کے آداب اور اس کےمتعلقات کی رعایت رکھنے پر کافی بحث کی گئی ہے۔(م۔ا)
  • 25 #211

    مصنف : عبد الوارث ساجد

    مشاہدات : 24323

    اسلام میں تصور مزاح اور مسکراہٹیں

    (منگل 10 نومبر 2009ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #211 Book صفحات: 184
    اسلام ایک دین فطرت ہے جو ہر انسان کو شریعت کے تابع رہتے ہوئے تمام فطری تقاضوں کو پورا کرنے کی اجازت دیتا ہے- انسان کے اندر چونکہ مزاح اور خوش طبعی کا فطری میلان پایا جاتا ہے اس لیے دین اسلام میں شرعی حدود وقیود کے اندر رہتے ہوئے اس پر کسی قسم کی کوئی قدغن نہیں لگائی بلکہ اس کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے -لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں مزاح اور ہنسی کے نام پر ایسے رسائل وجرائد دستیاب ہیں جو یا تو انتہائی فحش ہیں یا پھر جھوٹ سے بھرے ہیں اس لیے زیر مطالعہ کتاب میں مصنف نے  اسلام کے اندر تصور مزاح پر اپنی معروضات پیش کرتے ہوئے تاریخ انسانی سے ایسے معتبر اور معیاری واقعات جمع کر دئیے ہیں جنہیں پڑھ کر یقیناً آپ کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر جائے گی
< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46434
  • اس ہفتے کے قارئین 411720
  • اس ماہ کے قارئین 411720
  • کل قارئین112019048
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست