کل کتب 269

دکھائیں
کتب
  • 101 #2082

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 4306

    حفظ حیا اور محرم رشتہ دار

    (جمعہ 07 نومبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2082 Book صفحات: 75

    حیا ایک ایسی صفت ہے جو کسی  شخص میں جتنی  زیادہ ہوگی  اس کو  وہ اتنا ہی فحش ومنکر سے درو رکھے گی ۔ارشاد نبوی  ہے :’’جب تم میں حیا نہ رہے تو جوجی چاہے کر‘‘ کچھ کیفیاتِ قلبی ایسی ہیں جو اسلام میں پسندیدہ ہیں ان میں جتنا زیادہ مبالغہ کیا جائے اتنا ہی زیادہ ایمان اور اسلام میں نکھار آتاہے  حیاان میں  سے ایک اہم صفت ہے نبی اکرمﷺ کے حیا کےبارے  میں ایک صحابی کہتے ہیں :’’رسول اللہ ﷺ پردہ نشین کنواری لڑکی  سے بھی زیادہ باحیا تھے ‘‘اور قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ  نے حضرت موسیٰ  ؓ   واقعہ کےضمن میں شیخ کبیر کی لڑکی کے حیا کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: فَجَاءَتْهُ إِحْدَاهُمَا تَمْشِي عَلَى اسْتِحْيَاء ’’ان دولڑکیوں میں سے ایک شرماتی ہوئی ان کے پاس آئی‘‘اس سے معلوم ہوا کہ  حیا خواتین کی سیرت کا  لازمی حصہ ہے ۔اس لیے اگر  مرد اور عورت میں  حیا کی کثرت ہے تویہ اس کےلیےخیر وبرکت کا باعث ہے   ۔لیکن آج دور ِحاضر م...

  • 102 #2246

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 6340

    حفظ حیا اور کنواری لڑکیاں

    (پیر 12 جنوری 2015ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2246 Book صفحات: 71

    اللہ تعالیٰ نے انسان کواشرف المخلوقات بناکر فطری خوبیوں سے مالامال کیا ہے۔ان خوبیوں میں سے ایک اہم ترین خوبی شرم وحیا ہے۔شرعی نقطہٴ نظرسے شرم وحیا اس صفت کا نام ہے جس کی وجہ سے انسان قبیح اور ناپسندیدہ کاموں سے پرہیز کرتاہے۔ دین اسلام نے حیاء کی اہمیت کو خوب اجاگر کیا ہے تاکہ مومن باحیاء بن کر معاشرے میں امن وسکون پھیلانے کا ذریعہ بنے۔نبی کریم ﷺ نے ایک صحابی  کو دیکھا جو اپنے بھائی کوسمجھا رہا تھا کہ زیادہ شرم نہ کیا کرو آپ ﷺ نے سنا تو ارشاد فرمایا:اس کو چھوڑدو کیونکہ حیاء ایمان کا جز ء ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا :حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں جانے کاسبب ہے اور بے حیائی جفاء(زیادتی) ہے اور جفا ءدوزخ میں جانے کا سبب ہے ۔حیاء کی وجہ سے انسان کے قول و فعل میں حسن و جمال پیدا ہوتا ہے لہٰذا باحیاء انسان مخلوق کی نظر میں بھی پرکشش بن جاتا ہے اور پروردگار عالم کے ہاں بھی مقبول ہوتا ہے اور قرآن مجید میں بھی اس کا ثبوت ملتاہے۔سیدنا شعیب ؑ کی بیٹی جب سیدنا موسیٰ ؑ کو بلانے کے لئے آئیں تو ان کی چال وڈھال میں بڑی شائستگی اور میانہ روی تھی۔ اللہ رب العزت کو یہ ش...

  • 103 #4607

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 9311

    حقوق مرداں حقوق نسواں

    (جمعہ 26 مئی 2017ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی
    #4607 Book صفحات: 359

    اللہ تعالیٰ نے عورت کو معظم بنایا لیکن قدیم جاہلیت نے عورت کو جس پستی   کے گھڑے میں پھینک دیا اور جدید جاہلیت نے اسے آزادی کا لالچ دے کر جس ذلت سے دو چار کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ایک طرف قدیم جاہلیت نے اسے زندگی کے حق سے محروم کیا تو جدید جاہلیت نے اسے زندگی کے ہر میدان میں دوش بدوش چلنے کی ترغیب دی اور اسے گھر کی چار دیواری سے نکال کر شمع محفل بنادیا۔ جاہل انسانوں نےاسے لہب ولعب کاکھلونا بنا دیا اس کی بدترین توہین کی اور اس پر ظلم وستم کی انتہا کردی تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتاہے کہ ہر عہد میں عورت کیسے کیسے مصائب و مکروہات جھیلتی رہی اور کتنی بے دردی سے کیسی کیسی پستیوں میں پھینک دی گئی اور عورت اپنی عزت ووقار کھو بیٹھی آزادی کے نام پر غلامی کا شکار ہوگئی۔ ۔ لیکن جب اسلام کا ابرِ رحمت برسا توعورت کی حیثیت یکدم بدل گئی ۔محسن انسانیت جناب رسول اللہ ﷺ نے انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا عورتوں کو ظلم، بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے حقوق اجاگر کیے ماں،بہن، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سےان کےفرائض بتلائے اورانہیں...

  • 104 #768

    مصنف : صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ

    مشاہدات : 19668

    خطاؤں کا آئینہ

    (ہفتہ 26 نومبر 2011ء) ناشر : اصلی اہل سنت ڈاٹ کام
    #768 Book صفحات: 194

    زیر نظر کتاب عقائد ،عبادات اور احکام وآداب کی اصلاح کے متعلق ایک بہترین کاوش ہے۔جس میں عقائد کی خرابیوں ،طہارت،وضو،نماز اور دیگر عبادات میں پائی جانے والی خلاف شریعت چیزوں پر سیرحاصل بحث کی گئی ہے ۔اور عقائد وعبادات میں پائی جانے والی خامیوں اور خرابیوں کو دلائل سے ثابت کیا گیا ہے ۔اصلاح عقائد وعبادات کے موضوع پر یہ مفید ترین کتاب ہے ۔جس کے مطالعہ سے آپ عقائد وعبادات میں واقع خرابیوں اور خامیوں کی اصلاح  اور خلاف شرع امور سے اجتناب کرسکتے ہیں ۔کتاب کی تیاری اور تبویب وترتیب مؤلف کے ذوق مطالعہ اور رسوخ فی العلم کی شاہد ہے ۔موجودہ معاشرتی بگاڑ اور دینی بے راہ روی کے اس دور میں سادہ لوح مسلمانوں  کے لیے اصلاح کا بہترین مجموعہ ہے ۔(ف۔ر)
     

  • 105 #2451

    مصنف : صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ

    مشاہدات : 4777

    خطاؤں کا آئینہ ( جدید ایڈیشن)

    (جمعہ 17 اپریل 2015ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #2451 Book صفحات: 260

    ایک مسلمان کی ساری زندگی  عبادات کےگرد گھومتی ہے ،وہ اپنے رب کوراضی کرنے کےلیے  اپنے ہر فعل کو عبادت بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ جس پر وہ اجروثواب کاحقدار ٹھہرے ۔لیکن اگر اسے پتہ چل جائے کہ یہ جوعبادت اور نیکی میں ا س قدر محنت خلوص اور خشوع وخضوع سے کررہا ہوں اس میں  فلاں جگہ پر یہ خطاء اور غلطی سرزد ہورہی ہے جس کی وجہ سے عبادت یا نیک کام باعث اجراوثواب ہونےکی بجائے نہ صرف یہ کہ رب کریم کی بارگا ہ میں  قبول  نہیں ہور ہا بلکہ گناہوں کا باعث بن رہا ہے  تو  وہ یقیناً اس  خطاء وغلطی کی اصلاح پہلی فرصت میں کر ے گا ۔آج بہت سےمسلمان پر  اپنی عبادات بالخصوص  ارکان خمسہ  میں بہت ساری خطاؤں  کے مرتکب ہور ہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’خطاؤں کا  آئینہ ‘‘صالح بن عبدالعزیز آل شیخ کی  تصنیف ہے جس میں انہوں نے  مسلمانوں کی عبادات میں پائی جانے والی  خطاؤں  کی نشاندہی کی ہے۔ یہ کتاب  اپنے موضوع پر ایک مکمل  اور بے مثا ل کتاب ہے  کہ جس کی روشنی میں ہر مسلمان اپ...

  • 106 #213

    مصنف : محمد بن صالح المنجد

    مشاہدات : 24475

    خطرناک گناہ

    (ہفتہ 07 نومبر 2009ء) ناشر : المکتبۃ الکریمیۃ،لاہور
    #213 Book صفحات: 144

    موجودہ مسلم معاشروں میں ایسے محرمات کا ارتکاب عام ہوگیا ہے جو اللہ تعالی کے ہاں سخت ناپسندیدہ  اور مہلک ہیں- طرفہ تماشہ یہ ہے کہ ان گناہوں کو  نہ صرف یہ کہ انتہائی معمولی خیال کیا جاتا ہے بلکہ  ان کے جواز کے فتوے بھی جڑے جاتے ہیں- زیر مطالعہ کتاب میں ایسے ہی برے اعمال کے ہولناک نتائج پر بالتفصیل روشنی ڈالی گئی ہے- مصنف نے غیر اللہ کے نام کی قسم اٹھانا،نماز میں ترک اطمینان، لواطت، بیوی سے دوران حیض مباشرت، دیوثیت، سود خوری، کپڑا ٹخنوں سے نیچے لٹکانا اور پڑوسیوں سے بدسلوکی جیسے دیگر درجنوں  مسائل کی اصل حقیقت بیان  کرتے ہوئے  واضح کیا ہے کہ ان گناہوں کو اختیار کرنے کی وجہ سے ہم  ایک انتہائی ہولناک  اور نہ ختم ہونے والے عذاب کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں-

  • 107 #6729

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 2199

    خواہشات کا اسلامی تصور

    (منگل 05 جولائی 2022ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #6729 Book صفحات: 322

    ہویٰ (خواہش )ایک اسلامی اصطلاح ہے جو قرآن و حدیث سے ماخوذہےیہ لفظ قرآن اور احادیث میں کثرت سے استعمال ہوا ہے۔ الله کے احکامات سے دور ہو کر انسان گمراہ اور باغی بن جاتا ہے اور ان کی زندگی خواہشات اور نفس کی پیروی کے نقصانات و مصائب سے ان کے لئے وبالِ جان ہوجاتی ہے۔انسان  خواہشات کی جنگ لڑتا ہوا اس دنیا سے رخصت ہوہوجاتا ہے کیونکہ انسان کے بس میں  نہیں ہے کہ وہ  دل میں اٹھنے والی ہرخواہش کی تکمیل کرے ۔ اسلام ایک ہمہ گیر طریقہ زندگی ہے جو انسانی خیالات اور اعمال کی مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ زیر نظر کتاب’’ خواہشات کا اسلامی تصور ‘‘ ڈاکٹر  تفضیل احمد ضیغم (مصنف کتب کثیرہ )کی تصنیف ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں    ہمارے دلوں میں تعمیر آخرت کی سوچ پیدا کرنے  کےلیے  سیرت انبیاء   علیہم السلام اور حیات صحابہ  رضی اللہ  عنہم کی  روشنی میں  صالحین  کی چند خواہشات کو جمع کیا ہے۔خواہشات کو پاکیزہ کرنے اور  ان کے صحیح اسلامی تصور جاننے کے لیے  اس...

  • 108 #2422

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 7610

    خوش نصیبی کی راہیں

    (جمعہ 20 مارچ 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #2422 Book صفحات: 171

    حقیقی مومن سچی طلب ، محبت، عبودیت ، توکل، خوف وامید،خالص توجہ او رہمہ وقت حاجت مندی کی کیفیت کے ساتھ  اللہ   تعالیٰ کی  طرف رجوع کرتا ہے  پھر وہ اللہ کے رسول کی طرف  رجوع کرتا ہے ۔ دریں صورت کہ اس کی ظاہر ی وباطنی حرکات وسکنات شریعت محمدی کے مطابق ہوں ۔ یہی وہ شریعت ہے جو اللہ تعالیٰ کی پسند اور مرضی کی تفصیل کواپنے  اندر سموئے  ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کے علاوہ کوئی ضابطہ حیات قبول نہیں کرے گا۔ ہر وہ  عمل  جو اس طریقۂزندگی  سے متصادم ہو وہ توشۂ آخرت بننے کی بجائے نفس پرستی کا مظہر ہوگا۔ جب ہرپہلو سے سعادت مندی  شریعت محمدیہ پر موقوف ہے  تو اپنی خیر خواہی کا تقاضا یہ ہے  کہ انسان اپنی زندگی  کے تمام لمحات اس کی معرفت اورطلب کے لیے وقف کردے۔ زیر نظر کتاب ’’ خوشی نصیبی کی راہیں‘‘ امام ابن قیم الجوزیہ ﷫ کی کتاب ’’طریق الہجرتین وباب السعادتین‘‘  کا ترجمہ وتلخیص ہے امام موصوف نے  اس کتاب میں رجوع الی الرسول کےبنیادی خدوخال سمونے کی ...

  • 109 #684

    مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

    مشاہدات : 23945

    خوشگوار زندگی کے 12اصول

    (ہفتہ 02 جولائی 2011ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #684 Book صفحات: 42

    آج کے مادی دور میں ہر شخص ایک خوشگوار زندگی گزارنے کا خواہش مند ہے ۔لیکن زیادہ تر لوگوں کا نقطہ نگاہ یہ ہے کہ ایک اچھی اور خوش گوار زندگی دنیوی آسائشوں اور مال ودولت ہی سے حاصل ہو سکتی ہے،لیکن افسوس کہ ہم نے اس باب میں قرآن وحدیث سے یہ معلوم کرنے کی کوشش نہیں کی کہ خوش گوار زندگی کے اصول کیا ہیں؟یہی وجہ ہے کہ دنیا کی بے شمار آسائشوں کے حصول کے  بعد بھی بے سکونی و بے اطمینانی رہتی ہے۔جناب ڈاکٹر حافظ اسحٰق زاہد نے زیر نظر کتابچے میں کتاب وسنت کی روشنی میں 12 ایسے اصول ذکر کیے ہیں جو خوش گوار زندگی کے ضامن ہیں اور سچ یہ ہے کہ ان کو نظر انداز کر کے کبھی بھی مطمئن وسرور زندگی نہیں گزاری جاسکتی۔ہر مسلمان کو چاہیے کہ ان اصولوں کو اپنائے تاکہ وہ دنیا میں ایک خوش گوار زندگی گزار سکے اور آخرت میں بھی اچھی زندگی کا مستحق ہو سکے۔(ط۔ا)
     

  • 110 #949

    مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

    مشاہدات : 27145

    خوف الہیٰ سے بہنے والے آنسو

    (منگل 17 اپریل 2012ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #949 Book صفحات: 287

    جو شخص چاہتا ہے کہ اسے اخروی زندگی میں رونا نہ پڑے بلکہ وہ خوش و خرم زندگی کا باسی ہو تواسے چاہئے کہ دنیاوی زندگی میں خوف خدا کا دامن تھام لے اور اس دنیا میں اپنی آنکھوں کو آنسؤوں سے تر کر لے۔ پیش نظر کتاب اسی موضوع کو سامنے رکھ کر تیار کی گئی ہے جس میں تمام بحث و ابحاث ’خوف الٰہی سے بہنے والے آنسو‘ سے متعلق ہیں۔ کتاب کے مؤلف ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ہیں جنھوں نے کتاب میں رقت قلبی کے اسباب و علل کے ساتھ ساتھ انبیاء ؑ اور خصوصاً نبی کریمﷺ کے آنسؤوں کا تذکرہ کیا ہے۔ جہاں ذہن انسانی پر دستک دینے والے صحابہ کرام کے واقعات قلمبند کیے گئے ہیں وہیں سلف صالحین کے رقت آمیز اور آبدیدہ کر دینے والے حالات بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ (عین۔ م)
     

  • 111 #2125

    مصنف : ام شریک غفیرہ

    مشاہدات : 3582

    خیر لکم

    (جمعہ 28 نومبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2125 Book صفحات: 42

    کسی کام کے خیر یا شر ہونے کا حقیقی علم اسی ذاتِ حق کو ہے  جو خیراور شرکا خالق ہے  جس نے مختلف امور اور محتلف چیزوں کے مختلف اثرات بھی پیدا کیے ہیں ،خیر بعض حالات میں تو محسوس صورت میں ہوتاہے اور بعض حالات میں غیر محسوس۔اللہ تعالیٰ نے  قرآن مجید میں ان امور کوواضح کردیا ہے جن  کو اختیار کرنا اہل ایمان کے لیے بہتر ہے ۔زیر نظر کتابچہ ’’خیرلکم‘‘ محترمہ ام عبدمنیب صاحبہ کی   بیٹی ام شریک صاحبہ کی کاوش ہے جس  میں انہوں نے قرآن مجید کی آیات کی روشنی میں ان امور کی نشاندہی کردی ہے جو  اہل ایما ن کے لیے بہتر ہیں ۔اللہ تعالی ٰ اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)

     

  • 112 #4897

    مصنف : عبد الرشید انصاری

    مشاہدات : 3365

    داعی حق کا پیغام اہل اسلام کے نام

    (اتوار 15 اکتوبر 2017ء) ناشر : زاہد بشیر پرنٹرز، لاہور
    #4897 Book صفحات: 124

    خاتم الانبیاءﷺ کی بعثت کا مقصد دنیا بھر میں دین حق کو تمام دینوں پر غالب کرنا  تھا اور کتاب ہدیٰ یا دین حق سے مراد دینِ اسلام ہے اور یہی اسلام عند اللہ محبوب اور مقصود ہے۔ اور دین اسلام صرف قرآن وحدیث میں بند ہے اور کتاب وسنت کے سوا کسی بھی دوسری چیز کو ماننے یا عمل کرنے سے خالق کائنات نے منع فرمایا ہے اور یہی دو اصول ہیں جن کی پیروی ہر مسلمان اور ذی شعور انسان کے لیے لازمی ہے اور نبیﷺ کے بعد علماء ہی اس دین حق کے وارث ہیں کہ وہ دین کو لوگوں تک پہنچائیں اور اسلام پر ہونے والے اعتراضات کا جواب دیں اور اسلام کی اصل صورت عوام کے سامنے پیش کریں۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں مصنف نے دین کے اصل تصور اور اس کی اصل شکل کو عوام کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے اور  عوام کے باطل عقائد واعتراضات کا لکھ کر

  • درس وتدریس کے آداب

    (منگل 27 اگست 2013ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور
    #1397 Book صفحات: 138

    امام  ابن جماعہ الکنانی رحمۃ اللہ علیہ کی یہ کتاب جمع  و ترتیب ، اختصار ، باب بندی  اور حسن تقسیم  کے اعتبار سے  بےمثال  ہے ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے  اس  کتاب  میں   شاگرد کا  اپنے  استاذ اور کتاب سے تعلق  اور  ہر ایک  کی ذمہ داریوں پر سیر حاصل بحث  کی  ہے ۔ اس  میں  علم وادب   ،حسن خلق  اور  علم تصوف و سلوک   کا   جامع  تذکرہ  ہے ۔ یہ  کتاب  ہر  زمانہ  کے  طالبوں  علموں  کے لئے  اہم  ترین  کتاب  ہے ۔ یہ  کتاب  اصل میں  ان   تجربات  کا نچوڑ ہے ۔ جو مؤلف  کتاب کو  زمانہء طالب علمی اور  زمانہء تدریس  میں  حاصل ہوئے ۔ مؤلف  مرحوم  نے  مدرسہ الکاملیۃ  میں  تعلیم حاصل  کی ۔ اور  تدریسی  مشاغل  مدرسہ  الکاملیۃ ، الناصریہ، الصالحہ اور ابن  طولان  میں  تدریسی فرائض سرانجام...

  • 114 #845

    مصنف : جلال الدین قاسمی

    مشاہدات : 6809

    دل (قلب)

    (اتوار 09 فروری 2014ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث حیدرآباد انڈیا
    #845 Book صفحات: 30

    وجود انسانی  کا مرکز دل ہے   انسانی  زندگی کی بقا کے لیے ضروری  ہے  کہ  اپنے  مرکز دل سے  اس کا  رابطہ برابر قائم رہے ، قلب ہی  وہ اولین  سرچشمہ ہے جہاں سے خیالات،احساسات ،جذبات اورارادوں کےجھرنے پھوٹتے  ہیں فساد اگر اس میں  آجائے تو پھر سارے کردار میں پھیل جاتا ہے  او راصلاح بھی اگر اس سرچشمہ کی ہوجائے تو ساری  سیرت سنور جاتی  ہے ۔ قلب درست ہو تو  یہی  اصل مربی  ومزکی ہے یہی مفتی  وجج ہے  یہی اگر بگڑ جائے  تو  باہر  کی کوئی امداد انسان کو نہیں سنوار سکتی  اور دل  انسانی  جسم  کا اہم  او رکلیدی  عضو ہے جو جسم  انسانی  کی طرح فکروعمل میں بھی  بنیادی  کردار کرتا ہے  اس لیے  قرآن  وحدیث  کی نظر میں  قلب کی درستی  پر انسانی  عمل  کی درستی کا  انحصار  ہے  نبی  کریم  ﷺ نے  فرمایا یاد رکھو!کہ جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے&nb...

  • 115 #1586

    مصنف : محمد بن صالح المنجد

    مشاہدات : 10276

    دل کا بگاڑ

    (جمعرات 21 مارچ 2013ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #1586 Book صفحات: 594

    قرآنی علوم وفنون ایک لامتناہی سلسلہ ہے۔ یہ بھی قرآن کا ایک معجزہ ہے کہ ہر آنے والا اس موضوع پر لکھتا چلا جاتا ہے، مگر اس علم کی انتہاء ہونے کو نہیں آتی۔ ہر دور میں اس بات کی ضرورت ہمیشہ رہی ہے کہ صحیح منہج اور مسلک پر چلتے ہوئے ترجیحات متعین کرتے ہوئے نرم اور دھیمے لہجے میں دعوت حق کو پھیلایا جائے۔ یہ سعادت اس دور کےبعض عرب علماء کے نصیب میں وافر طور پر آئی ہے کہ ان کاانداز بیاں اتنا شیریں اور دھیما ہوتا ہے کہ نہ ماننے والے کے دل میں بھی اثر کرجاتا ہے، اور ایسی دعوت کامیاب بھی رہتی ہے۔ حقیقت میں بہترین لوگ وہی ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو علوم وحی کی خدمت کے لیے وقف کردیا ہے۔ یقیناً یہ اللہ عزوجل کی طرف سے ایسا انعام ہے جو قابل رشک ہے، اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر دور کی مناسبت سے قرآنی علوم وفنون، نکات ومعارف، مسائل وغوامض پر لکھا جائے اور الحمد للہ کہ علمائے حق کی ایک جماعت روز اوّل سے یہ خدمت انجام دے رہی ہے، اور روز آخر تک جب تک کہ ایک بھی حق بات کہنے والا زندہ ہے وہ قال اللہ اور قال الرسول کی مبارک صدائیں بلند کرتا رہے گا۔ ان ہی علمائے حق میں سے ایک معاصر...

  • 116 #2431

    مصنف : عبد اللہ دانش

    مشاہدات : 5334

    دل کی زندگی

    (ہفتہ 28 مارچ 2015ء) ناشر : مدرسہ تجوید القرآن رحمانیہ جسٹرڈ لاہور
    #2431 Book صفحات: 67

    ویسے تو انسانی جسم کا ہر عضو نہویت قیمتی  اور اہم ہے،لیکن دل کا مقام سب اعضاء انسانی میں بہت بلند ہے۔شعراء وادباء نے دل کے نہایت لطیف نقشے کھینچے ہیں۔دل ہمارے جسم کا سب سے اہم ترین  عضو ہے۔دل  نظام حیات کو بحال رکھنے کا اہم ترین جز اور جسم میں خون کی گردش کو رواں رکھنے کا ذریعہ ہے۔ اگر انسان کے سینے میں دل نہ ہو تو جسم میں جان نہ ہو اور انسانی زندگی قائم نہ رہ سکے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: خبردار! جسم میں ایک لوتھڑا ہے اگر وہ درست رہے تو پورا جسم درست رہتا ہے اور اگر وہ بگڑ جائے بن پورا جسم بگڑ جاتا ہے ۔خبردار وہ "دل" ہے۔جس طرح ہم ظاہری اعتبار سے دل کی ممکنہ بیماریوں سے بچنے کے لئے  چارہ جوئی کرتے ہیں اور پرہیز وعلاج کا اہتمام کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ ہم اپنے قلب کی پاکیزگی، صفائی اور پرہیزگاری کا اہتمام کریں کیونکہ یہ جسم عارضی ہے اور اس کو لگنے والے مرض عارضی  ہے۔ اگر ان کا علاج رہ بھی گیا تو موت تمام دنیاوی تکلیفوں سے چھٹکارا دلا دینے والی ہے۔ جبکہ مرنے کے بعد آنے والا جہان عارضی نہیں اور نہ ہی اس کے انعامات ی...

  • 117 #1045

    مصنف : شوانہ عبد العزیز

    مشاہدات : 20091

    دنیوی مصائب ومشکلات حقیقت ،اسباب او رثمرات

    (اتوار 08 اگست 2010ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #1045 Book صفحات: 48

    یہ دنیاآزمائش گاہ ہے ۔خداوندقدوس نےموت وحیات کی تخلیق کامقصدہی یہ قراردیاہے کہ وہ اس کے ذریعے ہماری آمائش کرناچاہتاہے کہ ہم میں سے کون اچھے عمل کرتاہے اورکون برے عمل اپناتاہے ۔دنیامیں انسان کوکئی طرح کی مشکلات اورمصیبتوں سے دوچارہوناپڑتاہے ۔یہ آزمائش اس لیے ہوتی ہے کہ انسان کاتعلق خداکےساتھ مضبوط ہوتاہے یاوہ اس سے دورہوجاتاہے۔زیرنظرکتابچہ میں دنیوی مصائب ومشکلات کےحوالے سے قرآن وسنت کی روشنی میں راہنمائی کی گئی ہے کہ ان میں ایک انسان سے کون سارویہ اورکردارمطلوب ہے ۔دعاء توکل علی اللہ اوراللہ سے اجروثواب کی امیدہی وہ طرز عمل ہے جومصائب کی صورت میں انسان کے لیے مناسب ہے ۔اسوۂ رسول ﷺ اورصحابہ کرام ؓ کی سیرتوں سے بھی یہی تصویرسامنے آتی ہے ۔

     

     

  • 118 #220

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 26068

    دوائے شافی

    (جمعرات 07 جنوری 2010ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #220 Book صفحات: 573

    ایک شخص نہایت مایوسی اور ناامیدی کی کیفیت میں مبتلا ہے اوروہ  اپنے تائیں  اپنی دنیا وعاقبت دونوں کو برباد کرچکا ہے ایسے شخص کےلیے علامہ ابن قیم ؒ نے ''الجواب الکافی ممن سأل عن الدوائے شافعی'' تحریر کی - مایوس اور ناامید افراد معاشرہ کو بامقصد زندگی گزارنے کا پیغام دیا - زیر مطالعہ کتاب دراصل اس کتاب کا اردو قالب ہے اس میں علامہ موصوف نےقرآن وحدیث اور آثار صحابہ کی روشنی میں تعلق بااللہ کی استواری اور استحکام کیلئے دعا  کی اہمیت واضح کی اعلی اخلاق سے دوری کے نتیجے میں انسان جن خرابیوں اور گناہوں کاشکار ہوجاتاہے ان سے بچنے کی تلقین ،توبہ واستغفار کی اہمیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مسلمان  کو اپنی دنیا وآخرت سنوارنے  کےلیے کیا کرنا چاہیے اس کی جانب توجہ دلائی -کتاب کے آخر ی حصہ میں عشق سے متعلقہ مباحث کو تفصیل کےساتھ قلمبند کیا گیاہے اور اس کی اثر آفرین سے بچنے اور حب الہی کی جانب متوجہ ہونے کی دعوت دی گئی ہے المختصریہ کتاب دینی واخلاقی برائیوں کےتدارک پر مشتمل  ایک دلچسپ اور ہر طرح سے مکمل ہے-
     

  • 119 #762

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 41489

    دوائے شافی ۔ نیو ایڈیشن

    (پیر 07 نومبر 2011ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #762 Book صفحات: 579

    ’دوائے شافی‘حافظ ابن قیم ؒ کی شہرہ آفاق تالیف ہے جس میں بیمار وکج رو قلوب واذہان کی اصلاح ،شرک وبدعات میں لتھڑے انسانوں کی ہدایت ،معصیات سے زنگ آلود دلوں کی پالش اور عشق معشوقی میں گھرے لوگوں کی راہنمائی کا بہترین سامان ہے کہ ان تمام گناہوں کو کتاب وسنت کے دلائل سے ثابت کیا گیا ہے۔پھر قرآن وحدیث کی تعلیمات اور عقلی دلائل سے گناہوں اور معصیات سے بچاؤ کے مؤثر طریقے بتائے گئے ہیں۔جن سے راہنمائی لے کر انسان گناہوں ،گمراہیوں اور دل کی موت سے یقینی بچ سکتا ہے۔کیونکہ جسم انسانی کا معتبر عضو دل ہے جس کی بقا وحیات ہی سے رشد وہدایت اور دین سے لگاؤ ممکن ہے ۔لہذا اصلاح نفس اور دل کی طہارت ونفاست اور گناہوں سے بچاؤ کے لیے اس کتاب کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔(فاروق رفیع)
     

  • 120 #6941

    مصنف : ڈیل کارینگی

    مشاہدات : 2158

    دوست بنئیے دوست بنائیے

    (بدھ 01 مارچ 2023ء) ناشر : رابعہ بک ہاؤس لاہور
    #6941 Book صفحات: 342

    دوستی زندگی کے سب سے بڑے خزانے میں سے ایک ہے۔ اچھے دوست اللہ کی نعمت ہیں یہ ایک ایسا لازوال رشتہ ہے جس کا کوئی نام البدل نہیں ہے۔ دوستی کے رشتے وقت اور لمحوں کی بندشوں سے بالاتر ہوکر روح کے تعلق قائم ہوجاتے ہیں۔ بعض اوقات دوست سالوں تک نہیں ملتے لیکن پھر بھی جذبات بے داغ رہتے ہیں۔ جیسے جیسے وقت آگے بڑھتا ہے دوستی کے رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جاتے ہیں۔ اچھے دوست سنتے ہیں، مانتے ہیں آپ کو سمجھتے ہیں۔ اچھے برے وقت میں آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ جب بھی مشکل وقت آئے گا تو انسان اپنے مخلص دوستوں کو اپنے ساتھ موجود پاتا ہے۔ڈیل کارنیگی نے زیر نظر کتاب’’  دوست بنیئے ،دوست بنائیے‘‘   میں اچھے دوست بنانے کی اصول اور   دوستی کے فوائد  قلمبندکیے ہیں ۔ (م۔ا)

  • 121 #1631

    مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

    مشاہدات : 11617

    دوستی اور دشمنی کا اسلامی معیار

    (ہفتہ 24 مئی 2014ء) ناشر : مکتبہ عبد اللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام کراچی
    #1631 Book صفحات: 44

    اللہ تعالٰی اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کے بعد ضروری ہے کے اللہ تعالٰی کے دوستوں کے ساتھ محبت اور اس کے دشمنوں کے ساتھ عداوت ونفرت قائم کی جائے چنانچہ عقیدہ اسلامیہ جن قواعد پر قائم ہے، اُن میں سے ایک عظیم الشان قاعدہ یہ ہے کے اس پاکیزہ عقیدے کو قبول کرنے والا ہر مسلمان اس عقیدے کے ماننے والوں سے دوستی اور نہ ماننے والوں سے عدوات رکھے۔اسلام میں دوستی اور دشمنی کی بڑی واضح علامات بیان کی گئی ہیں، ان علامات کو پیش نظر رکھ کر ہر شخص اپنے آپ کو تول سکتا ہے کہ وہ کس قدر اسلام کی دوستی اور دشمنی کے معیار پر پورا اُتر رہا ہے۔زیر نظر کتابچہ اس موضوع پر اہم رسالہ ہے جو کہ شیخ صالح بن فوزان کے ایک عربی رسالہ الولاء والبراء کا عربی ترجمہ ہے ۔ معروف عالمِ دین فضیلۃ الشیخ مولانا عبداللہ ناصر رحمانی ﷾ نے خود اس کا ترجمہ کر کے مکتبہ عبد اللہ بن سلام کراچی سے شائع کیا ہے اس رسالے کو مولف نے دو حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلے حصہ میں قرآن واحادیث کی روشنی میں ان دس امور کو بیان کیا ہے جو کفار سے دوستی اور محبت کی دلیل ہیں اور دوسرے حصہ میں ان دس امور کوبیان کیا جو مسلمانوں سے محبت...

  • 122 #3984

    مصنف : عبد الرحمن بن حماد آل عمر

    مشاہدات : 4473

    دین حق اور ہماری زندگی

    (اتوار 16 اکتوبر 2016ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #3984 Book صفحات: 201

    اللہ تعالیٰ نے تمام بنی نوع انسان کو صرف ایک ہی دین اختیار کرنے کا حکم دیا توہ سلامتی اور امن کادین اسلام ہے ۔ تمام انبیاء اوران کی امتوں کادین یہی تھا ۔ مگر ہر نبی کی امت نے ان کے تشریف لے جانے کے بعد اپنے اپنے دین کوبدل ڈالا اورایسا مسخ کیا کہ ان کا دین اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہ رہا۔سورت آل عمران کی ایت 83تا85 میں وضاحت سے بتا دیاگیا ہے کہ دین اسلام ہی واحد دین ہےجو اللہ تعالیٰ کےہاں قابل قبول ہے ۔ کیوکہ اس کی تعلیمات صاف ستھری ہر قسم شبہ سے بالاتر ہیں۔ان کے علاوہ اگر کوئی قوم کوئی اورمذہب یا دین اختیار کرتی ہوتو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں قابل قبول نہیں کیوں کہ نبی ﷺ کی آمد سے تمام سابقہ آسمانی مذہب منسوخ اور ختم ہوگئے۔ زیر تبصرہ کتا ب’’دین حق اورہماری زندگی‘‘ شیح عبد الرحمٰن بن حماد آل عمر کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہے ۔یہ کتاب ان تمام اہم وعظیم امور پر مشتمل ہے جن کاہر مسلمان کے لیے جاننا اوراس کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے۔ فاضل مترجم نے حاشیہ میں بعض ان عبارتوں اور مسائل کی مزید تشریح وتفصیل دے دی ہے جو قدرے تشریح طلب تھے ۔(م۔ا)

  • 123 #2157

    مصنف : پروفیسر توشی ہیکو از تسو

    مشاہدات : 5679

    دینی اخلاقیات کے قرآنی مفاہیم

    (منگل 16 دسمبر 2014ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور
    #2157 Book صفحات: 499

    قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہدایت ہے جس کا مطالعہ نہ صرف مسلمانوں نے بلکہ بعض غیر مسلموں نے بھی کیا ہے۔اگرچہ ان کے اپنے مخصوص مقاصد تھے جس کے تحت انہوں نے یہ کام کیا۔زیر تبصرہ کتاب " دینی اخلاقیات کے قرآنی مفاہیم " پروفیسر از تسو کی کتاب "قرآن کریم کی اخلاقی اصطلاحات کا معنویاتی مطالعہ" کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1959ء میں کائیو یونیورسٹی جاپان سے شائع ہوئی تھی اور اس پر انہیں 1960ء میں اسی یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف لٹریچر کی ڈگری ملی تھی۔بعد میں انہوں نے اس پر نظر ثانی کی اور 1966ء میں اس کا دوسرا ایڈیشن میکگل یونیورسٹی،مانٹریال کینیڈا سے شائع کیا۔قرآن مجید کا معنویاتی مطالعہ کیسے کیا جائے ،اس موضوع پر یہ ایک بے حد وقیع کتاب ہے۔1981ء میں اس کتاب کا فارسی میں بھی ترجمہ ہوا ۔کتاب کی اہمیت کے پیش نظر خیال ہوا کہ اسے اردو قارئین تک بھی پہنچنا چاہئے۔چنانچہ ڈاکٹر محمد خالد مسعود نے اس کا اردو ترجمہ کر دیا اور ادارہ ثقافت اسلامیہ نے اسے شائع کر کے قارئین کی نذر کردیا ہے۔اس کتاب سے  معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے غیر مسلم  مستشرقین ای...

  • 124 #2604

    مصنف : صغیر نعمانی

    مشاہدات : 3509

    ذرا سوچئے!

    (اتوار 10 مئی 2015ء) ناشر : نا معلوم
    #2604 Book صفحات: 155

    اسلام دین فطرت ہے،جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا ہے۔دین اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،جس کی تعلیمات پر عمل کر کے رحمت الہی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔اسلام کے متعدد محاسن اور بے شمار فوائد ہیں۔یہ عقل وفکر کو مخاطب کرتا ہے اور اسے مزید جلا بخشتا ہے۔یہ صلاحیتوں کو منظم کر کے انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔وحی کی روشنی میں عقل با بصیرت ہو جاتی ہے اور صرف دنیوی مفادات کے حصول کی بجائے آخرت کی تیاری میں مگن ہو جاتی ہے۔یہ اسلام ہی ہے جو نہ صرف اپنے ماننے والوں کو بلکہ اپنے منکرین کو بھی بحیثیت ان کے لا محدود حقوق ومراعات دیتا ہے ،بلکہ وہ تو حیوانات کے حقوق کا بھی پاسدار ہے اور چرند وپرند اور موسم کا بھی محافظ ہے۔اسلام نے زندگی مرد ،عورت ،غلام ،آزاد ،آقا ،غلام سمیت تمام کے حقوق وفرائض کا تفصیل سے تذکرہ کیاہے۔اسلام ہر انسان کی فلاح وبہبود اور کامیابی کی ضمانت دیتا ہے۔ہر انسان فطری اور طبعی طور پر کامیابی چاہتا ہے اور ناکامی سے دور بھاگتا ہے۔لیکن ایک عام انسان اس حقیقت سے ناواقف ہے کہ آخر اسے یہ کامیابی ملے گی کہاں سے۔ہر انسان اپنی عقل و...

  • 125 #3578

    مصنف : وحید الدین خاں

    مشاہدات : 17560

    راز حیات ( وحید الدین )

    (جمعہ 25 مارچ 2016ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #3578 Book صفحات: 331

    کون ہے جو اپنی زندگی کامیاب اور خوش نہیں بنانا چاہتا؟لیکن کتنے ہیں جو اس گر سے واقف ہیں؟دنیا میں انسان مختلف طبیعتوں کے مالک ہیں، اور ان کے پیشے ، کاروبار اور مصروفیات مختلف ہیں۔ہر انسان چاہتا ہے کہ کامیاب ہو، خوب ترقی کرلے، آگے بڑھے، اس کی دشواریاں دور ہوں، بھرپور عزت واحترام ملے، اس کے ساتھ بہترین سلوک اور نمایاں رویّے سے پیش آیا جائے، اس کی صحت اچھی رہے، اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو، اور یہ کہ ساری چیزیں اپنے آپ ہوجائیں اور خود اسے کچھ کرنا نہ پڑے۔کیا ایسی کامیابی اور ترقی کو جس کے لیے خود انسان کو اپنے لیے کچھ کرنا نہ پڑے، خواب کے سوا اور کوئی نام دیا جاسکتا ہے؟کامیابی کا راستہ بہت مشکل اور کٹھن ہوتا ہے۔ کامیابی کے سفر میں آپ کو پریشانیاں، دقتیں اور مشکلات برداشت کرناپڑتی ہیں۔ لیکن آخر میں ہرے بھرے باغ انہیں کو ملتے ہیں جو سچی لگن سے محنت کرتے ہیں اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنا راستہ بناتے ہیں۔ہر انسان اپنے معیار کے مطابق کامیابی کو دیکھتا اور سمجھتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" راز حیات" محترم مولانا  وحید الدین خان صاحب کی تصن...

< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40510
  • اس ہفتے کے قارئین 280224
  • اس ماہ کے قارئین 1308389
  • کل قارئین96960233

موضوعاتی فہرست