#2157

مصنف : پروفیسر توشی ہیکو از تسو

مشاہدات : 6368

دینی اخلاقیات کے قرآنی مفاہیم

  • صفحات: 499
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12475 (PKR)
(منگل 16 دسمبر 2014ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور

قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہدایت ہے جس کا مطالعہ نہ صرف مسلمانوں نے بلکہ بعض غیر مسلموں نے بھی کیا ہے۔اگرچہ ان کے اپنے مخصوص مقاصد تھے جس کے تحت انہوں نے یہ کام کیا۔زیر تبصرہ کتاب " دینی اخلاقیات کے قرآنی مفاہیم " پروفیسر از تسو کی کتاب "قرآن کریم کی اخلاقی اصطلاحات کا معنویاتی مطالعہ" کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1959ء میں کائیو یونیورسٹی جاپان سے شائع ہوئی تھی اور اس پر انہیں 1960ء میں اسی یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف لٹریچر کی ڈگری ملی تھی۔بعد میں انہوں نے اس پر نظر ثانی کی اور 1966ء میں اس کا دوسرا ایڈیشن میکگل یونیورسٹی،مانٹریال کینیڈا سے شائع کیا۔قرآن مجید کا معنویاتی مطالعہ کیسے کیا جائے ،اس موضوع پر یہ ایک بے حد وقیع کتاب ہے۔1981ء میں اس کتاب کا فارسی میں بھی ترجمہ ہوا ۔کتاب کی اہمیت کے پیش نظر خیال ہوا کہ اسے اردو قارئین تک بھی پہنچنا چاہئے۔چنانچہ ڈاکٹر محمد خالد مسعود نے اس کا اردو ترجمہ کر دیا اور ادارہ ثقافت اسلامیہ نے اسے شائع کر کے قارئین کی نذر کردیا ہے۔اس کتاب سے  معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے غیر مسلم  مستشرقین ایسے ہیں جنہوں نے قرآن مجید کا مطالعہ کر کے اس کے مختلف موضوعات پر  قلم آزمائی بھی کی ہے۔یہ کتاب قرآن مجید کے معنویاتی مطالعہ کے حوالے سے ایک مفید کتاب ہے ،فلسفہ کے طالب علم کے لئے اس کا مطالعہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف مترجم

 

7

دیباچہ مصنف

 

23

معنویاتی تجزیے کے اصول و قواعد

 

29

مقدمہ

 

29

باب اول کتاب کا موضوع اور دائرہ کار

 

51

باب دوم معنویاتی تجزیے کے اصول و قواعد

 

63

قبائلی ضابطوں سے اسلامی اخلاقیات تک

 

97

باب سوم دنیوی زندگی کا قنوطی تصور

 

97

باب چہارم قبائلی حمیت و عصبیت

 

115

باب پنجم قدیم عرب اقدار اور اسلام

 

147

باب ششم بنیادی اخلاقی تضادات

 

201

بنیادی تصورات کا تجزیہ

 

223

باب ہفتم کفر کے تصور کا تجزیہ

 

223

باب ہشتم کفر کا معنویاتی دائرہ

 

303

باب نہم مذہبی منافقت

 

347

باب دہم مومن

 

359

باب یاز دہم اچھا اور برا

 

395

نتائج بحث

 

487

اشاریہ

 

493

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30744
  • اس ہفتے کے قارئین 456234
  • اس ماہ کے قارئین 1656719
  • کل قارئین113264047
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست