#2246

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 7494

حفظ حیا اور کنواری لڑکیاں

  • صفحات: 71
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2840 (PKR)
(پیر 12 جنوری 2015ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اللہ تعالیٰ نے انسان کواشرف المخلوقات بناکر فطری خوبیوں سے مالامال کیا ہے۔ان خوبیوں میں سے ایک اہم ترین خوبی شرم وحیا ہے۔شرعی نقطہٴ نظرسے شرم وحیا اس صفت کا نام ہے جس کی وجہ سے انسان قبیح اور ناپسندیدہ کاموں سے پرہیز کرتاہے۔ دین اسلام نے حیاء کی اہمیت کو خوب اجاگر کیا ہے تاکہ مومن باحیاء بن کر معاشرے میں امن وسکون پھیلانے کا ذریعہ بنے۔نبی کریم ﷺ نے ایک صحابی  کو دیکھا جو اپنے بھائی کوسمجھا رہا تھا کہ زیادہ شرم نہ کیا کرو آپ ﷺ نے سنا تو ارشاد فرمایا:اس کو چھوڑدو کیونکہ حیاء ایمان کا جز ء ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا :حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں جانے کاسبب ہے اور بے حیائی جفاء(زیادتی) ہے اور جفا ءدوزخ میں جانے کا سبب ہے ۔حیاء کی وجہ سے انسان کے قول و فعل میں حسن و جمال پیدا ہوتا ہے لہٰذا باحیاء انسان مخلوق کی نظر میں بھی پرکشش بن جاتا ہے اور پروردگار عالم کے ہاں بھی مقبول ہوتا ہے اور قرآن مجید میں بھی اس کا ثبوت ملتاہے۔سیدنا شعیب ؑ کی بیٹی جب سیدنا موسیٰ ؑ کو بلانے کے لئے آئیں تو ان کی چال وڈھال میں بڑی شائستگی اور میانہ روی تھی۔ اللہ رب العزت کو یہ شرمیلا پن اتنا اچھا لگا کہ قرآن مجید میں باقاعدہ اس کا تذکرہ فرمادیا۔ جو شخص حیاء جیسی نعمت سے محروم ہوجاتا ہے وہ حقیقت میں محروم القسمت بن جاتا ہے ایسے انسان سے خیر کی توقع رکھنا بھی فضول ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا:جب شرم وحیا ء نہ رہے تو پھر جو مرضی کر۔ زیر تبصرہ کتاب " حفظ حیا اور کنواری لڑکیاں "معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے عورتوں کو شرم وحیاء کا پیکر بننے کی ترغیب دی ہے اور انہیں سادگی اپنانے کا سبق دیا ہے۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ  کی اہلیہ ہیں۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

سخن وضاحت

5

حیاکیا ہے؟

8

حیااور ضمیر

9

حیا ایک فطری جذبہ

10

حیا اور ایمان

11

حیا کنواری لڑکی کا جوہر

12

حفظ حیا اور کنواری لڑکیاں

15

حفظ حیا اور والدین کا کردار

15

جوانی کی دہلیز پر

16

آہستگی اور دھیما پن

18

لیٹنے کا انداز

19

کھڑکیاں اور بالکنیاں

20

تعمیر مکان اور حفظ حیا

20

دروازے یا فون کی گھنٹی اور حیا

21

نوجوان لڑکوں سے بات چیت اور حیا

22

نامحرموں کے سامنے آنے سے گریز

23

گھر سے باہر جانے سے گریز

24

لڑکیاں اور بازار

26

تعلیم اور حفظ حیا

27

حفظ حیا اور کڑھائی سلائی

29

حفظ حیا اور لباس

30

حفظ حیا اور تقریب

36

میک اپ اور کنواری لڑکیاں

37

زیور اور کنواری لڑکیاں

42

گانا، گنگنانا اور کنواری لڑکیاں

43

رسالے، اخبارات اور حفظ حیا

45

بے حیا اور انجان عورتوں سے حجاب

46

سہیلیاں اور حفظ حیا

47

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13382
  • اس ہفتے کے قارئین 171914
  • اس ماہ کے قارئین 1690987
  • کل قارئین115582987
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست