کل کتب 2

دکھائیں
کتب
  • 1 #7444

    مصنف : ڈاکٹر رانا خالد مدنی

    مشاہدات : 1208

    اسلام کی بنیادی احادیث

    (جمعرات 21 نومبر 2024ء) ناشر : ادارہ اشاعت اسلام علامہ اقبال ٹاؤن لاہور
    #7444 Book صفحات: 484
    تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی ﷺ سے ہوا صحابہ و تابعین کے دور میں پروان چڑھا اور ائمہ محدثین کے دور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے اور پھر بعد میں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق و تخریج اور حواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔ زیر نظر کتاب ’’اسلام کی بنیادی احادیث‘‘امام نووی رحمہ اللہ کی کتاب ’’الاذکار‘‘ کے آخر میں 30 احادیث پر مشتمل ہے ایک فصل بعنوان الأحاديث التي عليها مدار الإسلام کا اردو ترجمہ ہے۔ امام نووی نے اسی فصل میں 12 ؍احادیث کا اضافہ کیا تو اس کتاب کا نام ’’الاربعین‘‘ رکھا اور یہ کتاب ’’الاربعین النوویۃ‘‘ کے نام سے معروف و متد اول ہے۔ بعد ازاں علامہ ابن رجب نے امام نووی کی 42 ؍احادیث مبارکہ میں مزید 8 احادیث شامل کر کے اس کتاب کا نام ’’جامع العلوم و الحكم في شرح خمسين حديثاً من جوامع الكلم‘‘ رکھا  پروفیسر ڈاکٹر رانا خالد مدنی حفظہ اللہ نے...
  • 2 #7209

    مصنف : عبد القدوس القاری

    مشاہدات : 1488

    النخبة من كلام النبوة

    (جمعہ 05 جنوری 2024ء) ناشر : اوئیرنس اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ
    #7209 Book صفحات: 162
    اسلام کے دو بنیادی اور صافی سرچشمے قرآن و حدیث ہیں جن کی تعلیمات و ہدایات پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ قرآن مجید کی طرح حدیث بھی دینِ اسلام میں ایک قطعی حجت ہے۔ کیونکہ اس کی بنیاد بھی وحی الٰہی ہے۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا اور صحابہ و تابعین کے دور میں پروان چڑھا۔ ائمہ محدثین کے دور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ زیر نظر کتاب ’’النُّخْبَةُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوّةِ‘‘ محترم عبد القدوس القاری خریج جامعہ لاہور الاسلامیہ و جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ، مدیر معہد القرآن الکریم و الدراسات الاسلامیہ کا مرتب شدہ ہے۔یہ مجموعۂ حدیث 200 احادیث اور تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ پچاس چھوٹی احادیث پر مشتمل ہے اس حصے کی ابتدانیت سے متعلق حدیث سے کی گئی ہے ، دوسرا حصہ بھی پچاس احادیث پر مشتمل ہے اس حصے میں موجود احادیث ماقبل حصے کی نسبت کچھ زیادہ الفاظ پر مشتمل ہیں اور اس کی ابتدا علم کی فضیلت کے متعلق حدیث سے کی گئی ہے۔تیسرا حصہ...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 84200
  • اس ہفتے کے قارئین 409813
  • اس ماہ کے قارئین 1928886
  • کل قارئین115820886
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست