کل کتب 4

دکھائیں
کتب
  • 1 #2986

    مصنف : عثمان بن عبد القادر الصافی

    مشاہدات : 5962

    حرمت شراب ایک شبہ کا ازالہ

    (اتوار 25 اکتوبر 2015ء) ناشر : پاک مسلم اکادمی لاہور
    #2986 Book صفحات: 50
    ہمارے معاشرے میں شراب نوشی اور اس کی شرعی سزا کے حوالے سے نت نئے شبہات پیدا کئے جاتے رہتے ہیں کہ یہ سزاقرآنِ کریم میں موجودنہیں، کبھی اس سزا کی شرعی حد ہونے اور اس میں کوڑوں کی تعداد پر اعتراض عائد کردیا جاتا ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ احادیث مبارکہ میں بڑے مؤثر انداز میں شراب نوشی کی حُرمت اور دیگر منشیات کے اَحکام بیان کردیے گئے ہیں۔دین اسلام  نفس انسانی کا تزکیہ کرنا چاہتا ہے،اس لیے وہ اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ باطن کی تطہیر کے ساتھ کھانے اور پینے کی چیزوں میں بھی خبیث و طیب کا فرق ملحوظ رکھا جائے۔اسلام میں شراب کی ممانعت کا حکم اسی بنا پر ہے کہ یہ چیز طیبات میں نہیں آتی، بلکہ یہ خبائث میں آتی ہے۔اللہ تعالی فرماتے ہیں: ’’ایمان والو ،یہ شراب اور جوا اور تھان اور قسمت کے تیر، سب گندے شیطانی کام ہیں، اس لیے ان سے الگ رہو تاکہ تم فلاح پاؤ۔‘‘ (المائدہ:90) زیر تبصرہ کتاب " حرمت شراب، ایک شبہ کا ازالہ " عالم عرب کے معروف عالم دین محترم الشیخ عثمان بن عبد القادر الصافی کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ محترم ابو عبد اللہ ریاض شیخ نے کیا ہے۔مولف موصوف ن...
  • 2 #1856

    مصنف : علامہ احمد بن حجر آل بوطامی البغلی

    مشاہدات : 11558

    شراب اور نشہ آور اشیا کی حرمت و مضرت

    (جمعرات 21 اگست 2014ء) ناشر : اسلامک ریسرچ اکیڈمی نئی دہلی
    #1856 Book صفحات: 156
    شراب اور نشہ آور اشیاء معاشرتی آفت ہیں جو صحت کو خراب خاندان کو برباد،خاص وعام بجٹ کو تباہ اور قوت پیداوار کو کمزور کرڈالتی  ہے۔ان کے استعمال کی تاریخ بھی  کم وبیش  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنی  انسانی  تہذیب  کی تاریخ  یہ اندازہ لگانا  تو بہت مشکل ہے  کہ  انسان نے ام الخبائث کا  استعمال کب شروع کیا اوراس کی  نامسعود ایجاد کاسہرہ کس کے سر ہے ؟ تاہم اس برائی نے جتنی تیزی سے اور جتنی گہرائی تک اپنی جڑیں پھیلائی ہیں اس کا ندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ تمام عالمی مذاہب نے اس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔دین ِ اسلام   میں اللہ تعالی نے شراب کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے اور رسول اللہ ﷺ نےاس کے  استعمال کرنے والے پر حد مقرر کی ہے یہ سب اس مقصد کے تحت کیا گیا کہ مسکرات یعنی نشہ آور چیزوں سے پیدا  شدہ خرابیوں کو روکا جائے ا ن کے مفاسد کی بیخ کنی اور ان کےمضمرات کا خاتمہ کیا جائے ۔کتب احادیث وفقہ میں حرمت شرات  اور اس کے استعمال کرنے پر حدود وتعزیرات کی تفصیلات موجود ہیں ۔ اور بعض اہل  علم نے ...
  • 3 #3560

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 7188

    شراب سے علاج کی شرعی حیثیت

    (اتوار 20 مارچ 2016ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #3560 Book صفحات: 66
    شراب اور نشہ آور اشیاء معاشرتی آفت ہیں جو صحت کو خراب، خاندان کو برباد،خاص وعام بجٹ کو تباہ اور قوت پیداوار کو کمزور کرڈالتی ہے۔ان کے استعمال کی تاریخ بھی کم وبیش اتنی ہی پرانی ہے جتنی انسانی تہذیب کی تاریخ یہ اندازہ لگانا تو بہت مشکل ہے کہ انسان نے ام الخبائث کا استعمال کب شروع کیا اوراس کی نامسعود ایجاد کاسہرہ کس کے سر ہے ؟ تاہم اس برائی نے جتنی تیزی سے اور جتنی گہرائی تک اپنی جڑیں پھیلائی ہیں اس کا ندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ تمام عالمی مذاہب نے اس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔دین ِ اسلام میں اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انسان کےلیے شراب کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے اور رسول اللہ ﷺ نےاس کے استعمال کرنے والے پر حد مقرر کی ہے یہ سب اس مقصد کے تحت کیا گیا کہ مسکرات یعنی نشہ آور چیزوں سے پیدا شدہ خرابیوں کو روکا جائے ا ن کے مفاسد کی بیخ کنی اور ان کےمضمرات کا خاتمہ کیا جائے ۔کتب احادیث وفقہ میں حرمت شرات اور اس کے استعمال کرنے پر حدود وتعزیرات کی تفصیلات موجود ہیں ۔ اور بعض اہل علم نے حرمت شراب پر مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔شراب کے نجس وطاہر ہونے میں اہل علم کے اقوال مختلف ہیں ۔اور اسی طر...
  • 4 #7267

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 1315

    شراب کی حرمت و مذمت

    (ہفتہ 13 اپریل 2024ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ
    #7267 Book صفحات: 197
    شراب اور نشہ آور اشیاء معاشرتی آفت ہیں جو صحت کو خراب، خاندان کو برباد کر ڈالتی ہے۔شراب نے جتنی تیزی سے اور جتنی گہرائی تک اپنی جڑیں پھیلائی ہیں اس کا اندازہ اس سے کیا جا سکتا ہے کہ تمام عالمی مذاہب نے اس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔دین ِ اسلام میں اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انسان کے لیے شراب کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے اور رسول اللہ ﷺ نے اس کے استعمال کرنے والے پر حد مقرر کی ہے یہ سب اس مقصد کے تحت کیا گیا کہ مسکرات یعنی نشہ آور چیزوں سے پیدا شدہ خرابیوں کو روکا جائے ان کے مفاسد کی بیخ کنی اور ان کے مضمرات کا خاتمہ کیا جائے ۔کتبِ احادیث و فقہ میں حرمت شرات اور اس کے استعمال کرنے پر حدود و تعزیرات کی تفصیلات موجود ہیں ۔ اور بعض اہل علم نے حرمت شراب پر مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔شراب کے نجس و طاہر ہونے میں اہل علم کے اقوال مختلف ہیں ۔اور اسی طرح شراب سے علاج کے بارے میں بھی علماء کا اختلاف ہے۔ زیر نظر کتاب ’’شراب کی حرمت و مذمت‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر ﷾ کے متحدہ عرب امارات کے ام القیوین ریڈیو سٹیشن سے اردو پروگرام میں روزانہ نشر ہونے والی تقاریر کا مجموع...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3203
  • اس ہفتے کے قارئین 158365
  • اس ماہ کے قارئین 593850
  • کل قارئین107260612
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست