علامہ احمد بن حجر آل بوطامی البغلی

  • نام : علامہ احمد بن حجر آل بوطامی البغلی

کل کتب 2

  • 1 #1856

    مصنف : علامہ احمد بن حجر آل بوطامی البغلی

    مشاہدات : 12080

    شراب اور نشہ آور اشیا کی حرمت و مضرت

    (جمعرات 21 اگست 2014ء) ناشر : اسلامک ریسرچ اکیڈمی نئی دہلی
    #1856 Book صفحات: 156

    شراب اور نشہ آور اشیاء معاشرتی آفت ہیں جو صحت کو خراب خاندان کو برباد،خاص وعام بجٹ کو تباہ اور قوت پیداوار کو کمزور کرڈالتی  ہے۔ان کے استعمال کی تاریخ بھی  کم وبیش  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنی  انسانی  تہذیب  کی تاریخ  یہ اندازہ لگانا  تو بہت مشکل ہے  کہ  انسان نے ام الخبائث کا  استعمال کب شروع کیا اوراس کی  نامسعود ایجاد کاسہرہ کس کے سر ہے ؟ تاہم اس برائی نے جتنی تیزی سے اور جتنی گہرائی تک اپنی جڑیں پھیلائی ہیں اس کا ندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ تمام عالمی مذاہب نے اس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔دین ِ اسلام   میں اللہ تعالی نے شراب کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے اور رسول اللہ ﷺ نےاس کے  استعمال کرنے والے پر حد مقرر کی ہے یہ سب اس مقصد کے تحت کیا گیا کہ مسکرات یعنی نشہ آور چیزوں سے پیدا  شدہ خرابیوں کو روکا جائے ا ن کے مفاسد کی بیخ کنی اور ان کےمضمرات کا خاتمہ کیا جائے ۔کتب احادیث وفقہ میں حرمت شرات  اور اس کے استعمال کرنے پر حدود وتعزیرات کی تفصیلات موجود ہیں ۔...

  • 2 #3045

    مصنف : علامہ احمد بن حجر آل بوطامی البغلی

    مشاہدات : 8104

    التوحید ( علامہ احمد بن حجر )

    (جمعہ 13 نومبر 2015ء) ناشر : الدار السلفیہ، ممبئی
    #3045 Book صفحات: 130

    تمام انبیاء کرام ﷩ ایک ہی پیغام اورایک ہی دعوت لےکر آئےکہ لوگو! صرف اللہ کی عبادت کرو او راس کےسوا تمام معبودوں سےبچو۔تمام انبیاء کرام سالہاسال تک مسلسل اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے انھوں نے اس پیغام کو پہنچانےکےلیے اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ جسکا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتاہے ۔ حضرت نوح نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔مومن کاسب سےبڑا سرمایہ توحید ہے اسکی نجات کاسب بڑا سہارا توحید ہے۔ جن وانسان کی تخلیق کا مقصد توحید ہے۔ انسان کانامۂ اعمال میں توحید سےزیادہ وزنی کوئی چیز نہیں ، اسلام کا پورا علم کلام اور شریعت کاسارا نظام توحید کےاردگرد گھومتا ہے۔ توحید ہی اول ہے اور یہی آخر ہے۔اسی سے اسلامی زندگی کی ابتداء ہوتی ہے اوراسی پر خاتمہ بالخیر ہوتا ہے، یہی جنت کی کنجی ہے اور یہی دنیا کی سعادت، اسی پر شفاعت موقوف ہے۔اور یہی تمام انبیا...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30844
  • اس ہفتے کے قارئین 456334
  • اس ماہ کے قارئین 1656819
  • کل قارئین113264147
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست