کل کتب 503

دکھائیں
کتب
  • 1 #2704

    مصنف : محمد نعمان فاروقی

    مشاہدات : 43108

    200 احادیث مبارکہ

    (اتوار 26 جولائی 2015ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور
    #2704 Book صفحات: 161
    کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی  سے  ہوا  او ر صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ان ضخیم مجموعہ جات سے     استفتادہ  عامۃ الناس  کےلیے  انتہائی دشوار  ہے ۔عامۃ الناس  کی ضرورت کے پیش  نظر کئی اہل علم  نے  مختصر مجموعات حدیث تیار کیے ہیں۔ زیر  تبصرہ کتاب ’’200 احادیث مبارکہ ‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے  جوکہ  مسلم پبلی کیشنز  کے مدیر جناب  مولانا محمد نعمان فاروقی ﷾ کی  کاوش ہےجس میں انہوں نے غیر معروف  مگر صحیح یا حسن  200 احادیث مبارکہ جمع کی  ہیں۔موصوف نے احادیث کی تصحیح وتحسین میں زیاد ہ تر انحصار علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کی تحقیق &n...
  • 2 #7064

    مصنف : ڈاکٹر رانا محمد اسحاق

    مشاہدات : 5017

    73 فرقوں والی حدیث کا حقیقی مفہوم

    (اتوار 30 جولائی 2023ء) ناشر : ادارہ اشاعت اسلام علامہ اقبال ٹاؤن لاہور
    #7064 Book صفحات: 51
    7 جون 1988ء کو روزنامہ نوائے وقت کے ایک کالم نگار نے اپنے کالم بعنوان ’’ بات در بات ‘‘ کے ضمن میں نبی کریمﷺ کی نجی زندگی کے متعلق کچھ جھوٹی احادیث پیش کر کے اس بات کو اجاگر کرنے کی ناکام کوشش کی کہ اس سے تو نبی رحمت ﷺ کی نجی زندگی متصادم نظر آتی ہے۔ تو ڈاکٹر رانا محمد اسحاق رحمہ اللہ نے زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ 73 فرقوں والی حدیث کا حقیقی مفہوم‘‘ میں نوائے وقت کے مذکورہ مضمون میں پیش کی گئی جھوٹی احادیث کا علمی و تحقیقی پوسٹ مارٹم کیا ہے۔ یہ کتابچہ اپنے موضوع میں بہترین دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے۔ (م۔ا)
  • 3 #5127

    مصنف : نصرت علی اثیر

    مشاہدات : 19397

    آئینہ معلومات حدیث

    (پیر 08 جنوری 2018ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور
    #5127 Book صفحات: 375
    اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔تفہیم دین اسلام میں نبی رحمت حضرت محمدﷺ کے ارشادات واقوال کا مطالعہ ایک بنیادی ضرورت ہے۔ ان ارشادات واقوال کو علم حدیث کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ اس ذخیرہ علم کے مصادر میں جمع تمام ذخیروں کا احاطہ کرنا تو بڑا ہی مشکل امر ہے لیکن زیرِ تبصرہ کتاب  میں  کچھ حد تک احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور اس کتاب میں مختصر سوال وجوابات کی صورت میں معلومات احادیث کو جمع کیا گیا ہے اور اس موضوع پر سیر حاصل مواد یکجا طور پر مل سکتا ہے اور یہ کتاب عام قاری اور علمائے دین کے لیے بھی بڑی فائدہ مند اور کار آمد ہوگی۔ اس کتاب میں حدیث کے تعارف اور تاریخ وارتقاء  اور احکام احادیث تمام مباحث کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ آئینہ معلومات احادیث ‘‘ نصرت علی ایثر کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں&lsquo...
  • 4 #963

    مصنف : عبد الرحمن کیلانی

    مشاہدات : 43552

    آئینہ پرویزیت

    (بدھ 14 جولائی 2010ء) ناشر : مکتبۃ السلام، وسن پورہ، لاہور
    #963 Book صفحات: 915
    اسلام کے ہر دور میں مسلمانوں میں یہ بات مسلم رہی ہے کہ حدیث نبوی قرآن کریم کی وہ تشریح اور تفسیر ہے جو صاحب ِقرآن ﷺ سے صادر ہوئی ہے۔ قرآنی اصول واحکام کی تعمیل میں جاری ہونے والے آپ کے اقوال و افعال اور تقریرات کو حدیث سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم ہماری راہنمائی اس طرف کرتا ہے کہ قرآنی اصول و احکام کی تفاصیل و جزئیات کا تعین رسول کریم ﷺ کے منصب ِرسالت میں شامل تھا اور قرآن و حدیث کا مجموعہ ہی اسلام کہلاتا ہے جو آپ نے امت کے سامنے پیش فرمایا ہے، لہٰذا قرآن کریم کی طرح حدیث ِنبوی بھی شرعاً حجت ہے جس سے آج تک کسی مسلمان نے انکار نہیں کیا۔ انکارِ حدیث کے فتنہ نے دوسری صدی میں اس وقت جنم لیا جب غیر اسلامی افکار سے متاثر لوگوں نے اسلامی معاشرہ میں قدم رکھا اور غیر مسلموں سے مستعار بیج کو اسلامی سرزمین میں کاشت کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت فتنہ انکار ِ حدیث کے سرغنہ کے طور پر جو دو فریق سامنے آئے وہ خوارج اور معتزلہ تھے۔ خوارج جو اپنے غالی افکار ونظریات کو اہل اسلام میں پھیلانے کا عزم کئے ہوئے تھے، حدیث ِنبوی کو اپنے راستے کا پتھر سمجھتے ہوئے اس سے فرار کی راہ تلاش کرتے تھے۔ دوسرے معتزلہ...
  • 5 #5135

    مصنف : ڈاکٹر علامہ خالد محمود

    مشاہدات : 14160

    آثار الحدیث جلد دوم

    (جمعہ 12 جنوری 2018ء) ناشر : دار المعارف، لاہور
    #5135 Book صفحات: 449
    مسلمان دیگر مذاہب کے بالمقابل علمِ حدیث میں ممتاز تھے۔ ہندوؤں‘ عسائیوں‘ آتش پرستوں اور دیگر اقوام عالم کے پاس ان کی مذہبی کتابیں تو تھیں لیکن ان کتابوں کے گرد ان کے مذہبی پیشواؤں کا پہرہ نہ تھا۔ ان کی روایات‘ ان کتابوں کی ترجمان نہ تھی۔۔۔۔پھر جو کچھ اس سے ہر شخص آشنا ہے۔ نہ وہ کتابیں معناً محفوظ ہیں نہ لفظاً۔۔۔۔ان کے ایڈیشن ہر نئے موڑ پر بدلتے گئے اور ہر ایک کی کتاب ان میں محض ایک تاریخی یاد ہو کر رہ گئی۔ مسلمانوں نے قرآن کریم کے گرد علم حدیث کو پہرہ دار بنایا اور دونوں کی حفاظت اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے ذریعے کروائی۔ زیرِ تبصرہ کتاب  بھی خاص اسی موضوع پر ہے ۔مصنف نے  اس میں حدیث کے خلاف پھیلائے گئے فتنوں کی جڑ کاٹی ہے اور فنی اصطلاحات کو اپنے روایتی مفہوم میں محدود نہیں رکھا بلکہ جدید ذہنوں میں اتارنے کے لیے کچھ وسعت سے کام لیا ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک عظیم مثال ہے اور اس کا اسلوب نہایت عمدہ اور سلیس ہے۔اور حوالہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے  ۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ کتاب’’ آثار الحد...
  • 6 #6948

    مصنف : خالد سیف اللہ رحمانی

    مشاہدات : 15017

    آسان اصول حدیث ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

    (بدھ 08 مارچ 2023ء) ناشر : کتب خانہ نعیمیہ سہارنپور
    #6948 Book صفحات: 84
    علم حدیث سے مراد ایسے  معلوم قاعدوں اور ضابطوں  کا  علم ہے  جن کے  ذریعے سے کسی  بھی حدیث کے راوی یا متن کے حالات کی اتنی معرفت حاصل ہوجائے    کہ آیا راوی یا اس کی حدیث  قبول کی جاسکتی ہے یا نہیں۔اور علم  اصولِ حدیث ایک ضروری علم  ہے ۔جس کے بغیر حدیث  کی معرفت ممکن نہیں احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑہنے پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات  استعمال ہوتی ہیں جن سے طالب علم کواگاہ ہونا از حدضرورری ہے  تاکہ  وہ اس  علم   میں کما حقہ درک حاصل   کر سکے ، ورنہ  اس کے فہم  وتفہیم  میں  بہت سے الجھنیں پید اہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن وعلماء حدیث نے مختصر   ومطول بہت سے کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔ زیر  نظر   کتا ب’’  آسان اصول حدیث ‘‘ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی  کی تصنیف ہے  انہوں نے  اس کتاب میں حدیث کی اصطلاحات ،روایت ودرایت کے  لحاظ سے حدیث کے مقبول ونامقبول ہونے کے  اُصول وقواعد اور اقسام حدیث کو مثالوں...
  • 7 #2576

    مصنف : محمد محسن گلزار

    مشاہدات : 27075

    آپ حدیث کیسے تلاش کریں؟

    (جمعرات 07 مئی 2015ء) ناشر : مکتبہ عمر فاروق، کراچی
    #2576 Book صفحات: 349
    شریعتِ مطہرہ کا قرآن پاک کے بعد سب سے بڑا ماخذ احادیث رسولﷺ ہیں۔ حق تعالیٰ نے جس طرح اس امت کے لیے حفظ قرآن کی نعمت کو آسان فرمادیا اسی طرح اس امت کےلیے علم حدیث کو بھی رائج فرمادیا ۔ خیرالقرون اور اس کےبعد کچھ عرصہ تک تو ایسے رجال کار موجود تھے ۔جن کے سینے حدیثِ رسول کےسفینے تھے اور سینہ بسینہ یہ علم منتقل ہوا پھر یہ علم سینوں سے منتقل ہو کر اوراق کتب میں جگمگانے لگا۔ اب اگرچہ علم حدیث اکثر کتب کے اندر تھا مگر اہل علم ایسے جید الاستعداد تھے جو مراجع تک باسانی پہنچ جاتےتھے ۔تخریج الحدیث کے موضو ع پر عربی زبان میں تو ڈاکٹر محمود الطحان وغیرہم کتب موجود ہیں لیکن اردو زبان میں اس کا دامن خالی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’آپ حدیث کیسے تلاش کریں‘‘ جو کہ مولانا ابو محمد محسن گلزار نعمانی صاحب کی کاوش ہے۔ اس کتاب کو سامنے رکھ کر تخصصات حدیث وتقابل ادیان کےطلباء کرام کتب احادیث سے احادیث نکالنے کی عملی تربیت حاصل سکتے ہیں۔ اس کتاب کو ترتیب دیتے ہوئے   کتاب ’’تخریج الحدیث الشریف للبقاعی سے کافی استفادہ کیا گیا ہے۔ احادیث کو تلاش کرنےکی معرفت کےلیے یہ ایک جامع...
  • 8 #982

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 32799

    ائمہ سلف اور اتباع سنت

    (اتوار 29 اپریل 2012ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد
    #982 Book صفحات: 133
    قرآن اور سنت دین اسلام کے بنیادی ماخذ ہیں۔ حدیث اور قرآن کے وحی ہونے میں صرف اس حد تک فرق ہے کہ قرآن وحی متلو اور حدیث وحی غیر متلو ہے۔ لیکن فی زمانہ ہم دیکھتے ہیں کہ کبھی حدیث قرآن کے خلاف ہونے کا نعرہ مستانہ بلند کر کے اور کبھی ائمہ کرام کی تقلید کے باوصف احادیث رسولﷺ سے انحراف کا رجحان پایا جاتا ہے۔ جبکہ ائمہ کرام کے مختلف موقعوں پر کہے گئے اقوال اس بات کی ضمانت ہیں کہ دین میں حجت صرف اور صرف کتاب اللہ اور سنت رسولﷺ ہیں۔ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کی اس کتاب میں ائمہ سلف اور سنت کے حوالے سے نگارشات پیش کی گئی ہیں۔ جس میں ائمہ اربعہ کا عمل بالحدیث اور ترک حدیث پر گتفتگو کرتے ہوئے ترک حدیث کے اسباب پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اردو ترجمہ پروفیسر غلام احمد حریری نے کیا ہے۔ (ع۔م)
  • 9 #4565

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 9025

    اتباع الرسول بصریح المعقول

    (جمعرات 15 جون 2017ء) ناشر : مجلس معارف ابن تیمیہ چیچہ وطنی
    #4565 Book صفحات: 51
    شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کی اصلاحی وتجدیدی زندگی کا واحد مشن یہ تھا کہ اسلام فکر وعمل کی جن بدعات کا شکار ہوگیا ہے اور اس کے صاف ستھرے عقائد وتصورات میں آلائش اور بگاڑ کی جو صورتیں ابھر آئی ہیں ان کو دور کیا جائے اور بتایا جائے کہ اصلی اور حقیقی اسلام کا ان مزخرفا سے دورکا بھی تعلق نہیں ہے۔آپ کی ساری عمر اسلام کے رخ زیبا کو سنوارنے اور جلا بخشنے میں بسر ہوئی ہے۔آپ کی تگ ودو، تحریر وتقریر اور غور وتعمق کا موضوع ہمیشہ یہ رہا ہے کہ اس سر چشمہ حیات کو کیوں کر اس انداز سے پیش کیا جائے کہ پیاسی اور تشنہ روحیں پھر سے تسلین حاصل کر سکیں۔ اور یہ واقعہ ہے کہ جس اخلاص، جس زور اور بلند آہنگی کے ساتھ امام ابن تیمیہ﷫ نے تجدیدواصلاح کے اس فریضے کو انجام دیا، اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" اتباع الرسول بصریح المعقول " میں بھی امام ابن تیمیہ﷫ نے اسلام کی روشن تعلیمات کو اجاگر کیا ہے۔کتاب کا اردو ترجمہ محترم مولانا عبد الرحمن عزیز صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف  اور مترجم کی اس خدمت کو  اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ ف...
  • 10 #4201

    مصنف : عمر فاروق سلفی

    مشاہدات : 12421

    اتباع سنت

    (ہفتہ 07 جنوری 2017ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور
    #4201 Book صفحات: 144
    دین اسلام   میں رسول اللہ ﷺ کی اطاعت اسی طرح فرض ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت فرض ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّه (سورہ نساء:80) جس نے رسول اللہﷺ کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ اور سورۂ محمد میں اللہ تعالیٰ کا ارشادِ مبارک ہے: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ(سورہ محمد:33) اے لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ اور رسولﷺ کی اطاعت کرو (اور اطاعت سے انحراف کر کے) اپنے اعمال ضائع نہ کرو۔ اطاعت رسولﷺ کے بارے میں یہ بات پیش نظر رہنی چاہیے کہ رسو ل اکرمﷺ کی اطاعت صرف آپﷺ کی زندگی تک محدود نہیں بلکہ آپﷺ کی وفات کے بعد بھی قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں کے لیے فرض قرار دی گئی ہے۔ اطاعت رسولﷺ کے بارے میں صحیح بخاری شریف کی یہ حدیث بڑی اہم ہے۔ کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ’’میر ی امت کے سب لوگ جنت میں جائیں گے سوائے اس شخص کے جس نے انکار کیا تو صحابہ کرام﷢ نے عرض کیا انکار کس نے کیا؟ تو آپﷺ نے فرمایا جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگا او رجس نے میر ی نافرمانی کی اس...
  • 11 #1819

    مصنف : سید بدیع الدین شاہ راشدی

    مشاہدات : 9545

    اتباع سنت

    (بدھ 23 جولائی 2014ء) ناشر : مکتبہ الدعوۃ السفیۃ مٹیاری سندھ
    #1819 Book صفحات: 27
    فتنہ انکار حدیث تاریخ اسلام میں سب سے پہلے دوسری صدی ہجری میں خوارج اور معتزلہ نے پیدا کیا۔ خوارج کو اس کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ مسلم معاشرے میں جو انارکی وہ پھیلانا چاہتے تھے، اس کی راہ میں سنت رسول ﷺ حائل تھی۔ لہذا نہوں نے احادیث کی صحت میں شک اور سنت کے واجب الاتباع ہونے سے انکار کی دوگونہ پالیسی اختیار کی۔ معتزلہ کا مسئلہ یہ تھا کہ یونانی فلسفے نے اسلامی عقائد اور اصول و احکام کے بارے جو شکوک و شبہات عقل انسانی میں پیدا کر دیے تھے، وہ انہیں سمجھنے سے پہلے ہی حل کر دینا چاہتے تھے لہذا انہوں نے فلسفہ کے نام سے منقول ہر بات کو عقل کا لازمی تقاضا سمجھا اور اسلامی عقائد اور اصول و احکام کی ایسی تعبیر کرنا شروع کر دی جو ان نام نہاد عقلی تقاضوں کے مطابق ہو۔ اس راہ میں پھر حدیث و سنت حائل ہوئی تو انہوں نے بھی خوارج کی طرح حدیث کو مشکوک ٹھہرایا اور سنت کو حجت ماننے سے انکار کر دیا۔ یہ فتنہ درمیان میں کئی صدیوں تک اپنی شمشان بھومی میں پڑا رہا یہاں تک کہ تیرہویں صدی ہجری میں وہ دوبارہ زندہ ہوا۔ پہلے یہ مصر و عراق میں پیدا ہوا اور اس نے دوسرا جنم برصغیر پاک و ہند میں لیا۔ برصغیر میں اس کی...
  • 12 #1806

    مصنف : قاری محمد موسیٰ

    مشاہدات : 34162

    اتباع سنت کی اہمیت اور فضیلت

    (بدھ 06 اگست 2014ء) ناشر : بشیر سنز ریل بازار گوجرانوالہ
    #1806 Book صفحات: 90
    دین اسلام  میں رسول اللہ ﷺ کی اطاعت اسی طرح فرض ہے  جس طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت فرض ہے  ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے : مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّه  (سورہ نساء:80) جس نے  رسول  اللہﷺ کی اطاعت  کی اس  نے اللہ  کی اطاعت  کی ۔ اور  سورۂ محمد میں  اللہ تعالیٰ کا ارشادِ مبارک ہے : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ(سورہ محمد:33)اے لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ  اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو (اور اطاعت سے انحراف کر کے ) اپنے  اعمال ضائع نہ کرو۔اطاعت رسول ﷺ کے بارے میں یہ بات  پیش  نظر رہنی چاہیے  کہ رسو ل اکرم ﷺ کی اطاعت  صرف آپﷺ کی زندگی  تک محدود نہیں بلکہ آپﷺ کی وفات کے بعد بھی قیامت تک آنے  والے تمام مسلمانوں کے لیے  فرض قرار دی گئی ہے ۔ اطاعت رسول ﷺ کے بارے  میں صحیح بخاری شریف کی یہ حدیث بڑی اہم ہے ۔ کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا’’میر ی امت کے  سب لوگ جنت میں جائیں گے  سوائے  اس  شخص...
  • 13 #1584

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 14477

    اتباع کتاب وسنت اور فقہی مذاہب

    (ہفتہ 19 اپریل 2014ء) ناشر : یونیورسٹی بک شاپ اسلام آباد
    #1584 Book صفحات: 610
    شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خو ب استعمال کیا ۔ او رباطل افکار وخیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل او رمستعدر رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشرواشاعت ،کتاب وسنت کی ترویج وترقی اور شرک وبدعت کی تردید وتوضیح میں بسر کردی ۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیا۔آپ نے مختلف موضوعات پر 500 سے زائد کتابیں لکھیں۔ آپ کا فتاوی ٰ 37 ضخیم جلد وں میں مشتمل ہے ۔ زیر نطر کتاب فتاویٰ ابن تیمیہ کی جلد 19،20 کاترجمہ ہے جو کہ اتباع کتاب وسنت اور فقہی مذاہب کے اصول پرمبنی ان فتاوی جات کا مجموعہ ہے جو شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے قرآن وسنت سے اعراض برتنے والوں اور مبتدعین کے رد میں تحریر فرمائے...
  • 14 #3098

    مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی

    مشاہدات : 14916

    اثبات الدلیل علی توثیق مؤمل بن اسماعیل

    (جمعہ 11 دسمبر 2015ء) ناشر : اسلامک انفارمیشن سینٹر، ممبئ
    #3098 Book صفحات: 22
    حدیث کو نقل کرنے والے راویوں کو پرکھنے کے فن کو "جرح و تعدیل" کہا جاتا ہے۔ اگر کسی راوی کو پرکھنے کے نتیجے میں اس کی مثبت صفات سامنے آئیں اور وہ شخص قابل اعتماد قرار پائے تو اسے "تعدیل" یعنی 'قابل اعتماد قرار دینا' کہا جاتا ہے۔ اگر راوی کی منفی شہرت سامنے آئے اور اس پر الزامات موجود ہوں تو اسے "جرح" یعنی 'ناقابل اعتماد قرار دینا' کہا جاتا ہے۔نبی کریم ﷺ کی احادیث ہم تک راویوں کی وساطت سے پہنچی ہیں۔ ان راویوں کے بارے میں علم ہی حدیث کے درست ہونے یا نہ ہونے کی بنیاد ہے۔ اسی وجہ سے حدیث کے ماہرین نے راویوں کے حالات اور ان سے روایات قبول کرنے کی شرائط بیان کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ یہ شرائط نہایت ہی گہری حکمت پر مبنی ہیں اور ان شرائط سے ان ماہرین حدیث کے گہرے غور و خوض اور ان کے طریقے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ان میں سے کچھ شرائط کا تعلق راوی کی ذات سے ہے اور کچھ شرائط کا تعلق کسی راوی سے حدیث اور خبریں قبول کرنے سے ہے۔ دور قدیم سے لے کر آج تک کوئی ایسی قوم نہیں گزری جس نے اپنے افراد کے بارے میں اس درجے کی معلومات مہیا کرنے کا اہتمام کیا ہو۔ کوئی...
  • 15 #7289

    مصنف : حافظ ثناء اللہ مدنی

    مشاہدات : 1121

    اجازة الرواية

    (جمعرات 09 مئی 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7289 Book صفحات: 35
    سند دین ہے، دین اسلام کا دارومدار اور انحصار سند پر ہے۔ سند ہی حدیث رسولﷺ تک پہنچنے کا واحد طریقہ ہے، نیز سند احکام شرعی کی معرفت کا واحد ذریعہ ہے۔ سند امت محمدیہ ﷺ کا خاصہ ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ اجازۃ الروایۃ‘‘استاذی المکرم محدث العصر فضیلۃ الشیخ حافظ ثناء اللہ مدنی رحمہ اللہ (صاحب جائزۃ الاحوذی ) کی سند حدیث اور ان اجازات پر مشتمل ہے جو انہوں نے حدیث کے عظیم اساتذہ سے حاصل کیں۔اس میں اولاً حضرت حافظ ثناء اللہ مدنی رحمہ اللہ نے اپنے 21 اساتذہ گرامی کے نام پیش کیے ہیں جن میں اپنے وقت کی عظیم نابغۂ عصر شخصیات کے اسمائے گرامی شامل ہیں بعد ازاں ابو القاسم محمد عبدہ الفلاح،محدث محمد عبد الحق ہاشمی ، محدث مدینہ شیخ حماد الانصاری،ڈاکٹر تقی الدین ہلالی مراکشی،شیخ عبد الغفار حسن ،شیخ ابو الحسن محمد علی لکھوی ثم مدنی ،شیخ یوسف محمد السلفی رحمہم اللہ سے ملنے والی اجازات حدیث کو پیش کیا ہے۔ ص34 پر شیخ حماد الانصاری سے ملنے والی اجازہ میں مولانا عبد السلام کیلانی رحمہ اللہ ، حافظ عبد الرحمٰن مدنی حفظہ اللہ کے اسمائے گرامی بھی ہیں۔ حضرت حافظ رحمہ اللہ کی یہ ’’اجازۃ...
  • 16 #296

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 26416

    احادیث صحیح بخاری و مسلم میں پرویزی تشکیک کا علمی محاسبہ

    (جمعرات 09 جنوری 2014ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #296 Book صفحات: 224
    يورپ کے مستشرقین کی نقالی میں ہمارے ہاں بھی بہت سے ایسے متجددین پیدا ہوچکے ہیں جو حدیث وسنت کی تاریخیت ،حفاظت اور اس کی حجیت کو مشکوک اور مشتبہ قرار دے کر اس سے انحراف کی راہ نکالنے میں ہمہ تن گوش ہیں-کبھی تدوین حدیث کے عمل کو تیسری صدی ہجری کی پیداوار قرار دیا جاتا ہے تو کبھی صحابہ کرا م کی احتیاطی تدابیر کو بنیاد بنا کر حدیث میں تشکیک پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے-اس سلسلے میں صحیح بخاری وصحیح مسلم پر بھی شکوک وشبہات کا اظہار کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جاتا-اسی سلسلے کی ایک کڑی مولانا حبیب الرحمان کاندھلوی کی کتاب ''مذہبی داستانیں'' ہے-جس میں صحیح بخاری ومسلم کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے محدثین کرام اور بعض صحابہ کرام بالخصوص حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن، حضرت حسین وغیرہ شامل ہیں، کے بارے میں اخلاقی گرواٹ کا مظاہرہ کیا گیا - زیر نظر کتاب میں ارشاد الحق اثری صاحب نے خالص علمی اور تحقیقی انداز میں تمام  اعتراضات کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے صحیح بخاری وصحیح مسلم کی ان تمام روایات کا دفاع کیا ہے جن کو '' مذہبی داستانیں'' میں تنقید کا نشانہ بنایا...
  • 17 #1256

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 26894

    احادیث صحیح بخاری ومسلم کو مذہبی داستانیں بنانے کی ناکام کوشش

    (جمعہ 28 ستمبر 2012ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #1256 Book صفحات: 226
    صحیح بخاری و صحیح مسلم سے متعلق امت کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قرآن کے بعد یہ صحیح ترین کتابیں ہیں۔ ان کتابوں کے بارے علمائے امت کا یہ حکم بلاوجہ نہیں ہے احادیث کا اکثر و بیشتر ذخیرہ امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ کے دور میں مشہور تھا اسی ذخیرہ سے انہوں نے صحیح احادیث پر مشتمل مجموعہ مرتب کیا۔ ایک ایک حدیث اور ہر ایک کی سند کی خوب چھان پھٹک کی، خوب تحقیق و تدقیق کے بعد صحت کا یقین ہوا تو اپنی کتب میں درج کیا۔ اس کے بعد سیکڑوں محدثین کی نظریں ان پر مرتکز رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کتابوں کو امت مسلمہ سے تلقی بالقبول حاصل ہوا۔ لیکن پھر بھی کچھ لوگوں نے درایت و عقل کے حوالے سے صحیح احادیث کے رد کرنے کا شاخسانہ کھڑا کیا تو کسی نے صحیح بخاری و مسلم پر بلا جواز عمل جراحی کا شوق پورا فرمایا۔ اس بہتی گنگا میں مولانا حبیب الرحمٰن کاندھلوی نے بھی ہاتھ دھونا اپنا فرض سمجھا انہوں نے ’مذہبی داستانیں‘ نام سے کتاب لکھی جس میں انہوں نے صحیح بخاری و صحیح مسلم کی احادیث پر شدید نکتہ چینی کی بلکہ انہوں نے صحیح بخاری کو نامکمل کتاب قرار دے کر یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ امت مسلمہ کا اسے حدیث...
  • 18 #3191

    مصنف : ناصر الدین البانی

    مشاہدات : 17400

    احادیث ضعیفہ کا مجموعہ ( البانی )

    (جمعرات 07 جنوری 2016ء) ناشر : ضیاء السنہ ادارۃ الترجمہ و التالیف، فیصل آباد
    #3191 Book صفحات: 242
    خدمتِ حدیث بھی بلاشبہ عظیم شرف وسعادت ہے او راس عظیم شرف اور سعادت کبریٰ کے لیے اللہ تعالیٰ نےہمیشہ اپنی مخلوق میں عظیم لوگوں کاانتخاب فرمایا انہی سعادت مند چنیدہ شخصیات میں سرفہرست مجددِ ملت ،محدثِ عصر علامہ شیخ ناصر الدین البانی﷫(1914۔1999ء) کا نام عالی شان ہے جنہوں نے ساری زندگی شجرِ حدیث کی آبیاری کی ۔امام البانی حدیث وفقہ کے ثقہ اما م تھے تما م علوم ِ عقلیہ ونقلیہ پر عبور واستحضار رکھتے تھے ۔آپ کی شخصیت مشتاقان علم وعمل کے لیے نعمت ربانی تھی اورآج بھی آپ کی علمی وتحقیقی او رحدیثی خدمات اہل علم او رمتلاشیان حق کےلیے روشن چراغ ہیں۔آپ کی خدمات کے اثرات وثمرات کودیکھ کر ہر سچا مسلمان یہی محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوتجدیدِ دین کے لیے ہی پیدا فرمایا تھا۔علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کاشمار ان عظیم المرتبت شخصیات میں ہوتاہے کہ جنہوں نے علمی تاریخ کےدھارے کا رخ بدل دیا ۔شیخ البانی نے اپنی خدمات حدیث سے امت میں احادیث کی جانچ پرکھ کاشعور زندہ کیا۔شیخ کی ساری زندگی درس وتدریس اور تصنیف وتالیف میں گزری ۔ان کی مؤلفات اور تعلیقات کی تعداد تقریبا دوصد سے زائد ہے۔دور حاضر میں شیخ البانی ﷫ ن...
  • 19 #1851

    مصنف : ناصر الدین البانی

    مشاہدات : 15641

    احادیث ضعیفہ کا مجموعہ جلد اول

    dsa (اتوار 17 اگست 2014ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، لاہور
    #1851 Book صفحات: 243
    خدمتِ حدیث بھی بلاشبہ عظیم  شرف وسعادت ہے او راس عظیم شرف اور سعادت کبریٰ  کے لیے  اللہ تعالیٰ نےہمیشہ اپنی مخلوق میں عظیم لوگوں کاانتخاب فرمایا انہی سعادت مند چنیدہ شخصیات میں سرفہرست مجددِ ملت ،محدثِ عصر  علامہ شیخ ناصر الدین البانی﷫(1914۔1999ء) کا نام عالی شان ہے  جنہوں نے  ساری زندگی شجرِ حدیث کی  آبیاری کی ۔امام البانی حدیث وفقہ کے ثقہ اما م تھے  تما م علوم ِ عقلیہ ونقلیہ  پر عبور واستحضار رکھتے  تھے ۔آپ کی  شخصیت مشتاقان علم وعمل  کے لیے  نعمت ربانی تھی اورآج بھی آپ کی  علمی وتحقیقی او رحدیثی خدمات اہل علم او رمتلاشیان حق کےلیے روشن چراغ ہیں۔آپ کی خدمات کے اثرات وثمرات کودیکھ کر ہر سچا مسلمان یہی  محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوتجدیدِ  دین کے لیے  ہی پیدا فرمایا تھا۔علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کاشمار ان عظیم المرتبت شخصیات  میں ہوتاہے کہ جنہوں نے علمی تاریخ کےدھارے کا رخ بدل دیا ۔شیخ  البانی  نے اپنی خدمات حدیث سے امت میں احادیث کی جانچ  پرکھ  کاشعور زندہ کیا۔شیخ ...
  • 20 #4202

    مصنف : ابو مسعود ندوی

    مشاہدات : 24722

    احادیث قدسیہ

    (اتوار 08 جنوری 2017ء) ناشر : منشورات، لاہور
    #4202 Book صفحات: 134
    علم حدیث کی اصطلاح میں ’حدیث قدسی رسول اللہﷺ سے منسوب اس روایت کو کہتے ہیں جس میں رسول اللہﷺ روایت کو اللہ تعالیٰ سے منسوب کرتے ہیں، یعنی اس کی سند اللہ تعالیٰ تک بیان کی جاتی ہے۔ حدیثِ قدسی میں اللہ تعالیٰ کے لیے ”متکلّم“ کا صیغہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ملا علی قاری حدیث قدسی کی تعریف کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ حدیث قدسی اسے کہتے ہیں جس کی روایت رسول اللہ ﷺ نے اللہ تعالیٰ سے فرمائی ہے کبھی حضرت جبریل کےواسطہ سے اور کبھی وحی الہام یا خواب کے ذریعہ سے اور آپﷺ نے اپنے الفاظ میں وہ مفہوم ادا فرمایا ہے۔ احادیث قدسیہ کو جمع کر کے الگ مؤلفات تیار کرنے کے لیے مختلف زمانوں میں مختلف عُلماء کرام نے حسب معمول بہت جان ریزی سے کام لیا ہے، اور مختلف کتابیں مرتب کی ہیں، اُن میں سے کچھ تو ایسی ہیں جن میں صرف روایات مذکور ہیں، اور کچھ ایسی ہیں جن میں روایات اپنے اصل مصادر کے حوالہ جات کے ساتھ مذکور ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’احادیث قدسی‘‘ علماء کی ایک کمیٹی کا احادیث کی مشہور ترین مجموعوں موطا امام اور صحاح ستہ سے قدسی روایات اخذ کے جمع کردہ ہے جسے دارالکتب العلمیہ، بیروت...
  • 21 #6700

    مصنف : امام حسین بن مسعود البغوی

    مشاہدات : 14667

    احادیث مبارکہ کا عظیم ترین مجموعہ شرح السنۃ ( بغوی) جلد اول

    dsa (جمعرات 05 مئی 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6700 Book صفحات: 777
    کتاب’’ شرح السنۃ‘‘ محی السنہ ابومحمدالحسین بن مسعود بن محمد بن الفراء البغوی (المتوفى: 516ھ) کی تصنیف ہےیہ کتاب کتب حدیث  میں احادیث پر مشتمل  بہترین ذخیرہ ہے  اس میں  مشکلات وغرائب اور فقہی مسائل کا مفصل ذکر ہے ۔نیز  احادیث کی مشکلات کا حل اور غریب الفاظ کی تفسیر کی گئی ہےشاہ عبد العزیز  محدث دہلوی  رحمہ اللہ کے بقول یہ کتاب فقہ الحدیث اور توجیہ المشکلات میں نہایت کافی وشافی ہےیہ عظیم کتاب چونکہ عربی   ہے ادارہ نصار السنہ ،لاہور نے  7جلدوں میں  ا س کااولین  اردو ترجمہ تحقیق وتخریج کے ساتھ  شائع کرنے  کی سعادت  حاصل کی ہے ۔سلیس اردو ترجمہ  مولانا ابو ثمامہ محمد عبد اللہ سلیم  حفظہ اللہ اور تحقیق وتخریج کی سعادت فضیلۃ الشیخ ابو القاسم محمد محفوظ اعوان حفظہ اللہ نے حاصل کی ہے۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین ( م۔ا)
  • 22 #6700

    مصنف : امام حسین بن مسعود البغوی

    مشاہدات : 14667

    احادیث مبارکہ کا عظیم ترین مجموعہ شرح السنۃ ( بغوی) جلد اول

    dsa (جمعرات 05 مئی 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6700 Book صفحات: 777
    کتاب’’ شرح السنۃ‘‘ محی السنہ ابومحمدالحسین بن مسعود بن محمد بن الفراء البغوی (المتوفى: 516ھ) کی تصنیف ہےیہ کتاب کتب حدیث  میں احادیث پر مشتمل  بہترین ذخیرہ ہے  اس میں  مشکلات وغرائب اور فقہی مسائل کا مفصل ذکر ہے ۔نیز  احادیث کی مشکلات کا حل اور غریب الفاظ کی تفسیر کی گئی ہےشاہ عبد العزیز  محدث دہلوی  رحمہ اللہ کے بقول یہ کتاب فقہ الحدیث اور توجیہ المشکلات میں نہایت کافی وشافی ہےیہ عظیم کتاب چونکہ عربی   ہے ادارہ نصار السنہ ،لاہور نے  7جلدوں میں  ا س کااولین  اردو ترجمہ تحقیق وتخریج کے ساتھ  شائع کرنے  کی سعادت  حاصل کی ہے ۔سلیس اردو ترجمہ  مولانا ابو ثمامہ محمد عبد اللہ سلیم  حفظہ اللہ اور تحقیق وتخریج کی سعادت فضیلۃ الشیخ ابو القاسم محمد محفوظ اعوان حفظہ اللہ نے حاصل کی ہے۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین ( م۔ا)
  • 23 #6786

    مصنف : محمد حسین میمن

    مشاہدات : 6256

    احادیث متعارضہ اور ان کا حل

    (ہفتہ 10 ستمبر 2022ء) ناشر : ادارہ تحفظ حدیث فاؤنڈیشن
    #6786 Book صفحات: 162
    بعض احادیث ایسی ہیں جو دیکھنے میں متعا رض ہوتی ہےعام قاری کو سمجھنے میں مشکلات ہوتی ہے۔بعض لوگ سرسری طور پر احادیث کے مطالعہ کے بعد جب انہیں حدیث کے صحیح معنی آشکارا نہیں ہوتے تو وہ جھٹ سے اسے قرآن مجید کیخلاف یادو صحیح احادیثوں کو متصادم قرار دے کر باطل ہونے کا فتویٰ دیتے ہیں جو کہ جہالت اور انکار حدیث کی سازش میں ہاتھ بٹانے کے مترادف ہے۔ائمہ حدیث  نے اس موضوع پر مستقل تصانیف  لکھی ہیں  اور  تطبیق کے اصولوں کو واضح کیا ہے ۔ زیر نظر کتا ب ’’ احادیث متعارضہ  اور ا ن کا حل ‘‘ مولانا محمد حسین میمن حفظہ اللہ  کی تصنیف  ہے انہو ں اس کتا ب میں   دو  بظاہر متضاد احادیث میں تطبیق دی ہے اور ثابت کیا ہےکہ کوئی بھی صحیح حدیث آپس میں  اور صحیح حدیث قرآن مجید کے خلاف نہیں ہوتی یہ صرف اور صرف ذہنوں کا غمار اور پسماندہ  سوچوں کا نتیجہ ہے۔یہ کتاب صحیح احادیث کی پاکیزہ تعلیمات کے درمیان ظاہری تعارض کےبہترین حل کا مستند ذخیرہ ہے۔(م۔ا)
  • 24 #866

    مصنف : مرزا عمران حیدر

    مشاہدات : 36112

    احادیث میں تعارض رفع کرنے کے اصول۔مقالہ ایم فل

    (جمعرات 16 فروری 2012ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #866 Book صفحات: 181
    قرآن مقدس کے بعد احادیث نبویہ دین اسلام کا دوسرامعتبر ذریعہ ہے ۔دین اسلام  کے یہ دو اصل بڑے ماخذ ہیں ، اس اہمیت کے پیش نظر صحابہ کرام  ،تابعین و تبع تابعین اور علماء و محدثین جیسے قرآن حکیم کو سینوں میں محفوظ کیا ،اسی طرح ذخیرہ حدیث کوحفظ وتحریر اوردرس و تدریس کے ذریعہ محفوظ و مامون بنایا اور قبول حدیث کے ایسے حتمی اور معتبر اصول وضع  کیے کہ احادیث نبویہ میں اختراع اوروضع احادیث کا خاتمہ ہوگیا ۔پھر علما و محدثین نے فقہ و اجتہاد سے شرعی مسائل مستنبط کیے اور کتاب وسنت کے دلائل سے مسائل اخذ کرنے کے قواعد و ضوابط وضع کیے ،جن کی راہنمائی سے اصل مسئلہ تک رسائی ممکن ہوئی اور علمائے سلف کی ان کاوشوں سے تاویلات وتحریفات اور احادیث نبویہ میں تشکیکات پیدا کرنے والوں کےاہداف متاثر ہوئے اور ایسے فتنہ گروں کو ہر دور میں سخت پسپائی اورندامت کا سامنا کرنا پڑا۔ان متجددین کا اصل ہدف احادیث میں شکوک و شبہات پیداکر کے دین کے اس  دوسرے بڑے ماخذ کو بے اثر کر کے اپنی من مانی تاویلات اور فکری کجی کو ایک باقاعدہ دین کی شکل دینا تھا ۔لیکن نہ یہ بازیگر اپنی اس مہم جوئی میں ماضی میں کامیاب ہوس...
  • 25 #225

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 30674

    احادیث ہدایہ فنی و تحقیقی حیثیت

    (ہفتہ 16 جنوری 2010ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #225 Book صفحات: 172
    اس وقت پوری دنیا خصوصاً برصغیر پاک وہند میں فقہ حنفی کو خاصی پذیرائی حاصل ہے اور بلاتردد فقہ حنفی کی مشہور کتاب 'الہدایۃ' کو کتاب وسنت کا نچوڑ قرار دیا جاتا ہے-  یہ دعوی کس حد تک درست ہے ؟ اور کیا 'ہدایۃ' فی الواقع قرآن کی طرح ہے؟  اس کا شافی اور تسلی بخش جواب ہمیں اس کتاب میں ملے گا-  جس میں ''الہدایۃ''  میں بیان کردہ من گھڑت روایات، اوہام الہدایۃ اور صاحب ہدایۃ کی تضاد بیانیاں جیسے متعدد موضوعات پر قلم اٹھاتے ہوئے اس کی مکمل فنی وتحقیقی حیثیت آشکارا کی گئی ہے-  اصل میں اب سے  کچھ عرصہ قبل مولانا محمد یوسف جے پوری نے 'حقیقۃ الفقہ' کے نام سے کتاب لکھی جس میں احادیث ہدایۃ پر نقد وتبصرہ کیا گیا تھا جس پر ایک حنفی عالم نے ماہنامہ 'البینات' میں ایک لمبا چوڑا مضمون لکھ مارا جس کےجواب میں ارشاد الحق اثری صاحب نے استحقاق حق اور ابطال باطل کا فرض ادا کرتے ہوئے تفصیلی مضامین قلمبند کیے – زیر مطالعہ کتاب کچھ حک واضافہ کے ساتھ انہی مضامین کی یکجا صورت ہے- کتاب کے مطالعے  سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ فقہی مسلک ک...
< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ... 20 21 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59324
  • اس ہفتے کے قارئین 138443
  • اس ماہ کے قارئین 1657516
  • کل قارئین115549516
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست