(بدھ 12 اکتوبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
مسند حمیدی امام حمیدی کی شہرہ آفاق حدیث کی کتاب ہے۔ اس میں 1360 حدیثیں ہیں، بیشتر مرفوع ہیں،صحابہ و تابعین کے کچھ آثار بھی منقول ہیں، پہلی حدیث ابوبکر صدیق سے مروی ہے۔یہ تصنیف روایت اور راویوں کا ذکر کرنے والی پہلی کتاب ہے ۔اس کتاب میں بیان کی گئی احادیث میں سے امام بخاری نے 96 اور امام مسلم نے 152 حدیثیں لیں ہیں امام حمیدی نےاس کتاب کی ابتدا مسانيد عشرةمبشرہ پھرمہاجرين پھرانصار پہلے مرد اور بعد میں عورتوں کا ذکر کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’مسند حمیدی مترجم ‘‘ کتب احادیث کے معروف مترجم وناشر انصار السنہ ، لاہور کی مطبوعہ ہے یہ ترجمہ مولانا محمد احمد دلپذیر حفظہ اللہ نےکیا ہے اور مفید علمی حواشی کا کام مولانا ابن بشیر حسینوی نےاحادیث کی بڑے عالمانہ اورمحققانہ انداز میں انجام دیا ہے جس میں انہوں نے محدثین کرام ، شارحین حدیث اور علم کے وضاحتی بیانات سے مدد لی ہے،احادیث کی علمی تحقیقی وتخریج کا کام جناب نصیر احمد کاشف نے بڑی دقیق نظر سےانجام دیا ہے ۔نیز انہوں نےقارئین کی سہولت کےلیے احادیث کے شروع میں مناسب...