#1256

مصنف : ارشاد الحق اثری

مشاہدات : 26895

احادیث صحیح بخاری ومسلم کو مذہبی داستانیں بنانے کی ناکام کوشش

  • صفحات: 226
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6780 (PKR)
(جمعہ 28 ستمبر 2012ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد

صحیح بخاری و صحیح مسلم سے متعلق امت کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قرآن کے بعد یہ صحیح ترین کتابیں ہیں۔ ان کتابوں کے بارے علمائے امت کا یہ حکم بلاوجہ نہیں ہے احادیث کا اکثر و بیشتر ذخیرہ امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ کے دور میں مشہور تھا اسی ذخیرہ سے انہوں نے صحیح احادیث پر مشتمل مجموعہ مرتب کیا۔ ایک ایک حدیث اور ہر ایک کی سند کی خوب چھان پھٹک کی، خوب تحقیق و تدقیق کے بعد صحت کا یقین ہوا تو اپنی کتب میں درج کیا۔ اس کے بعد سیکڑوں محدثین کی نظریں ان پر مرتکز رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کتابوں کو امت مسلمہ سے تلقی بالقبول حاصل ہوا۔ لیکن پھر بھی کچھ لوگوں نے درایت و عقل کے حوالے سے صحیح احادیث کے رد کرنے کا شاخسانہ کھڑا کیا تو کسی نے صحیح بخاری و مسلم پر بلا جواز عمل جراحی کا شوق پورا فرمایا۔ اس بہتی گنگا میں مولانا حبیب الرحمٰن کاندھلوی نے بھی ہاتھ دھونا اپنا فرض سمجھا انہوں نے ’مذہبی داستانیں‘ نام سے کتاب لکھی جس میں انہوں نے صحیح بخاری و صحیح مسلم کی احادیث پر شدید نکتہ چینی کی بلکہ انہوں نے صحیح بخاری کو نامکمل کتاب قرار دے کر یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ امت مسلمہ کا اسے حدیث کا صحیح ترین مجموعہ قرار دینا بھی محض ایک مذہبی داستان ہے۔ اس کےعلاوہ بہت صحابہ کرام کے حوالہ سے بھی اوٹ پٹانگ باتیں لکھیں۔ زیر مطالعہ کتاب موصوف کی اسی کتاب کے جواب میں وجود میں آئی ہے۔ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ ایک صاحب علم شخصیت اور حدیث و اصول حدیث کا خاص ذوق رکھتے ہیں انہوں نے صحیح بخاری و صحیح مسلم کی ان احادیث کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا ہے جن پر ’مذہبی داستانیں‘ میں تنقید کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مقدمہ الکتاب میں کاندھلوی صاحب کی کتاب کا ایک طائرانہ جائزہ بھی پیش کر دیا گیا ہے جس سے مصنف کاندھلوی صاحب کی ’قیمتی‘ نگارشات کے خدوخال نمایاں ہو جاتے ہیں۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

7

مقدمہ

 

10

صحیحین کا مرتبہ

 

11

مذہبی داستانیں

 

15

مولانا حبیب الرحمن کاندھلوی کا تعارف

 

15

صغار صحابہ کرام ؓ اجمعین کی روایات کے بارے میں ان کا فیصلہ

 

16

کیا میزان کے سب راوی ضعیف ہیں؟

 

19

کاندھلوی صاحب کی ایک اور غلط بیانی

 

22

مغازی ابن اسحق کے راوی

 

30

امام ترمذی اور کاندھلوی صاحب کا انداز تکلم

 

34

حضرت حسین ؓکب پیدا ہوئے؟

 

47

کیا مجاہد بن سعید کی روایت بھی قوی ہے؟

 

52

مذہبی داستانیں اور اس کا مصنف

 

55

علمائے احناف کے لیے لمحہ فکریہ

 

56

صحیح بخاری میں تراجم ابواب

 

60

صحیحین میں خراب حافظہ والوں سے روایت

 

77

صحیحین پر تنقید

 

82

کچھ درایت کے بارے میں

 

92

آمین بالجہر کی حدیث

 

97

آگ سے پکی ہوئی چیز کھانے سے وضوء کا حکم

 

102

کیا رسول اللہ ﷺ پر جادو کیا گیا؟

 

107

حدیث سحر پر پہلا اعتراض اور اس کا جواب

 

110

حدیث سحر صداقت نبوت کی دلیل

 

123

نوح بن ابی مریم کا تعارف

 

131

حضرت ام کلثوم ؓ کی تدفین

 

144

قیل کا لفظ کیا ضعیف کے لیے ہی ہے؟

 

148

سیدۃ النساء کے الفاظ سے دوسری حدیث

 

157

حضرت فاطمہ ؓ کی سیادت

 

167

حدیث ولایت

 

179

حضرت ابراہیم ؑ اور حدیث کذبات ثلاثہ

 

188

حرف آخر مع ضروری وضاحت

 

194

عورت کی سربراہی اور حدیث بخاری

 

197

نئی تمنائی ریسرچ

 

214

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73263
  • اس ہفتے کے قارئین 152382
  • اس ماہ کے قارئین 1671455
  • کل قارئین115563455
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست