#2060

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 5830

حدیث نبوی کے چند محافظ

  • صفحات: 124
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4960 (PKR)
(بدھ 19 نومبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اپنے اسلاف کے حالات او ران کے کارناموں سے واقفیت حاصل کرنا اس لیے ضروری کہ بعد میں آنے والے ان کے نقوشِ قدم پر چل سکیں اور زندگی میں ان سے راہنمائی حاصل کی جاسکے اوراسلاف کے کارناموں کو زندہ رکھا جا سکے ۔ اس سلسلے میں برصغیر کے کئی سیرت نگاروں نے   ائمہ محدثین اور دیگر ائمہ اسلاف کی حیات وخدمات کے حوالے کتب لکھی ہیں۔اور اردو زبان میں عام فہم انداز میں صوفیا کرام اور نام نہادبزرگوں پر تو بہت کچھ لکھا جاتاہے لیکن اسلام کے اصل محسن اور سنت رسولﷺ کے امین اور محافظ ہستیوں کے حالات لکھنے کی روایت نہ ہونے کے برابر ہے۔جس کی وجہ   سے ہماری نئی نسل اور بڑے بھی محدثین کے نام اور ان کے حالات وخدمات سے واقف نہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’حدیث نبوی کے محافظ‘‘ محترمہ ام منیب صاحبہ کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو انہوں نے بچوں کے رسالہ نور کے لیے عام فہم انداز میں محدثین کی حیات وخدمات پر لکھے تھے۔ جسے قارئین کے اصرار پر اس سلسلےکو کتابی صورت میں شائع کیا گیاہے۔جس میں گیارہ محدثین کے حالات ِزندگی اور آخر میں فنِ حدیث کی اصطلاحات کااشاریہ بھی شامل ہے ۔اللہ تعالیٰ اس مجموعے کو عوام الناس کےلیےمفید بنائے (آمین)

عناوین

صفحہ نمبر

امام محمد بن اسماعیل بخاری

5

امام مسلم بن الحجاج قشیری

26

امام ابو داؤد سجستانی

36

امام ابو عیسیٰ محمد ترمذی

49

امام محمد ابن ماجہ قزوینی

60

امام مالک بن انس اصحبی

67

امام احمد نسائی

82

امام احمد بن حنبل

90

حافظ امام ابن االبیع حاکم نیشاپوری

101

امام ابوبکر ابن ابی شیبہ

111

امام نعیم بن حماد خزاعی

116

اصطلاحات حدیث

123

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4637
  • اس ہفتے کے قارئین 163169
  • اس ماہ کے قارئین 1682242
  • کل قارئین115574242
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست