#923

مصنف : محمد اسماعیل سلفی

مشاہدات : 27907

مقالات حدیث

  • صفحات: 612
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18360 (PKR)
(بدھ 11 اپریل 2012ء) ناشر : ام القریٰ پبلی کیشنز، گوجرانوالہ

مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات متنوع صفات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ عالم اسلام کےعلمی حلقے ان کے قلم کی روانی سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پیش نظر کتاب مولانا کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جوانھوں نے حدیث کا دفاع کرتے ہوئے لکھے جن میں حجیت حدیث، حجیت اخبار آحاد، کتابت حدیث، اصول محدثین اور ان کے اصول فقہا سے مقارنہ جیسے علمی موضوعات شامل ہیں۔ حافظ شاہد محمود ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر علمی مواد کو یکجاکتابی شکل میں نہ صرف پیش کیا بلکہ مکمل تحقیق و تخریج بھی کر دی۔ پہلا مضمون امام بخاری ؒ  کے مسلک پر مشتمل ہے جس میں امام صاحب کے منہج و مسلک کا غائرانہ جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ دوسرا مضمون حدیث شریف کا مقام حجیت پر ہے جس میں حدیث نبوی کامقام تشریع واحتجاج بیان فرمایا ہے۔ تیسرا مضمون ’حدیث علمائے امت کی نظر میں‘ کے عنوان سے ہے جس میں قرآن و حدیث اور دیگر شواہد کے ساتھ علمائے امت کے نزدیک حدیث نبوی کا مقام و مرتبہ فرمایا ہے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کا نظریہ حدیث اورمدیر فاران کراچی، حضرت ابراہیم علیہ السلام  کے کذبات ثلاثہ، عجمی سازش کا فسانہ جیسے متعدد مضامین شامل اشاعت ہیں۔ (عین۔ م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقدیم

 

20

مقدمہ

 

30

سوانح مولانا اسماعیل سلفی

 

53

امام بخاری کا مسلک

 

80

حدیث شریف کا مقام حجیت

 

125

حدیث علمائے امت کی نظر میں

 

147

جماعت اسلامی کا نظریہ اور مدیر فاران کراچی

 

169

حضرت ابراہیم ؑ کے کذبات ثلاثہ

 

188

عجمی سازش کا فسانہ

 

225

عجمی سازش کا تجزیہ ، واقعات کی روشنی میں

 

253

ایک سوال...دو جواب

 

287

امام محمد بن مسلم زہری قرشی ا ور تحریک انکار حدیث

 

297

مولانا تمنا کے تنقیدی مضمون کا علمی محاسبہ

 

388

واقعہ افک کے متعلق نئی تمنائی ریسرچ

 

469

مسئلہ درایت وفقہ راوی کا تاریخی وتحقیقی جائزہ

 

531

مقدمہ

 

569

امام محمد بن اسماعیل البخاری

 

599

ایک معیار

 

602

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61449
  • اس ہفتے کے قارئین 358427
  • اس ماہ کے قارئین 1411927
  • کل قارئین110733365
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست