السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

معزز قارئین کرام ۔۔!

ہماری تمام ویب سائٹس(محدث لائبریری، محدث، محدث فتویٰ،محدث فورم، محدث میگزین) اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام قائم معروف تحقیقی ریسرچ سنٹر مجلس التحقیق الاسلامی کی عمارت میں چل رہی ہیں۔ جس کا ہیڈ آفس99۔جے ماڈل ٹاؤن، لاہور میں قائم ہے۔ٹرسٹ کے زیر اہتمام متعدد علمی، تحقیقی اور رفاہی ادارے کام کر رہے ہیں۔ اس شعبے کے نگران ڈاکٹرحافظ انس نضر صاحب، جبکہ انتظامی ذمہ دار قاری محمد مصطفی راسخ صاحب ہیں۔اس وقت مجلس التحقیق الاسلامی کی عمارت میں موجود پرشکوہ لائبریری کے ساتھ ساتھ پانچ مختلف ویب سائٹس آن لائن ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

محدث لائبریری (KitaboSunnat.com)

یہ ویب سائٹ اردو زبان میں اسلامی کتب کی پی ڈی ایف فارمیٹ میں دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے۔والحمد للہ علی ذلک۔اس سائٹ پر موضوعاتی انڈیکس کی سہولت کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایف فارمیٹ میں کتب کو پیش کیا جاتاہے۔اس سائٹ کو یہ اعزاز حاصل ہےکہ اس پر روزانہ تین نئی کتب آن لائن کی جاتی ہیں۔یہ ویب سائٹ 2008ء سے جاری ہے۔اس سائٹ کے یومیہ زائرین کی تعدادتقریبا پندرہ سے بیس ہزار ہوتی ہے، جو دنیا بھر کے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔اس سائٹ پر اب تک تقریباً ساڑھے نو ہزار(9500)کتب پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپلوڈکی جا چکی ہیں، جو آن لائن مطالعہ اور فری ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت کے ساتھ موجود ہیں۔اس سائٹ کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے زائرین کی فرمائش کے مطابق مطلوبہ کتب بھی اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

خصوصیات

  • روزانہ 3 کتب کی اپلوڈنگ

  • روزانہ بیس ہزار سے زائد وزیٹر

  • دلائل وبراہین سے مزین ومنفرد موضوعات پر مشتمل فری آن لائن اردو مکتبہ محدث ٹیم کا ٹارگٹ

  • وزیٹرز کی جانب سے فرمائش کی جانے والی کتب کی اپلوڈنگ

  • تقریبا 9500 کتب پر مبنی عظیم ذخیرہ

محدث (Mohaddis.com)

یہ سائٹ اردو زبان میں خدمت حدیث شریف کے سلسلے میں ایک عظیم الشان قدم ہے۔یہ ویب سائٹ اہل علم کے ہاں معروف حدیث کے عربی سوفٹ وئیر مکتبۃ الحدیث المعروف بہ کتب تسعہ کی طرز پر آن لائن سہولت کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔اس سائٹ پر احادیث مبارکہ اپنی تمام تر تفصیلات کے ساتھ موجود ہیں، تاکہ عوام الناس بھی حدیث کے حکم سے بخوبی واقف ہو سکیں۔اس سائٹ پر اب تک حدیث کی چھ معروف کتابیں (صحیح بخاری، صحیح مسلم، جامع ترمذی، سنن ابو داؤد، سنن ابن ماجہ اورسنن النسائی) صحاح ستہ اپلوڈ کی جاچکی ہیں،جامع ترمذی کے علاوہ باقی پانچ کتب کے دو دو اُردو تراجم اپلوڈ ہیں، جامع ترمذی کا فی الوقت ایک ہی اردو ترجمہ ہے۔ اس ویب سائٹ کو 2014ء میں بیس رمضان المبارک کو آن لائن کیا گیا ۔اس سائٹ پر موجود کسی بھی حدیث کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

خصوصیات

یہ ویب سائٹ متعدد شاندار خصوصیات کی حامل ہے جن میں قاری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان میں سے چند معروف خصوصیات درج ذیل ہیں

  • 1

    احادیث مبارکہ کو چار طریقوں سے تلاش کی سہولت: 1. عربی متن ، اردو ترجمہ 2. کتاب، باب 3. حدیث نمبر 4. موضوعات حدیث

  • 2

    ہر کتابِ حدیث کی متعدد متداول تراقیم

  • 3

    ہر حدیث کے متعدد اُردو تراجم

  • 4

    ہر حدیث کی صحت وضعف پر متعدّد اہل علم کا حکم

  • 5

    تمام صحاح ستہ یا ایک یا دو منتخب کتب میں علیحدہ سے تلاش کی سہولت

  • 6

    ہر حدیث کے متعلق دستیاب سہولیات: (1. حکم اجمالی وتفصیلی ، 2. موضوعات، 3. شرح 4. تخریج)

  • 7

    ہر حدیث میں نسبت حدیث (قدسی، مرفوع، موقوف، مقطوع)، اتصال سند (متصل ، منقطع) ، اور قسم (قولی، فعلی، تقریری) کی وضاحت

  • 8

    ڈیفالٹ سیٹنگ:صارفین کیلئے اپنی خاص سیٹنگ (مثلاً مخصوص ترقیم، ترجمہ یا حکم وغیرہ) متعیّن کرنے کی سہولت

محدث فتویٰ (Urdufatwa.com)

مسلمانوں کو ہر دور میں اپنے عقائد، عبادات، معاملات، مسلموں اور غیر مسلموں سے تعلقات، داخلی و خارجی اختلافات و نزاعات اور اخلاقیات غرضیکہ ہر شعبہ میں پیش آمدہ مسائل میں علما کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے۔ اور دین میں اس کی اہمیت کے پیش نظر علما بھی خاطر خواہ اس کا اہتمام کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔ اسلام کے ابتدائی ادوار میں فتویٰ نویسی میں کتاب و سنت، آثار صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین عظام رحمہم اللہ کو بنیاد بنایا جاتا رہا لیکن قرون ثلاثہ کے بعد جب امت مسلمہ گروہی، مسلکی اور تقلیدی جمود کی وجہ سے فرقوں میں بٹ گئی اور ہر مفتی نے اپنے مذہب کے اصول و فروع کے مطابق فتویٰ دینا شروع کر دیا اور براہ راست کتاب و سنت اور دیگر ائمہ مجتہدین کی آرا کو نظر انداز کردیا گیا تو اس طرح کے تقلیدی جمود نے امت کو کتاب وسنت کے چشمہ صافی سے مستفیض ہونے سے محروم کر دیا۔اس کے برعکس اہل حدیث اور سلفی علما کا فتویٰ نویسی میں طریق کار اور انداز مقلدین علما سے بالکل مختلف رہا۔ انہوں نے فتویٰ نویسی میں سلف کے طریقہ کارکو اپنایا اور کتاب و سنت پر اعتماد کرتے ہوئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین و تبع تابعین عظام رحمہم اللہ اور دیگر ائمہ مجتہدین اور فقہائے عظام کے اقول سے خوب خوب استفادہ کیا۔آج کے اس تحقیقی اور سائنسی دور میں جب انٹرنیٹ معاشرے کا جزو لا ینفک بنتا جا رہا ہے اس بات کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ عوام الناس کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں وہ اپنے تمام پیش آمدہ مسائل کا آسانی کے ساتھ شریعت کی روشنی میں حل تلاش کر سکیں۔ ’مجلس التحقیق الاسلامی‘ نے ’اردو فتوی ڈاٹ کام‘ سائٹ کا اجرا کیا۔

خصوصیات

  • قرآن وحدیث کی روشنی میں لوگوں کے روزمرہ سوالات کے جوابات

  • سلفی علماء کے تمام فتاویٰ جات کو یونیکوڈ فارمیٹ میں فتویٰ سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔

  • دلائل وبراہین سے مزین ومنفرد موضوعات پر مشتمل فری آن لائن اردو مکتبہ محدث ٹیم کا ٹارگٹ

  • ارسال کئے گئے سوالات کا محدث فتوی کمیٹی کی طرف سے تین دن میں جواب

  • سائٹ پر تقریبا 35000فتاوی کا عظیم الشان ذخیرہ

محدث فورم (Forum.Mohaddis.com)

انٹرنیٹ کی دنیا میں لوگوں کے باہمی تبادلہ خیالات اور بحث ومباحثہ کی روایت خاصی پرانی ہے۔ بہت سی ویب سائٹس اپنے یوزرز کو یہ سہولت فراہم کرتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کر سکیں اور مسائل کے حل کےلیے ایک دوسرے کی مدد کر سکیں۔ ’مجلس التحقیق الاسلامی‘ نے بھی اپنےقارئین کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں تمام اراکین دوسروں کی آرا سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ان پر تبصرہ بھی کر سکتے ہیں اور اپنا ما فی الضمیر آسانی کے ساتھ بیان کر سکتے ہیں۔ اس وقت فورم پرتقریبا 35162 موضوعات پر 870802 پوسٹس اور تحریریں موجود ہیں، جس میں ہر گزرتے لمحے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اس وقت فورم کے رجسٹرڈ ممبران کی تعداد 5322 سے زائد ہے، جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انٹرنیٹ کی دنیا میں اسے ایک بہترین سلفی اور دعوتی فورم تسلیم کیا جاتا ہے۔یہ کتاب وسنت کی روشنی میں فہم سلف کے مطابق آزادانہ بحث وتحقیق کا حامی علمی ودعوتی پلیٹ فارم ہے۔ آپ کا تعلق چاہے جس بھی فرقے اور جس بھی جماعت سے ہو یہ پلیٹ فارم آپ کو چند قواعد و ضوابط کا لحاظ رکھتے ہوئے اپنی بات کہنے کی پوری آزادی دیتا ہے۔ ’محدث فورم‘ نے علمی مسائل میں آزادانہ بحث ومباحثہ کا ماحول پیدا کرنے کی بطور خاص کوشش کی ہے جس کی بدولت بہت کم عرصے میں علمی حلقوں میں اسے خاص وقعت کی نظر سے دیکھا جانے لگا ہے۔ آئیے اس کاررواں کا حصہ بنیے اور اختلافی مسائل کو باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے میں ہمارا ساتھ دیجئے۔

خصوصیات

  • کتاب وسنت کی روشنی میں طالبان حق کی رہنمائی کرنے کےلیے علماء کرام کاجم غفیر

  • قواعد وضوابط کے اندر رہتے ہوئے تمام فرق سے تعلق رکھنے والوں کو بات کرنے کی مکمل آزادی

  • مہذبانہ وبرادرانہ ماحول

  • تحقیق حدیث سے سوالات کے تسلی بخش جوابات کےلیے خاص سیکشن

  • فورم کی تمام کیٹگریز پر نظماء کی تقرری

  • کتب فرمائش کےلیے مستقل فورم جو کہ خاص توجہ کا مرکز بھی

محدث میگزین (magazine.mohaddis.com)

’ماہنامہ محدث لاہور‘ امت مسلمہ میں فکری اعتدال کا علمبردار ایک ایسا علمی و تحقیقی مجلّہ ہے جو عرصہ اڑتالیس سال سے علم و ثقافت کے مرکز لاہور سے شائع ہو رہا ہے۔ جس میں قارئین ہر ماہ جدید قانونی، معاشرتی، سیاسی اور علمی موضوعات پر اسلامی نقطہ نظر کی تشریح اور بے لاگ تجزیوں سے مستفید ہوتے ہیں۔ ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل و مشکلات اور جدید علمی و فکری چیلنجز کے حوالہ سے ممتاز اہل قلم کی نگارشات پیش کرنا اس رسالہ کا طرہ امتیاز ہے۔ ’ماہنامہ محدث لاہور‘ جہاں مسلکی تعصبات اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر امت کے مسائل کا شرعی حل پیش کرتا ہے وہیں قرآن و سنت کی بنیاد پر تمام مسالک فکر میں اتحاد و یگانگت اور فکری یکجہتی کا سب سے بڑا داعی ہے۔ فتنہ انکارِ حدیث کی بیخ کنی کرنے اور اس ضمن میں پائے جانے والے تمام تر شبہات کا علمی جائزہ اور رد کرنے میں ’ماہنامہ محدث لاہور‘ ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ اس کے علاوہ پیش آمدہ مسائل میں جماعت کے نامور علما پر مشتمل فتویٰ کونسل کے جوابات اور رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔ یہ سائٹ عرصہ اڑتالیس سال سے شائع ہونے والے اس علمی واصلاحی مجلے کی یونیکوڈ پر مشتمل سائٹ ہے۔ تاکہ یہ قیمتی سرمایہ محفوظ بھی ہو جائے اور پوری دنیا میں اس کی اشاعت بھی ہو سکے۔اس ویب سائٹ پر ماہنامہ محدث لاہورکے 1970ء سے لیکر اب تک چھپنے والے تمام شمارے یونیکوڈ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں آن لائن مطالعہ اور فری ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت کے ساتھ موجود ہیں۔قارئین کی سہولت کے لیے مختلف انداز میں موضوعاتی انڈیکس بھی بنائے گئے ہیں، تاکہ سرچ اور استفادہ آسان سے آسان تر ہو جائے۔

خصوصیات

  • ’ماہنامہ محدث لاہور‘ ملت اسلامیہ کا علمی اور اصلاحی مجلہ آن لائن 1970 تا 2018

  • ماہنامہ محدث لاہور پی ڈی ایف، یونیکوڈ اور فلیش فارمیٹ میں

  • اشاریاتی کیٹلاگ کے ساتھ مضامین کی تقسیم

  • تجارتی منافع کے علاوہ ہر طرح مضامین سے مستفید ہونے کی کھلی اجازت

سرپرست

ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی

منتظم اعلیٰ

ڈاکٹر حافظ انس نضر مدنی

علمی وتکنیکی نگران

ڈاکٹرحافظ حسن مدنی، ڈاکٹر حافظ حمزہ زیاد مدنی، قاری محمد مصطفیٰ راسخ، قاری خضر حیات، محترم شاکر اعوان،محترم عمیر حسن راجہ، محترم ذیشان محمود ، محترم راشد مقصود

محدث ٹیم

محمد اصغر،عبدالرشید ناز، عبدا لوحید ساجد، حافظ اکرام ساجد، عبدالمجید، سعد حمید،سلمان زاہد،
محمد اشفاق، جاوید