کل کتب 43

دکھائیں
کتب
  • 1 #4547

    مصنف : محمد منیر عاجز

    مشاہدات : 10102

    آئینہ کتاب وسنت مقلد اور غیر مقلد کب سے ہیں

    (منگل 06 جون 2017ء) ناشر : مجلس اشاعت توحید و سنت ڈنمارک
    #4547 Book صفحات: 83
    مسلک اہل حدیث ایک نکھرا ہوا اور نترا  ہوا مسلک ہے۔جو حقیقتا خاصے کی شے اور پاسے کا سونا ہے۔اس کا منبع مصدر کتاب وسنت ہے۔مسلک اہل حدیث کوئی نئی جماعت یا فرقہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک مکتب فکر اور تحریک کا نام ہے ۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔یہ نام دو لفظوں سے مرکب ہے۔پہلا لفظ"اہل"ہے۔جس کے معنی ہیں والے صاحب دوسرا لفظ"حدیث" ہے۔حدیث نام ہے کلام اللہ اور کلام رسولﷺ کا۔قرآن کو بھی حدیث فرمایا گیا ہے۔اور آپﷺ کے اقوال اور افعال کے مجموعہ کا نام بھی حدیث ہے۔پس اہل حدیث کے معنی ہوئے۔”قرآن و حدیث والے” جماعت اہل حدیث نے جس طریق پر حدیث کو اپنا پروگرام بنایا ہے اور کسی نے نہیں بنایا۔اسی لیے اسی جماعت کا حق ہے۔کہ وہ اپنے آپ کو اہل حدیث کہے۔مسلک اہلحدیث کی بنیاد انہی دو چيزوں پر ہے اور یہی جماعت حق ہے۔ اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ...
  • 2 #6021

    مصنف : ابوالاسجد محمد صدیق رضا

    مشاہدات : 5874

    اتباع اور تقلید میں فرق

    (ہفتہ 01 اپریل 2023ء) ناشر : منہاج السنہ النبویہ لائبریری حیدرآباد
    #6021 Book صفحات: 51
    دین اسلام   میں رسول اللہ ﷺ کی اطاعت اسی طرح فرض ہے  جس طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت فرض ہے  ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے : مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّه  (سورہ نساء:80) جس نے  رسول  اللہﷺ کی اطاعت  کی اس  نے اللہ  کی اطاعت  کی ۔ اور  سورۂ محمد میں  اللہ تعالیٰ کا ارشادِ مبارک ہے : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ(سورہ محمد:33) ’’اے لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ  اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو (اور اطاعت سے انحراف کر کے ) اپنے  اعمال ضائع نہ کرو۔‘‘اطاعت رسول ﷺ کے بارے میں یہ بات  پیش   نظر رہنی چاہیے  کہ رسو ل اکرم ﷺ کی اطاعت  صرف آپﷺ کی زندگی  تک محدود نہیں بلکہ آپﷺ کی وفات کے بعد بھی قیامت تک آنے  والے تمام مسلمانوں کے لیے  فرض قرار دی گئی ہے ۔ اطاعت رسول ﷺ کے بارے  میں صحیح بخاری شریف کی یہ حدیث بڑی اہم ہے ۔ کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا’’میر ی امت کے  سب لوگ جنت میں...
  • 3 #7176

    مصنف : محمد رحمت اللہ خان

    مشاہدات : 2035

    اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم یا تقلید جامد ؟

    (ہفتہ 11 نومبر 2023ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #7176 Book صفحات: 169
    اطاعت رسول ﷺ کے بارے میں صحیح بخاری شریف کی یہ حدیث بڑی اہم ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ’’میری امت کے سب لوگ جنت میں جائیں گے سوائے اس شخص کے جس نے انکار کیا تو صحابہ کرام نے عرض کیا انکار کس نے کیا ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہو گا اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے انکار کر دیا۔ اطاعتِ رسول ﷺ کے بارے میں قرآنی آیات و احادیث نبویہ کے مطالعہ کے بعد یہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں کہ دین میں اتباع سنت کی حیثیت کسی فروعی مسئلہ کی سی نہیں بلکہ یہ بنیادی تقاضوں میں سے ایک تقاضا ہے۔ اتباع سنت کی دعوت کو چند عبادات کے مسائل تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ یہ دعوت ساری زندگی پر محیط ہونی چاہیے۔ جس طرح عبادات(نماز ،روزہ، حج وغیرہ) میں اتباع سنت مطلوب ہے اسی طرح اخلاق و کردار، کاروبار، حقوق العباد اور دیگر معاملات میں بھی اتباع سنت مطلوب ہے۔ زیر نظر کتاب ’’اتباع رسول ﷺ یا تقلید جامد‘‘ایڈووکیٹ محمد رحمت اللہ خان صاحب کی کاوش ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ دین کی اصلی راہ اتباعِ رسولﷺ کی راہ ہے ۔ (م۔ا)
  • 4 #4765

    مصنف : عبد الجبار سلفی

    مشاہدات : 9940

    اتباع رسول ﷺ یا تقلید امام ابو حنیفہ 

    (جمعرات 17 اگست 2017ء) ناشر : فیض اللہ اکیڈمی لاہور
    #4765 Book صفحات: 75
    کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں ۔زمانہ قدیم سے اہل رائے اور ہل الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے موجودہ دور میں بھی عوام وخواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چند دہائیوں میں تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ اطاعت کو بھی قدرے فروغ حاصل ہوا ہے ۔ امت کا در د رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں اور کئی کتب تصنیف کیں ہیں۔ ۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں  انہیں کتابوں میں سے ایک ہے جس میں نبیﷺ کی سیرت اور امام ابو حنیفہ کی تقلید  کے حاملین کے چند مکالمات کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ اور نہایت آسان  اور عام فہم اسلوب کو اپنایا گیا ہے اور اختلافی مباحث میں بھی ایک دوسرے کو باعزت طریقے سے مخاطب کر کے سوال وجواب کی صورت میں مسئلہ حقیقت کو واضخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بحث کے ساتھ ہی حوالہ جات کو ذکر کیا جاتا ہے لیکن کہیں کہیں حوالہ جات ناقص بھی ہیں ۔ یہ کتا...
  • 5 #4766

    مصنف : ناصر الدین البانی

    مشاہدات : 9701

    اتباع سنت اور تقلید ائمہ اربعہ کی نظر میں

    (بدھ 06 ستمبر 2017ء) ناشر : مکتبہ ناصریہ، فیصل آباد
    #4766 Book صفحات: 132
    اسلام نے اپنے ماننے والوں کو جن باتوں کی تعلیم دی ہے ان میں باہمی اتحاد واتفاق کو خاص اہمیت حاصل ہے‘ قرآن کریم اور حدیث شریف میں مختلف اسلوب سے اتحاد کی منفعت کو واضح کیا گیا ہے اور اختلاف وافتراق کی مذمت کی گئ ہے‘ گزشتہ اقوام کی تاریخ ذکر کر کے بھی اس حقیقت کو ذہن نشین کرایا گیا ہے کہ صفحۂ ہستی پر باوقار اور بااقبال زندگی کے نقوش ثبت کرنے کے لیے قوم کا متحد ومتفق ہونا ضروری ہے۔ افسوس ہے کہ اسلام کی اس واضح تعلیم کے باوجود امت میں نفرت واختلافات کے جراثیم سرایت کر گئے اور فرقوں اور ٹولیوں میں بٹ گئے۔زیرِ تبصرہ کتاب علامہ البانی اور شیخ عبد الرحمان کے رسالہ کا اردو ترجمہ ہے جس میں  عوام میں موجود فرقوں کے اسباب اور اشکالات کو کتاب وسنت کے دلائل کے ساتھ دور کرنے کی سعی کی گئی ہے اور ثابت کیا ہے کہ جماعت اہل حدیث نہ تو ائمہ کی توہین کرتی ہے اور نہ ہی تقلید کی دعوت دیتی ہے۔ اور تقلید کی تعریف وتوضیح کے ساتھ ساٹہ مختصر تاریخ بھی قلمبند کی گئی ہے۔ اور تقلید کی شرعی حیثیت کیا ہے اور عمل صحابہ واقوال ائمہ کیا ہیں کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ اتباع سنت اور تقلید ا...
  • 6 #480

    مصنف : جلال الدین قاسمی

    مشاہدات : 13472

    احسن الجدال بہ جواب راہ اعتدال

    (ہفتہ 11 جنوری 2014ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث حیدرآباد انڈیا
    #480 Book صفحات: 200
    حیدر آباد شہر(انڈیا)  کے مشہور دیو بندی عالم دین  مولانا خالد سیف اللہ رحمانی  صاحب نے  ’’’راہ  اعتدال‘‘کے  نام سے   ایک  کتاب لکھی،  جس  میں  انہوں نے  چند مشہور مسائل  تقلید ،  اما م ابو حنیفہ کا مقام ،قراءت خلف الامام ،رفع الیدین ،آمین بالجھر ،مصافحہ کا مسنون طریقہ، عورتوں اور مردوں کی نماز میں فرق ،خواتین کا مساجد میں آنا  وغیرہ  جیسے  موضوعات پر خامہ فرسائی فرمائی ،اور انہوں   نے ان مسائل میں اپنے مذہب کے اثبات میں  آیات  قرآنیہ کی تحریف سے بھی گریز نہیں کیا اور اپنے موقف کی تائید میں ہر ہر قدم پر روایات ضعیفہ کاسہارا لیا اور  غیر مقلدیت   کوگمراہی  کا دروازہ کہا جبکہ معاملہ اس کے بر عکس ہے ساری خرابیوں اورگمراہیوں کی جڑ تو تقلید ہے ۔ زیر نظر  کتا ب ’’احسن الجدال بہ جواب راہ اعتدال ‘‘مولانا  حافظ جلال الدین  قاسمی  فاضل  دار العلوم دیو بند﷾ کی اہم تالیف  ہے۔  جس میں...
  • 7 #1433

    مصنف : پروفیسر قاضی مقبول احمد

    مشاہدات : 12340

    اسلام اور اجتہاد

    (پیر 07 اکتوبر 2013ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1433 Book صفحات: 203
    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اس میں زندگی گزار نے کے تمام تر اصول و ضوابط موجود ہیں۔بالفاظ دیگر انسانی زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی  ملتی ہے۔دوسری طرف یہ ایک حقیقت ہے کہ شرعی احکام و نصوص محدود ہیں جبکہ انسانی زندگی کے معاملات لامحدود ہیں ۔لہذا ان لامحدود مسائل کو حل کرنے کے لئے اجتہاد  کرنا ضروری ہے۔اجتہاد اسلامی شریعت کو متحرک کرتا ہے۔ عصری مسائل کو اسلامی فکر کے مطابق ڈھالنا اجتہاد سے ہی ممکن ہے۔بصورت دیگر  جمود آجائے گا۔لیکن اجتہاد کرنے کے لئے عقل انسانی آزاد نہیں اور نہ ہی خود ساختہ اصولوں کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اس کے لئے بھی شریعت نے الگ سے اصول  و ضوابط دیے ہیں۔ان کی پابندی اور پاسداری کرنا ہر مجتہد کے  لئے ضروری ہے۔ اجتہاد کے بنیادی قواعد کیا  ہیں؟ اس کے اصول و ضوابط کیا  ہیں؟اس کے علاوہ اجتہاد کرتے وقت ایک مجتہد کے لئے  کون سے عمومی  مسلمات فکر کی پاسداری کرنی چاہیے؟اس سلسلے میں اہل سنت اور دیگر افکار و نظریات میں کیا فرق ہے؟یہ اور اس نوعیت کے دیگر بنیادی سوالات جن کی بہت زیادہ اہمیت ہے یہ سب  اس کتاب کا  مو...
  • 8 #7141

    مصنف : محمد اسماعیل زرتارگر

    مشاہدات : 2268

    اسلام خالص کیا ہے ؟

    (جمعہ 06 اکتوبر 2023ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #7141 Book صفحات: 41
    قرآن و سنت کی مکمل اتباع کرنے کا نام خالص اسلام ہے یعنی نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے طریقے کی اتباع خالص اسلام ہے۔ جبکہ قرآن و سنت کے واضح دلائل چھوڑ کر محض ائمہ و فقہاء کے اقوال، اجتہادات کے پیچھے لگ جانا تقلید ہے۔ یہ تقلید کا ہی نتیجہ تھا کہ ایک زمانہ میں مسجد الحرام میں ایک جماعت کے بجائے 4 جماعتیں ہوا کرتی تھیں۔ہر امام اپنی اپنی فقہ کے مطابق اپنے پیروکاروں کو نماز پڑھاتا تھا۔جب حنفی مصلیٰ پر نماز ہوتی تو شافعی اپنے مصلیٰ پر نماز پڑھتے تھے،یعنی بیت اللہ جو وحدت ملت کی علامت تھا اسے چار حصوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا،اللہ تعالیٰ حکومت سعودیہ کو جزائے خیر دے کہ اس نے چار مصلوں کو ختم کر کے صرف ایک مصلیٰ پر لوگوں کو جمع کر دیا۔ محترم جناب محمد اسماعیل زرتارگر صاحب نے زیر نظر رسالہ بعنوان ’’اسلام خالص کیا ہے؟‘‘میں تقلید کی تاریخ و ارتقاء کو بیان کرنے کے علاوہ اس بات کو واضح کیا ہے کہ قرآن و سنت کی اتباع ہی خالص اسلام ہے۔(م ۔ا)
  • 9 #5868

    مصنف : رفعت سالار فیضی

    مشاہدات : 5536

    اطاعت رسول ﷺ کی شرعی حیثیت اور تقلید کی حقیقت

    (ہفتہ 07 ستمبر 2019ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #5868 Book صفحات: 122
    اللہ رب العزت کا بے حد احسان ہے کہ ہم اسلام کے ماننے والے ہیں‘ دین اسلام ایسا آفاقی وعالمگیر دین ہے جس میں قیامت تک کے لیے زندگی کے ہر شبعہ میں کامل ومکمل ترین رشد وہدایت ہے۔ اس کی ہر تعلیم میں سادگی اور افادیت کے ہر پہلو پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ اس دین کے آنے کے بعد دنیا کی تمام شریعتیں اور ادیان منسوخ کر دیے گئے ‘ لہذٰا اس دین کے علاوہ کسی دوسرے دین اور نبیﷺ کے علاوہ کسی کی پیروی کرنا دنیا وآخرت میں خسران اور نقصان کا باعث اور سبب ہے۔ نبیﷺ نے عملی نمونۂ کے حوالے سے بھی ایک عظیم مثال قائم کی اور ہر شعبے میں رہنمائی کامل فرمائی‘ اور ہر دور میں  نبیﷺ کی حیات مبارکہ اور اطاعت رسولﷺ پر لکھا گیا جن میں سے ایک زیرِ تبصرہ کتاب بھی اپنی مثال آپ ہے۔ اس کتا ب میں نبیﷺ کی کامل اطاعت کرنے کا درس دیا گیا ہے اور جو لوگ  غلط راہوں پر گامزن ہے ان کی رہنمائی کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب کی زبان اور اسلوب نہایت عمدہ اپنایا گیا ہے۔ اصل مصادر سے حوالوں کا اہتمام کیا گیا ہے اور عہد صحابہ وتابعین وتبع تابعین سے تقلید کو بیان کیا گیا ہے کہ تب تقلید تھی یا اطاعت رسولﷺ کو اولین ترجیح دی ج...
  • 10 #427

    مصنف : حافظ محمد گوندلوی

    مشاہدات : 22078

    الاصلاح

    (بدھ 23 مارچ 2011ء) ناشر : ام القریٰ پبلی کیشنز، گوجرانوالہ
    #427 Book صفحات: 576
    حضرت العلام، محدث العصر جناب محمد گوندلوی ؒ تعالیٰ اپنے وقت کے امام تھے۔ ان کی تدریس اور تالیف کے میدان میں نمایاں خدمات ہیں۔ حضرت العلام کا مطالعہ بہت وسیع اور فکر میں انتہائی گہرائی تھی ۔ ان کے حافظے کی پختگی کی وجہ سے لوگ انہیں چلتی پھرتی لائببریری کہا کرتے تھے ۔ان کی یہ کتاب ایک گوہر نایاب ہے جو ایک بریلوی عالم دین کی تصنیف’جواز الفاتحہ علی الطعام‘ کے جواب میں تحریر کی گئی ہے لیکن اس میں اس خاص مسئلہ کے علاوہ دیگر بدعات، اجتہاد وتقلید، قیاس، شرکیہ عقائد اور رسومات سے متعلق بھی انتہائی وقیع اور علمی تحقیقات پیش کی گئی ہیں۔اس کتاب میں تقلید، ندائے یا رسول اللہ، بشریت رسول، قبروں پر قبے بنانا، چالیسواں اور فاتحہ علی الطعام جیسے مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ کتاب میں ان فروعی مسائل کے ساتھ ساتھ کچھ اصولی مباحث بھی زیر بحث آئے ہیں جن میں ایک اہم مسئلہ قیاس اور بدعت میں فرق کا ہے۔ کتاب اس قدر علمی مواد پر مشتمل ہے کہ عوام الناس تو کجا، علماء اور متخصصین بھی اس کے مطالعے سے اپنے علم میں گہرائی، وسعت اور رسوخ محسوس کریں گے۔ہم یہ بھی یہاں واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حضرت العلام ک...
  • 11 #680

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 20958

    اندھی تقلید و تعصب میں تحریف کتاب و سنت

    (اتوار 26 جون 2011ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #680 Book صفحات: 82
    کسی مسئلہ کی تفہیم و توضیح میں اختلاف ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں کہ یہ تو صحابہ کرام ؓ اجمعین کے بہترین زمانہ میں بھی تھا اصل بات یہ ہے کہ جب  قرآن وحدیث کی نصوص سامنے آجائیں تو سرتسلیم ضم کر دینا چاہیے یہی اہل ایمان کا وطیرہ ہے۔لیکن جب حق  کی پیروی مقصود نہ ہو بلکہ محض اپنے فرقے اور گروہ کی بالا دستی ہی فتہائے نگاہ ٹھہرے تو انسان کی آنکھوں پر تعصب کی پٹی بندھ جاتی ہے اور وہ قرآن و حدیث کو ماننے کے بجائے اپنے مقصد کی خاطر ان میں تحریف و تبدل پر ہی اتر آتا ہے جوکہ انتہائی خطرناک رویہ ہے۔بعض تقلیدی گروہوں میں یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ وہ آیات  قرآنی اور احادیث کی لفظی ومعنوی تحریف سے بھی نہیں چوکتے گویا بقول اقبال: ’’خود بدلتے نہیں قرآن کو بدل دیتے ہیں‘‘زیر نظر کتابچہ میں باحوالہ اس امر کو ثابت کیا گیا ہے کہ بعض افراد  نے قرآن وحدیث میں دانستہ و نادانستہ لفظی یا معنوی تبدیلیاں کی ہیں۔امید ہے کہ ٹھنڈے دل سے اس پر غور وفکر کرکے اس کی اصلاح کی کوشش کی جائے گی اور محض مناظرانہ پچ میں آکر حق کا انکار نہیں کیا جائے گا۔  
  • 12 #6806

    مصنف : فاروق اصغر صارم

    مشاہدات : 3370

    اہل تقلید کی طرف سے چند سوالات اور اہل حدیث کی طرف سے ان کے جوابات

    (ہفتہ 01 اکتوبر 2022ء) ناشر : ادارہ احیاء التحقیق الاسلامی، گوجرانوالا
    #6806 Book صفحات: 18
    کسی آدمی کی  وہ بات ماننا،جس کی  نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ   ہو،نہ ہی  اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل  بالحدیث کے مباحث صدیوں  پرانے  ہیں ۔  امت کا  در د رکھنے والے  مصلحین نے  اس موضوع پر  سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔اور کئی کتب  تصنیف کیں ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ ’’اہل تقلید کی طرف  سے چند سوالات اور اہل حدیث  کی طرف سے ان کے جوابات ‘‘معروف عالم دین  مولانا فاروق اصغر صارم ﷫ (سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کا مرتب شدہ ہے ۔یہ کتابچہ انہوں نے  صوفی محمد عباس رضوی کے مرتب کردہ دوورقی پمفلٹ  بعنوان  ’’ غیر مقلدین وہابیوں سے چند سوالات ‘‘  کے جواب میں مرتب کیا  تھا  اور اس میں  صوفی رضوی   کی رضوی کی طرف سے پیش کیے گے  بارہ  سوالات کے جوابات  اور ان کے  شکوک شبہات کا    ازالہ     پیش کیا ہے  اور کتاب...
  • 13 #3663

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 10197

    اہل حدیث اور اہل تقلید

    (منگل 03 مئی 2016ء) ناشر : ادارہ الاعتصام شیش محل لاہور
    #3663 Book صفحات: 82
    کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں ۔زمانہ قدیم سے اہل رائے اور ہل الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے موجودہ دور میں بھی عوام وخواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چند ہائیوں میں تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ اطاعت کو بھی قدرے فروغ حاصل ہوا ہے ۔ امت کا در د رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔اور کئی کتب تصنیف کیں ہیں ۔  زیرتبصرہ کتا ب’’اہل حدیث اوراہل تقلید‘‘ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف ﷾ کے رد تقلید کے موضوع اگست 1937ء تافروری 1974ء سولہ اقساط میں ہفت روزہ الاعتصام میں شائع ہونے والے مضامین کی کتابی صورت ہے ۔ان مضامین کی افادیت اورکئی اہل علم کےاصرار پر 1976ء میں شارح سنن نسائی شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی ﷫ نے ان مضامین کو مرتب کروا کر کتابی صورت میں شائع کیا ۔اس مختصر سی کتاب میں مصنف کتاب نے اہل حدیث اور اہل تق...
  • 14 #626

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 23332

    ایک غیرمقلد کی توبہ توبہ توبہ

    (جمعرات 25 نومبر 2010ء) ناشر : دار القرآن والسنہ لاہور
    #626 Book صفحات: 76
    دین اسلام میں کسی بھی مسئلہ پر  کتاب وسنت کی راہنمائی معلوم نہ ہونے پر اہل علم کی طرف رجوع کا اصول بیان کیا گیا ہے اور تقلید کے بجائے تحقیق کا رجحان پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن کچھ عرصہ قبل ایک کتاب ’ایک غیر مقلد کی توبہ‘ کے نام سے  منظر عام پر آئی جس میں تقلیدی روش ترک کرنے والوں پر بہت سے بے جا اعتراضات کا سلسلہ دراز کیا گیا۔ ان اعتراضات کی حیثیت کیا ہے زیر نظر رسالہ میں ان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔ فاضل مؤلف نے مقلدین پر کی جانے والی تمام دشنام طرازیوں کا علمی انداز میں جواب دیتے ہوئے کتاب وسنت کی واضح ہدایت اور صحابہ و سلف کے روشن طریقے کی جانب راہنمائی کی ہے۔  
  • 15 #2586

    مصنف : حکیم محمد اشرف سندھو

    مشاہدات : 5971

    تاریخ التقلید

    (جمعہ 05 جون 2015ء) ناشر : دار الاشاعت اشرفیہ، سندھو بلو کی، قصور
    #2586 Book صفحات: 236
    اہل اسلام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اسلام ایک کامل دین ہے ۔ ہر مسلمان شہادتین کے اقرار کے ساتھ حصراً دو چیزوں کا مکلف بن جاتا ہے یعنی کتاب و سنت۔ قیامت تک کے لئے دنیا کی کوئی طاقت ان دو چیزوں میں تفریق پیدا نہیں کرسکتی ۔ یہ کامیابی کی سب سے قوی اساس اور نجات کا مرکزی سبب ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کرام ؓ عنہم اجمعین کے قلوب و اذہان میں اس کی اہمیت اور محبت کوٹ کوٹ کر بھر دی تھی ، چنانچہ انہوں نے اسی پر عمل کرکے ؓ عنہم کا لقب حاصل کیا۔ اسی لئے کتاب و سنت کا وہی مفہوم معتبر ہے جو اجماع و سلف صالحین سے ثابت ہے ، خیر القرون کے مسلمانوں نے بھی اسی کو اپنا کر  عالمِ کفر پر غلبہ پایا اور باطل ان کے سامنے سر نگوں تھا۔اس کے برعکس ایک حساس اور گھمبیر مسئلہ تقلید شخصی کا ہے ، جس کا آغاز قرونِ ثلاثہ کے بعد ہوا۔ یہ ایک ایسا ناسور ہے جس سے ہر دور میں مسلمان تشتت و افتراق کا شکار ہوئے ہیں۔ اس نے اسلام کے مصفیٰ آئینہ کو دھندلا دیا۔ تقلید راہِ حق میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور مقلد کو تارکِ سنت بناتی ہے ۔ تقلید وحی کی ضد ، توحید کے منافی اور چوتھی صدی کی بدعت ہے۔اللہ تمام مسلمانوں کو اس سے محف...
  • 16 #6294

    مصنف : ابو تراب محمد حسین

    مشاہدات : 3494

    تحفہ اہلحدیث المعروف انکشاف جدید در تحقیق تقلید

    (جمعہ 26 فروری 2021ء) ناشر : حمیدیہ بک ایجنسی سوہدرہ گوجرانوالہ
    #6294 Book صفحات: 108
    کسی آدمی کی  وہ بات ماننا،جس کی  نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ   ہو،نہ ہی  اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل  بالحدیث کے مباحث صدیوں  پرانے  ہیں ۔  امت کا  در د رکھنے والے  مصلحین نے  اس موضوع پر  سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔اور کئی کتب  تصنیف کیں ہیں ۔ زیر نظر  کتاب’’تحفۂ اہل حدیث  المعروف انشکاف جدید در تحقیق تقلید‘‘  مولانا  ابوتراب محمد حسین ہزاروی  کی تصنیف ہےاس کتاب میں فاضل مصنف نے  اس بات کو واضح کیا ہے کہ مسلمان جب سے تقلید شخصی کے پھندہ میں پھنس کر رائے وقیاس کا شکار ہوئے  اسی وقت سے اسلام میں ضعف اور کمزوری کے آثار نمایاں ہوئے ۔ کیونکہ اسلام کی ساری قوت جو قرآن و حدیث کی اشاعت اور توحید وسنت  کی تبلیغ پر صرف ہونی چاہیے تھی کتب فقہ میں بٹ کر رہ گئی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں کتاب وسنت پر زندہ  رہنے اوراللہ ا ور اس کے رسولﷺ کی اطاعت  کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین (م۔ا)
  • 17 #130

    مصنف : پروفیسر حافظ عبد اللہ بہاولپوری

    مشاہدات : 31463

    تقليد کے خوفناک نتائج

    (اتوار 01 فروری 2009ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #130 Book صفحات: 41
    کتاب کے نام سے اس کی اہمیت عیاں ہے۔ اس لاجواب اور بے نظیر کتاب میں مختلف مکاتب فکر (دیوبندی، بریلوی اور عثمانی توحیدی) کے معترضین کے دلائل کا مکمل و مدلل جائزہ لیا گیا ہے۔ نیز ان مضامین کے لکھنے کے بعد جو جو اعتراضات ان فرقوں کی جانب سے موصول ہوئے ان سب کا جواب بھی اسی کتاب میں شامل کر دیا گیا ہے۔ جس سے اس کی اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ مردوں کے سننے یا نہ سننے کا مسئلہ مشہور و معروف ہے، اسی طرح عذاب قبر جس کا انکار کیپٹن عثمانی صاحب (توحیدی گروپ کے بانی) نے کیا، ان کے دلائل کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔ نیز ان کے شاگرد کی طرف سے اس مضمون کے جواب کا جواب الجواب بھی لکھا گیا ہے۔ بریلوی علماء کی معنوی تحریفات کو بھی سماع موتٰی بھی خوب واضح کیا گیا ہے اورکتاب و سنت کے شافی دلائل سے اس مسئلہ کے ایک ایک پہلو کو اعتراضات کی گرد و غبار سے پاک کر کے نکھار دیا گیا ہے۔ انتظامیہ یہ کتاب اپنے قارئین و ناظرین کو تجویز کرتی ہے اور اس کی ہارڈ کاپی خرید کر دوسروں تک پہنچانے کی دعوت دیتی ہے
  • 18 #6545

    مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

    مشاہدات : 4102

    تقلید آئمہ اربعہ کی نظر میں

    (منگل 23 نومبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6545 Book صفحات: 231
    کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں ۔ امت کا در د رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔اور کئی کتب تصنیف کیں ہیں ۔ زیر نظرکتاب’’تقلید ائمہ اربعہ کی نظر میں ‘‘ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی(رئیس انصار السنۃ پبلی کیشز،لاہور) اور حافظ حامد محمود الخضری (نگران انصار السنۃ پبلی کیشز،لاہور) حفظہما اللہ کی مشترکہ تصنیف ہے کی تصنیف ہے۔فاضل مصنفین نےاس کتاب میں سنت رسولﷺ کی عظمت واہمیت اورتقلید کی مذمت جیسے اہم موضوع انتہائی موثر طریقے سے ذکرکیے ہیں ۔کتاب وسنت کے دلائل اور اقوال ائمہ کی روشنی میں تقلید کی شناعت وقباحت اور نقصانات کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ تمسک بالسنہ کی ضرورت واہمیت کو بھی واضح کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو امت مسلمہ کے نفع بخش بنائے اور مولانا ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی، حافظ حامد محمود الخضری کی تحقیق وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے ۔(آمین) (م۔ا)
  • 19 #4091

    مصنف : حافظ عبد اللہ محدث روپڑی

    مشاہدات : 5809

    تقلید اور علمائے دیو بند

    (ہفتہ 10 دسمبر 2016ء) ناشر : محدث روپڑی اکیڈمی لاہور
    #4091 Book صفحات: 138
    کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی  نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ  ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل  بالحدیث کے مباحث صدیوں  پرانے  ہیں ۔زمانہ قدیم سے  اہل رائے اور اہل  الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے  موجودہ دور میں بھی  عوام وخواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چندد ہائیوں میں  تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ  اطاعت کو بھی قدرےفروغ حاصل ہوا  ہے۔ امت کا در د رکھنے والے مصلحین نے  اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔اور کئی کتب  تصنیف کیں ہیں۔لیکن تقلیدی افکار ونظریات پر تعب وعناد کی چڑھتی ہوئی دبیز چادر کے سامنے جتنی بھی ہوں وہ کم ہی ہیں۔ زیر نظر کتاب " تقلید اور علماء دیو بند "رئیس جامعہ لاہور الاسلامیہ ڈاکٹر حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب کے تایا جان شیخ الحدیث مولانا حافظ عبد اللہ محدث روپڑی صاحب﷫ کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مولانا رشید احمد گنگوہی ﷫، مولانا مفتی محمد شفیع صاحب ﷫، مولانا محمو...
  • 20 #4579

    مصنف : ڈاکٹر وصی اللہ محمد عباس

    مشاہدات : 7832

    تقلید کا حکم کتاب و سنت کی روشنی میں

    (جمعرات 22 جون 2017ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #4579 Book صفحات: 169
    کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں ۔زمانہ قدیم سے اہل رائے اور ہل الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے موجودہ دور میں بھی عوام وخواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چند ہائیوں میں تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ اطاعت کو بھی قدرے فروغ حاصل ہوا ہے ۔ امت کا در د رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں اور کئی کتب تصنیف کیں ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب’’تقلید کاحکم کتاب وسنت کی روشنی میں ‘‘ مفتی ومدرس حرم مکی ڈاکٹر وصی اللہ بن محمدعباس (پروفیسر ام القریٰ یونیورسٹی،مکۃ المکرمۃ) کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب مقدمہ تمہید اور تیرا (13) فصول پر مشتمل ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں کتاب وسنت ،آثار صحابہ اور اقوال سلف سےاستدلال کا التزام کیا ہے ۔ تقلید کی مذمت اور اتباع سنت کی فضیلت پر یہ بڑی عمدہ کتاب ۔ محترم جناب حافظ حامد محمود الخضری ﷾ کی اس کتاب کی تخریج اورپروف ریڈنگ...
  • 21 #131

    مصنف : محمود الحسن الجمیری

    مشاہدات : 19384

    تقلید کی حقیقت

    (اتوار 01 مارچ 2009ء) ناشر : بیت الحمد،کراچی
    #131 Book صفحات: 51
    یہ کتاب تقلید کی حقیقت کے بارے میں لکھی گئی ہے وہ تقلید جس میں عرصہ دراز سے لوگ تقلید میں غوطے لگا رہے ہیں اور یہ ایک ایسے شخص کے  علمي جواهر هي، جو خود  پہلے تقلید کی حقیقت کو ثابت کرتا تھا اب وہ اہلحدیث ہوا ہے اور اس کی وجہ تقلید نہیں بلکہ تحقیق ہے جس کا ہر مسلمان کو پابند کیا گیا ہے کہ جب بھی کوئی بات آئے تو اس کی تحقیق کر لینی چاہیے- دوسری اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ  اس میں تقلید کا رد قرآن و سنت کی روشنی میں کیا گیا ہے اس میں ابطالِ تقلید کے لیے اقوال صحابہ , آئمہ سلف کا مذہب , میر محمد کا غالیانہ استنباط , تقلید علمائے احناف کے نزدیک , ابطال تقلید کے لیے علمائے احناف کے اقوال , اتباع سنت اور تقلید میں فرق کرنے والی کتاب ہے-اس میں انہوں نے مختلف علماء کے باطل استدلالات کی وضاحت کرتے ہوئے احناف کے مختلف مسائل میں اختلافات کو بھی پیش کرتے ہوئے  قرآن وسنت کی روشنی میں ان کو وضاحت کی ہے-  
  • 22 #1958

    مصنف : جلال الدین قاسمی

    مشاہدات : 20455

    تقلید کی شرعی حیثیت اشکالات اور شبہات کا ازالہ

    (جمعرات 09 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور
    #1958 Book صفحات: 65
    کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے۔ تقلید اورعمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں۔ زمانہ قدیم سے اہل رائے اور ہل الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے موجودہ دور میں بھی عوام وخواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چند ہائیوں میں تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ اطاعت کو بھی قدرے فروغ حاصل ہوا ہے۔ امت کا در د رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔اور کئی کتب تصنیف کیں ہیں۔ لیکن تقلیدی افکار ونظریات پر تعب وعناد کی چڑھتی ہوئی دبیز چادر کے سامنے جتنی بھی ہوں وہ کم ہی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تقلیدکی شرعی حیثیت ‘‘مولانا حافظ جلال الدین قاسمی ﷾ کی تقلیدکے حوالے سے قرآن وحدیث، آثار صحابہ وتصریحات ائمہ عظام واقوال علماء کرام کی روشنی میں اہم کتاب ہے جس میں انہوں نے لوگوں کو تقلیدِ شخصی کے بدترین نتائج سے اگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ   انہیں کتاب وسنت کی طرف رجوع کی ترغیب دلائی ہے۔ فاضل مصنف دار الع...
  • 23 #1897

    مصنف : بشیر الرحمٰن صدیقی

    مشاہدات : 5501

    تقلید کیا ہے

    (جمعہ 12 ستمبر 2014ء) ناشر : ندوۃ المحدثین گوجرانوالہ
    #1897 Book صفحات: 83
    کسی آدمی کی  وہ بات ماننا،جس کی  نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ   ہو،نہ ہی  اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل  بالحدیث کے مباحث صدیوں  پرانے  ہیں ۔زمانہ قدیم سے  اہل رائے اور ہل  الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے  موجودہ  دور میں بھی  عوام وخواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چند  دہائیوں میں  تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ  اطاعت کو بھی قدرے  فروغ حاصل ہوا  ہے ۔  امت کا  درد رکھنے والے  مصلحین نے  اس موضوع پر  سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔اور کئی کتب  تصنیف کیں ہیں ۔لیکن تقلیدی افکار ونظریات پر تعب وعناد کی چڑھتی ہوئی دبیز چادر کے سامنے جتنی بھی ہوں وہ کم ہی ہیں۔زیر کتاب’’تقلید کیاہے ؟  تقلید کے موضو ع پر  مولانا چراغ دین  (اہل حدیث) اور  مولانا  قاضی شمس الدین  (دیوبندی ) مابین   تحریری مناظرہ کی  روداد ہے&nb...
  • 24 #973

    مصنف : سید بدیع الدین شاہ راشدی

    مشاہدات : 26600

    تنقید سدید

    (پیر 19 جولائی 2010ء) ناشر : مکتبہ الامام البخاری،کراچی
    #973 Book صفحات: 424
    مسلمانوں کو کتاب وسنت پرعمل پیرا ہوتے ہوئے اپنےمسائل زندگی کےبارے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں اہل علم سے رہنمائی لینی چاہئے؟ یا کسی ایک فقیہ کی تقلید شخصی پرکاربند رہنا چاہیے ؟یہ نکتہ اہل تقلید اور اہل حدیث کے مابین ایک عرصہ سے بحث ونظر کاموضوع رہا ہے ایک حنفی عالم دین نے ''اجتہاد وتقلید'' کےنام سے ایک رسالہ تصنیف فرمایا جس میں ترک تقلید ہی کا رونا رویا گیا تقلید جامد کی حمایت میں لکھي گئی اس کتاب مین کوئی نئی بات نہیں بلکہ وہی سطحی مغالطے ہیں جو ایک زمانے سے حلقہ مقلدین  میں چلے آرہے ہیں زیرنظر کتاب میں شیخ العرب والعجم علامہ سیدبدیع الدین شاہ راشدی ؒ نے اس رسالے کامفصل علمی اور تحقیقی جواب دیاہے جس سے مقلدین کاتمام دلائل کا تاروبود بکھر کررہ جاتے ہیں اورتقلید سے متعلق سارے شبہات کامکمل ازالہ ہوجاتا ہے  
  • 25 #733

    مصنف : محمد بن علی شوکانی

    مشاہدات : 27639

    حقیقت تقلید و اجتہاد

    (ہفتہ 06 اگست 2011ء) ناشر : فاروقی کتب خانہ، ملتان
    #733 Book صفحات: 129
    یہ مسئلہ ایک طویل عرصہ سے استخوان نزاع بنا ہوا ہے کہ آیا اجتہاد کا دروازہ بند ہو چکا ہے یا کھلا ہے ،اور یہ کہ کیا ہر شخص پر ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک کی تقلید واجب ہے یا نہیں؟مقلدین حضرات کا کہنا ہے کہ اجتہاد کا مطلق کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اب ہر شخص کے لیے ضروری ہے  کہ وہ ان ائمہ میں سے کسی ایک کی تقلید کرے ۔اس کے برعکس اہل حدیث کا کہنا ہے ہ باب اجتہاد تاقیامت واہے اور تقلید شخصی کا قرآن وحدیث سے کوئی ثبوت نہیں،لہذا یہ درست نہیں۔زیر نظر کتابچہ امام شوکانی ؒ کی تصنیف ہے جو یمن کے ایک جلیل القدر عالم ،فقیہ،مفسر ،مجتہد اور محدث تھے۔امام صاحب ؒ نے اس میں ارباب تقلید کے دلائل کا جائزہ لیا ہے اور ان کے مغالطوں کا تجزیہ کر کے ان کا تارو پود بکھیر دیا ہے ،نیز یہ بھی ثابت کیا ہے کہ خود ائمہ متبوعین نے لوگوں کو اپنی تقلید سے روکا ہے ۔امید ہے کہ مسئلہ تقلید کو سمجھنے کے لیے اس کا مطالعہ مفید ثابت ہو گا۔(ط۔ا)
< 1 2 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25645
  • اس ہفتے کے قارئین 351258
  • اس ماہ کے قارئین 1870331
  • کل قارئین115762331
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست