#4765

مصنف : عبد الجبار سلفی

مشاہدات : 9927

اتباع رسول ﷺ یا تقلید امام ابو حنیفہ 

  • صفحات: 75
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1500 (PKR)
(جمعرات 17 اگست 2017ء) ناشر : فیض اللہ اکیڈمی لاہور

کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں ۔زمانہ قدیم سے اہل رائے اور ہل الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے موجودہ دور میں بھی عوام وخواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چند دہائیوں میں تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ اطاعت کو بھی قدرے فروغ حاصل ہوا ہے ۔ امت کا در د رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں اور کئی کتب تصنیف کیں ہیں۔ ۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں  انہیں کتابوں میں سے ایک ہے جس میں نبیﷺ کی سیرت اور امام ابو حنیفہ کی تقلید  کے حاملین کے چند مکالمات کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ اور نہایت آسان  اور عام فہم اسلوب کو اپنایا گیا ہے اور اختلافی مباحث میں بھی ایک دوسرے کو باعزت طریقے سے مخاطب کر کے سوال وجواب کی صورت میں مسئلہ حقیقت کو واضخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بحث کے ساتھ ہی حوالہ جات کو ذکر کیا جاتا ہے لیکن کہیں کہیں حوالہ جات ناقص بھی ہیں ۔ یہ کتاب’’ اتباع رسول یا تقلید امام ابو حنیفہ ‘‘ مولانا عبد الجبار سلفی  کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقلید اور مقلدین کے متعلق حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی سچی اور کھری باتیں

 

4

عقلی دلائل کے عقلی جوابات

 

8

عقلی و نقلی دلائل کے مسکت جوابات

 

13

خلاف مذہب احادیث کے متعلق مقلدین کا ظالمانہ طور طریقہ

 

21

مقلد فقہاء کے حیرتناک بلکہ شرمناک اجتہادات

 

25

مقلد برادران کے ہاتھوں انصاف کا خون

 

28

امام ابو حنیفہ  کی مغفرت کے متعلق بہترین جواب

 

31

شرک کیا ہے اور کیا نہیں

 

32

تعاون اور استعانت میں فرق

 

33

خلافت و ملوکیت پر لاجواب بحث

 

41

اہل حدیث اور نوری

 

48

دعوت بھی وہی اور بہتان بھی وہی

 

54

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4052
  • اس ہفتے کے قارئین 162584
  • اس ماہ کے قارئین 1681657
  • کل قارئین115573657
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست