(پیر 31 اکتوبر 2022ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
دین اسلام قرآن مجید کا نام ہے جس کی توضیح وتکمیل سنت رسول اللہ نےکی۔ قرآن مجید ایک لائحہ عمل اور نصب العین ہے کہ جس نے بھی اس کو سینے سے لگایا اس کی جہالت اور پریشانیوں ومصائب وآلام کی زنجیریں پا ش پاش ہو کر گر گئیں ۔اور قرآن مجید ہدایت ونور کاسرچشمہ ہے او رزندگی کے جملہ معاملات کا حل ہے جو اس کے حقوق کو پورا کرنے کےبغیر ممکن نہیں۔اس عالم فانی میں ہر انسان اپنے حقوق کامتلاشی اور متقاضی ہے اور اپنے حقوق کو حاصل کر نے کےلیے ممکن اور غیر ممکن کاوشیں بروئےکار لائی جاتی ہیں ۔لیکن اہل اسلام کی اکثریت اس بات سے غافل ہے کہ ایک مسلم پر اسلام اور قرآن مجید کے کیا حقوق ہیں ۔ زیر نظر کتا ب ’’ قرآن مجید کے حقوق‘‘ محترم قاری صہیب احمد میرمحمدی حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیۃ،پھولنگر) کی قرآن...