قاری صہیب احمد میر محمدی

  • نام : قاری صہیب احمد میر محمدی

نام : قاری صہیب احمد میرمحمدی۔

ولدیت: قاری صاحب کےوالدگرامی کانام حافظ عبداللہ ہے۔

ولادت:

قاری صہیب صاحب﷾ کی ولادت یکم اکتوبر 1975ء بمطابق رمضان 1395ھ میں بروز بدھ موضع میرمحمدمیں ہوئی۔

تعلیم وتربیت:

ابتدائی تعلیم وتربیت اپنےوالد محترم اوروالدہ سےحاصل کی اس کےبعدگاؤں کےمدرسہ میں داخل ہوئے اورحفظ القرآن مکمل کیا۔اس کےبعد جامعہ لاہورالاسلامیہ بابربلاک میں داخل ہوئے۔اوربقیہ تعلیم وہاں حاصل کی دوران تعلیم قاری صاحب کاداخلہ  مدینہ منورہ میں جامعہ اسلامیہ میں ہوگیا یوں قاری صاحب اعلیٰ تعلیم کےحصول کےلیےمدینہ منورہ روانہ ہوئے۔اورمدینۃ الرسول میں علم کی پیاس بجھائی۔ 

اساتذہ:

قاری صاحب نےمندرجہ ذیل مشہور  اساتذہ کرام سےعلم حاصل کیا۔

1۔حافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ۔

2۔مولانا عبدالسلام فتح پوری  ﷫۔

3۔قاری محمدابرہیم میرمحمدی حفظہ اللہ۔

4۔حافظ رمضان سلفی حفظہ اللہ۔

5۔مولاناعبدالرشیدخلیق حفظہ اللہ۔ اس کےعلاوہ سعودیہ مدینۃ النبی میں بہت سےعلماء سےعلم حاصل کیا۔

تدرس وتدریس:

فراغت کےبعدکلیۃ القرآن الکریم والتربیہ الاسلامیہ بنگہ بلوچاں میں تدریسی خدمات سرانجام دینی شروع کیں اور ساتھ ساتھ دروس کاسلسلہ شروع کیا محترم قاری صاحب کواللہ تعالی نے فن خطابت سےنوازا ہے دین کی ترویج وترقی کےلیے قاری صاحب نے اپنےاس فن کوخوب خوب استعمال کیا اور چاردانگ عالم میں جماعت اہل حدیث کےنام کاڈنکابجادیا۔بہت سے لوگ محترم قاری صاحب کی تقاریرسن کر صحیح راستے پرآگئے اورتائب ہوکراسلام کےسچے پیروکار بن گئے۔

قاری صاحب اپنی زندگی اللہ کےدین کی سربلندی کےلیے وقف کرچکےہیں۔اوراحیائے اسلام کےلیے سرگرداں ہیں۔شرک و بدعت کی بیخ کنی میں پیہم مصروف کا رہیں۔محترم قاری صاحب کلیۃ القرآن الکریم بنگہ بلوچاں کےمدیرالتعلیم اوررئیس الکلیہ ہیں۔بہت سی ذمہ داریاں ان کے کاندھوں پرہیں لیکن قاری صاحب اللہ کےفضل سے ساری ذمہ داریاں بحسن خوبی نبھار رہےہیں اللہ ان سےدین کازیادہ سےزیادہ

کام لے اٰمین۔اوران کی زندگی اورعلم وعمل میں برکت دے۔محترم قاری صاحب کی شادی 2000ء میں ہوئی اور قاری صاحب کے 3 بیٹےاورایک بیٹی ہے۔قاری صاحب ایک جید عالم باعمل متقی اور پرہیزگار ہونےکےساتھ ساتھ ایک شفیق ومشفق استاد اور والدبھی ہیں۔قاری صاحب بڑی صلح جو اورمحبت کرنےوالے انسان ہیں۔

تصانیف:

قاری صاحب جس طرح فن خطابت میں باکمال ہیں اسی طرح فن تحریرمیں بھی آپ کےقلم کی روانی کی مثال نہیں ملتی۔قاری صاحب نے مختلف کتابیں تحریرکیں ہیں۔ان کےدرج ذیل ہیں۔

1۔پردہ(پردہ کےموضوع پرایک شاندارکتاب ہے دلائل اورحوالوں سےبھرپورہےجوآپ کی قابلیت کاپتہ دیتی ہے۔

2۔داڑھی (قاری صاحب  نےحساس موضوع پرقدم اٹھایااوربڑےاحسن انداز سےمسلمان امت کوسنت  نبوی سےروشناس کروایا ہےاس کتاب میں)

3۔مومن کی نماز(اسمیں قاری صاحب نےباحوالہ نمازکاطریقہ بیان کیاہے)

4۔جبیرۃالجراحات 5۔نخبۃ الصحیحین  6۔حج وعمرہ کیسےکریں۔

اس کےعلاوہ بھی قاری صاحب نےمختلف مضامین لکھےہیں۔

کل کتب 14

  • 2 #1302

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 13442

    مومن کا تاج داڑھی

    (ہفتہ 04 مئی 2013ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #1302 Book صفحات: 90

    نبی کریمﷺ نے متعدد مواقع پر داڑھی بڑھانے اور اس کو معاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس اعتبار سے دین اسلام میں داڑھی کی عظمت و فضیلت بہت زیادہ ہے۔ مسلمانوں پر مغربی تسلط کے بعد سے مسلمانوں میں یہ سنت بہت تیزی کے ساتھ متروک ہوتی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارا متجددین کا طبقہ اور بعض جدید علما داڑھی کی دینی حیثیت پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ دین اسلام میں داڑھی کی کیا اہمیت ہے اور اس کو منڈوانا کیسا ہے یہی اس کتاب کا موضوع ہے۔ 90 صفحات پر مشتمل اس کتاب کے مصنف قاری محمد صہیب حفظہ اللہ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے علمی و عوامی دونوں حلقوں میں خاصی پذیرائی بخشی ہے۔ مصنف نے سب سے پہلے داڑھی کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے اس کی فرضیت کے دلائل بیان کیے ہیں اس کے بعد داڑھی نہ رکھنے کے نقصانات کا تذکرہ کیا ہے۔ داڑھی رکھنے کے طبی فوائد اور داڑھی نہ رکھنے کے طبی نقصانات کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ داڑھی کٹوانے اور منڈھوانے والوں کے دلائل اور ان کے جوابات بھی شامل کتاب کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
     

  • 3 #1305

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 15223

    قرآن مجید کے مسلمانوں پر حقوق

    (منگل 07 مئی 2013ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #1305 Book صفحات: 175

    اس دنیا میں ہر شخص اپنے حقوق کا متلاشی اور متقاضی ہے حتیٰ کہ حیوانات کے حقوق کے حصول کے لیے دسیوں پروگرام اسٹیج کیے جاتے ہیں اور اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے ہر آن محو گفتگو ہوتے ہیں اور ہر ممکن کوشش بروئے کار لائی جاتی ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ ہر شخص حقوق لینے کا ہی ڈھنڈورا پیٹتا ہے اس کو یہ نہیں پتہ کہ اسلام کے ساتھ منسلک ہونے سے مصدر و منبع اسلام قرآن مجید کے حقوق مجھ پر بھی ہیں میں ان کو ادا کر رہا ہوں کہ صرف اپنے بناوٹی حقوق کا رونا ہی رو رہا ہوں۔ انھی قرآنی حقوق کو یاد کروانے کے لیے اور ان کی حقیقت سے باور کروانے کے لیے قاری صہیب احمد میر محمدی نے تقریباً 230 احادیث مبارکہ سامنے رکھ کر اپنے جذبات کو قلم و قرطاس کے حوالے کیا ہے۔ جو اس وقت ’قرآن مجید کے مسلمانوں پر حقوق‘ کے عنوان کے ساتھ آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کی اساس قرآن و سنت کو بنایا گیا ہے چنانچہ ہر قسم کے تعصب و جانبداری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دلائل پیش کیے گئے ہیں۔ اس بات کی سعی کی گئی ہے کہ اسلوب سادہ اور عام فہم ہو اور اختصار کے ساتھ تمام جزئیات کا احاطہ ہو سکے نیز کوشش کی گئی ہے کہ احادیث تمام کی تمام صحیح ہ...

  • 4 #1339

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 16759

    عورت کا زیور پردہ

    (بدھ 19 جون 2013ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #1339 Book صفحات: 136

    کسی بھی عبادت کے لیے پاکیزگی کا ہونا جزوِ لا ینفک ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ خود بھی پاک ہیں چنانچہ مرد و زن کی روحانی پاکیزگی نظر کے جھکانے اور پردے میں مضمر ہے، جس کے بارے میں یہ کتابچہ مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں قرآن و سنت کی روشنی میں عورت کی عزت و عفت کا ضامن اور فضیلت کا تاج و زیور ’پردہ‘ اور اس کی ذلت و خواری اور جہنم کے ایندھین کا موجب ’بے پردگی‘ کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ اس کتابچے کے مصنف قاری صہیب احمد میر محمدی ہیں جن کی متعدد کتب شائع ہو کر عوام و خواص سے داد وصول کر چکی ہیں۔ کتابچے کی فہرست پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ اگرچہ یہ 136 صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ ہے لیکن اس میں تمام وہ بنیادی ابحاث شامل ہیں جن کے لیے ایک ضخیم کتاب کی ضرورت ہوتی ہے۔ سب سے پہلے پردے کے عمومی فضائل رقم کیے گئے ہیں اس کے بعد پردے کی فرضیت پر قرآنی اور احادیث نبوی سے دلائل، پردے کی قسمیں اور پردے کی شروط بیان کی گئی ہیں۔ بعض لوگ چہرے کو پردے میں شامل نہیں کرتے کچھ اہل حدیث علما بھی چہرے کے پردے کواستحباب کا درجہ دیتے ہیں قاری صہیب صاحب نے ایسے تمام دلائل کا گہر...

  • 5 #1781

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 12294

    قرآن مجید کے حقوق

    (ہفتہ 16 اگست 2014ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #1781 Book صفحات: 186

    دین اسلام قرآن مجید کا نام ہے جس کی توضیح وتکمیل سنت رسول اللہ  نےکی۔ قرآن  مجید ایک لائحہ  عمل  اور نصب العین  ہے  کہ جس  نے بھی  اس کو سینے  سے  لگایا اس کی جہالت  اور پریشانیوں  ومصائب وآلام کی زنجیریں پا ش پاش  ہو کر  گر گئیں ۔اور قرآن  مجید ہدایت  ونور کاسرچشمہ  ہے او رزندگی  کے جملہ معاملات کا حل ہے جو اس کے حقوق کو پورا کرنے کےبغیر ممکن نہیں۔اس عالم فانی میں ہر  انسان اپنے حقوق کامتلاشی اور متقاضی ہے  اور اپنے حقوق کو حاصل کر نے کےلیے  ممکن اور غیر ممکن  کاوشیں بروئےکار لائی جاتی  ہیں ۔لیکن  اہل اسلام  کی اکثریت اس بات  سے  غافل ہے کہ  ایک  مسلم پر اسلام  اور قرآن مجید کے کیا  حقوق ہیں ۔زیر نظر کتا ب ’’ قرآن مجید کے حقوق‘‘ محترم قاری صہیب احمد  میری ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر  کلیۃ القرآن الکریم  والتربیۃ الاسلامیۃ،پھولنگر) کی ...

  • 6 #3109

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 8547

    مومن کی نماز

    (منگل 15 دسمبر 2015ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #3109 Book صفحات: 106

    بلاشبہ نماز ارکانِ اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے اوردین کا ستون ہے۔اور مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پروردگار کےسامنے باوضوء ہوکر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے ۔نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمۂ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر وحضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔اس لیے ہرمسلمان مرد اور عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر نماز ادا کرنا لازمی ہے۔نماز کی اہمیت کے پیش نظر متقدمین ومتأخرين علمائے کرام نےمختلف اسالیب کے ساتھ مختصر ومفصل...

  • 7 #4717

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 5088

    مومن کی زینت داڑھی

    (جمعہ 11 اگست 2017ء) ناشر : ادارۃ الاصلاح ٹرسٹ البدر، بونگہ بلوچاں، قصور
    #4717 Book صفحات: 97

    مردوں کی ٹھوڑی اور گالوں پر بالغ ہونے پر اگنے والے بال داڑھی اور بالعموم بلوغت کا نشان کہلاتے ہیں۔قدیم زمانے میں یورپ اور ایشیا میں اس کو تقدیس کا درجہ دیا جاتا تھا۔ اور یہودیوں اور رومن کتھولک عیسائیوں میں بھی اس کو عزت کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ بنی اسرائیل کو مصر میں غلامی کی زندگی کے دوران داڑھی منڈانے کی اجازت نہ تھی۔ اس لیے وہ اپنی ڈاڑھیوں کو لمبا چھوڑ دیا کرتے تھے اور اسی نشانی سے ان میں اور مصریوں میں تمیز ہوتی تھی ماضی قریب میں مسلم دنیا میں صرف طالبان کی حکومت ایسی گزری جس نے افغانستان میں داڑھی منڈوانا ایک جرم قرار دیا اور داڑھی نہ رکھنے والوں کو باقاعدہ سزا دی جاتی تھی۔اسلامی تعلیمات کے مطابق مردوں کے لئے داڑھی رکھنا واجب ہے،اور تمام انبیاء کرام ﷩کی متفقہ سنت اور شرافت و بزرگی کی علامت ہے اسی سے مردانہ شکل وصورت کی تکمیل ہوتی ہے‘ آنحضرت ﷺ کا دائمی عمل ہے اور حضور ﷺنے اسے فطرت سے تعبیر فرمایا ہے‘ لہذا اسلام میں داڑھی رکھنا ضروری ہے اور منڈانا گناہ کبیرہ ہے۔ مرد وعورت میں ظاہری تمیز کرنے کے لئے مرد کو داڑھی جیسے خوبصورت زیور سے مزین کیا...

  • 8 #5206

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 14533

    دعوت دین کے بنیادی اصول

    (اتوار 18 فروری 2018ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #5206 Book صفحات: 632

    دعوت دین ایک اہم دینی فریضہ ہے ،جو اہل اسلام کی اصلاح ، استحکام دین اور دوام شریعت کا مؤثر ذریعہ ہے۔لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسے شریعت کا جتنا علم ہو ،شرعی احکام سے جتنی واقفیت ہو اوردین کے جس قدر احکام سے آگاہی ہو وہ دوسر وں تک پہنچائے۔علماو فضلا اور واعظین و مبلغین پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فریضہ دعوت کو دینی وشرعی ذمہ داری سمجھیں اور دعوت دین کے کام کو مزید عمدہ طریقے سے سرانجام دیں۔دین کا پیغام حق ہر فرد تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ دعوت کے کام کو متحرک کیا جائے، منہج دعوت اور اصول دعوت کے حوالے سے اہل علم عربی اور زبان میں کئی کتب تصنیف کی ہیں ۔ان میں سے ڈاکٹر فضل الٰہی ﷾ کی کتب قابل ذکر ہیں جوکہ آسان فہم اور دعوت دین کا ذوق ،شوق اور دعوتی بیداری پیدا کرنے میں ممد و معاون ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ دعوت دین کے بنیادی اصول‘‘ قاری صھیب احمد میر محمدی ﷾ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیۃ،پھولنگر) کی تصنیف ہے ۔ جس میں دعوت و تبلیغ کی اہمیت و فضیلت کو بیان کرتے ہوئے دعوت...

  • 9 #6393

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 2778

    ہر قسم کے وائرس سے بچاؤ کے لیے شرعی حفاظتی اقدام اور نبوی دعائیں

    (پیر 14 جون 2021ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #6393 Book صفحات: 42

    دعاء  کا مؤمن کاہتھیار ہے  جس طرح  ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے  دشمن  سےاپنادفاع کرتا ہے  اسی طرح مؤمن کوجب  کسی پریشانی  مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے  تووہ  فوراً اللہ  کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے۔  دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے  کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے۔ اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی  کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخار،کروناوغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی  ہے  ان بیماریوں کے لیے  جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے   دعائیں بھی  بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے  فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر نظر کتابچہ’’ہرقسم کے وائرس سے بچاؤ کے لیے شرعی حفاظتی اقدام  اور نبوی دعائیں‘‘

  • 10 #6404

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 5601

    نخبۃ الصحیحین

    (ہفتہ 26 جون 2021ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #6404 Book صفحات: 116

    تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی  سے  ہوا  او ر صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ان ضخیم مجموعہ جات سے     استفتادہ  عامۃ الناس  کےلیے  کچھ دشوار  ہے ۔عامۃ الناس  کی ضرورت کے پیش  نظر کئی اہل علم  نے  مختصر مجموعات حدیث تیار کیے ہیں  ۔کتاب ہذا’’نخبۃ الصحیحین‘‘ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اللہ تعالیٰ اسے قبول عام فرمائے ۔اس  سے پہلے  اسی نوعیت کی   100 ؍احادیث پر مشتمل  کتاب  ’’نخبۃ الاحادیث ‘‘ازمولانا سید محمد داؤد غزنوی  ﷫ بھی ا  نتہائی مختصراور جامع کتاب ہے جو اکثر مدارس سلفیہ میں شامل نصاب ہے۔ زیر نظر کتاب’’نخبۃ الصحیحین‘‘محترم قاری صہیب احمد  م...

  • 11 #6830

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 4440

    دعوت دین کے بنیادی اصول جدید ایڈیشن

    (اتوار 30 اکتوبر 2022ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #6830 Book صفحات: 450

    دعوت  وتبلیغ کی اہمیت کے لیے  یہی بات کافی ہے  کہ اللہ  تعالیٰ نے اس مقصد کے لیے بے شمار انبیاء ورسل کو مبعوث فرمایا  ہے۔چونکہ یہ سلسلہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہو چکا ہے اس لیے اب یہ ذمہ داری امت مسلمہ  پر ہے۔ہر مسلمان کے لیے   ضروری ہے کہ  کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام  اسی  طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس  طرح خود خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم کرتے رہے  ہیں ۔ تبلیغ کے موثر او رنتیجہ خیز  ہونے کے لیے  ضروری  ہے کہ اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ  اور انبیا ﷩ کا اسوہ اور دیگر شرعی  اصول  مبلغ کے  پیش نظر رہیں ۔ کیونکہ انبیاء  کرام ﷩ کی   زندگیاں ہی اپنے  اپنے دور اورعلاقے کے لوگوں کے لیے مشعل راہ تھیں جبکہ عالمگیر اور دائمی نمونۂ عمل  صرف سید الاولین وسید الآخرین  ،رحمۃ للعالمین  کی حیات طیبہ  ہے ۔ یہ بات واضح رہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے  عمل کی  ضرورت ہوتی اور ع...

  • 12 #6831

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 2652

    قرآن مجید کے حقوق جدید ایڈیشن

    (پیر 31 اکتوبر 2022ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #6831 Book صفحات: 259

    دین اسلام قرآن مجید کا نام ہے جس کی توضیح وتکمیل سنت رسول اللہ  نےکی۔ قرآن  مجید ایک لائحہ  عمل  اور نصب العین  ہے  کہ جس  نے بھی  اس کو سینے  سے  لگایا اس کی جہالت  اور پریشانیوں  ومصائب وآلام کی زنجیریں پا ش پاش  ہو کر  گر گئیں ۔اور قرآن  مجید ہدایت  ونور کاسرچشمہ  ہے او رزندگی  کے جملہ معاملات کا حل ہے جو اس کے حقوق کو پورا کرنے کےبغیر ممکن نہیں۔اس عالم فانی میں ہر  انسان اپنے حقوق کامتلاشی اور متقاضی ہے  اور اپنے حقوق کو حاصل کر نے کےلیے  ممکن اور غیر ممکن  کاوشیں بروئےکار لائی جاتی  ہیں ۔لیکن  اہل اسلام  کی اکثریت اس بات  سے  غافل ہے کہ   ایک  مسلم پر اسلام  اور قرآن مجید کے کیا  حقوق ہیں ۔ زیر نظر کتا ب ’’ قرآن مجید کے حقوق‘‘ محترم قاری صہیب احمد  میرمحمدی حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر  کلیۃ القرآن الکریم ...

  • 13 #7193

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 1305

    حجیت قراءات بنام جبیرۃ الجراحات فی حجیۃ القرءات

    (اتوار 03 دسمبر 2023ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #7193 Book صفحات: 222

    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو سات مختلف لہجات میں نازل فرمایا ہے۔یہ تمام لہجات عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان کے قرآن ہونے پر ایمان لانا ضروری اور واجب ہے۔ ان کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔ علم قراءت ایک مبارک و مقدس علم ہے۔ اس کی تمام مباحث کا تعلق قرآن کریم سے ہے۔ قراءت عشرہ متواترہ منزل من الله اور مسموع من النبیﷺ ہیں۔ اِس کے ایک حرف کا انکار پورے قرآن کے انکار کرنے کے مترادف ہے۔ دشمنان اسلام اور مستشرقین کا سب سے بڑا حملہ قرآن مجید پر یہی ہوتا ہے کہ وہ اس کی قراءات متواترہ کا انکار کرتے ہوئے اس میں تحریف و تصحیف کا شوشہ چھوڑتے ہیں،تاکہ مسلمان اپنے اس بنیادی مصدر شریعت سے محروم ہو جائیں اور اس میں شکوک و شبہات کا شکار ہو جائیں۔ زیر نظر کتاب ’’حجیت قراءات ‘‘ قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ کی عربی تصنیف جبيرة الجراحات في حجية القرءات کا اردو ترجمہ ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں قراءات کے...

  • 14 #7195

    مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

    مشاہدات : 1176

    جبیرۃ الجراحات فی حجیۃ القرءات

    (منگل 05 دسمبر 2023ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #7195 Book صفحات: 111

    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو سات مختلف لہجات میں نازل فرمایا ہے۔یہ تمام لہجات عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان کے قرآن ہونے پر ایمان لانا ضروری اور واجب ہے۔ ان کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔ علم قراءت ایک مبارک و مقدس علم ہے۔ اس کی تمام مباحث کا تعلق قرآن کریم سے ہے۔ قراءت عشرہ متواترہ منزل من الله اور مسموع من النبیﷺ ہیں۔ اِس کے ایک حرف کا انکار پورے قرآن کے انکار کرنے کے مترادف ہے۔ دشمنان اسلام اور مستشرقین کا سب سے بڑا حملہ قرآن مجید پر یہی ہوتا ہے کہ وہ اس کی قراءات متواترہ کا انکار کرتے ہوئے اس میں تحریف و تصحیف کا شوشہ چھوڑتے ہیں،تاکہ مسلمان اپنے اس بنیادی مصدر شریعت سے محروم ہو جائیں اور اس میں شکوک و شبہات کا شکار ہو جائیں۔ زیر نظر کتاب ’’ جبيرة الجراحات في حجية القرءات‘‘ قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر کلیۃ القرآن الکریم و ال...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3437
  • اس ہفتے کے قارئین 158599
  • اس ماہ کے قارئین 594084
  • کل قارئین107260846
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست