#6404

مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

مشاہدات : 6401

نخبۃ الصحیحین

  • صفحات: 116
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4060 (PKR)
(ہفتہ 26 جون 2021ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی  سے  ہوا  او ر صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ان ضخیم مجموعہ جات سے     استفتادہ  عامۃ الناس  کےلیے  کچھ دشوار  ہے ۔عامۃ الناس  کی ضرورت کے پیش  نظر کئی اہل علم  نے  مختصر مجموعات حدیث تیار کیے ہیں  ۔کتاب ہذا’’نخبۃ الصحیحین‘‘ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اللہ تعالیٰ اسے قبول عام فرمائے ۔اس  سے پہلے  اسی نوعیت کی   100 ؍احادیث پر مشتمل  کتاب  ’’نخبۃ الاحادیث ‘‘ازمولانا سید محمد داؤد غزنوی  ﷫ بھی ا  نتہائی مختصراور جامع کتاب ہے جو اکثر مدارس سلفیہ میں شامل نصاب ہے۔ زیر نظر کتاب’’نخبۃ الصحیحین‘‘محترم قاری صہیب احمد  میری ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر  کلیۃ القرآن الکریم  والتربیۃ الاسلامیۃ،پھولنگر) کی  کاوش ہے ۔یہ  صحیحین (صحیح بخاری ومسلم) سے سو(100) ایسی احادیث مبارکہ کاانتخاب ہے  جو آج  کی نوجوان نسل کی اخلاقی،معاشرتی اور تربیت  واصلاح کے لیے ممد ومعاون اور اانتہائی ضروری ہے۔قاری صاحب نے تربیتِ نسل جدید کےلیے جو امور ضروری ہوسکتے ہیں اس میں ان کی نشاندہی کردی ہے۔  مصنف اس کتاب کے  علاوہ بھی کئی دینی  ،تبلیغی اور اصلاحی  وعلمی کتب کے  مصنف ہیں او رایک معیاری درسگاہ کے  انتظام وانصرام کو سنبھالنے  کےعلاوہ  اچھے  مدرس ،واعظ ومبلغ  اور ولی کامل حافظ یحیٰ عزیز میر محمدی ﷫ کے صحیح جانشین اور ان کی  تبلیغی  واصلاحی جماعت کے  روح رواں ہیں ۔اللہ تعالیٰ محترم قاری صا حب کے عمل وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے اور دین اسلام کےلیے    ان کی خدمات کو  شرف ِ قبولیت سے  نوازے (آمین) ( م۔ ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فہرست

11

المقدمۃ

17

اقوال واعمال میں خلوص نیت کی اہمیت

22

نیکی کےارادے کی فضیلت

23

مصائب پرصبر کی فضیلت

23

اسلام،ایمان اوراحسان کی تعریف

24

مسلمان کےمسلمان پرحقوق

25

کامل مسلمان اورحقیقی مہاجر کی تعریف

26

بہترین اسلام کی دلیل

26

ارکان اسلام

27

مسلمان کوگالی دینافسق اوراس کےساتھ لڑائی کرناکفرہے

27

مسلمان کی مددوپردہ پوشی کی فضیلت

27

کامل مومن کی تعریف

28

ایمان کاافضل وادنی درجہ

28

مومنوں کی محبت والفت کی مثال

29

ایمانی لذت کےحصول کی شرائط

29

قاری قرآن کی فضیلت

30

قابل رشک صفات

30

اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت

31

خلاف سنت ہرعمل مردودہے

31

اللہ تعالی مستوی علی العرش ہے

32

اللہ کی توحید اوربشریت انبیاءکااقرارجنت کاموجب ہے

32

اللہ تعالی کی رحمت کی وسعت

33

دعاکی قبولیت کاسہاناوقت

33

اللہ کےخاص انعام کےحقدار

34

سب سےبڑاگناہ شرک اورجھوٹی گواہی ہے

35

سات مہلک چیزیں

35

اللہ کےہاں محبوب ترین اعمال

36

سیدالکونین صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت

36

عبادت میں اعتدال ومیانہ روی

37

زکاۃ ادانہ کرنےوالے عبرتناک انجام

37

روزےکی فضیلت

38

نمازتراویح گناہوں کاکفارہ ہے

38

اہل وعیال کوعبادت کی ترغیب

39

رمضان المبارک میں عمرےکی فضیلت

39

حج کی فضلیت

40

امیرکی اطات کی اہمیت

40

امیرکی نافرمانی جاہلیت کی موت ہے

41

ہرشخص اپنے اختیارکےمطابق ذمہ داری اورجواب دہ ہے

41

ذمہ داری کی صحیح ادائیگی بھی صدقہ ہے

42

دھوکےبازحکمران پرجنت حرام ہے

42

مسلم حکمران سےبغاوت کی ممانعت

43

جہادفی سبیل اللہ کی فضیلت

43

جہادکامقصد

44

حسن سلوک کاسب سبے زیادہ حقدار

44

والدین کوگالی دیناکبیرہ گناہ ہے

45

خاوند کی نافرمانی کی سزا

45

عورت کےساتھ حسن سلوک کی وصیت

46

صلہ رحمی کی فضیلت

46

زندگی اوررزق میں خیروبرکت کی کنجی

47

پڑوسی کےساتھ حسن سلوک کی تاکید

47

اچھے اوربرے دوست کی صحبت کاثمرہ

48

قیامت کوہرمحب اپنےمحبوب کےساتھ ہوگا

48

ہمسائے سےحسن سلوک،مہمان نوازی اوراچھی گفتگو کی اہمیت

49

حقوق کےمطالبے سےحقوق کی ادائیگی افضل ہے

49

اللہ تعالی کی حرام کردہ چیزیں

50

لالچ کی مذمت

50

زمین پرناجائز قبضے کی سزا

51

قاضی کافیصلہ حرام کوحلال نہیں کرسکتا

51

جائز سفارش کی فضیلت

52

بندےکی مخلوق سےبےنیازی خالق کوپسند ہے

52

محنت کی کمائی گداگری سے افضل ہے

53

تجارت میں سچ کافائدہ اورجھوٹ کانقصان

53

زراعت وباغبانی کی فضیلت اوراس کاصدقہ

54

فی سبیل اللہ خرچ کرنے کی فضیلت

54

بیواؤں اورمساکین کی خبرگیری کی فضیلت

55

بدترین دعوت کی نشانی

55

تحفہ قبول کرناچاہیےخواہ معمولی ہی ہو

56

رحم کرنےوالے پررحم کیاجائےگا

56

ہرچیز میں نرمی پسندیدہ ہے

56

فطرت کی پانچ چیزیں

57

نعمت کی قدرکرنےکانسخہ

57

ہرکام میں دائیں طرف سے شروع کرناپسندیدہ ہے

58

داڑھی منڈوانامشرکوں فعل ہے

58

جنت کی ضمانت کےباوجودپردےکافکر

58

تصویریں اتارنے والوں کی بھیانک سزا

59

فخروتکبرکی سزا

59

پہلوان کی پہچان

60

بغض وحسن کی ممانعت

60

صلح میں جھوٹ کاجواز

61

کسی کی تعریف میں مبالغے کی ممانعت

61

شبہات سےبچاؤمیں اپنے دین وعزت کی سلامتی ہے

62

پہلی امتوں کی ہلاکت کاسبب

62

چغلی کرنےاورپیشاب کےچھینٹوں سے نہ بچنے کی سزا

63

راستوں میں بیٹھنے کےآداب

6

مصیبت کےوقت گریبان چاک کرنےاوررخسار پیٹنے کی ممانعت

64

منافق کی علامات

64

قول وفعل کےتضادکی سزا

65

برائی کی نحوست نیکوکاروں کوبھی گھیرلیتی ہے

65

بےچینی ومصیبت سےنجات کانسخہ کیمیا

66

موت کی آرزوکی ممانعت

66

قبرمیں صرف عمل صالح ساتھ ہوگا

67

میدان محشر کی ہولناکیاں

67

ہرشخص قیامت کےدن اپنے اعمال کےمطابق پسینے میں ڈوبا ہوگا

66

سچ اورجھوٹ کاانجام

66

جنت وجہنم کاراستہ

69

جنت میں داخلہ اورجہنم سےدوری

69

جہنم سے بچاؤکاآسان طریقہ

70

جنتی وجہنمی کی علامات

70

سب سے ہلکے عذاب والاجہنمی

71

ادنی جنتی کےلیے انعام

71

مشکل الفاظ کےکی توضیح

73

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4912
  • اس ہفتے کے قارئین 163444
  • اس ماہ کے قارئین 1682517
  • کل قارئین115574517
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست