#1791

مصنف : ڈاکٹر رانا محمد اسحاق

مشاہدات : 7172

علوم حدیث رسول صلی ا للہ علیہ وسلم

  • صفحات: 268
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6700 (PKR)
(پیر 11 اگست 2014ء) ناشر : ادارہ اشاعت اسلام علامہ اقبال ٹاؤن لاہور

علم حدیث  کی قدر ومنزلت اور شرف وقار صرف اس لیے ہےکہ  یہ شریعت اسلامی  میں قرآن پاک کے بعد دوسرا بڑا  مصدر ہے ۔علم حدیث ارشادات واعمال رسول اللہ ﷺ کامظہر  اور نبی کریم ﷺ کی پاکیزہ زندگی کا عملی عکس ہے جو ہر مسلمان کی شب وروز زندگی کے لیے بہترین نمونہ  ہے ۔جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کےلیے  اس زبان کے قواعد واصول  کو سمجھنا ضروری ہے  اسی طر حدیث نبویﷺ میں مہارت حاصل  کرنےکے لیے  اصول  حدیث میں دسترس  اور اس پر عبور حاصل کرناضروری ہے  اس علم کی اہمیت  کے  پیش نظر  ائمہ محدثین اور اصول حدیث  کی  مہارت رکھنےوالوں  نے  اس موضوع پر  کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً  امام شافعی نے الرسالہ کے  نام سے  کتاب تحریرکی  پھر اس کی روشنی میں  دیگر اہل  علم نے کتب  مرتب کیں۔زیر نظر کتاب ’’علوم حدیث رسول ﷺ‘‘  ڈاکٹر ر انا محمد اسحاق ﷫(فاضل مدینہ یونیورسٹی ) کی علوم حدیث کےسلسلے میں  آسان فہم  تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں  نے حدیث وسنت کی  تعریف  اور ان کے فرق  کو واضح کر تے ہوئے  معروف اصطلاحات ِحدیث کو  بیان  کرنے  کے علاوہ  مکتوباتِ  نبوی  ،کاتبینِ  وحی ،کتابتِ حدیث کے ادواراور کتب ِاحادیث کےطبقات کوبھی بڑے احسن انداز میں  بیان کیا ہے  ۔ اللہ تعالی  فاضل مصنف کی  اس کاوش کو قبول  فرمائے اور اسے  طالبانِ علوم نبوت کےلیے  نفع بخش بنائے  (آمین) (م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

12

وجہ تالیف

 

23

حمد باری تعالیٰ

 

26

تعریف محمد رسول اللہ ﷺ

 

29

فضیلت درود شریف

 

33

قرآن کی سورتوں کی فہرست

 

37

قرآن کریم کے تیس پارے

 

44

لفظ حدیث دلائل قرآن سے

 

46

منکر حدیث منکر رسالت ہے

 

51

سنت کی تعریف

 

63

حدیث اور سنت میں فرق

 

65

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5260
  • اس ہفتے کے قارئین 163792
  • اس ماہ کے قارئین 1682865
  • کل قارئین115574865
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست