#521

مصنف : محمد حنیف ندوی

مشاہدات : 27168

مطالعہ حدیث

  • صفحات: 209
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6270 (PKR)
(منگل 26 اکتوبر 2010ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور

اس کتاب میں ثابت کیاگیاہے کہ حدیث وسنت کی تدوین تاریخی تقاضوں کے بجائے خالصتہ دینی عوامل کی بناء پرہوئی ہے اوراپنے دامن میں یہ اس طرح سےاستناد،اتصال اورتسلسل کولیے ہوئے ہے جس کی دنیاکے تاریخی لٹریچرمیں نظیرنہیں پائی جاتی۔ہم اس میں اس حقیقت کااظہاربھی کرچکےہیں کہ محدثین کرام نے نہ صرف رواۃ کے بارے میں جرح وتعدیل سے کام لیاہے بلکہ ان پیمانوں اوراصولوں کی تشریح بھی فرمائی ہےجن کےبل پرمتن ونفس مضمون کی صحت واستواری کابھی ٹھیک ٹھیک اندازہ کیاجاسکتاہے۔رہاتیسراعتراض تواس کابھی ہم نے اس کتاب میں تفصیل سے جواب دیاہے اوربتایاہے کہ فتنہ وضع حدیث کب ابھرا،کن اسباب ووجوہ نے اس کوتقویت پہنچائی اورمحدثین کرام نے اس کے انسدادکے لیے کیاکیامساعی جمیلہ انجام دیں۔نیز اس سلسلے میں کن ایسی علمی وتحقیقی کسوٹیوں کی نشان دہی کی،جن کے ذریعے نہ صرف موضوع حدیثوں کوآسانی سے پہچاناجاسکتاہے بلکہ ان سے فن تاریخ میں ان حقائق کی تعیین بھی کی جاسکتی ہے جوصحیح اوردرست ہیں اوران واقعات کوبھی دائرہ علم وادراک میں لایاجاسکتاہے جوتصحیف والحاق کی دخل اندازیوں کاکرشمہ ہیں ۔دوسرے لفظوں میں یوں کہناچاہیے کہ حدیث وسنت  کے ذخائرمحض انواررسالت اورفیوض نبوت کے ان پہلوؤں ہی کی عکاسی نہیں کرتے جوہمارے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں ،بلکہ اپنے جلومیں حفظ وصیانت کےان علو م ومعارف کوبھی لیے ہوئے ہیں جن کی بناپرکسی واقعہ کےمدارج صحت وضعف کاتعین ہوتاہے۔یہ علوم ومعارف کیاہیں اوراحادیث نے آنحضرت ﷺ کے زمانہ سے لے کرعہدتدوین  تک حفظ وصیانت کے کن مرحلوں کوطے کیااورکیونکرعلم وحکمت کے یہ لعل وگہراتصال وتسلسل کےساتھ ہم تک پہنچے۔ان تمام امورکوجاننے کے لیے اصل کتاب کامطالعہ ضروری ہے جوچھوٹے بڑے پندرہ ابواب پرمشتمل ہے۔اس میں ان تمام فنی مباحث کی تفصیل مذکورہے،جن کوجانے بناحدیث کاکماحقہ ،علم حاصل نہیں ہوسکتاہے۔


 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

9

قرآن حکیم اوراطاعت رسول

 

14

سنت کن حقائق سےتعبیرہے

 

26

سنت عہدنبوی میں

 

32

آنحضرت ﷺ کااسلوب دعوت وارشاد

 

39

صحابہ وتابعین کے دورمیں علم حدیث کی اشاعت کاجذبہ

 

44

صحابہ اورتابعین کے زمانہ میں اشاعت حدیث کے اسباب وعوامل

 

54

روایت کی دوقسمیں ہیں

 

67

تدوین حدیث

 

73

حدیث کےبارے میں فن وجرح وتعدیل

 

76

فتنہ وضع حدیث اورمحدثین کی مساعی جمیلہ

 

79

اصطلاحات حدیث

 

98

علوم حدیث

 

127

حضرت ابوہریرہ ؓ

 

143

اما م زہری

 

167

کتب حدیث اوران کےمولفین

 

186

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4570
  • اس ہفتے کے قارئین 163102
  • اس ماہ کے قارئین 1682175
  • کل قارئین115574175
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست