کل کتب 1

دکھائیں
کتب
  • 1 #5814

    مصنف : پروفیسر مفتی عروج قادری

    مشاہدات : 11991

    زکوٰۃ عشر فطرانہ اور صدقات احکام سنتیں اور مسائل

    (پیر 24 جون 2019ء) ناشر : مکتبہ قرآن و حدیث کراچی
    #5814 Book صفحات: 68

    دینِ اسلام کا جمال وکمال یہ  ہے کہ یہ ایسے ارکان واحکام پر مشتمل ہے جن کا تعلق ایک طرف خالق ِکائنات اور دوسری جانب مخلوق کےساتھ استوار کیا گیا ہے یعنی اسلام کےپانچ ارکان میں  یہ ایک ایسا رکن اور فریضہ ہے  جس کا  تعلق حقوق اللہ  اور حقوق العباد سے  ہے ۔ دین  فرد کی انفرادیت  کا تحفظ کرتے ہوئے اجتماعی زندگی کوہر حال میں قائم رکھنے  کاحکم دیتاہے۔اس کے بنیادی ارکان  میں کوئی ایسا رکن نہیں جس میں انفرادیت  کے ساتھ اجتماعی زندگی  کو فراموش کیا گیا ہو۔انہی  بینادی ارکان ِخمسہ میں سے  ایک  اہم رکن زکوٰۃ ہے۔عربی زبان میں  لفظ  ’’زکاۃ‘‘ پاکیزگی ،بڑھوتری اور برکت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جبکہ شریعت  میں  زکاۃ ایک  مخصوص مال کے مخصوص حصہ کو کہا جاتا ہے جو مخصوص لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔اور اسے   زکاۃ اس لیے کہاجاتا ہے کہ اس سے دینے والے کا تزکیہ نفس ہوتا ہے اور اس کا مال پاک اور بابرکت ہوجاتا ہے۔ نماز کے بعد دین اسلام کا اہم ترین حکم ا...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 12620
  • اس ہفتے کے قارئین 96341
  • اس ماہ کے قارئین 791991
  • کل قارئین96443835

موضوعاتی فہرست