کل کتب 13

دکھائیں
کتب
  • 1 #2025

    مصنف : مفتی سید محمد نعیم الدین مراد آبادی

    مشاہدات : 14544

    احقاق حق

    (پیر 27 اکتوبر 2014ء) ناشر : فرید بک سٹال لاہور
    #2025 Book صفحات: 254
    بیسویں صدی کا  ابتدائی عہد ہندوستانی مسلمانوں کے لئے بڑا صبر آزما تھا۔مسلمان  انگریزی حکومت کے جبر واستبداد  کا شکار تھے۔انگریزی استعمار کا فتنہ زوروں پر تھا ۔پورے ملک میں عیسائی مشنریاں سر گرم تھیں۔ہندووں میں ایک نیا فرقہ آریہ سماج وجود میں آچکا تھا۔جس کے بانی پنڈت دیانند شرما اور ان کے ہم نواوں کا قلم اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف ایسا زہر اگل رہا تھا ،جس سے مسلمانوں میں ارتداد کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔"ستیارتھ پرکاش" اور"رنگیلا رسول" جیسی دل آزار کتابیں اسی دور کی یاد گار ہیں۔ان صبر آزما حالات میں ہندوستان کے معروف  علماء کرام نے تمام داخلی وخارجی محاذ پر اپنے مسلسل مناظروں ،تحریروں اور تقریروں کے ذریعے جو چومکھی لڑائی لڑی اور اسلام اور مسلمانوں کا جس کامیابی سے دفاع کیا ،وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔زیر تبصرہ کتاب"احقاق حق" بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔جو مولانا مفتی سید محمد نعیم الدین مراد آبادی﷫ کی تصنیف ہے۔یہ قرآن مجید پر ستھیارتھ پرکاش  نامی کتاب کے اعتراضات کے جواب میں لکھی گئی  ہے۔اس سے پہلے اس موضوع پر  مولانا ث...
  • 2 #164

    مصنف : ڈاکٹر ذاکر نائیک

    مشاہدات : 43844

    اسلام اور ہندومت (ایک تقابلی مطالعہ)

    (ہفتہ 27 جون 2009ء) ناشر : زبیر پبلشرز،لاہور
    #164 Book صفحات: 222
    اس کتاب میں  مصنف نے ہندومت اور اسلام کا تقابلی جائزہ  پیش کیا ہے- جس میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے عقائد و نظریات کو زیر بحث لاتے ہوئے دونوں مذاہب میں تصور خدا  پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے- عالم اسلام کی مشہور ومعروف شخصیت ڈاکٹر ذاکر نائک  نے غیرمسلموں اور ہندؤوں کی جانب سے  دین اسلام پر کیے جانے والے اعتراضات کا عقلی و نقلی جواب دیا ہے اور ان کی ہی کتب سے ان کے خلاف ایسے واضح اور بین دلائل دیے ہیں جو ہندو مت کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہیں- کتاب کے دوسرے حصے میں ڈاکٹر ذاکر نائک اور مسٹر رشمی بھائی زاویری کے مابین ''گوشت خوری جائز یا ناجائز'' کے موضوع پر ہونے والے دلچسپ اور علمی مناظرے کی روداد قلمبند کی گئی ہے-جسے پڑھ کر قارئین جہاں  گوشت خوری سے متعلق اسلامی نقطہ نگاہ سے آگاہ ہوں گے وہیں ڈاکٹر ذاکر نائک کی جانب سے پیش کیے جانے والے سائنسی استدلالات سے بھی محظوظ ہوں گے-
  • 3 #2627

    مصنف : امیر حمزہ

    مشاہدات : 11968

    انسانیت کا قاتل ہندو دھرم

    (منگل 19 مئی 2015ء) ناشر : دارالصفہ پبلیکیشنز اردوبازارلاہور
    #2627 Book صفحات: 112
    ہندو دھرم کی صحیح تصویر کشی کے لئے بہت کم لکھا گیاہے۔ اور جو تحریری مواد موجود بھی ہے اس میں مولفین نے عام طور پر فلسفیانہ انداز اختیار کیا ہے۔ویسے بھی ہندو دھرم ایک الجھا ہوا فلسفہ ہے۔اور اس مذہب کے راہنما اپنی عوام کو یہ تلقین کرتے ہیں کہ مذہب سمجھ میں آنے والی چیز نہیں ہے ،بس آنکھیں بند کر کے اس پر عمل کیا جائے اور بغیر دلیل کے اسے تسلیم کیا جائے۔یہی وجہ ہے کہ ہندو مذہب میں کروڑوں خدا پوجے جاتے ہیں اور جنوں ،پریوں اور توہمات سے لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے۔ضرورت اس بات کی تھی کہ لوگوں کو ہندو مذہب سے آگاہ کرنے کے لئے آسان انداز میں لکھا جاتا ،کیونکہ ہندو رسوم ورواج اور ہندوانہ عقائد بہت حد تک مسلمانوں میں گھر کر چکے ہیں۔اور اس موضوع پر لکھنےوالے ناقدین نے بھی اس ضرورت کو پورا نہیں کیا ہے۔ الا ما شاء اللہ۔ زیر تبصرہ کتاب" انسانیت کا قاتل ہندو دھرم " جماعت الدعوہ کے مرکزی راہنما،مجلہ الحرمین کے ایڈیٹر اور معروف کالم نگار محترم امیر حمزہ صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے نہایت سادہ اور عام فہم انداز میں ہندو دھرم کی تصویر کشی کی ہے،تاکہ عام لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور اپنے عقائد ک...
  • 4 #6110

    مصنف : رائے روشن لال

    مشاہدات : 9980

    بھگوت گیتا

    (پیر 01 جون 2020ء) ناشر : فکشن ہاؤس لاہور
    #6110 Book صفحات: 138
    بھگود گیتا؍بھگوت گیتا (Bhagavad Gītā) ہندو مت کا سب سے مقدس الہامی صحیفہ اور بھگود گیتا وشنو بھگوان کے اوتار شری کرشن اور پانڈؤ خاندان کے بہادر جنگجو ارجن کے مابین مکالمے کی منظوم صورت ہے ۔ نیز اس میں  ہندودھرم کی  تمام سماجی  وروحانی اصول وقواعد بھی زیر بحث لائے گئے ہیں ۔بھگود گیتا کے لفظی معنی نغماتِ حب یا محبت کے گیت کے ہیں ۔ گیتا کے دنیا کی ہر معروف زبان میں تراجم ہوچکے ہیں۔ اردو میں خواجہ دل محمد اور رئیس امروہوی کے ترجمے مستند مانے جاتے ہیں۔مصنف کتاب ہذا روشن لعل نے  گیتا  کے   نمائندہ اشعار اور ان کی تشریح کےذریعہ گیتا کاجوہر اس مختصر سی کتاب(بھگوت گیتا) کی صورت میں مجسم کردیاد ہے ۔انٹرنیٹ پرمختلف پی ڈی ایف کی صورت میں گیتا کےمتعدد نسخہ جات موجود ہیں۔جن میں ایک آسان فہم  نسخہ  کتاب  وسنت سائٹ بھی پبلش کیاگیا ہے  تاکہ قارئین  ہندومت کے  سماجی  وروحانی اصول وقواعد سے متعارف ہوسکیں۔ہندومت پر تحقیق وتنقیداور کے عقائد ونظریات سے متعارف ہونے کے لیے   کتاب وسنت سائٹ  پرموجوان کتب(حق پرکاش بجواب ستیارتھ...
  • 5 #1832

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 7077

    تبر اسلام

    (پیر 04 اگست 2014ء) ناشر : الکتاب انٹرنیشنل، نئی دہلی
    #1832 Book صفحات: 65
    بیسویں صدی کا ابتدائی عہد ہندوستانی مسلمانوں کے لئے بڑا صبر آزما تھا۔مسلمان انگریزی حکومت کے جبر واستبداد کا شکار تھے۔انگریزی استعمار کا فتنہ زوروں پر تھا ۔پورے ملک میں عیسائی مشنریاں سر گرم تھیں۔ہندووں میں ایک نیا فرقہ آریہ سماج وجود میں آچکا تھا۔جس کے بانی پنڈت دیانند شرما اور ان کے ہم نواوں کا قلم اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف ایسا زہر اگل رہا تھا ،جس سے مسلمانوں میں ارتداد کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔"سنیارتھ پرکاش" اور"رنگیلا رسول" جیسی دل آزار کتابیں اسی دور کی یاد گار ہیں۔ان صبر آزما حالات میں ہندوستان کے معروف عالم دین ابو الوفاء مولانا ثناء اللہ امرتسری﷫ نے تمام داخلی وخارجی محاذ پر اپنے مسلسل مناظروں ،تحریروں اور تقریروں کے ذریعے جو چومکھی لڑائی لڑی اور اسلام اور مسلمانوں کا جس کامیابی سے دفاع کیا ،وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔زیر تبصرہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔جو مہاشہ دھرمپال کی کتاب"نخل اسلام" کے جواب میں لکھی گئے ہے۔یہ شخص گوجرانوالہ کا ایک مسلمان تھا۔جس کا نام عبد الغفور تھا۔1903ء میں پنڈت دیانند شرما کی تحریروں اور آریہ سماج کی شدھی تحر...
  • 6 #1833

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 7728

    ترک اسلام

    (منگل 05 اگست 2014ء) ناشر : الکتاب انٹرنیشنل، نئی دہلی
    #1833 Book صفحات: 202
    بیسویں صدی کا ابتدائی عہد ہندوستانی مسلمانوں کے لئے بڑا صبر آزما تھا۔مسلمان انگریزی حکومت کے جبر واستبداد کا شکار تھے۔انگریزی استعمار کا فتنہ زوروں پر تھا ۔پورے ملک میں عیسائی مشنریاں سر گرم تھیں۔ہندووں میں ایک نیا فرقہ آریہ سماج وجود میں آچکا تھا۔جس کے بانی پنڈت دیانند شرما اور ان کے ہم نواوں کا قلم اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف ایسا زہر اگل رہا تھا ،جس سے مسلمانوں میں ارتداد کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔"سنیارتھ پرکاش" اور"رنگیلا رسول" جیسی دل آزار کتابیں اسی دور کی یاد گار ہیں۔ان صبر آزما حالات میں ہندوستان کے معروف عالم دین ابو الوفاء مولانا ثناء اللہ امرتسری﷫ نے تمام داخلی وخارجی محاذ پر اپنے مسلسل مناظروں ،تحریروں اور تقریروں کے ذریعے جو چومکھی لڑائی لڑی اور اسلام اور مسلمانوں کا جس کامیابی سے دفاع کیا ،وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔زیر تبصرہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔جو مہاشہ دھرمپال کی کتاب"ترک اسلام" کے جواب میں لکھی گئے ہے۔یہ شخص گوجرانوالہ کا ایک مسلمان تھا۔جس کا نام عبد الغفور تھا۔1903ء میں پنڈت دیانند شرما کی تحریروں اور آریہ سماج کی شدھی تحر...
  • 7 #4992

    مصنف : حافظ عبد السلام بن محمد

    مشاہدات : 10780

    مسلمانوں میں ہندوانہ رسوم و رواج

    (جمعرات 23 نومبر 2017ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #4992 Book صفحات: 62
    ایمانی محبت دیگر تمام محبتوں پر غالب ہوتی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کا بھی یہی تقاضا ہے کہ دین اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ۔ جس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ کفر کی رسموں سے شدید بغض ہو۔ افسوس یہ ہے کہ گرد و پیش پر نگاہ ڈالیں تو امت مسلمہ کے مجموعی افعال و کردار کا جائزہ لیں۔ پاک و ہند میں مروجہ رسومات اور ثقافتی پہچان کی تاریخ ملاحظہ فرمائیں، تو یہ بات واضح ہو جائے گی کہ آج مسلمان غیر مسلموں کی شباہت اختیار کئے ہوئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ مسلمانوں میں ہندوانہ رسوم و رواج‘‘ میں نہایت مدلل انداز میں مسلمانوں میں رواج پا جانے والی ہندوانہ رسوم و رواج کا بنظر غائر جائزہ لیا گیا ہے، کہ آج مسلمانوں نے بے شمار معاملات میں یہود و ہنود کی نقالی اختیار کر رکھی ہے۔ اور کتاب و سنت کی روشنی میں ان سے بچنے کی احسن انداز میں ترغیب دلائی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کتاب کے مفاہیم کو سمجھ کر اصلاح کرنے کی توفیق دے اور صاحب مؤلف کی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین( پ،ر،ر)
  • 8 #1406

    مصنف : کرش کمار

    مشاہدات : 16378

    گوتم بدھ راج محل سے جنگل تک

    (جمعرات 05 ستمبر 2013ء) ناشر : نگارشات مزنگ لاہور
    #1406 Book صفحات: 353
    بدھ مت دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں سے ایک ہے جو عیسوی صدی سے کئی سال بیشتر اس وجہ سے معرض وجود میں آیا تھا کہ ہندومت کی ظالمانہ رسومات ختم کی جائیں ۔ اور معاشرے کے اندر انصاف پر مبنی شفاف ترین تعلیمات کا بول بالا کیا جائے ۔ یہ دنیا کے معرف ترین مذاہب میں سے ایک ہے اس دنیا میں اس کے پیروکاروں کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔ یہ مذہب  بنیادی طور پر ترک دنیا کی تعلیم دیتا ہے ۔ اس مذہب کے بانی گوتم بدھ بھی پہلے ایک شہزادہ تھے تصوف و رہبانیت اور مادی آلائشوں سے طبعی نفرت رکھتے تھے ۔ ایک روز غم ، دکھ اور تکلیف کی مختلف تین حالتیں دکھیں جس کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر جنگلات کا رخ کیا ۔ اور وہاں گیان دھیان میں مصر ف ہوگئے ۔  عرصہ دراز کی ریاضت کے بعد انکشاف حقیقت کے مدعی ہو گئے ۔ اور پھر الگ طور پر ایک مذہب کی  بنیاد رکھی ۔ چناچہ یہ ایک حقیقت ہے کہ بدھ مت ایک غیر سماوی اور خود ساختہ مذہب ہے یہ  زندگی کے بنیادی سوالات کے خلا کو جاہلانہ تصورات سے پر کرتا ہے ۔ ظاہر بات ہے جو مذہب سماوی نہیں وہ حقیقت بھی نہیں ہو سکتا بلکہ سماوی دین میں بھی اگر تحریف ہو جائے تو وہ غیرحقیقی بن جاتا ہے چہ...
  • 9 #3388

    مصنف : نعیم اختر سندھو

    مشاہدات : 8731

    ہند و پاک میں مسلم فرقوں کا انسائیکلو پیڈیا

    (ہفتہ 27 فروری 2016ء) ناشر : برائٹ بکس اردو بازار لاہور
    #3388 Book صفحات: 513
    ایک جدید ذہن جب دین کی طرف مائل ہوتا ہے تو اسے اپنے سامنے  دین کے نام پر ڈھیروں اختلافات نظر آتے ہیں۔ اس موقع پر وہ اس کنفیوژن کا شکار ہو جاتا ہے کہ کون سا راستہ درست ہے اور کون سا غلط اور میں کس کی بات مانوں اور کسے غلط قرار دوں؟ ہر فرقہ و مسلک اپنے نقطہ نظر کی تائید میں قرآن و سنت سے ہی دلائل پیش کرتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جو شخص دین کی طرف مائل ہوا ہے، اسے جس فرقہ و مسلک کے لوگوں سے پہلے واسطہ پڑ جائے، وہ اسی مسلک کے دلائل کو پڑھتا ہے اور پھر اسے اپنا لیتا ہے۔ اس کے بعد وہ انہی دلائل کی روشنی میں دوسروں کو دیکھتا ہے۔اسے یہ سکھایا جاتا ہے کہ  خوش قسمتی سے تم درست جگہ آ گئے ہو، اب کسی اور جانب مت دیکھنا ورنہ گمراہ ہو جاؤ گے۔اگر تمہیں دوسرے مسلک کا مطالعہ کرنا بھی ہے تو اپنے ہی علماء کی کتابوں کے ذریعے کرو جو اس فرقے کے رد میں لکھی گئی ہیں۔اس طریقے سے وہ شخص تعصب اور تحزب کا شکار ہو جاتا ہے۔اس وقت ہندوستان میں بھی بے شمار ایسے فرقے پائے جاتے ہیں جو اسلام کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "ہند و پاک میں مسلم فرقوں کا انسائیکلوپیڈیا" محترم نعیم اختر سندھو...
  • 10 #6974

    مصنف : حافظ محمد شارق سلیم

    مشاہدات : 5011

    ہندو دھرم اور اسلام کا تقابلی مطالعہ

    (ہفتہ 15 اپریل 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #6974 Book صفحات: 338
    زیر نظر کتاب ’’ ہندو دھرم اور اسلام کا تقابلی مطالعہ ‘‘ حافظ محمد شارق سلیم کی تصنیف ہے۔اس کتاب میں انہوں نے ہندومت اور اسلام کی بہترین تحقیق پیش کی ہے۔کتاب کا موضوع اگرچہ دقیق ہے لیکن مصنف نے اسے قارئین کے لیے عام فہم بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔ سادہ اندازِ بیان اور مضمون پر گرفت اس کی قابل ذکر خصوصیات ہیں۔ کتاب کے مطالعے سے فاضل مصنف کی ہندو دھرم کی وسیع معلومات کا اندازہ ہوتا ہے۔ابواب کی ترتیب و تقسیم بھی نہایت عمدگی سے کی گئی ہے جس سے دونوں کا تقابل آسانی سے ممکن ہو جاتا ہے۔ تقابل ادیان کے موضوع پر اپنی نوعیت کی ایک منفرد کتاب ہے جس میں دونوں مذاہب کا نہایت مستند انداز سے تقابلی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔فاضل مصنف نے بڑی عرق ریزی سے ان دونوں مذاہب پر تحقیق کر کے علم کے اس باب میں ایسی شمع جلائی ہے کہ جس کی روشنی سے صرف طلباء ہی نہیں بلکہ اہل علم حضرات بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔(م۔ا)
  • 11 #5969

    مصنف : عزیر احمد صدیقی

    مشاہدات : 7624

    ہندو مذہب کی تاریخ اور ہندی مسلمان

    (بدھ 18 دسمبر 2019ء) ناشر : نا معلوم
    #5969 Book صفحات: 39
    ہندو مت یا ہندو دھرم  جنوبی ایشیا اور بالخصوص بھارت اور نیپال میں غالب اکثریت کا ایک مذہب ہے جس کی بنیاد ہندوستان میں رکھی گئی، یہ اس ملک کا قدیم ترین مذہب ہے۔مختلف عقائد اور روایات سے بھرپور مذہب ہندومت کے کئی بانی ہیں۔ اِس کے ذیلی روایات و عقائد اور فرقوں کو اگر ایک سمجھا جائے تو ہندومت مسیحیت اور اِسلام کے بعد دُنیا کا تیسرا بڑا مذہب ہے۔ تقریباً ایک اَرب پیروکاروں میں سے 905 ملین بھارت اور نیپال میں رہتے ہیں۔ ہندومت کے پیروکار کو ہندو کہاجاتا ہے۔برصغیر  پاک وہند کے  علمائے اسلام نے    ہندوانہ کے عقائد کے خلاف  ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں ۔ زیر نظررسالہ’’ ہندو مذہب کی تاریخ اور ہندی مسلمان ‘‘ عزیر احمدصدیقی کا مرتب شد ہ  ہے ۔اس مختصر کتابچہ میں انہوں نے  ہندومذہب  کی تاریخ وعقائد کو  پیش کرنے کےبعد     ہندوستان  میں ایک ہزار سال  سے  بسنے والے مسلمانوں  پر  افسوس کااظہار کیا ہے کہ  وہ اپنے اسلامی شعائر بھول گئے اور ہندوانہ مراسم کے غلام بن گئے ہیں اس ک...
  • 12 #6326

    مصنف : امیر حمزہ

    مشاہدات : 4693

    ہندو کا ہمدرد

    (جمعرات 08 اپریل 2021ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #6326 Book صفحات: 297
    ہندو مت یا ہندو دھرم  جنوبی ایشیا اور بالخصوص بھارت اور نیپال میں غالب اکثریت کا ایک مذہب ہے جس کی بنیاد ہندوستان میں رکھی گئی، یہ اس ملک کا قدیم ترین مذہب ہے۔مختلف عقائد اور روایات سے بھرپور مذہب ہندومت کے کئی بانی ہیں۔ اِس کے ذیلی روایات و عقائد اور فرقوں کو اگر ایک سمجھا جائے تو ہندومت مسیحیت اور اِسلام کے بعد دُنیا کا تیسرا بڑا مذہب ہے۔ ہندومت کے پیروکار کو ہندو کہاجاتا ہے۔برصغیر  پاک وہند کے علمائے اسلام نے    ہندوانہ عقائد کے خلاف  ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ہندو کا ہمدرد‘‘ مولانا امیر حمزہ حفظہ اللہ کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب 6؍ابواب پرمشتمل ہے ۔اس کتاب کا موضوع اسلام کی حقانیت کو اضح کرنا  اور غیر مسلم اقوام خاص طورپر دنیابھر میں ایک ارب سے زائد ہندوؤں کو ہندومت کی قلعی کھول کر اسلام کی سچی دعوت پیش کرنا ہے۔مولانا امیرحمزہ صاحب نےاس کتاب میں دلائل کی قوت سے جہنم کی وادی میں گرنے والے ہندوؤں کو جنت کی شاہراہ پر چلانے  کی ایک بھر پور سعی کی ہے۔(م۔ا)
  • 13 #4447

    مصنف : ابو الحسن زید فاروقی

    مشاہدات : 7951

    ہندوستانی قدیم مذاہب

    (اتوار 12 فروری 2017ء) ناشر : شاہ ابو الخیر اکاڈمی، دہلی
    #4447 Book صفحات: 72
    انسانی تاریخ میں لاتعداد مذاہب گزر چکے ہیں اور ہر دور میں انسان کسی نہ کسی مذہب کا پیروکار رہا ہے۔ بے شمار مذاہب اب ناپید ہو چکے ہیں  مذاہب کون کون سے ہیں اور ان میں بنیادی طور پر کیا اختلاف پائے جاتے ہیں اور ان میں کیا باتیں مشترک ہیں۔ لیکن یہ بات سب مذاہب میں مشترک ہے کہ ایک اللہ ہی اس کائنات کا مالک ہے۔ ہندوستان میں بھی متعدد قدیم مذاہب پائے جاتے تھے۔ ہندو مذہب کا شمار دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں ہوتا ہے۔ آریاؤں کے ہندوستان میں آنے سے ان کی تاریخ شروع ہوتی ہے۔ آج سے تقریبا ساڑھے تین ہزار سال قبل آریا قوم افغانستان وادی سوات کے راستے برصغیر پاک و ہند میں داخل ہوئی تھی۔ اس وقت اس خطہ میں ’’دراوڑی‘‘ قوم آباد تھی۔ جس کے اثرات آج بھی ’’موہنجودڑو‘‘ اور ’’ہڑپہ‘‘ کے وسیع و عریض کھنڈرات میں ملتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ"ہندوستانی قدیم مذاہب"محترم جناب سید اخلاق حسین صاحب کا مرتب کردہ ہے، جس میں انہوں نے ہندوستانی قدیم مذاہب کے بارے میں مولانا ابو الحسن زید فاروقی اور میرزاجان جاناں مظہر کا مکتوب شائع کیا ہے۔...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29091
  • اس ہفتے کے قارئین 326069
  • اس ماہ کے قارئین 1379569
  • کل قارئین110701007
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست