#1339

مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

مشاہدات : 17144

عورت کا زیور پردہ

  • صفحات: 136
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4760 (PKR)
(بدھ 19 جون 2013ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

کسی بھی عبادت کے لیے پاکیزگی کا ہونا جزوِ لا ینفک ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ خود بھی پاک ہیں چنانچہ مرد و زن کی روحانی پاکیزگی نظر کے جھکانے اور پردے میں مضمر ہے، جس کے بارے میں یہ کتابچہ مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں قرآن و سنت کی روشنی میں عورت کی عزت و عفت کا ضامن اور فضیلت کا تاج و زیور ’پردہ‘ اور اس کی ذلت و خواری اور جہنم کے ایندھین کا موجب ’بے پردگی‘ کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ اس کتابچے کے مصنف قاری صہیب احمد میر محمدی ہیں جن کی متعدد کتب شائع ہو کر عوام و خواص سے داد وصول کر چکی ہیں۔ کتابچے کی فہرست پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ اگرچہ یہ 136 صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ ہے لیکن اس میں تمام وہ بنیادی ابحاث شامل ہیں جن کے لیے ایک ضخیم کتاب کی ضرورت ہوتی ہے۔ سب سے پہلے پردے کے عمومی فضائل رقم کیے گئے ہیں اس کے بعد پردے کی فرضیت پر قرآنی اور احادیث نبوی سے دلائل، پردے کی قسمیں اور پردے کی شروط بیان کی گئی ہیں۔ بعض لوگ چہرے کو پردے میں شامل نہیں کرتے کچھ اہل حدیث علما بھی چہرے کے پردے کواستحباب کا درجہ دیتے ہیں قاری صہیب صاحب نے ایسے تمام دلائل کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا ہے اور بڑے اچھے انداز میں ان کا رد کیا ہے۔ اس موضوع پر پہلے بھی اردو میں کتب موجود ہیں یہ کتابچہ ان میں ایک اور اضافہ ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

المقدمہ

 

3

کتابچہ لکھنے کا مقصد

 

6

الحجاب(پردہ) کا لغوی اور  شرعی معنی

 

9

پردے کے فضائل

 

11

پردہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت ہے

 

11

پردہ پاکدامنی کی علامت ہے

 

12

پردہ طہارت وپاکیزگی ہے

 

15

پردہ ایمان اور شرم وحیا کی دلیل ہے

 

17

پردہ غیرت مندی کی دلیل ہے

 

19

پردے کی فرضیت کے قرآنی دلائل

 

23

پردے کی فرضیت کے حدیث نبوی سے دلائل

 

51

پردے کی فرضیت کے قیاس جلی سے دلائل

 

66

پردے کی قسمیں

 

69

پردہ کیسے کریں؟

 

72

پردے کی شروط

 

74

پردہ کن سے کریں؟

 

79

التبرج (بے پردگی) کا لغوی وشرعی معنی

 

82

بے پردگی کی قباحتیں

 

84

بے پردگی ابلیس کی سنت ہے

 

85

بے پردگی یہودیوں کا طریقہ ہے

 

91

عورت کی مسجد میں جانے کی شرائط

 

93

بے پردگی کبیرہ اور مہلک گناہ ہے

 

101

بے پردگی اللہ تعالیٰ کی لعنت اور اس کی رحمت سے دوری کا سبب ہے

 

102

بے پردگی منافقت کی نشانی ہے

 

103

بے پردگی بدنامی اور بے عزتی کا سبب ہے

 

104

بے پردگی فحاشی وعریانی کا جھنڈا ہے

 

105

بے پردگی بدبودار جاہلیت ہے

 

106

بے پردگی برائی کا دروازہ ہے

 

107

چہرے اور ہاتھوں کےننگے رکھنے کے بودے دلائل اور ان کے جوابات

 

109

بے پردگی کی قسمیں

 

124

بے پردگی کے طریقے

 

125

الخلاصۃ والخاتمۃ

 

127

فہرس المصادر والمراجع

 

132

فہرس العناوین

 

134

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 65902
  • اس ہفتے کے قارئین 362880
  • اس ماہ کے قارئین 1416380
  • کل قارئین110737818
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست