#5344

مصنف : پروفیسر غازی عبد الرحمن قاسمی

مشاہدات : 4599

مسئلہ حجاب اسلامی تعلیمات اور یورپی نقطہ نظر

  • صفحات: 363
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9075 (PKR)
(جمعرات 17 مئی 2018ء) ناشر : کتاب محل لاہور

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے جو کامل واکمل طور پر دنیا کے سامنے آچکا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جس دین کو آخر میں بھیجا اس کی بنیاد اگرچہ’ابدی عقائد وحقائق‘ پر مبنی ہے مگر وہ زندگی سے متعلقہ تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ اسلام فرد اور معاشرہ دونوں کے لیے ایسی تعلیمات اور احکامات پیش کرتا ہے جن پر عمل کرنے کے نتیجے میں ایک صالح فرد اور پاکیزہ معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ کتاب وسنت میں مردوعورت کے تعلقات کی فطری حدود بیان کر دی گئی ہیں اور ان تعلقات کی شرعی حیثیت بھی واضح کر دی گئی ہے۔ اسلام کی کچھ تعلیمات تو ایسی ہیں جو کہ مردوعورت دونوں کے لیے لازمی اور مشترک ہیں جیسے لباس کے مسائل کا تعلق ہر دو صنفوں سے ہے۔ مگر عائلی اور معاشرتی زندگی کی کچھ تعلیمات ایسی ہیں جن کا تعلق صرف خواتین سے ہے۔ ایسے مخصوص نسوانی مسائل میں اہم ترین مسئلہ’ حجاب‘ سے تعلق رکھتا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع پر ہے جس میں حجاب سے متعلقہ احکامات واشکالات کو بیان کیاگیا ہے اور اشکالات کا جواب مدلل انداز میں دیا گیا ہے اور اس بارے میں مؤقفات کو درج کر کے راحج کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس کتاب میں پانچ ابواب مرتب کیے گئے ہیں۔ باب اول ’حجاب اور اسلامی تعلیمات‘ کے حوالے سے جس میں مزید تین فصول ہیں جو باب کے موضوع کا گھراؤ کرنے میں معاون ہیں۔ باب دوم ’ حجاب کا دائرہ کار‘ کے حوالے سے جس میں تین فصول ہیں۔ باب سوم قائلین وجوب حجاب کے دلائل کا تجزیہ کے حوالے سے ہیں اور باب چہارم قائلین عدم وجوب حجاب کے دلائل پر ہے اور باب پنجم حجاب اور یورپی نقطہ نظر کےحوالے سےہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ مسئلہ حجاب اسلامی تعلیمات اور یورپی نقطہ نظر ‘‘پروفیسر غازی عبد الرحمن قاسمی کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

اظہارتشکر

18

مقدمہ

21

تقریظ

29

تقریظ

30

حرف خیال

32

باب اول:حجاب اوراسلامی تعلیمات

35

فصل اول:حجاب معنی ومفہوم اورستروحجاب میں فرق

37

حجاب کامعنی

39

سترکامعنی

40

ستروحجاب میں فرق

41

فصل دوم: قبل ازاسلام حجاب

45

قدیم یونان میں حجاب

47

روم کی قدیم عورتوں میں حجاب

48

عیسائیت میں حجاب

49

بائبل میں حجاب کاذکر

49

ایران میں حجاب کارواج

51

عرب میں حجاب

51

زمانہ جاہلیت کی شاعری میں حجاب کاتذکرہ

51

فصل سوم:حجاب انسدادفواحش کااسلامی انتظام

55

فواحش کی ممانعت

58

فواحش کامفہوم

59

سدذرائع

60

سدذرائع کی مثالیں

61

سدذرائع کااہم اصول

63

شرم وحیاء

64

غض بصر

68

قرآن کریم کی روشنی میں غض بصرکاحکم

69

احادیث مبارکہ کی روشنی میں غض بصرکاحکم وفضیلت

70

عورتوں کےلیے غض بصرکےحکم میں اہل علم کااختلاف

72

حنفیہ کاموقف

73

مالکیہ کاموقف

73

حنابلہ کاموقف

74

شوافع کاموقف

75

ائمہ ثلاثہ(ابوحنیفہ،مالک،احمد)کی دلیل

75

امام بخاری کارجحان

76

شوافع کےدلائل

77

امام نووی کاتسامح

78

امام نووی کی طرف سےآئمہ ثلاثہ دلیل کےجوابات

79

امام نووی کےپیش کردہ جوابات کاجائزہ

79

شیخ البانی کارجحان

79

حافظ ابن حجرکی رائے

80

حدیث عائشہؓ وحدیث ام سلمہؓ میں تعارض

80

رفع تعارض

81

امام بدرالدین عینی کےرفع تعارض میں پیش کردہ جوابات

81

حافظ ابن حجرکی رفع تعارض میں توجہیات

81

امام بدرالدین عینی کےپیش کردہ جوابات کاجائزہ

82

امام ابوداؤدکارجحان

83

امام احمدبن حنبل کارجحان

84

حافظ ابن حجرکی توجیہات کاجائزہ

84

ملاعلی قاری کی توجیہ کاجائزہ

85

آیت کریمہ(وقل للمومنت یغضضن من ابصارہن)کی توجیہات

85

امام قرطبی کی رائے

85

ابوعبداللہ مصطفی مصری کی رائے

86

قاضی ابوالوالیدالباجی کی رائے

87

عورتوں کےلیے مردوں کودیکھنےکےجوازکی تائید

88

امام غزالی کی رائے

88

حافظ ابن حجر کی رائے

89

خلاصہ بحث

90

غیرمحرم سےخلوت اورلمس کی ممانعت

91

نمائش حسن پرپابندی

92

شریں لہجےمیں بات کرنےکی ممانعت

92

عورت کےلیےزمین پرپاؤں مارکرچلنےکی ممانعت

93

خوشبولگاکرنکلنےپرپابندی

93

احکام حجاب

95

آیت حجاب

95

آیت حجاب کاشان نزول

96

باب دوم:حجاب کادائرہ کار

105

فصل اول:حجاب کےدرجات

107

پہلادرجہ

109

دوسرادرجہ

110

حجاب کاتیسرادرجہ

115

حجاب کی شرائط

115

عورتوں کےلیےاحکام سےاستثنائی صورتیں

119

فصل دوم:قائلین وجوب حجاب کےدلائل

133

قائلین وجوب حجاب کےدلائل قرآن کریم کی روشنی میں

135

آیت جلباب

135

آیت غض بصر

135

آیت زینت

136

آیت حجاب

137

آیت قواعد

138

قائلین وجوب حجاب کےدلائل احادیث مبارکہ کی روشنی میں

138

فصل سوم: قائلین عدم وجوب حجاب کےدلائل

145

قائلین عدم وجوب حجاب کےدلائل قرآنی آیات کی روشنی میں

147

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36029
  • اس ہفتے کے قارئین 361642
  • اس ماہ کے قارئین 1880715
  • کل قارئین115772715
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست