#7195

مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

مشاہدات : 1465

جبیرۃ الجراحات فی حجیۃ القرءات

  • صفحات: 111
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4440 (PKR)
(منگل 05 دسمبر 2023ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو سات مختلف لہجات میں نازل فرمایا ہے۔یہ تمام لہجات عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان کے قرآن ہونے پر ایمان لانا ضروری اور واجب ہے۔ ان کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔ علم قراءت ایک مبارک و مقدس علم ہے۔ اس کی تمام مباحث کا تعلق قرآن کریم سے ہے۔ قراءت عشرہ متواترہ منزل من الله اور مسموع من النبیﷺ ہیں۔ اِس کے ایک حرف کا انکار پورے قرآن کے انکار کرنے کے مترادف ہے۔ دشمنان اسلام اور مستشرقین کا سب سے بڑا حملہ قرآن مجید پر یہی ہوتا ہے کہ وہ اس کی قراءات متواترہ کا انکار کرتے ہوئے اس میں تحریف و تصحیف کا شوشہ چھوڑتے ہیں،تاکہ مسلمان اپنے اس بنیادی مصدر شریعت سے محروم ہو جائیں اور اس میں شکوک و شبہات کا شکار ہو جائیں۔ زیر نظر کتاب ’’ جبيرة الجراحات في حجية القرءات‘‘ قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر کلیۃ القرآن الکریم و التربیۃ الاسلامیۃ،پھولنگر) کی تصنیف ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں قراءات کے تواتر کا اثبات کرتے ہوئے قراءات متواترہ کی صحت میں تشکیک پیدا کرنے والے مستشرقین اور ان کے ہمنواؤں کا بڑی خوبصورتی سے رد کیا ہے۔نیز فاضل مصنف نے اس کتاب میں علم قراءات سے متعلق اہم مباحث کو بہت خوشی اسلوبی سے بیان کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا ہے کہ علم قراءات کے دفاع کے سلسلے میں ایک مسلمان پر کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔قرآن مجید کے دفاع میں یہ ایک بہترین کتاب ہے ۔ (م۔ا)

فہرست موجود نہیں ہے

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7285
  • اس ہفتے کے قارئین 165817
  • اس ماہ کے قارئین 1684890
  • کل قارئین115576890
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست