کل کتب 496

دکھائیں
کتب
  • 476 #2331

    مصنف : عادل سہیل ظفر

    مشاہدات : 5340

    وہ ہم میں سے نہیں

    (جمعہ 27 فروری 2015ء) ناشر : www.KitaboSunnat.com
    #2331 Book صفحات: 115
    اسلام ایک دینِ  کامل اور مکمل ضابطۂ حیات  ہے ۔اسلام کے  تمام اوامر ونواہی  اور حلال وحرام  کو  اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺنے  بیان کردیا ہے  ۔جن امور کو اختیار کرنے کو  کہا گیا ہے اللہ تعالیٰ اور نبی ﷺ نے انہیں کرنے کا  حکم  دیا ہے  یا ان   پر عمل کی فضیلت بیان کردی ہے اسی طرح جن  امور کو اختیار کرنے سے  روکا ہے انہیں حکماً روک دیا ہے  یہ  ان کو کرنے کی سزا اور   نقصانات بیان کردیئے ہیں ۔ ہمارے ماحول  اور معاشرے میں ہماری عادات میں بہت سے اقوال وافعال یعنی کام اور ایسی باتیں شامل کی جاچکی ہیں جن کو عام طور  کوئی اہمیت  نہیں دی جاتی لیکن وہ بہت بڑے جرم ہیں اوران جرائم کی سزا نبی کریم ﷺ نے مقرر فرمائی ہے اور  وہ کام کرنے والے کو اپنی ملت سے خارج قرار دیا ہے۔جس سے یہ معلوم ہوتا ہے  ہے کہ قیامت کے دن اس شخص کا  حشر ایمان والوں میں نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ رسول اللہﷺ کی شفاعت پائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسے مجرموں میں شامل ہونے سے محفوظ رکھے ۔زیر نظر کتاب ’...
  • 477 #3737

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 4825

    پرویز کے بارے میں علماء کا متفقہ فتویٰ مع اضافات جدیدہ

    (جمعرات 16 جون 2016ء) ناشر : شعبہ تصنیف مدرسہ عربیہ اسلامیہ کراچی
    #3737 Book صفحات: 257
    عصر حاضر کے فتنوں میں سے جو فتنہ اس وقت اہل اسلام میں سب سے زیادہ خطرناک حد تک پھیل رہا ہے وہ انکار حدیث کا فتنہ ہے۔ اس کے پھیلنے کی چند وجوہات عام ہیں پہلی وجہ یہ ہے کہ منکرین حدیث نے روافض کی مانند تقیہ کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔ یہ براہ راست حدیث کا انکار نہیں کرتے بلکہ خود کو اہل قرآن یا قرآنی تعلیمات کے معلم کہلاتے ہوئے اپنے لٹریچر میں قرآن ہی پر اپنے دلائل کا انحصار کرتے ہوئے اپنے سامعین و ناظرین کو یہ ذہن نشین کرانے کی سعی کرتے ہیں کہ ہدایت کے لئے تشریح کے لئے ' تفسیر کے لئے ، سمجھنے کے لئے اور نصیحت حاصل کرنے کے لئے قرآن کافی ہے۔ اس کو سمجھنے کے لئے اس کے علاوہ کسی دوسری کتاب کی ضرورت نہیں۔قرآنی تعلیمات کے یہ معلم اپنے لیکچرز اور لٹریچر میں  کسی دوسری کتاب کی تفصیل اور گہرائی میں نہیں جاتے لیکن وہ چند مخصوص قرآنی آیات کو بطور دلیل استعمال کرتے ہوئے اپنے سامعین و ناظرین و قارئین کو یہ باور کرانے کی بھر پور جدوجہدکرتے ہیں کہ قرآن کے علاوہ پائی جانے والی دیگر کتب اختلافات سےمحفوظ نہیں جبکہ قرآن میں کوئی بھی کسی قسم کا اختلاف موجود نہیں ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صرف قرآن ہی م...
  • 478 #6353

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 2692

    پند روزہ صحیفہ اہل حدیث ’’ حدیث نمبر ‘‘ 1952ء

    (بدھ 05 مئی 2021ء) ناشر : مکتبہ شعیب معرفت محمدی مسجد کراچی
    #6353 Book صفحات: 464
    صحابہ کرام ،تابعین عظام اور ائمہ دین رسول اللہ ﷺ کے ہر حکم کو  قرآنی حکم سمجھا کرتے تھے اور قرآن وحدیث دونوں کی اطاعت کویکساں اہمیت  وحیثیت دیا کرتے تھے ،کیونکہ دونوں کا منبع ومرکز وحی الٰہی  ہے ۔عمل بالحدیث کی تاکید اورتلقین کے باوجود کچھ گمراہ لوگوں نےعہدصحابہ ہی میں احادیث نبویہ سےمتعلق اپنےشکوک وشبہات کا اظہارکرناشروع کردیا تھا ،جن کوپروان چڑہانےمیں خوارج ، رافضہ،جہمیہ،معتزلہ، اہل الرائے اور اس دور کے دیگر فرق ضالہ نےبھر پور کردار ادا کیا۔ لیکن  اس دور میں کسی نے بھی حدیث وسنت کی حجیت سے کلیتاً انکار نہیں کیا تھا،تاآنکہ یہ شقاوت متحدہ ہندوستان کے چند حرماں نصیبوں کے حصے میں آئی،جنہوں نے نہ صرف حجیت حدیث  سے  کلیتاً انکار کردیا  بلکہ  اطاعتِ رسولﷺ سے روگردانی  کرنے لگے اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کو عہد نبوی تک ہی قرار دینے کی سعی نامشکور کرنے لگے ۔اگر  کوئی حدیث کا انکار  کردے  تو قرآن  کا  انکار بھی  لازم  آتا  ہے۔ منکرین  اور مستشرقین کے پیدا کردہ شبہات سےمتاثر ہو کر مسلمانوں کی بڑی تعداد ...
  • 479 #4

    مصنف : سید بدیع الدین شاہ راشدی

    مشاہدات : 34635

    چالیس احادیث

    (جمعرات 06 نومبر 2008ء) ناشر : دار التقوی ، کراچی
    #4 Book صفحات: 59
    حجیت حدیث، اہمیت حدیث اور حفاظت حدیث پر مشتمل مجموعہ اور ناصحانہ مقدمہ سمیت برصغیر میں فتنہ انکار حدیث کے آغاز کی تاریخ پر بحث ہے۔ اور اعمال صالحہ کا بیان ہے اسی طرح حقوق العباد , زکوة , روزے کے فضائل , قیام اللیل , حج کے احکامات کے بارے میں , ناحق مال پر قبضہ کرنا , کبیرہ گناہ کی تعریف مذمت اور حرام چیزوں کے بارے میں ناصحانہ چالیس احادیث کا ذخیرہ جمع کیا گیا ہے۔
  • 480 #6150

    مصنف : محمد بن سلیمان المہنا

    مشاہدات : 5753

    چالیس حدیثیں برائے اطفال

    (بدھ 29 جولائی 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6150 Book صفحات: 131
    اولاد کی  تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا  واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا  جائے  ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے  اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔ اس بات میں  کوئی شک نہیں  کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی  ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کےبارے  میں بہ...
  • 481 #1353

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 11788

    کتاب الاربعین ( ابن تیمیہ )

    (جمعرات 04 جولائی 2013ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1353 Book صفحات: 188
    شیخ السلام امام ابن تیمیہ ؒ اپنے عہد کے وہ عظیم محدث ، مجتہد ، مجاہد ، مفتی اور غیور ناقد تھے جنہوں نے موقع کی مناسبت سے باطل مذاہب ومسالک کے ردود بھی لکھے اور فلسفیانہ ومنطقیانہ موشگافیوں کی اصل حقیقت بھی واضح فرمائی ، نیز عوام کے مسائل ہوں یا علما کی  ذہنی   الجھنیں ، آپ نے اپنے فتاوی کے ذریعے سے ان کا بہترین حل پیش جو آج  بھی اس راہ کے راہیوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ شیخ السلام کی ساری زندگی جدوجہد سے عبارت ہے آپ نے اپنے دور میں کتاب و سنت کی ترجمانی کی ، دین اسلام کی برتری اور اہل حق کی علمبرداری خود پر لازم کر رکھی تھی ۔ آپ نے جہاں  عقائد باطلہ اور فرق ضالہ کے خلاف قلمی جہاد کیا ، وہاں اخلاقیات ، عبادات ، معاملات اور حقوق وآداب پر بھی کئی کتابیں تحریر کیں ہیں ۔ انہیں میں سے ایک تصنیف لطیف کتاب الاربعین ہے جس میں ایک اسلامی زندگی کے مذکورہ گوشوں پر بڑی خوش اسلوبی سے روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اس کتاب کو محترم حافظ زبیر علی زئی نے اردو قالب میں  ڈھال کر اعلی تحقیق و تخریج سے مزین کیا ہے ، نیز مختصر جمع و فوائد اس پرطرہ ہیں ۔ محترم حافظ  صاحب دور حاضر میں حقیقی ع...
  • کتاب الامثال

    (ہفتہ 08 اکتوبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6813 Book صفحات: 274
    امثال مثل کی جمع ہےادب میں مثل اس قول کوکہاجاتاہےجوعمومی طور پر بیان کیاجاتا ہو،اس میں اسی حالت کوجس کےبارےمیں وہ امثال بیان کی گئی ہوں اس حالت سےتشبیہ دی جاتی ہےجس کےلئے وہ امثال کہی گئی ہوتی  ہےقرآن وحدیث کی تمثیلات سے اصل غرض عبرت حاصل کرنا ہے ،تاکہ انسان اس مین غور وفکرکرکے دنیاکی حقیقت،اس کی ناپائیداری اور زوال وفناکو سمجھتے ہوئے اللہ وحدہ لاشریک پر ایمان لائے اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک بنانے سے احتراز کرے۔ نبی کریمﷺ نے امثال کے ساتھ احکام واضح کیے کیونکہ مثال کی صورت میں بیان کی گئی بات نہ صرف دلچسپی کا باعث ہوتی ہے بلکہ مخاطب کو جلد ذہن نشین ہو جاتی ہے امثال الحدیث کا ایک بہت بڑا ذخیرہ کتب حدیث بکھرا پڑا ہے۔بعض ائمہ نے   امثال الحدیث پر مستقل کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’کتاب الامثال فی الحدیث النبوی ‘‘ امام ابو الشیخ  عبد اللہ  بن جعفر الاصبہانی  رحمہ اللہ کی تصنیف  ہے امام اصبہانی نے اس کتا ب میں  اپنی سند کے ساتھ 373  روایات  جمع کی ہیں جس میں مرفوع وموقوف  احادیث کےعلاوہ  اسی موض...
  • 483 #6698

    مصنف : امام وکیع بن جراح الرواسی

    مشاہدات : 8292

    کتاب الزہد

    (منگل 03 مئی 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6698 Book صفحات: 198
    دنیا کو ترک کرکے آخرت کی طرف مائل ہونے یا غیر اللہ کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے کا نام زھدہے اور ایسا کرنے والے کو زاہد کہتے ہیں شیخ الاسلام  امام ابن تیمیہ  رحمہ اللہ  کہتے ہیں زھداس چیز کو چھوڑ دینا جو آخرت میں فائدہ مند ہونیوالی نہیں۔اور امام ابن قیم رحمہ اللہ    کہتے ہیں : عارفوں کے ہاں زھدکی بابت جس چیز پر اتفاق ہے وہ یہ کہ: قلب اپنے آپ کو وطنِ دنیا سے حالتِ سفر میں پائے اور آخرت کی آبادی میں اپنے لئے اچھے سے اچھا گھر ڈھونڈے۔ زھد کے متعلق محدثین نے مستقل  کتابیں  مرتب کی ہیں  جن  میں   انہوں نے  زھد سےمتعلق احادیث جمع کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ کتاب الزھد‘‘ امام وکیع بن جراح الرواسی  کی کتاب ہے  جوکہ  دنیا سے بے رغبتی اور فکر آخرت سے متلق ہےاس میں روایات کی تعداد 532 ہے  جن میں بعض ضعیف اور بعض صحیح وحسن ہیں اس کتاب کا اردو ترجمہ اور  تحقیق وتخریج کی سعادت  حافظ شبیر احمد جمالی حفظہ اللہ نے  کی ہے۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے...
  • 484 #6698

    مصنف : امام وکیع بن جراح الرواسی

    مشاہدات : 8292

    کتاب الزہد

    (منگل 03 مئی 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6698 Book صفحات: 198
    دنیا کو ترک کرکے آخرت کی طرف مائل ہونے یا غیر اللہ کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے کا نام زھدہے اور ایسا کرنے والے کو زاہد کہتے ہیں شیخ الاسلام  امام ابن تیمیہ  رحمہ اللہ  کہتے ہیں زھداس چیز کو چھوڑ دینا جو آخرت میں فائدہ مند ہونیوالی نہیں۔اور امام ابن قیم رحمہ اللہ    کہتے ہیں : عارفوں کے ہاں زھدکی بابت جس چیز پر اتفاق ہے وہ یہ کہ: قلب اپنے آپ کو وطنِ دنیا سے حالتِ سفر میں پائے اور آخرت کی آبادی میں اپنے لئے اچھے سے اچھا گھر ڈھونڈے۔ زھد کے متعلق محدثین نے مستقل  کتابیں  مرتب کی ہیں  جن  میں   انہوں نے  زھد سےمتعلق احادیث جمع کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ کتاب الزھد‘‘ امام وکیع بن جراح الرواسی  کی کتاب ہے  جوکہ  دنیا سے بے رغبتی اور فکر آخرت سے متلق ہےاس میں روایات کی تعداد 532 ہے  جن میں بعض ضعیف اور بعض صحیح وحسن ہیں اس کتاب کا اردو ترجمہ اور  تحقیق وتخریج کی سعادت  حافظ شبیر احمد جمالی حفظہ اللہ نے  کی ہے۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے...
  • 485 #6023

    مصنف : ابو محمد خرم شہزاد

    مشاہدات : 8703

    کتاب الضعفاء والمتروکین

    (ہفتہ 15 فروری 2020ء) ناشر : مکتبہ دار الحدیث شیخوپورہ
    #6023 Book صفحات: 275
    علم اسماء الرجال راویانِ حدیث کی سوانحِ عمری اورتاریخ ہے، اس میں راویوں کے نام، حسب ونسب، قوم ووطن، علم وفضل، دیانت وتقویٰ، ذکاوت وحفظ، قوت وضعف اور ان کی ولادت وغیرہ کا بیان ہوتا ہے، بغیراس علم کے حدیث کی جانچ مشکل ہےراویوں کے حالات اور ان کے متعلق جرح و تعدیل کے سلسلہ میں جو کتابیں لکھی گئیں انہیں کتب اسماءالرجال کہتے ہیں۔ ان کتابوں سے راویوں کے حالات, ان کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات, ان کے شیوخ اور تلامذہ, ان کے متعلق ائمہ کی جرح و تعدیل, ان کے عقائد وغیرہ کا علم ہوتا ہے۔ ان کتابوں سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ کونسا راوی ثقہ تھا اور کونسا ضعیف۔ائمہ محدثین نے  اس فن پر متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’کتاب الضعاء والمتروکین‘‘امام ابن حجر عسقلانی ﷫ کی اسماء الرجال پر مشہور کتاب ’’تہذیب التہذیب‘‘ میں  سے  ضعیف، مجہول ، متروک اور کذاب راویوں کا اردو ترجمہ ہے ۔ فاضل مترجم جناب ابو محمد  خرم شہزاد﷾ نے   اس میں  100 ؍ راویوں  کے متعلق محدثین  کی جرج وتعدیل کو  ان کی اصل کتابوں&nb...
  • 486 #6023

    مصنف : ابو محمد خرم شہزاد

    مشاہدات : 8703

    کتاب الضعفاء والمتروکین

    (ہفتہ 15 فروری 2020ء) ناشر : مکتبہ دار الحدیث شیخوپورہ
    #6023 Book صفحات: 275
    علم اسماء الرجال راویانِ حدیث کی سوانحِ عمری اورتاریخ ہے، اس میں راویوں کے نام، حسب ونسب، قوم ووطن، علم وفضل، دیانت وتقویٰ، ذکاوت وحفظ، قوت وضعف اور ان کی ولادت وغیرہ کا بیان ہوتا ہے، بغیراس علم کے حدیث کی جانچ مشکل ہےراویوں کے حالات اور ان کے متعلق جرح و تعدیل کے سلسلہ میں جو کتابیں لکھی گئیں انہیں کتب اسماءالرجال کہتے ہیں۔ ان کتابوں سے راویوں کے حالات, ان کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات, ان کے شیوخ اور تلامذہ, ان کے متعلق ائمہ کی جرح و تعدیل, ان کے عقائد وغیرہ کا علم ہوتا ہے۔ ان کتابوں سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ کونسا راوی ثقہ تھا اور کونسا ضعیف۔ائمہ محدثین نے  اس فن پر متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’کتاب الضعاء والمتروکین‘‘امام ابن حجر عسقلانی ﷫ کی اسماء الرجال پر مشہور کتاب ’’تہذیب التہذیب‘‘ میں  سے  ضعیف، مجہول ، متروک اور کذاب راویوں کا اردو ترجمہ ہے ۔ فاضل مترجم جناب ابو محمد  خرم شہزاد﷾ نے   اس میں  100 ؍ راویوں  کے متعلق محدثین  کی جرج وتعدیل کو  ان کی اصل کتابوں&nb...
  • 487 #2115

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 7679

    کتاب العلم من الصحیح البخاری مع علمی نکات

    (بدھ 03 دسمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2115 Book صفحات: 240
    امام بخاری﷫کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ان کی تمام تصانیف میں سے سب سے زیادہ مقبولیت اور شہرت الجامع الصحیح المعروف صحیح بخاری کو حاصل ہوئی ۔ جو بیک وقت حدیثِ رسول ﷺ کا سب سے جامع اور صحیح ترین مجموعہ ہے اور فقہ اسلامی کا بھی عظیم الشان ذخیرہ ہے ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے صحت کے اعتبار سےامت محمدیہ میں’’ اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ کادرجہ عطا کیا او ر ندرتِ استباط اور قوتِ استدلال کے حوالے سے اسے کتابِ اسلام ہونے کاشرف بخشاہے صحیح بخاری کا درس طلبۂ علم حدیث اور اس کی تدریس اساتذہ حدیث کے لیے پورے عالم ِاسلام میں شرف وفضیلت اور تکمیل ِ علم کا نشان قرار پا چکا ہے ۔ صحیح بخاری کی   کئی مختلف اہل علم نے شروحات ،ترجمے اور حواشی وغیرہ کا کام کیا ہے شروح صحیح بخاری میں فتح الباری کو ایک امتیازی مقام اور قبولِ عام حاصل ہے ۔اور بعض اہل علم نے صحیح بخاری کے بعض خاص حصوں کی شرح بھی کی ہے جیسے کتاب التوحید از احافظ عبد الستار حماد ﷾،کتاب الجہاد از مولاناداؤد راز﷫ اسی طرح زیر تبصرہ کتاب ’’کتاب العلم من الصحیح البخاری مع علمی نکات‘‘ محترمہ ام عبد...
  • 488 #1519

    مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری

    مشاہدات : 11147

    کتاب زندگی ترجمہ الادب المفرد

    (جمعرات 19 دسمبر 2013ء) ناشر : نفیس اکیڈمی کراچی
    #1519 Book صفحات: 371
    دنیا میں وہ کون آدمی ہے، جو اپنی ا ولاد کو اچھے اخلاق اور ستودہ صفات سے مزین نہ دیکھنا چاہتا ہو،ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد باادب بامراد ہو۔لیکن ہماری ان تمناؤں کا کس طرح خون ہو رہا ہے؟ ذرا  اپنے گرد وپیش پرنظر اٹھا کر دیکھیئے ، اپنے گھر ، کنبے  اور خاندان ہی کو دیکھ لیجیے۔کیا  یہ امر واقعہ نہیں ہے کہ ہماری  وہ  اولاد  جو ہمارے  ہی خون  سے  پیدا  ہوئی ہے،  اور جسے ہم بہتر سے بہتر دیکھنے کی تمنا  رکھتے  ہیں۔ اس کے نزدیک ہماری حیثیت بہتر وبرتر کی بجائے خبطی اور بدتر کی  ہے۔آخر اس کا سبب کیاہے۔  ان تمام خامیوں کا حل آب کو اس کتاب  ’’ الادب المفرد ‘‘ میں ملے گا۔ جو  ان احادیث نبویہﷺ  وآثار صحابہ پر مشتمل ہے،  جو اخلاقیات، باہمی تعلقات، حقوق وفرائض، اورمعاشرتی مسائل سے متعلق ہیں۔ یہ کتاب ایک مسلمان  کی اخلاقی زندگی  کےلیے وہ چشمہ ہدایت ہے،جسے دنیائے اسلام کے سب سے بڑے محدث حضرت امام بخاری ؒ نے جمع کرکے امتِ اسلامیہ تک پہنچایا ہے۔ اس کتاب سے ...
  • 489 #3742

    مصنف : مفتی رفیع عثمانی

    مشاہدات : 19198

    کتابت حدیث عہد رسالتؐ و عہد صحابہ ؓ میں

    (پیر 25 جولائی 2016ء) ناشر : ادارہ المعارف، کراچی
    #3742 Book صفحات: 171
    دورِجدید میں بعض تعلیم یافتہ حضرات کے ذہنوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ رسول اللہﷺ کی احادیثِ مبارکہ اپنے اولین دور میں ضبطِ تحریر میں نہیں لائیں گئیں بلکہ صرف زبانی نقل وروایت پر اکتفاء کیاگیا۔اور حضرت عمر بن عبدالعزیز کے دروخلافت میں کم از کم ایک صدی گزرجانے کے بعد احادیث کے لکھے جانے اور ان کو مدون کئے جانے کے کام کا آغاز ہوا۔ یہ خیال بالکل غلط ہے اورعلمی وتاریخی حقائق کے خلاف ہے ۔ صحابہ کرام کے نزدیک علم سے مراد علم ِنبوت تھا (یعنی قرآن وحدیث) انہوں اپنی تمام زندگیاں قرآن وحدیث کے علم کے حصول میں لگا دیں۔ حضرت ابو ھریرہ نےزندگی میں کوئی مشغلہ اختیارنہیں کیا سوائے احادیث رسول اللہ ﷺ کے حفظ کرنے اوران کی تعلیم دینے کے ۔حضرت عبد اللہ بن عمر و العاص، حضرت انس ، حضرت علی کے پاس احادیث کے تحریر ی مجموعے موجود تھے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ کتابت حدیث عہد رسالت وعہد صحابہ میں ‘‘مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے جاہلیت عرب میں کتابت کی ابتداء، مکہ مدینہ کے اہل قلم حضرات، عہد رسالت میں کتابت ، کتابت کےبارے میں اسلام کی روش اوراس کے اجتماعی...
  • 490 #1908

    مصنف : ڈاکٹر ساجد الرحمٰن صدیقی

    مشاہدات : 14671

    کتابت و تدوین حدیث

    (جمعہ 29 اگست 2014ء) ناشر : مکتبہ عمر فاروق، کراچی
    #1908 Book صفحات: 167
    دورِجدید میں بعض تعلیم یافتہ حضرات کے ذہنوں میں یہ غلط خیال پایا جاتا ہے کہ رسول اللہﷺ کی احادیثِ مبارکہ اپنے اولین دور میں ضبطِ تحریر میں نہیں لائیں گئیں بلکہ صرف زبانی نقل وروایت پر اکتفاء کیاگیا۔اور حضرت عمر بن عبدالعزیز کے دروخلافت میں کم از کم ایک صدی گزرجانے کے بعد احادیث کے لکھے جانے اور ان کو مدون کئے جانے کے کام کا آغاز ہوا۔ یہ خیال بالکل غلط ہے اورعلمی وتاریخی حقائق کے خلاف ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے نزدیک علم سے مراد علم ِنبوت تھا (یعنی قرآن وحدیث) انہوں اپنی تمام زندگیاں قرآن وحدیث کے علم کے حصول میں لگا دیں۔ حضرت ابو ھریرہ ﷜نےزندگی میں کوئی مشغلہ اختیارنہیں کیا سوائے احادیث رسول اللہ ﷺ کے حفظ کرنے اوران کی تعلیم دینے کے ۔حضرت عبد اللہ بن عمر و العاص، حضرت انس ، حضرت علی ﷢ کے پاس احادیث کے تحریر ی مجموعے موجود تھے ۔ زیر نظر کتاب ’’کتابتِ وتدوین حدیث صحابہ کرام﷢ کے قلم سے ‘‘ مصر سے طبع شدہ ایک عربی کتاب ’’کتابۃ الحدیث بالاقلام الصحابۃ‘‘ کا ترجمہ ہے محترم ڈاکر ساجدالرحمن صدیقی صاحب نے اسے بعض جزوی تبدیلیوں اور چند اضافوں کے ساتھ اردو...
  • کنز العمال۔ حصہ 1

    dsa (پیر 23 جون 2014ء) ناشر : دار الاشاعت، کراچی
    #1722 Book صفحات: 377
    کسی بھی مسلمان کے لئے یہ بہت بڑی سعادت کی بات ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ کو تدریس ،تقریر یا تحریر کے ذریعے لوگوں تک پہنچائے،آپ ﷺ نے ایسے سعادت مند افراد کے لئے تروتازگی کی دعا فرمائی ہے۔چنانچہ محدثین کرام ﷭نے اسی سعادت اور کامیابی کے حصول کے لئے کوششیں کیں احادیث نبویہ کو اپنی اپنی کتب میں جمع فرمایا۔اسلام کے انہی درخشندہ ستاروں میں سے ایک علامہ علاء الدین علی متقی بن حسام الدین ہندی برھان پوری ﷫ہیں ،جنہوں نے زیر تبصرہ کتاب " کنز العمال فی سنن الاقوال والافعال "تصنیف فرمائی ہے۔اور اس کا اردو ترجمہ کرنے کی سعادت محترم مولانا مفتی احسان اللہ شائق نے حاصل کی ہے۔یہ کتاب دراصل امام سیوطی﷫ کی ہے ۔انہوں نے پہلے "الجامع الکبیر"نامی ایک کتاب لکھی ،جس میں تمام احادیث کو جمع فرمایا،اور یہ کتاب آج بھی نام سے موجود ہے۔اس میں انہوں نے احادیث مبارکہ کو حروف تہجی کی ترتیب پر مرتب فرمایا،اور قسم الاقوال اور قسم الافعال دونوں کو الگ الگ جمع فرمایا۔پھر اسی جامع الکبیر کی قسم الاقوال میں سے مختصر احادیث کو منتخب کیا اور "الجامع الصغیر "نامی کتاب لکھ ڈالی۔پھر کچھ عرص...
  • 492 #5759

    مصنف : عادل سہیل ظفر

    مشاہدات : 3529

    کچھ مخصوص جانوروں کے قتل کےحکم والی حدیث شریفہ پر اعتراض کا علمی جائزہ

    (منگل 23 اپریل 2019ء) ناشر : کتاب و سنت ڈاٹ کام
    #5759 Book صفحات: 102
    قرآ ن ِ مجید  کے بعد حدیث نبویﷺ اسلامی  احکام اور تعلیمات کا دوسرا بڑا ماخذ ہے۔ بلکہ حقیقت تویہ کہ خود قرآن کریم کو ٹھیک ٹھیک سمجھنا ،اس سے احکام  اخذ کرنا اور رضائے الٰہی کے  مطابق اس پر عمل کرنا بھی  حدیث وسنت کی راہنمائی  کے بغیر ممکن نہیں ۔لیکن اس کے  باوجود بعض گمراہ  ا و رگمراہ گر  حضرا ت حدیث کی حجیت  واہمیت کومشکوک بنانے کی ناکام کوششوں میں دن رات مصروف  ہیں او رآئے دن   حدیث کے متعلق طرح طرح کے شکوک شبہات پیدا کرتے  رہتے ہیں ۔ لیکن الحمد للہ  ہر  دور میں علماء نے  ان گمراہوں کاخوب تعاقب کیا  اور ان کے بودے  اور تارِعنکبوت سےبھی کمزور اعتراضات کے خوب مدلل ومسکت جوابات دیے  ہیں ۔منکرین کےردّ میں  کئی  کتب اور بعض مجلات کے  خاص نمبر  ز موجود ہیں ۔ ان کتب  میں سے دوامِ حدیث ،مقالات حدیث، آئینہ  پرویزیت ، حجیت حدیث ،انکا ر حدیث  کا نیا روپ وغیرہ  اور ماہنامہ  محدث ،لاہور ،الاعتصام ، ماہنامہ دعوت اہل حدیث  ،سندھ ،صحیفہ اہل حدیث ،کراچی&...
  • 493 #2731

    مصنف : خالد عبد اللہ

    مشاہدات : 12518

    گلدستہ احادیث

    (اتوار 05 جولائی 2015ء) ناشر : جامع اشاعت القرآن و حدیث، مرید کے
    #2731 Book صفحات: 74
    کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ان ضخیم مجموعہ جات سے استفتادہ عامۃ الناس کےلیے انتہائی دشوار ہے ۔عامۃ الناس کی ضرورت کے پیش نظر کئی اہل علم نے مختصر مجموعات حدیث تیار کیے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’گلدستہ احادیث‘‘ محترم خالد عبد اللہ ﷾کی کاوش ہے۔جو کہ 15 مختلف اور انتہائی اہم موضوعات کےتحت صرف بخاری ومسلم سے لی گئی حدیث مبارکہ کا دل نشیں مستند مجموعہ ہے۔ صاحب کتاب نے اسے پندراہ ابواب میں تقسیم کیا ہے اور ہرحدیث کی تخریج وترتیب بڑے خوبصورت انداز میں کی گئی ہے۔موصوف اس کے علاوہ 8 کتابیں تصنیف کرچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی تمام کوششوں کوقبول فرماکر دنیا وآخرت میں انہیں اجر عظیم سے نوازے۔ آمین ( م۔ا)  
  • 494 #4111

    مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

    مشاہدات : 7584

    گلدستہ احادیث مع سنہرے اقوال

    (جمعرات 15 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #4111 Book صفحات: 127
    کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ان ضخیم مجموعہ جات سے استفتادہ عامۃ الناس کےلیے انتہائی دشوار ہے ۔عامۃ الناس کی ضرورت کے پیش نظر کئی اہل علم نے مختصر مجموعات حدیث تیار کیے ہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب’ گلدستہ احادیث مع سنہرے اقوال ‘ مصنف کتب مولانا محمد عظیم حاصلپوری﷾ کی کاوش ہے اس کتاب کو انہوں نے چھ فصلوں میں تقسیم کیا ہے اور کتب احادیث سے ان احادیث کو تلاش کرکے بمع ترجمہ اس کتاب میں جمع کردیا ہے کہ جن احادیث میں دو دو ، تین تین، چار چار، پانچ پانچ، چھ چھ ، سات سات چیزوں کا بیان ہے۔اور ہر فصل میں ایسے اقوال بھی درج کیے ہیں جن میں دو دو ، تین تین، چار چار، پانچ پانچ، چھ چھ ، سات سات چیزوں کا ذکرہے۔(م۔ا)
  • 495 #2520

    مصنف : قاضی اطہر مبارکپوری

    مشاہدات : 9858

    ہندوستان میں علم حدیث کی اشاعت

    (جمعہ 24 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #2520 Book صفحات: 48
    نبی کریم ﷺ کے اقوال، افعال اور آپ کے سامنے پیش آنے والے واقعات کو حدیث کا نام دیا جاتا ہے، جو درحقیقت قرآن مجید کی توضیح وتشریح ہی ہے۔کتاب وسنت یعنی قرآن وحدیث ہمارے دین ومذہب کی اولین اساس وبنیاد ہیں۔ پھر ان میں کتاب الٰہی اصل اصول ہے اور احادیث رسول اس کی تبیین و تفسیر ہیں۔ خدائے علیم وخبیر کا ارشاد ہے ”وَاَنْزَلْنَا اِلَیْکَ الذِّکْرَ لِتُبَیّن لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْہِمْ“ (النحل:44) اور ہم نے اتارا آپ کی طرف قرآن تاکہ آپ لوگوں کے سامنے اسے خوب واضح کردیں۔اس فرمان الٰہی سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی رسالت کا مقصد عظیم قرآن محکم کے معانی و مراد کا بیان اور وضاحت ہے۔ آپ صلى الله عليه وسلم نے اس فرض کو اپنے قول و فعل وغیرہ سے کس طور پر پورا فرمایا، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ نے اسے ایک مختصر مگر انتہائی بلیغ جملہ میں یوں بیان کیا ہے ”کان خلقہ القرآن“(مسند احمد:24601)یعنی آپ کی برگزیدہ ہستی مجسم قرآن تھی، لہٰذا اگر قرآن حجت ہے (اور بلا ریب وشک حجت ہے) تو پھر اس میں بھی کوئی تردد و شبہ نہیں ہے کہ اس کا بیان بھی حجت ہوگا، آپ نے جو بھی کہا ہے،جو بھی کیا ہے، وہ ح...
  • 496 #5675

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 7770

    یزید بن معاویہ اور جیش مغفورلہم ( جابر دامانوی )

    (ہفتہ 19 جنوری 2019ء) ناشر : ابوجابر سلفی لائبریری کیماڑی
    #5675 Book صفحات: 123
    کسی بھی مسلمان کی  عزت وآبرو کا دفاع کرنا انسان کو جنت میں لے جانے کا سبب بن سکتا ہے۔سیدنا ابو درداء فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:جو شخص  اپنے بھائی کی عزت سے اس چیز کو دور کرے گا جو اسے عیب دار کرتی ہے ، اللہ تعالی قیامت کے دن اس کے چہرے سے آگ کو دور کر دے گا۔(ترمذی:1931)اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا  کہ  کسی بھی مسلمان کی عزت کا دفاع کرنا ایک مستحب اور بے حدپسندیدہ عمل ہے۔اور اگر ایسی شخصیات کی عزتوں کا دفاع کیا جائے جو صاحب فضیلت ہوں تو اس عمل کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔مثلا اگرکسی صحابی کی شان میں گستاخی کی جاتی ہےاور ان پر غلط الزامات لگائے جاتے ہیں تو ایسے صحابی کی عزت کادفاع کرنا بہت بڑی عبادت اور بہت بڑے اجروثواب کا باعث ہے۔یزید بن معاویہ ؓ تابعین میں سے ہیں اور صحابی رسول سیدنا امیر معاویہ ﷜کے بیٹے ہیں۔بعض روافض اور مکار سبائیوں نے ان پر بے شمار جھوٹے الزامات لگائے ہیں اور ان کی عزت پر حملہ کیا ہے۔ان کی عزت کا دفاع کرنا بھی اسی حدیث پر عمل کرنے میں شامل ہے۔یزید بن معاویہ کے متعلق  بعض لوگوں کا یہ نظریہ ہے کہ وہ قسطنطنیہ کے اس لشکر کا سپہ سالار تھ...
< 1 2 ... 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45922
  • اس ہفتے کے قارئین 342900
  • اس ماہ کے قارئین 1396400
  • کل قارئین110717838
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست