خالد عبد اللہ

  • نام : خالد عبد اللہ

کل کتب 7

  • 1 #2447

    مصنف : خالد عبد اللہ

    مشاہدات : 9017

    معلم القرآن نورانی قاعدہ

    (پیر 13 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #2447 Book صفحات: 64

    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس   کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے  قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے،اور قراء کرام کا تجربہ گواہ ہے کہ اگر بچپن میں ہی تلفظ کے ساتھ قاعدہ پڑھا دیا جائے تو بڑی عمر میں تلفظ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے محترم خالد عبد اللہ  صاحب نے بچوں  کے لئے یہ "معلم القرآن نورانی قاعدہ" مرتب فرمایا ہےتاکہ بچے شروع سے ہی درست تلفظ کے ساتھ ادائیگی کر سکیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ہی قاعدے کے آخر میں انہوں نے نماز ،نماز جنازہ اور روز مرہ کی متعدد مسنون دعائیں بھی جمع کر دی ہیں۔ال...

  • 2 #2456

    مصنف : خالد عبد اللہ

    مشاہدات : 8560

    حفاظ احتسابی ڈائری

    (منگل 07 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #2456 Book صفحات: 40

    قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا معجز کلام ہے جس کا ایک ایک لفظ فصاحت و بلاغت کا آئینہ دار ہے۔ قرآن کریم کا بے تکلف طرز تخاطب انسان کے عقل و شعور کو جھنجوڑتا اور اللہ تعالیٰ کی بندگی پر آمادہ کرتا ہے۔ جو شخص قرآن مجید کو حفظ کرنے کے بعداس پر عمل کرتا ہے اللہ تعالی اسے اجر عظیم سے نوازتے ہیں ۔اور اسے اتنی عزت وشرف سے نوازا جاتا ہے کہ وہ کتاب اللہ کو جتنا پڑھتا ہے اس حساب سے اسے جنت کے درجات ملتے ہیں ۔سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : صاحب قرآن کوکہا جا ئے گا کہ جس طرح تم دنیا میں ترتیل کے ساتھ قرآن مجید پڑھتے تھے آج بھی پڑھتے جاؤ جہاں تم آخری آیت پڑھوگے وہی تمہاری منزل ہوگی ۔(ترمذی: 2914 ) حفظ قرآن مجید کی اسی فضیلت  واہمیت کے پیش نظر بے شمار مسلمان بچے اس سعادت سے بہرہ ور ہو رہے ہیں اور متعدد ادارے قرآن مجید حفظ کروانے کے عظیم الشان مشن پر عمل پیر اہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " حفاظ احتسابی ڈائری "محترم خالد عبد اللہ صاحب کی تصنیف ہے جو دراصل حفظ کرنے والے چھوٹے بچوں کی تربیت اور احتساب کی غرض سے تیار کی گئی&nb...

  • 3 #2723

    مصنف : خالد عبد اللہ

    مشاہدات : 5534

    تفہیم دین (کورس)

    (ہفتہ 27 جون 2015ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #2723 Book صفحات: 272

    اسلام کی اساس قرآن وحدیث ہے۔آج کا درسی نظام جستجو ،محنت اور خلوص کے بغیر کسی انقلابی تبدیلی سے ہم آہنگ نہیں ہو سکتا جو آنے والی نسلوں کو کسی بڑے کام کے لئے آمادہ وتیار کریں۔اس لئے یہ امر قطعی طور پر واضح ہے کہ طلباء کو ابتداء سے ہی انہی بنیادوں پر تعلیم وتربیت دی جائے ۔اکثر مدارس میں شعبہ حفظ القرآن کے طلباء پر تلفظ مخارج پر بہت توجہ دی جاتی ہے ،مگر عقیدہ توحید اور دیگر مسنون اعمال کو ذرا اہمیت نہیں دی جاتی۔طالب علم اچھا حافظ تو بن جات اہے مگر بنیادی دینی عقائد سے ناواقف رہتا ہے۔الا ما شاء اللہ۔اسی کمی کو پورا کرنے کے لئے جامعہ اشاعت القرآن والحدیث مرید کے میں چند سال پہلے ایک مختصر کورس ترتیب دیا گیا جو وقت اور ضرورت کے تحت مختلف تبدیلیوں کے بعد اس وقت آپ کے سامنے موجود ہے۔ اس کورس میں اختصار کے ساتھ تجوید کے قواعد،عربی گرائمر،عقائد سے متعلق قرآنی آیات،مسنون نماز،اذکار مسنونہ، اورمختلف موضوعات پر احادیث مبارکہ کے ساتھ ساتھ اختلافی مسائل سے متعلق بحث کی گئی ہے۔جس سے دینی مدارس کے طلباء کے ساتھ ساتھ سکول،کالج اور دیگر شعبہ جات سے متعلقہ افراد بھی استفادہ کر...

  • 4 #2731

    مصنف : خالد عبد اللہ

    مشاہدات : 12722

    گلدستہ احادیث

    (اتوار 05 جولائی 2015ء) ناشر : جامع اشاعت القرآن و حدیث، مرید کے
    #2731 Book صفحات: 74

    کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ان ضخیم مجموعہ جات سے استفتادہ عامۃ الناس کےلیے انتہائی دشوار ہے ۔عامۃ الناس کی ضرورت کے پیش نظر کئی اہل علم نے مختصر مجموعات حدیث تیار کیے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’گلدستہ احادیث‘‘ محترم خالد عبد اللہ ﷾کی کاوش ہے۔جو کہ 15 مختلف اور انتہائی اہم موضوعات کےتحت صرف بخاری ومسلم سے لی گئی حدیث مبارکہ کا دل نشیں مستند مجموعہ ہے۔ صاحب کتاب نے اسے پندراہ ابواب میں تقسیم کیا ہے اور ہرحدیث کی تخریج وترتیب بڑے خوبصورت انداز میں کی گئی ہے۔موصوف اس کے علاوہ 8 کتابیں تصنیف کرچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی تمام کوششوں کوقبول فرماکر دنیا وآخرت میں انہیں اجر عظیم سے نوازے۔ آمین ( م۔ا)  

  • 7 #3377

    مصنف : خالد عبد اللہ

    مشاہدات : 12453

    مختصر مضامین قرآن

    (منگل 23 فروری 2016ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #3377 Book صفحات: 210

    قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ  قرونِ اولیٰ سے  عصر حاضر  تک علماء ومشائخ کے  علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی  کسی نہ کسی صورت  میں خدمت کی کوشش کی  ہے ۔اہل علم نے  اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات کی صورت میں کام کیا ہے  تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے  مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے  الفاظ میں بیان کر کے  اس کی خدمت کی  اور واعظوں اور خطیبوں نے  اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے  بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ   کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر  قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب ت...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 31072
  • اس ہفتے کے قارئین 456562
  • اس ماہ کے قارئین 1657047
  • کل قارئین113264375
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست