دار التقوی ، کراچی

  • نام : دار التقوی ، کراچی

کل کتب 4

  • 1 #4

    مصنف : سید بدیع الدین شاہ راشدی

    مشاہدات : 34850

    چالیس احادیث

    (جمعرات 06 نومبر 2008ء) ناشر : دار التقوی ، کراچی
    #4 Book صفحات: 59

    حجیت حدیث، اہمیت حدیث اور حفاظت حدیث پر مشتمل مجموعہ اور ناصحانہ مقدمہ سمیت برصغیر میں فتنہ انکار حدیث کے آغاز کی تاریخ پر بحث ہے۔ اور اعمال صالحہ کا بیان ہے اسی طرح حقوق العباد , زکوة , روزے کے فضائل , قیام اللیل , حج کے احکامات کے بارے میں , ناحق مال پر قبضہ کرنا , کبیرہ گناہ کی تعریف مذمت اور حرام چیزوں کے بارے میں ناصحانہ چالیس احادیث کا ذخیرہ جمع کیا گیا ہے۔

  • 2 #55

    مصنف : خالد گھرجاکھی

    مشاہدات : 22286

    اثبات رفع الیدین

    (منگل 30 دسمبر 2008ء) ناشر : دار التقوی ، کراچی
    #55 Book صفحات: 65

    ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہر عمل میں سنت رسول کو ملحوظ خاطر رکھے کیونکہ ہر وہ عمل جو سنت رسول سے مخالف ہو نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ روز قیامت وبال بھی بن جائے گا- بہت سے مسلمان نماز تو ادا کرتے ہیں لیکن  اس میں سنت رسول کا خاص اہتمام نہیں کرتے انہی میں سے ایک اہم سنت رفع الیدین ہے- زیر نظر کتاب میں مولانا ابوخالد نور گھرجاکھی نے احادیث، صحابہ وتابعین، آئمہ اور محدثین کے اقوال کی روشنی میں رفع الیدین کا اثبات پیش کیا ہے اور محکم دلائل کے ساتھ رفع الیدین کے تارکین کا رد بھی کیا ہے-اثبات رفع الیدین کے لیے انہوں نے صحابہ کی ایک بہت بڑی جماعت کا قولی اور فعلی ثبوت پیش کیا ہے –یعنی کہ صحابہ کی ایک بہت بڑی جماعت سے اثبات الیدین سے متعلقہ روایات کو پیش کیا اور اس کے بعد صحابہ کی ہی ایک بہت بڑی جماعت سے عملی طور پر رفع الیدین کا ثبوت پیش کیا ہے کہ وہ سب رفع الیدین کے قائل بھی تھے اور فاعل بھی تھے-
     

  • 3 #112

    مصنف : محمد صادق خلیل

    مشاہدات : 24478

    رجب کے کونڈوں پرایک نظر

    (اتوار 05 جولائی 2009ء) ناشر : دار التقوی ، کراچی
    #112 Book صفحات: 58

    اسلامی مہینہ کی بائیس رجب کو منائی جانے والی کونڈے بھرنے کی رسم اب پاک و ہند میں خوب شہرت پا چکی ہے۔ اسے جناب جعفر صادق ؓسے منسوب کیا جاتا ہے۔ حالانکہ نہ تو یہ ان کا یوم پیدائش ہے نہ یوم وفات۔ یہ رسم دراصل شیعہ حضرات نے کاتب وحی جناب معاویہ ؓکے یوم وفات کی خوشی منانے کیلئے ایجاد کی جسے نام نہاد اہلسنت کہلانے والے مسلمانوں نے بھی لاشعوری طور پراپنا لیا۔اس رسم کے ساتھ لکڑہارے کی داستان بھی وابستہ ہے۔ اس کتابچہ میں اس رسم کی تردید اور اس سے متعلقہ دیومالائی داستان کے خاص خاص حصوں کا علمی ، تحقیقی اور عقلی لحاظ سے جائزہ لیا گیا ہے۔
     

  • فضائل اہلحدیث

    (منگل 26 اکتوبر 2010ء) ناشر : دار التقوی ، کراچی
    #590 Book صفحات: 91

    مسلک اہل حدیث وحی الہیٰ یعنی قرآن وحدیث کی غیرشروط اوراتباع واطاعت سے عبارت ہے۔عقائدوافکاراوراعمال واحکام میں کتاب وسنت ہی حجت ہیں ۔بعض لوگوں کاخیال ہے کہ اہل حدیث صرف ان لوگوں کانام ہے جنہوں نے فن حدیث کوجمع کیااوراسانیدومتون کوحسب ضرورت مرتب اورمدون کیا۔بے شبہ اس لقب کااولین اطلاق انہی پرہوتاہے لیکن وہ تمام لوگ بھی اہل حدیث ہیں جوقرآن وحدیث ہی کودستورزندگی سمجھتے ہیں اوربلاکسی تحقیق کے ہرصاحب علم کے اجتہادوفتوی سے کتاب وسنت کی ورشنی میں استفادہ کرتے ہیں۔زیرنظرکتاب خطیب بغدادی ؒ کی مشہورکتاب ’شرف اصحاب الحدیث‘کااردوترجمہ ہے جس میں اہل حدیث کی فضیلت ومنقبت پرنصوص پیش کی گئی ہیں ۔اس کے آغاز میں ایک علمی اورتحقیقی مقدمہ ہے جس سے مسلک اہل حدیث اوراہل حدیث کاتعارف ہوتاہے ۔

     

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26047
  • اس ہفتے کے قارئین 528686
  • اس ماہ کے قارئین 1152394
  • کل قارئین112759722
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست