حافظ ابوبکراحمدبن علی بن ثابت الخطیب البغدادی

  • نام : حافظ ابوبکراحمدبن علی بن ثابت الخطیب البغدادی

کل کتب 4

  • فضائل اہلحدیث

    (منگل 26 اکتوبر 2010ء) ناشر : دار التقوی ، کراچی
    #590 Book صفحات: 91

    مسلک اہل حدیث وحی الہیٰ یعنی قرآن وحدیث کی غیرشروط اوراتباع واطاعت سے عبارت ہے۔عقائدوافکاراوراعمال واحکام میں کتاب وسنت ہی حجت ہیں ۔بعض لوگوں کاخیال ہے کہ اہل حدیث صرف ان لوگوں کانام ہے جنہوں نے فن حدیث کوجمع کیااوراسانیدومتون کوحسب ضرورت مرتب اورمدون کیا۔بے شبہ اس لقب کااولین اطلاق انہی پرہوتاہے لیکن وہ تمام لوگ بھی اہل حدیث ہیں جوقرآن وحدیث ہی کودستورزندگی سمجھتے ہیں اوربلاکسی تحقیق کے ہرصاحب علم کے اجتہادوفتوی سے کتاب وسنت کی ورشنی میں استفادہ کرتے ہیں۔زیرنظرکتاب خطیب بغدادی ؒ کی مشہورکتاب ’شرف اصحاب الحدیث‘کااردوترجمہ ہے جس میں اہل حدیث کی فضیلت ومنقبت پرنصوص پیش کی گئی ہیں ۔اس کے آغاز میں ایک علمی اورتحقیقی مقدمہ ہے جس سے مسلک اہل حدیث اوراہل حدیث کاتعارف ہوتاہے ۔

     

  • فضائل اہلحدیث ( جدید ایڈیشن )

    (جمعہ 09 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا
    #4089 Book صفحات: 114

    مسلک اہل حدیث کوئی نئی جماعت یا فرقہ نہیں ہے۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔یہ نام دو لفظوں سے مرکب ہے۔پہلا لفظ"اہل"ہے۔جس کے معنی ہیں والے صاحب دوسرا لفظ"حدیث" ہے۔حدیث نام ہے کلام اللہ اور کلام رسولﷺ کا۔قرآن کو بھی حدیث فرمایا گیا ہے۔اور آپﷺ کے اقوال اور افعال کے مجموعہ کا نام بھی حدیث ہے۔پس اہل حدیث کے معنی ہوئے۔”قرآن و حدیث والے” جماعت اہل حدیث نے جس طریق پر حدیث کو اپنا پروگرام بنایا ہے اور کسی نے نہیں بنایا۔اسی لیے اسی جماعت کا حق ہے۔کہ وہ اپنے آپ کو اہل حدیث کہے۔مسلک اہلحدیث کی بنیاد انہی دو چيزوں پر ہے اور یہی جماعت حق ہے۔ اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے، بلکہ اہل حدیث ایک جماعت اور تحریک کا نام ہے۔ اور وہ تحریک ہے زندگی کے ہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل...

  • شرف اصحاب الحدیث کا اردو ترجمہ فضائل اہلحدیث

    (جمعرات 02 نومبر 2017ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #4865 Book صفحات: 89

     اصحاب الحدیث کی اصطلاح ابتداء ہی سے اس گروہ کی پہچان رہی ہے  جو سنت نبویہ کی تعظیم اوراس کی نشر واشاعت کا کام کرتا اور نبی  کریم ﷺ کےصحابہ کے عقیدہ جیسا اعتقاد رکھتا اورکتاب وسنت کوسمجھنے کے لیے فہم صحابہ پرعمل کرتا چلا آیا ہے۔یہ لوگ خیرالقرون سے تعلق رکھتے ہیں ، اس سے وہ لوگ مراد نہیں ہیں جن کا عقیدہ سلف کے عقیدہ کے خلاف اوروہ صرف عقل اوررائےاوراپنے ذوق اورخوابوں پراعمال کی بنیادرکھتے اوررجوع کرتے ہيں۔ اوریہی وہ گروہ اورفرقہ ہے جوفرقہ ناجيہ اورطائفہ منصورہ جس کا ذکر احادیث میں ملتا ہے۔نبی کریمﷺنے فرمایا:"ہروقت میری امت سے ایک گروہ حق پررہے گا جو بھی انہیں ذلیل کرنے کی کوشش کرے گا وہ انہيں نقصان نہیں دے سکے گا ، حتی کہ اللہ تعالی کا حکم آجائےتووہ گروہ اسی حالت میں ہوگا (مسلم : 1920 ) بہت سارے آئمہ کرام نے اس حدیث میں مذکور گروہ سے بھی اہل حدیث ہی کو مقصودو مراد لیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب " شرف اصحاب الحدیث"پانچویں صدی ہجری کے معروف امام علامہ خطیب بغدادی ﷫کی عربی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ وخلاصہ خالد گرجاکھی صاحب نے کیا ہے۔مولف...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8801
  • اس ہفتے کے قارئین 167333
  • اس ماہ کے قارئین 1686406
  • کل قارئین115578406
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست