ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

  • نام : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

کل کتب 13

  • 1 #53

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 22587

    صلوة الجنازہ کا مسنون طریقہ

    (جمعہ 05 دسمبر 2008ء) ناشر : مدرسہ ام المؤمنین حفصہ بنت عمر فاروق
    #53 Book صفحات: 49

    ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہر عمل میں احکامات الہی کو مد نظر رکھے- لیکن بدقسمتی سے  ہمارے ہاں تقلیدی رجحانات کی وجہ سے بعض ایسی چیزیں در آئی ہیں جن کا قرآن وسنت سے ثبوت نہیں ملتا-اللہ تعالی نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور ان حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے-ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالی اس کی اگلی منزل کو آسان فرمائے-اس لیے کثرت سے دعائیں کرنی چاہیں –لیکن بدقسمتی یہ ہے عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے-جبکہ اس کے مقابلے میں بعد میں مختلف بدعات کو اختیار کر کے مرنے والے کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ ظاہر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جو کہ درست نہیں ہے-اس لیے اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کتاب کو تصنیف کیا گیا ہے کیونکہ بہت سے...

  • 2 #133

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 23300

    دینی امور پر اجرت کا جواز

    (جمعرات 05 فروری 2009ء) ناشر : مکتبہ دار الرحمانیہ،کراچی
    #133 Book صفحات: 83

    دور حاضر میں ایک اہم ترین مسئلہ بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ آیا قرآن وسنت کی تعلیم دینے پر حاصل کیا جانے والا وظیفہ کس نوعیت سے تعلق رکھتا ہے؟آیا کہ ایک معلم شریعیت کے لیے اس کا لینا جواز رکھتا ہے یا نہیں؟جدید دور کے ایک نوزائیدہ گروہ (جسے عرف عام میں توحیدی گروہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے) کے نزدیک دینی امور مثلاً امامت، قرآن پڑھانے وغیرہ پر اجرت لینا شرعی تعلیمات کے خلاف اور حرام ہے۔ ان کی طرف سے اس سلسلے میں ذہن سازی کیلئے مفت اردو لٹریچر تقسیم کیا جا رہا ہے۔فاضل مؤلف نے ان کے اس دعوی کے بطلان پر کتاب و سنت کی روشنی میں دلائل پیش کئے ہیں اور اس گروہ کی طرف سے پیش کئے جانے والے اعتراضات کے بھرپور جوابات دیے ہیں۔
     

  • 3 #141

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 18132

    قرآن وحديث میں تحریف

    (جمعرات 12 فروری 2009ء) ناشر : مدرسہ ام المؤمنین حفصہ بنت عمر فاروق
    #141 Book صفحات: 296

    تقليد نے امت مسلمہ میں جو جمود طاری کیا ہے اس کے بہت سارے نقصانات دیکھنے کو مل رہے ہیں-زیر نظر کتاب میں ابوجابر عبداللہ دامانوی نے محققانہ انداز میں ثابت کیا ہے کہ مقلدین حضرات اگر اپنے امام کے قول کے خلاف کوئی قرآنی آیت یا حدیث پالیتے ہیں تو ان  پر عمل کرنے کی بجائے قرآن وحدیث میں ایسی تحریف کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے جس سےیہ قول امام کے موافق ہوجائیں-اس کتاب میں دیوبندیوں کی واضح اور مبینہ خیانتوں کو ان کی محرف کتابوں کے فوٹواسٹیٹ کے ذریعے ظاہر اور واضح کیا گیا ہے-پھر حدیث کی اصل کتابوں کے بھی فوٹودے کر ان کی خیانتوں کی نقب کشائی کی گئی ہے-مثال کے طور پر مختلف کتب حدیث میں احادیث کی کمی بیشی،احادیث میں اپنی مرضی کے مختلف قسم کے الفاظ کا اضافہ،اپنے مکتبوں میں میں اپنی مرضی کی کتب احادیث طبع کرکے امت میں افتراق کا سبب بننا-ان تمام چیزوں کو دلائل کے ساتھ واضح کر کے مدلل پکڑ کی گئی ہے-
     

  • 4 #162

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 25676

    حرمت رضاعت پانچ بار دودھ پینے سے ثابت ہوتی ہے

    (جمعرات 30 جولائی 2009ء) ناشر : مدرسہ ام المؤمنین حفصہ بنت عمر فاروق
    #162 Book صفحات: 32

    حرمت رضاعت کتنی بار دودھ پینے سے  ثابت ہوتی ہے؟ اس حوالے سے ہمارے ہاں مختلف مؤقف پائے جاتے ہیں- زیر نظر کتاب میں ابوجابر عبداللہ دامانوی صاحب نے اسی موضوع پر جامعہ عربیہ، بنوری ٹاؤن کے ایک فتوی کا علمی وتحقیقی جائزہ پیش کرتے ہوئے اپنی آراء کا اظہار کیاہے-اور واضح اور محکم دلائل کے ساتھ ثابت کیاہےکہ حرمت رضاعت پانچ بار دودھ پینے سے ثابت ہوتی ہے اس سے کم پر نہیں - مصنف نے کتاب میں جہاں  حنفی حضرات کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام احادیث کا اصل مفہوم بیان کیا ہے وہاں  ان پرصحت وضعف کا حکم بھی لگایا ہے-علاوہ ازیں حرمت رضاعت کے چند اصول بیان کرتے ہوئے کتاب وسنت کے اصل مؤقف کی جانب راہنمائی فراہم کی گئی ہے

     

  • 5 #1703

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 16913

    عذاب قبر کا بیان ( جدید ایڈیشن)

    (جمعرات 26 جون 2014ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور
    #1703 Book صفحات: 52

    شاید ہی  اسلام کاکوئی  حکم اور مسئلہ ہو کہ  جومختلف مسالک کے فلسفیانہ اور تخیلاتی بھنور میں پھنس کر  اپنے  اصل حلیے کو نہ کھو  چکا ہو انہی مسائل میں سے  ایک مسئلہ  عذاب قبر کا  مسئلہ ہے جس کے بارے میں لوگ افراد وتفریط کا شکار ہیں اور  منکرین حدیث کی طرح  منکرین عذابِ قبر  کے  عقیدہ  کے حاملین  بھی  موجود ہیں جس کی کوئی بھی  معقول دلیل موجود نہیں اس کے برعکس اثبات  قبر پر بہت سی  آیات قرآنیہ اور سینکڑوں احادیث موجود ہیں۔فرمانِ نبوی ﷺ کے مطابق موت کے بعدکا مرحلہ آخرت کی ہی پہلی سیڑھی اور زینہ ہے  اس مرحلہ میں موت سے لے کر یوم البعث کے  قائم ہونےتک جو کچھ قرآن کریم اور صحیح احادیث میں ثابت ہے اس  پرایمان لانالازمی  ہے ۔عذاب ِ قبر دین اسلام کے  بنیادی  عقائد میں  سے  ایک  اہم  عقیدہ  ہے عقلی وعلمی گمراہیوں میں غرق ہونے  والے  اور بے دین افراد اگرچہ  عذاب قبر کا  انکار کرتے ہیں لیکن حقیقت یہی&n...

  • 6 #2086

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 7619

    الفرقۃ الجدیدۃ ( دامانوی )

    (پیر 10 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اہل حدیث ٹرسٹ، کراچی
    #2086 Book صفحات: 194

    جیسے جیسے قیامت کا وقت قریب آرہا ہے گمراہ فرقے جنگل میں آگ کی طرح پھیلتے جارہے ہیں۔اور اپنے دام ہم رنگ زمانہ میں ناسمجھ مسلمین کو پھنسا رہے ہیں۔قدیم زمانے میں نجد عراق میں کوفہ کا شہر گمراہ فرقوں کی جنم بھومی اور آماجگاہ تھا۔مثلا خوارج ،روافض ،جہمیہ ،مرجئہ ،معتزلہ وغیرہ ۔عصر جدید میں کراچی کا شہر خود رو فرقوں کا مرکز ہے۔پہلے ڈاکٹر مسعود الدین عثمانی نے ’’برزخی فرقہ‘‘کی بنیاد رکھی اور امام احمد بن حنبل﷫ سمیت  متعدد ائمہ اسلام کی تکفیر کی ۔چنانچہ کراچی  ہی میں رہنے والی ایک  عالم وفاضل شخصیت  محترم ابو  جابر عبد اللہ دامانوی ﷾نے اس کے رد میں ’’ الدین الخالص‘‘ نامی کتاب لکھی ،جس کا آج تک جواب نہیں آ سکا۔برزخی فرقہ کی بیخ کنی کے بعد محترم ابو  جابر عبد اللہ دامانوی ﷾نے ایک دوسرے فرقے   فرقہ مسعودیہ  کے خلاف قلم اٹھایا اور زیر تبصرہ یہ کتاب’’  الفرقۃ الجدیدۃ  ‘‘ تحریر فرمائی۔یہ فرقہ بھی کراچی ہی کی پیداوار ہے ۔اس فرقے کے بانی مبانی مسعو...

  • 8 #3271

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 6626

    دعوت قرآن کے نام پر قرآن و حدیث سے انحراف

    (منگل 02 فروری 2016ء) ناشر : مکتبہ السنۃ الدار السلفیۃ لنشر التراث الاسلامی، کراچی
    #3271 Book صفحات: 163

    اس پر فتن دور میں ہر آئے دن بے شمار  نئے نئے فرقے اور گروہ مذہب کے نام پر سامنے آرہے ہیں۔اور ان میں سے ہر ایک نے اپنے چند مخصوص اور شاذ نظریات وعقائد سنبھال رکھے ہیں۔جو شخص ان کے نظریات سے متفق ہو،اور ان کے تعاون کرتا ہو، ان کے نزدیک وہ مومن اور اہل ایمان میں سے ہے ،اور جو ان  کے عقائد ونظریات کا مخالف ہو  اس پر وہ بلا سوچے سمجھے شرائط وموانع کا خیال رکھے بغیر کفر کا فتوی لگا دیتے ہیں اور اس فتوی بازی یا کسی مسلمان کی تکفیر میں ذرا خیال نہیں رکھتے کہ وہ کوئی محترم شخصیت اور مخلص مسلمان کی ذات بھی ہو سکتی ہے۔اسی طرز عمل کے گروہوں میں سے ایک کراچی کا معروف عثمانی گروہ  ہے ،جو اپنے آپ کو کیپٹن مسعود الدین عثمانی کی طرف منسوب کرتاہے۔اس گروہ نے بھی بعض ایسے منفر د اور شاذ عقائد ونظریات اختیار کر رکھے ہیں ،جو امت کے اجماعی اور اتفاقی مسائل کے مخالف ہیں۔ان مسائل میں سے ایک مسئلہ عذاب قبر  کا ہے۔ عثمانی گروہ قبر کے عذاب کا منکر ہے، حالانکہ قرآن وحدیث سے عذاب قبر ثابت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"دعوت قرآن کے نام پر قرآن وحدیث سے انحراف"محت...

  • 9 #3956

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 17201

    اورنگ زیب عالمگیر

    (پیر 03 اکتوبر 2016ء) ناشر : فکش ہاؤس مزنگ لاہور
    #3956 Book صفحات: 235

    اورنگزیب عالمگیر3 نومبر ،1618ء کو مالوہ کی سرحد پر پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ ارجمند بانو بیگم تھیں۔ جو ممتاز محل کے نام سے مشہور تھیں۔ اورنگ زیب کی عمر دو سال کی تھی کہ شاہجہان نے اپنے باپ جہانگیر کے خلاف بغاوت کردی۔ اورنگزیب عالم گیر پہلے بادشاہ ہیں جنھوں نے قرآن شریف حفظ کیا اور فارسی مضمون نویسی میں نام پیدا کیا۔ اس کے علاوہ گھڑ سواری ، تیراندازی ، اور فنون سپہ گری میں بھی کمال حاصل کیا۔ سترہ برس کی عمر میں 1636ء دکن کے صوبیدار مقرر ہوے۔ اس دوران میں اس نے کئی بغاوتوں کو فرو کیا۔ اور چند نئے علاقے فتح کیے۔ بلخ کے ازبکوں کی سرکوبی جس جوانمردی سے کی اس کی مثال تاریخ عالم میں مشکل سے ملے گی۔ان کا دورِ حکومت 1658ء تا 1707ء ہےاورنگزیب ابوالمظفر محی الدین کے لقب سے تخت پر بیٹھا اس نے ہندوؤں اور مسلمانوں کی فضول رسمیں ختم کیں اور فحاشی کا انسداد کیا اور خوبصورت مقبروں کی تعمیر و آرائش ممنوع قرار دی۔ قوال ، نجومی ، شاعر موقوف کر دئیے گئے۔ شراب ، افیون اور بھنگ بند کردی ۔ درشن جھروکا کی رسم ختم کی اور بادشاہ کو سلام کرنے کا اسلامی طریقہ رائج کیا۔ سجدہ کرنا اور ہاتھ...

  • 10 #4216

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 8252

    عذاب قبر کی حقیقت

    (پیر 16 جنوری 2017ء) ناشر : مدرسہ ام المؤمنین حفصہ بنت عمر فاروق
    #4216 Book صفحات: 154

    عقیدہ عذاب قبر قرآن مجید،احادیث متواترہ اور اجماع امت سے ثابت ہے۔جس طرح دنیا میں آنے کے لئے ماں کا پیٹ پہلی منزل ہے،اور اس کی کیفیات دنیا کی زندگی سے مختلف ہیں،بعینہ اس دنیا سے اخروی زندگی کی طرف منتقل ہونے کے اعتبار سے قبر کا مقام اور درجہ ہے،اوراس کی کیفیات کو ہم دنیا کی زندگی پر قیاس نہیں کر سکتے ہیں۔اہل وسنت والجماعت کے عقیدے کے مطابق عذاب قبر بر حق ہے اور اس پر کتاب وسنت کی بہت سی براہین واضح دلالت کرتی ہیں لیکن اسلام کی خانہ زاد تشریح پیش کرنے والے بعض افراد قرآن وحدیث کی صریح نصوص سے سر مو انحراف کرتے ہوئے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اس کا انکار کر دیتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ عذاب قبر کی حقیقت ‘‘ کراچی کی معروف علمی شخصیت ڈاکٹر ابوعبد اللہ جابر دمانوی ﷾ کی کتاب’’ الدین الخالص‘‘ کا اختصار وانتخاب ہے جس میں انہوں نے منکرین حدیث اور منکرین عذاب کے رد کیا اور عقیدہ اثبات عذاب پر قرآن وحدیث سے ٹھوس دلائل پیش کیے ہیں ۔ محدث العصر حافظ زبیر علی زئی ﷫ کے اس کتاب کا علمی مقدمہ تحریر کرنے سےکتاب کی افادیت مزید دو چند ہوگ...

  • 11 #5675

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 7970

    یزید بن معاویہ اور جیش مغفورلہم ( جابر دامانوی )

    (ہفتہ 19 جنوری 2019ء) ناشر : ابوجابر سلفی لائبریری کیماڑی
    #5675 Book صفحات: 123

    کسی بھی مسلمان کی  عزت وآبرو کا دفاع کرنا انسان کو جنت میں لے جانے کا سبب بن سکتا ہے۔سیدنا ابو درداء فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:جو شخص  اپنے بھائی کی عزت سے اس چیز کو دور کرے گا جو اسے عیب دار کرتی ہے ، اللہ تعالی قیامت کے دن اس کے چہرے سے آگ کو دور کر دے گا۔(ترمذی:1931)اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا  کہ  کسی بھی مسلمان کی عزت کا دفاع کرنا ایک مستحب اور بے حدپسندیدہ عمل ہے۔اور اگر ایسی شخصیات کی عزتوں کا دفاع کیا جائے جو صاحب فضیلت ہوں تو اس عمل کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔مثلا اگرکسی صحابی کی شان میں گستاخی کی جاتی ہےاور ان پر غلط الزامات لگائے جاتے ہیں تو ایسے صحابی کی عزت کادفاع کرنا بہت بڑی عبادت اور بہت بڑے اجروثواب کا باعث ہے۔یزید بن معاویہ ؓ تابعین میں سے ہیں اور صحابی رسول سیدنا امیر معاویہ ﷜کے بیٹے ہیں۔بعض روافض اور مکار سبائیوں نے ان پر بے شمار جھوٹے الزامات لگائے ہیں اور ان کی عزت پر حملہ کیا ہے۔ان کی عزت کا دفاع کرنا بھی اسی حدیث پر عمل کرنے میں شامل ہے۔یزید بن معاویہ کے متعلق  بعض لوگوں کا یہ نظریہ ہے کہ وہ قسطنط...

  • 12 #6854

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 2239

    بے اختیار خلیفہ کی حقیقت

    (پیر 28 نومبر 2022ء) ناشر : ادارۃ الاسلام کیماڑی کراچی
    #6854 Book صفحات: 107

    کراچی کے  ایک خطرناک عقائد کے حامل فرقے کانام’’جماعت المسلمین‘‘ ہے ۔اس فرقے کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب  بی ایس سی ہیں۔اس فرقے نے ’’جماعت المسلمین ‘‘ کا خوبصورت لقب اختیار کر رکھا ہے   یہ فرقہ اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو گمراہ سمجھتا ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا قائل نہیں ہے۔جو شخص ا س کے بانی مسعود احمد  صاحب کی بیعت نہیں کرتا وہ ان کے نزدیک مسلمان نہیں ہے،چاہے وہ قرآن وحدیث کا جتنا بڑا عالم وعامل ہی کیوں نہ ہو۔  زیرنظر کتابچہ  بعنوان’’ بے اختیار  خلیفہ کی  حقیقت‘‘  ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی حفظہ اللہ   کے دومضامین  کا م مجموعہ ہے جو کہ دو حصوں پر مشتمل ہے  جس میں  جماعت مسلمین کے عقیدہ   خلیفہ کی حقیقت کو خوب واضح کیا گیا ہے ۔(م۔ا)

  • 13 #6908

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 3084

    الفرقۃ الجدیدۃ ( اضافہ شدہ ایڈیشن)

    (جمعرات 26 جنوری 2023ء) ناشر : ادارۃ الاسلام کیماڑی کراچی
    #6908 Book صفحات: 547

    کراچی کے  ایک خطرناک عقائد کے حامل فرقے کانام’’جماعت المسلمین رجسٹرڈ‘‘ ہے ۔اس فرقے کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب  بی ایس سی ہیں۔اس فرقے نے ’’جماعت المسلمین ‘‘ کا خوبصورت لقب اختیار کر رکھا ہے   یہ فرقہ اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو گمراہ سمجھتا ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا قائل نہیں ہے۔جو شخص ا س کے بانی مسعود احمد  صاحب کی بیعت نہیں کرتا وہ ان کے نزدیک مسلمان نہیں ہے،چاہے وہ قرآن وحدیث کا جتنا بڑا عالم وعامل ہی کیوں نہ ہو۔ زیر نظر کتاب ’’ الفرقۃ الجدیدۃ  جماعت المسلمین رجسٹرڈ کے بانی  مسعود احمد بی ایس سی کا علمی محاسبہ‘‘ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی حفظہ اللہ  کی تصنیف ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں مؤلف موصوف نے جماعت المسلمین رجسٹرڈ کے تمام باطل نظریات کا مدلل ردّ کیا ہے اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔یہ کتاب پہلی بار  1989ء میں شائع ہوئی تھی۔قارئین...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45286
  • اس ہفتے کے قارئین 203818
  • اس ماہ کے قارئین 1722891
  • کل قارئین115614891
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست