کل کتب 497

دکھائیں
کتب
  • 376 #710

    مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

    مشاہدات : 26315

    غامدی مذہب کیا ہے؟

    (جمعرات 07 جولائی 2011ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور
    #710 Book صفحات: 274
    امت میں بے شمار فتنے پیدا ہوتے رہے ہیں ،جن میں معتزلہ ،خوارج،باطنیہ ،بہائیہ،بابیہ وغیرہ نے امت کو بے حد نقصان پہنچایا ہے ۔فی زمانہ جناب جاوید احمد غامدی کے نظریات بھی فتنہ بنتے جار ہے ہیں ۔انہوں نے بے شمار مسائل میں امت کے متفقہ اور اجماعی مسائل سے انحراف کی راہ اختیار کی ہے ۔زیر نظر کتاب میں جناب رفیق چودھری صاحب نے غامدی صاحب کے نظریات کی علمی تردید کی ہے اور ان کے منحرف افکار کا تعارف کرایا ہے ۔ان کے یہ قول غامدیت،پورے دین اسلام کو بگاڑنے اور اس میں فساد برپا کرنے کا دوسرا نام ہے اور اسلام کے متوازی ایک نیا مذہب ہے ،ممکن ہے اس میں مبالغہ محسوس ہو لیکن اگر دیکھا جائے کہ غامدی صاحب کے نزدیک رجم کی سزا ثابت نہیں:دوپٹہ اور داڑھی دین کا حصہ نہیں ،موسیقی اور مصوری جائز ہیں اور اسی طرح کے دیگر نظریات تو بہت حد تک یہ رائے واضح نظر آتی ہے ۔غامدی صاحب کے افکار سے آگاہی کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بہت مفید رہے گا کہ اس کے مصنف غامدی صاحب کو ذاتی طور پر ایک طویل عرصے سے جانتے ہیں اور ان کے ذہنی وفکری ارتقاء سے پوری طرح باخبر ہیں نیز اسلامی حمیت وغیرت بھی رکھتے ہیں ،جس کا ایک عمدہ نمونہ یہ کتاب ہے...
  • 377 #5310

    مصنف : ڈاکٹر محمد قاسم فکتو

    مشاہدات : 7117

    غامدی نظریات کا تحقیقی و تنقیدی جا ئزہ ( جدید ایڈیشن )

    (ہفتہ 28 اپریل 2018ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #5310 Book صفحات: 386
    قرآن وحدیث دین اسلام کے دو بنیادی ستون ہیں۔ ان دونوں میں سے حدیث کو یہ اہمیت حاصل ہے کہ قرآن کریم جس قسم کا انسانی معاشرہ تشکیل دینا چاہتا ہے جو تہذیب وتمدن انسانوں کے لیے پسند کرتا ہے اور جن اخلاقی اقدار وروایات کو فروغ دینا چاہتا ہے اس کےبنیادی اصول ہر چند قرآن مجید میں بیان کر دیے گئے ہیں ‘تاہم اس کی عملی تفصیلات وجزئیات احادیث اور سیرت رسولﷺ ہی نے مہیا کی ہیں۔اس لیے یہ اسوۂ رسول جو احادیث کی شکل میں محفوظ ومدون ہے‘ ہر دور کے مسلمانوں کے لیے بیش قیمت خزانہ رہا ہے۔ اس اتباع سنت اور پیروی رسول کے جذبے نے مسلمانوں کو ہمیشہ الحاد وبے دینی سےبچایا ہے‘ شرک وبدعت کی گرم بازاری کے باوجود توحید وسنت کی شمع کو روشن رکھا ہے۔ آج جو لوگ سنت رسولﷺ کی تشریعی حیثیت کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں وہ در اصل اتباع سنت کے اسی جذبے کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو قرآن کریم کے تیار کردہ مسلم معاشرے کی روح اور بنیاد ہے۔ انکار حدیث کا فتنہ پچھلے ادوار میں بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود رہا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی ایک انکار حدیث کرنے والے مصنف یعنی غامدی صاحب کے نظریات کے تنقیدی جائزے پر مشتمل ہے...
  • 378 #5000

    مصنف : ڈاکٹر محمد قاسم

    مشاہدات : 5926

    غامدی نظریات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

    (جمعہ 15 دسمبر 2017ء) ناشر : امام ابن تیمیہ ریسرچ اینڈ دعوۃ سنٹر، جمو کشمیر
    #5000 Book صفحات: 469
    موجودہ زمانہ مُہیب وتاریک فتنوں کا زمانہ ہے۔ اگر یہ فتنے کفر والحاد کے لباس میں ہوتے تو ان سے بچنا کم از کم اُس مسلمان کے لیے ایک درجے میں آسان تھا جو اپنی دینی اور ایمانی روایات سے عمل کی کمی بیشی کے باوجود شعوری یا غیر شعوری طور پر وابستہ ہے۔ لیکن یہ فتنے شیطان کے مزین کردہ پردوں میں ظاہر ہو رہے ہیں‘ ایک مسلمان قرآن وسنت کا مطالعہ کرنے والا‘ اسلامی روایات کا حامل‘ مسلم معاشرے کا فرد‘ مسلمانوں کی صفوں میں شامل‘ دینی اجتماعات کا مقرر‘ یکاک اُس کے فکر ونظر میں زبردست تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں تو وہ راہ راست سے ہٹ جاتا ہے اور غلط افکار کی نشریات میں محو مصروف ہو جاتا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص ایسے افکار جو قرآن وسنت کے برعکس کی تردید اور وضاحت پر لکھی گئی ہے۔ اس میں غامدی صاحب کے غلط نظریات اور افکار کی قرآن وسنت سے تردید کی گئی ہے اور اس کے اسقام ومعائب کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ اور غامدیت کی اصلیت‘ مقاصد واہداف‘ انحرافات‘ اس کے طبعی نتائج واثرات‘ دائرہ کار‘ مآخذ اور سرچشموں پر سیر حاصل اور مدلل بحث کی گئی ہے نیز آسان‘...
  • 379 #5855

    مصنف : سید خالد جامعی

    مشاہدات : 4592

    غامدیت ، جدیدیت اور لبرل مسلم فکر کا ناقدانہ جائزہ جلد اول

    (ہفتہ 24 اگست 2019ء) ناشر : جامعہ کراچی دار التحقیق برائے علم و دانش
    #5855 Book صفحات: 242
    دورِ حاضر کے فتنوں میں ایک بڑا فتنہ منکرین حدیث کا ہے۔ مغرب کی چکا چوند سے متاثر ، وضع قطع میں اسلامی شعائر سے عاری، نام نہاد روشن خیالی کے سپورٹر، دینی اصولوں میں جدت و ارتقاء کے نام پر تحریف کے قائل و فاعل ، دینی احکام کی عملی تعبیر کو انتہا پسندی اور دقیانوسیت قرار دینے والے، قرآن مجید کی آڑ میں احادیث رسول ﷺ کی تاویل و تحریف کے ساتھ استہزاء کرنے والے اس گروہ کے دور حاضر کے لیڈر جناب جاوید احمد غامدی صاحب ہیں۔ جو میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنے باطل افکار و نظریات کو خوب پھیلا رہے ہیں۔ جن میں معتزلہ کی طرح عقل انسانی کے بجائے فطرت انسانی کو کلی اختیارات عطا کرنا، دین اسلام کی تفہیم و تشریح میں انسانی فطرت و عربی محاورات یا دور جاہلیت کے اشعار کو بنیادی حیثیت دینا اور احادیث کو روایات کہہ کر ثانوی یا ثالثی حیثیت دے کر اوربسا اوقات قرآن سے متصادم کا لیبل چسپاں کر کے اسے پس پشت ڈال دینا، مسئلہ تحلیل و تحریم کو شریعت سے خارج کرنا، علاقائی رسومات کو تواتر عملی کا جامہ پہنا کر اسے دین بنا ڈالنا، قرآن کے نام پر مغرب کے تمام ملحدانہ افکار و نظریات کو امپورٹ کرنا ، سنت ک...
  • 380 #616

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹرعصمت اللہ

    مشاہدات : 32686

    غزوہ ہند

    (ہفتہ 27 نومبر 2010ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #616 Book صفحات: 47
    نبی کریم ﷺ نے بذات خود جس جنگ میں شرکت کی ہو اس غزوہ کا نام دیا جاتا ہے ۔ لیکن رسول اللہ ﷺ کی زبان اقدس سے ایسے فرامین بھی جاری ہوئے جن میں آپ ﷺ نے اپنی زندگی کے بعد ہونے والی جنگوں اور معرکوں کو بھی غزوہ کا نام دیا ان میں سے ایک غزوہ ہند سے متعلق نبوی پیشگوئی ہے۔ زیر نظر مختصر سی کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ صاحب نے غزوہ ہند سے متعلق اسی نبوی پیشگوئی کو موضوع بحث بنایا ہے۔ بہت سے اہل علم حضرات غزوہ ہند سے متعلق احادیث کا تو تذکرہ کرتے ہیں لیکن حوالوں سے اجتناب برتا جاتا ہے۔ مصنف نے انتہائی عرق ریزی کے ساتھ بے شمار کتب مصادر کو کھنگالنے کے بعد موضوع سے متعلق تمام احادیث کو جمع کیا، ترتیب دے کر ان کا درجہ بلحاظ صحت و ضعف معلوم کیا پھر ان ارشادات نبوی سے ملنے والے اشارات و حقائق اور پیشگوئیوں کو آپ کے سامنے پیش کیا ہے۔ محترم ڈاکٹر صاحب نے مدلل انداز میں واضح کیا ہے کہ خلافت راشدہ سے قیامت تک ہندوستان کے خلاف جتنے بھی حملے ہوں کے ان میں شریک لوگ غزوہ ہند میں ہی تصور کیے جائیں گے۔
  • 381 #6887

    مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری

    مشاہدات : 8316

    فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام جلد اول

    dsa (اتوار 01 جنوری 2023ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #6887 Book صفحات: 835
    امام بخاری رحمہ اللہ  کی شخصیت اور   ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی  محتاج نہیں  سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام   بخاری نے  6 لاکھ احادیث سے  اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں  بیٹھ کر فرمائی اور اس میں  صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ   اصح  الکتب بعد کتاب الله صحیح البخاری بے شماراہل علم  اور ائمہ  حدیث  نے   مختلف انداز میں  صحیح بخاری کی شروحات  لکھی ہیں  ان میں  فتح الباری از حافظ ابن حجر عسقلانی    کو  امتیازی مقام   حاصل  ہے  ۔ برصغیر میں   متعدد علمائے کرام نے  صحیح بخاری کے تراجم ،فوائد اور شروحات لکھی ہیں ۔جن میں علامہ وحید الزمان اور مولانا داؤد راز رحمہما اللہ کے تراجم وفوائد  قابل ذکر ہیں  ۔ شیخ الحدیث  مولانا عبد الحلیم    کی  ’’توفیق الباری شرح  صحیح بخاری  ‘‘ ، ...
  • 382 #1282

    مصنف : محمد ایوب دہلوی

    مشاہدات : 15262

    فتنہ انکار حدیث

    (ہفتہ 13 اپریل 2013ء) ناشر : ادارہ تحقیق حق کراچی
    #1282 Book صفحات: 148
    فتنہ انکار حدیث دور حاضر کے فتنوں میں سے ایک بڑا فتنہ ہے۔ اس وجہ سے نہیں کہ اس کا موقف علمی زیادہ مستحکم و مضبوط ہے بلکہ اس وجہ سے کہ اپنے مقصد کے اعتبار سے یہ فتنہ دہریت اور کمیونزم کا ہم آہنگ ہے۔ اس کا مقصد بجز دین کو فنا کرنے کے اور کچھ نہیں ہے۔ منکرین حدیث اس گمراہی میں مبتلا ہیں یا دوسروں کو یہ کہہ کر گمراہ کرنا چاہتے ہیں کہ واجب الاتباع محض وحی الٰہی ہے اور وحی صرف کتاب اللہ میں منحصر ہے اور حضور نبی کریمﷺ کی اطاعت آپ کی زندگی تک محض مرکز ملت ہونے کی وجہ سے تھی آج مرکز ملت کی عدم موجودگی میں حضورﷺ کے احکام کی پابندی غیر ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب میں علامہ محمد ایوب صاحب دہلوی نے اس ضمن میں پائے جانے والے تمام تر شبہات کا جواب دیا ہے۔ حدیث سے متعلق بحث کرتے ہوئے اس موضوع کو آٹھ سوالات میں تقسیم کیا گیا ہے اور پھر انھی آٹھ سوالات کو سامنے رکھ کر خالص علمی انداز میں بحث کی گئی ہے۔(ع۔م)  
  • 383 #6392

    مصنف : محمد عاشق الٰہی بلند شہری

    مشاہدات : 7089

    فتنہ انکار حدیث اور اس کا پس منظر

    (اتوار 13 جون 2021ء) ناشر : ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور
    #6392 Book صفحات: 50
    کچھ گمراہ لوگوں نےعہد صحابہ ہی میں احادیث نبویہ سےمتعلق اپنےشکوک وشبہات کااظہارکرناشروع کردیا تھا ،جن کوپروان چڑہانےمیں خوارج ، رافضہ،جہمیہ،معتزلہ، اہل الرائے اور اس دور کے دیگر فرق ضالہ نےبھر پور کردار ادا کیا۔ لیکن اس دور میں کسی نے بھی حدیث وسنت کی حجیت سے کلیتاً انکار نہیں کیا تھا،تاآنکہ یہ شقاوت متحدہ ہندوستان کے چند حرماں نصیبوں کے حصے میں آئی،جنہوں نے نہ صرف حجیت حدیث سے کلیتاً انکار کردیا بلکہ اطاعت رسولﷺ سے روگردانی کرنے لگے اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کو عہد نبوی تک ہی قرار دینے کی سعی نامشکور کرنے لگے ۔ منکرین اور مستشرقین کے پیدا کردہ شبہات سےمتاثر ہو کر مسلمانوں کی بڑی تعداد   انکار حدیث کے فتنہ میں مبتلا ہوکر دائرہ اسلام سے نکلی رہی ہے۔ لیکن   الحمد للہ اس فتنہ انکار حدیث کے ردّ میں برصغیر پاک وہند میں جہاں علمائے اہل حدیث نے عمل بالحدیث اورردِّ تقلید کے باب میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں وہیں فتنہ انکار حدیث کی تردید میں بھی اپنی تمام تر کوششیں صرف کردیں۔اس سلسلے میں سید نواب صدیق حسن خان، سید نذیر حسین محدث دہلوی،مولانا شمس الحق عظیم آبادی ،مولانا محمد...
  • 384 #624

    مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

    مشاہدات : 33135

    فتنہ غامدیت کا علمی محاسبہ

    (جمعہ 24 جون 2011ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور
    #624 Book صفحات: 450
    اسلامی تاریخ کے مختلف ادوار میں جنم لینے والے بعض فتنوں مثلاً خوارج،معتزلہ،باطنیہ،قادیانیت اور انکار حدیث کی طرح دور حاضر میں ایک بڑا فتنہ تجدد پسند الحادی فکر ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کو اس کے ماضی سے کاٹ دینا اور اسے دین اسلام کی چودہ سو سالہ متفقہ اور متوارث تعبیر سےمحروم کر دینا ہے۔جناب جاوید احمد غامدی اسی تجدید پسند الحادی فکر کے علمبر دار ہیں اور تحریر و تقریر اور میڈیا کے ذریعے اس فکر کو پھیلانے میں سر گر م  عمل ہیں۔موصوف اسلامی جہاد کے مخالف ہیں،قرآن مجید کی معنوی تحریف کرتے ہیں،حدیث و سنت کی حجیت کو نہیں مانتے اور حدیث کو دین کا حصہ تسلیم نہیں کرتے۔اجماع امت کے منکر ہیں،شرعی اصطلاحات کے معنی بدلتے ہیں اور مغربی تہذیب کو مسلم معاشرے میں رائج کرنے کے لیے  ہمہ وقت کوشاں ہیں۔زیر نظر کتاب میں غامدی صاحب کے افکار و تطریات کا علمی و تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے،جس سے قارئین کو غامدی تصورات کی حقیقت جاننے کا موقع ملے گا۔اس کتاب سے بحیثیت مجموعی اتفاق کے باوجود انداز تحریر اور بعض مندرجات سے اختلاف ممکن ہے۔(ط۔ا)
  • 385 #649

    مصنف : محمد سعود عالم قاسمی

    مشاہدات : 13418

    فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان

    (بدھ 15 جنوری 2014ء) ناشر : اہلحدیث ٹرسٹ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث کراچی
    #649 Book صفحات: 180
    نبی کریم ﷺ نے جس طرح حدیث کو حاصل کر نے کی ترغیب  دی  اور اس کےحاملین کے لیے دعا فرمائی ہے،   اسی طرح  حدیث وضع کرنے یا حدیث کے نام پر کوئی غلط بات  آپﷺ کی طرف منسوب کرنے سے سختی سے منع فرمایا اور ایسے لوگوں کو جہنم کی وعید سنائی ہے۔ علماء اور محدثین نے بھی اس  کے متعلق   سخت موقف  اختیار کیا  ہے،اوران کے  نزدیک حدیث کووضع کرنے والا اسی سلوک کا مستحق جو سلوک مرتد اور مفسد کےساتھ  کیا جاتاہے ۔ وضع حدیث کی ابتداء  ہجرت نبوی ﷺ کے چالیس سال بعد ہوئی۔ حدیث وضع کرنے میں سرفہرست روافض تھے  ۔خوفِ خدا اور خوف آخرت سے بے  نیازی نے  اس معاملہ میں ان کو اتنا جری بنا دیا تھاکہ  وہ  ہر چیز کو حدیث بنادیتے تھے۔  علمائے اسلام  نے  واضعین کے مقابلہ میں  قابل قدر خدمات  انجام د ی  ہیں ۔انہوں نے ایسے اصول  وقواعد مرتب کیے  او ر موضوع حدیث کی ایسی علامتیں بتائیں جس  سے  موضوع احادیث کےپہچاننے میں بڑی آسانی ہوجاتی ہےانہوں نے  موضوع  احادیث پر  مشتمل...
  • 386 #897

    مصنف : احمد علی سراج

    مشاہدات : 22605

    فتنہ پرویزیت - جلد1

    dsa (بدھ 21 مارچ 2012ء) ناشر : جامعہ سراج العلوم دارالقرآن ڈیرہ اسماعیل خان
    #897 Book صفحات: 624
    برصغیر میں عبداللہ چکڑالوی نے سب سے پہلے انکار حدیث کے فتنہ کی تخم ریزی کی، حافظ اسلم جیراجپوری اور غلام احمد پرویز نے اس کی آبپاشی کی اور اپنے افکار و نظریات کی بنیاد انکار حدیث پر رکھی۔ چنانچہ انھوں نے علی الاعلان کہا کہ حجت شرعیہ صرف قرآن کریم ہے دینی معاملات میں حدیث حجت نہیں، اور اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ حدیث کا استہزا کیا اور اس کے لیے گستاخی کے جملے بولے۔ علمائے کرام نے فتنہ پرویزیت کا ادراک کرتے ہوئے ان کے لٹریچر کا بھرپور تعاقب کیا اور مسکت جوابات دئیے۔ تحریک رد پرویزیت کے سلسلے میں جو علمی تحقیقی کام ہوا اور ملک کےاخبارات وجرائد میں چھپا اس کی یکجا کتابی شکل اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ تاکہ علمی وتحریکی حضرات ایک مجموعے سے باآسانی استفادہ کر سکیں۔ (عین۔ م)  
  • 387 #6227

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 6217

    فضل الباری فی تکمیل صحیح البخاری (صحیح بخاری کے آخری باب کی شرح)

    (پیر 09 نومبر 2020ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #6227 Book صفحات: 378
    امام بخاری ﷫ کی شخصیت اور  ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی  محتاج نہیں  سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام   بخاری نے  6 لاکھ احادیث سے  اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں  بیٹھ کر فرمائی اور اس میں  صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ  اصح الکتب بعد کتاب الله صحیح البخاری۔بے شماراہل علم  اور ائمہ  حدیث  نے   مختلف انداز میں  صحیح بخاری کی شروحات  لکھی ہیں  ان میں  فتح الباری از حافظ ابن حجر عسقلانی ﷫ کو  امتیازی مقام   حاصل  ہے  ۔اردو زبان میں  بھی  صحیح بخاری  کے  متعدد تراجم ،فوائد اور شروحات موجود ہیں جن میں علامہ وحید الزمان اور مولانا داؤد راز رحمہما اللہ کے تراجم وفوائد   اور صحیح  بخاری کی نئی  اردو شرح ’’ہدایۃ  القاری ‘‘ از شیخ الحدیث  حافظ عبد الستار حماد حفظہ اللہ  بڑی اہم شروح ہیں ۔بعض اہل علم نےصحیح بخاری کے مخت...
  • 388 #4967

    مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری

    مشاہدات : 15217

    فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد

    (پیر 04 دسمبر 2017ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #4967 Book صفحات: 928
    اللہ رب العزت نے امت محمدیہ کی رہنمائی کے لیے انہی میں سے ایک نبی کو مبعوث فرمایا اور مبعوث فرمانے کےبعد انہیں تعلیمات دینے کے لیے قرآن مجید اور احادیث نبویہﷺ کا عظیم تحفہ بھی عنائیت فرمایا۔ نبیﷺ سے پہلے انبیاء کی نبوت جز وقتی تھی اور ان کے جانے کے بعدان کی تعلیمات تحریف کا شکار ہو گئیں لیکن نبیﷺ کی شریعت قیامت تک کے لیے تھی اس لیے قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تبارک وتعالیٰ نے لے لیا اور احادیث نبویہﷺ کی حفاظت کے لیے اللہ رب العزت نے امت کے اکابر علماء کو چُن لیا اور انہوں نے اس کی حفاظت بھی کی اور آج قرآن مجید اور نبیﷺ کے فرامین اپنی اصل حالت میں بنا تحریف کے موجود ہیں۔ اور ان کی جمع وتدوین کا ایسا عظیم الشان کارنامہ ہے جس کی مثال اس امت سے پہلےکوئی اُمت یا قوم پیش نہیں کر سکی۔ اور احادیث اور فن حدیث پر بے شمار کتابیں تالیف ہو چکی ہیں اور یہ ایسا بحر ذخار ہے کہ جس کے ساحل پر پہنچنے کے لیے ایک مدت دراز درکار ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں بھی احادیث کے ایک مجموعے کو بزبانِ اُردو ترجمہ‘ تخریج اور تشریحات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کتاب کو مروجہ انداز سے ہٹ کر جدید ترین انداز میں...
  • 389 #7215

    مصنف : حافظ ثناء اللہ ضیاء

    مشاہدات : 2208

    فقہ الاحکام شرح بلوغ المرام جلد اول

    dsa (جمعہ 12 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7215 Book صفحات: 521
    کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ دینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا صحابہ و تابعین کے دور میں پروان چڑھا اور ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے اور پھر بعد میں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق و تخریج اور حواشی کا کام کیا۔اور بعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کے تحت احادیث کو جمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ’’احادیثِ احکام‘‘ کو جمع کرنا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ فقہ الاحکام شرح بلوغ المرام‘‘ فضیلۃ الشیخ حافظ ثناء اللہ ضیاء حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔انہوں نے بلوغ المرام کی شرح کرتے ہوئے ہر حدیث کی تشریح کرتے وقت زیر مطالعہ حدیث کی وضاحت سب سے پہلے اس روایت کے دستیاب طرق کے حوالوں سے کی ہے حدیث کی مؤید یا معارض روایات کا تذکرہ کر کے ان کی اسنادی حیثیت بھی بیان کر دی ہے۔اور جہاں کہیں جمع و تطبیق یا ناسخ و منسوخ کا مسئلہ پیدا ہوا ہے اسے ماہرین فن کے قواع...
  • 390 #6019

    مصنف : تقی الدین ندوی مظاہری

    مشاہدات : 16590

    فن اسماء الرجال

    (منگل 11 فروری 2020ء) ناشر : شعبہ نشر و اشاعت جامعہ اسلامیہ مظفرپور اعظم گڑھ
    #6019 Book صفحات: 119
    علم اسماء الرجال راویانِ حدیث کی سوانحِ عمری اورتاریخ ہے، اس میں راویوں کے نام، حسب ونسب، قوم ووطن، علم وفضل، دیانت وتقویٰ، ذکاوت وحفظ، قوت وضعف اور ان کی ولادت وغیرہ کا بیان ہوتا ہے، بغیراس علم کے حدیث کی جانچ مشکل ہےراویوں کے حالات اور ان کے متعلق جرح و تعدیل کے سلسلہ میں جو کتابیں لکھی گئیں انہیں کتب اسماءالرجال کہتے ہیں۔ ان کتابوں سے راویوں کے حالات, ان کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات, ان کے شیوخ اور تلامذہ, ان کے متعلق ائمہ کی جرح و تعدیل, ان کے عقائد وغیرہ کا علم ہوتا ہے۔ ان کتابوں سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ کونسا راوی ثقہ تھا اور کونسا ضعیف۔ائمہ محدثین نے  اس فن پر متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’فن اسماء الرجال ائمہ حدیث کاعظیم الشان کارنامہ‘‘ڈاکٹر تقی الدین  ندوی مظاہری صاحب کی  تصنیف ہے۔یہ کتاب فنِّ اسماء الرجال ، جرح وتعدیل اور اس کے متعلقات کے تعارف اوراصول وضابطے کے بیان پر مشتمل ہے ۔آخری باب میں اس فن کی ااہم و مشہور کتابوں کااجمالی تعارف بھی اور ان کےمطبوع ومحفوظ ہونے کی نشاندہی  بھی ہے ۔اس کتاب میں سید ابوالحسن ن...
  • 391 #6019

    مصنف : تقی الدین ندوی مظاہری

    مشاہدات : 16590

    فن اسماء الرجال

    (منگل 11 فروری 2020ء) ناشر : شعبہ نشر و اشاعت جامعہ اسلامیہ مظفرپور اعظم گڑھ
    #6019 Book صفحات: 119
    علم اسماء الرجال راویانِ حدیث کی سوانحِ عمری اورتاریخ ہے، اس میں راویوں کے نام، حسب ونسب، قوم ووطن، علم وفضل، دیانت وتقویٰ، ذکاوت وحفظ، قوت وضعف اور ان کی ولادت وغیرہ کا بیان ہوتا ہے، بغیراس علم کے حدیث کی جانچ مشکل ہےراویوں کے حالات اور ان کے متعلق جرح و تعدیل کے سلسلہ میں جو کتابیں لکھی گئیں انہیں کتب اسماءالرجال کہتے ہیں۔ ان کتابوں سے راویوں کے حالات, ان کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات, ان کے شیوخ اور تلامذہ, ان کے متعلق ائمہ کی جرح و تعدیل, ان کے عقائد وغیرہ کا علم ہوتا ہے۔ ان کتابوں سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ کونسا راوی ثقہ تھا اور کونسا ضعیف۔ائمہ محدثین نے  اس فن پر متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’فن اسماء الرجال ائمہ حدیث کاعظیم الشان کارنامہ‘‘ڈاکٹر تقی الدین  ندوی مظاہری صاحب کی  تصنیف ہے۔یہ کتاب فنِّ اسماء الرجال ، جرح وتعدیل اور اس کے متعلقات کے تعارف اوراصول وضابطے کے بیان پر مشتمل ہے ۔آخری باب میں اس فن کی ااہم و مشہور کتابوں کااجمالی تعارف بھی اور ان کےمطبوع ومحفوظ ہونے کی نشاندہی  بھی ہے ۔اس کتاب میں سید ابوالحسن ن...
  • 392 #1259

    مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

    مشاہدات : 23832

    فکر غامدی ایک تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ

    (بدھ 26 ستمبر 2012ء) ناشر : مکتبہ رحمۃ للعالمین لاہور
    #1259 Book صفحات: 427
    علامہ جاوید احمد غامدی صاحب اپنے تجدد پسندانہ نظریات کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ میڈیا کی کرم فرمائی کی وجہ سے علامہ صاحب کو روشن خیال طبقوں میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ علامہ صاحب کےگمراہ کن اور منہج سلف سے ہٹے ہوئے نظریات پر بہت سے لوگوں نے مختلف انداز میں تنقید کی ہے۔ ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب کا شمار بھی ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جنھوں نے غامدی صاحب کے خوشنما افکار کی قلعی کھولنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آپ نے نہایت سنجیدہ اور علمی انداز میں ہر فورم پر غامدی صاحب کے نظریات کو ہدف تنقید بنایا۔ زیر تبصرہ کتاب غامدی صاحب اور اہل سنت کے اصول استنباط اور قواعد تحقیق کے ایک تقابلی مطالعہ پر مشتمل ہے۔ یعنی اس کتاب میں غامدی صاحب کے اختیار کردہ اصولوں پر نقد کیا گیا ہے فروعات کو موضوع بحث نہیں بنایا گیا ہے۔ غامدی صاحب کے افکار پر نقد دو اعتبارات سے کیا گیا ہے۔ ایک کتاب و سنت کی روشنی میں اور دوسرا خود غامدی صاحب کے اصولوں کی روشنی میں۔ حافظ صاحب خاصیت ہےکہ  شخصیات پر تنقید سے گریز کرتے اور ممکن حد تک نرم انداز میں گفتگو کرتے ہیں اور صرف نظریات کو موضوع بحث بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی خ...
  • 393 #1268

    مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

    مشاہدات : 29205

    فکر غامدی ایک تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ(جدید ایڈیشن)

    (اتوار 30 ستمبر 2012ء) ناشر : مکتبہ رحمۃ للعالمین لاہور
    #1268 Book صفحات: 427
    علامہ جاوید احمد غامدی صاحب اپنے تجدد پسندانہ نظریات کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ میڈیا کی کرم فرمائی کی وجہ سے علامہ صاحب کو روشن خیال طبقوں میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ علامہ صاحب کےگمراہ کن اور منہج سلف سے ہٹے ہوئے نظریات پر بہت سے لوگوں نے مختلف انداز میں تنقید کی ہے۔ ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب کا شمار بھی ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جنھوں نے غامدی صاحب کے خوشنما افکار کی قلعی کھولنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آپ نے نہایت سنجیدہ اور علمی انداز میں ہر فورم پر غامدی صاحب کے نظریات کو ہدف تنقید بنایا۔ زیر تبصرہ کتاب غامدی صاحب اور اہل سنت کے اصول استنباط اور قواعد تحقیق کے ایک تقابلی مطالعہ پر مشتمل ہے۔ یعنی اس کتاب میں غامدی صاحب کے اختیار کردہ اصولوں پر نقد کیا گیا ہے فروعات کو موضوع بحث نہیں بنایا گیا ہے۔ غامدی صاحب کے افکار پر نقد دو اعتبارات سے کیا گیا ہے۔ ایک کتاب و سنت کی روشنی میں اور دوسرا خود غامدی صاحب کے اصولوں کی روشنی میں۔ حافظ صاحب خاصیت ہےکہ  شخصیات پر تنقید سے گریز کرتے اور ممکن حد تک نرم انداز میں گفتگو کرتے ہیں اور صرف نظریات کو موضوع بحث بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی خ...
  • 394 #6972

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 3818

    فکر فراہی اور اس کے گمراہ کن اثرات ایک علمی و تحقیقی جائزہ

    (جمعرات 13 اپریل 2023ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی
    #6972 Book صفحات: 473
    زیر نظر کتاب بعنوان ’’ فکر فراہی اور اس کے گمراہ کن اثرات ایک علمی و تحقیقی جائزہ‘‘مفسر قرآن مصنف کتب کثیرہ حافظ صلاح الدین یوسف ﷾ کی تصنیف ہے اور المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر،کراچی کے دفاع حدیث انسائیکلوپیڈیا کی دوسری جلد ہے ۔ جلد اول امین احسن اصلاحی کے نظریات کے ردّ میں ہے ۔ کتاب ہذا فکر فراہی کے بانی مولانا حمید الدین فراہی اور اس فکر کے حامل دیگر اہل قلم کے افکار زائغہ اور نظریات باطلہ کے جائزہ پر مشتمل ماضی قریب اور عہد حاضر کے کچھ متجددین غامدی ،عمار خان ناصر بالخصوص فراہی کے گمراہ کن افکار و نظریات کی تردید و تنقید کا شاہکار ہے ۔ حافظ صلاح الدین یوسف صاحب نے اس کتاب میں قوی دلائل کی روشنی میں منکرین حدیث کے شبہات کو بے نقاب کر کے ان پر ایسی کاری ضرب لگائی ہے کہ جس کا جواب نہ ان کے پاس موجود ہے اور نہ آئندہ ہو گا ۔ ( ان شاء اللہ ) (م۔ا)
  • 395 #1068

    مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

    مشاہدات : 30465

    فہم الحدیث ۔ جلد اول

    dsa (جمعہ 27 اگست 2010ء) ناشر : ابوہریرہ اکیڈمی، لاہور
    #1068 Book صفحات: 596
    حدیث پاک ،دین اسلام کا بنیادی اور اولین مصدر ہے احکام دین کی تفصیلات حدیث وسنت ہی سے معلوم ہوتی ہیں لہذا دین کو جاننے کےلیے احادیث کامطالعہ ناگزیر ہے خداجزائے خیر دے محدثین کو جنہوں نے امت کی آسانی اور بھلائی کےلیے احادیث کو مرتب او رمدون کیازیر نظر کتاب فہم الحدیث مین حدیث کی معتبر کتابوں سےاحادیث صحیحہ کاانتخاب کیا گیا ہے اور ہرگوشئہ زندگی سے متعلق حدیثیں جمع کی گئی ہیں اس میں حدیث کی روانی ،کلام رسول ﷺ کے تسلسل اور نبوت کے معجزۂ خطابت کو حتی المقدور قائم رکھتے ہوئے یہ اہتمام کیا گیا ہے کہ احادیث کا ترجمہ اورتشریح اس انداز میں عام فہم ہو کہ عام آدمی سمجھ سکے اسی لیے ابتداء میں باب کامفہوم او رآخر میں باب کاخلاصہ اس طرح ذکر کیا گیا ہے کہ فرقہ واریت کی بجائے حدیث کی تشریح او رمفہوم وہی بیان کیا جائے جورسالت مآب ﷺ کے فرمان کامقصد ہے ۔واضح رہے کہ کتاب میں درج شدہ روایات پر محدثین،دیوبندی ،بریلوی اور اہل حدیث علمآء کا اتفاق ہے ۔  
  • 396 #704

    مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی

    مشاہدات : 40049

    فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 3،2،1

    dsa (جمعرات 14 جولائی 2011ء) ناشر : مکتبہ اصحاب الحدیث لاہور
    #704 Book صفحات: 915
    کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں  اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیا...
  • 397 #1757

    مصنف : محمد حسین میمن

    مشاہدات : 8132

    قرآن مقدس اور حدیث مقدس

    (بدھ 09 جولائی 2014ء) ناشر : نا معلوم
    #1757 Book صفحات: 121
    صحیح بخاری وہ عظیم الشان کتاب ہے،جس کی صحت پر تمام اہل علم کا اتفاق ہے،اور اسے اصح الکتب بعد کتاب اللہ کا درجہ حاصل ہے۔امام بخاری﷫ نے یہ کتاب محدثین کی ایک جماعت کے سامنے تیار کی ،اور محدثین نے اسے سند صحت سے نوازا۔حافظ ابن حجر﷫،حافظ ابو نصر السجزی﷫،امام ابو عبد اللہ الحمیدی﷫،حافظ ابو بکر الجوزقی ﷫،امام الحرمین الجوینی﷫ اور حافظ العلائی ﷫نے صحیحین کی صحت پر اجماع کا دعوی کیا ہے۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ دشمنان اسلام کی سازشوں اور اعدائے دین کی چالوں سے بے خبر بعض نام نہاد ملا کتب حدیث کی صحت پر نقب لگانے اور انہیں عامۃ الناس کی نظر میں مشکوک بنانے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ اسلام کے دشمن ان آلہ کاروں میں سے ایک   نام نہادعلامہ احمد سعید کا ہے ،جس نے بخاری شریف پر طعن کرتے ہوئے اور اس کی متفق علیہ صحت کو مشکوک بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے"قرآن مقدس اور بخاری محدث"نامی کتاب لکھ ڈالی،جس میں اس نے حدیث دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے صحیح احادیث پر طعن کے ساتھ ساتھ محدثین کرام پر بھی ایسے زہریلے وار کئے ہیں ،جو کسی بھی مسلمان کے لئے ناقابل برداشت ہیں۔چنانچہ خادم حدیث م...
  • 398 #4422

    مصنف : سجاد حمید خان

    مشاہدات : 3588

    قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر جنت کا ویزہ پائیے

    (بدھ 26 اپریل 2017ء) ناشر : فیض اللہ اکیڈمی لاہور
    #4422 Book صفحات: 115
    جنت وہ باغ جس کے متعلق انبیاء کی تعلیمات پرایمان لا کر نیک اور اچھے کام کرنے والوں کو خوشخبری دی گئی ہے۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو تم یہ جنت تمھارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبا...
  • 399 #1842

    مصنف : محمد ظفر اقبال

    مشاہدات : 9520

    قصص بخاری

    (منگل 12 اگست 2014ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور
    #1842 Book صفحات: 316
    انسانی فطرت ہے کہ وہ کہانیوں اور داستانوں کو پڑھ ،سن کر اپنے اندر ایک باطنی تأثر محسوس کرتا ہے۔ایک سلیم الفطرت شخص اپنے ارد گرد پیش آمدہ حادثات وسانحات میں غور کرتا ہے اور اس کے مبادیات ومقدمات اور ان پر مرتب ہونے والے نتائج کا تتبع کرتا ہے،تاکہ مثبت ومنفی پہلوؤں کو واشگاف کرے ۔اور پھر اپنے ہدف ومقصد کے حصول میں وہ ان منفی پہلوؤں سے اجتناب کرتا ہے اور مثبت پہلوؤں کو اختیار کرتا ہے۔یوں اپنے مقصد میں اکثر کامیاب ہی رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید اور حدیث نبوی ﷺ میں بھی فطرتِ انسانی کے اس تارکو چھیڑا گیا ہے۔حدیث نبوی ﷺ کی سب سے صحیح ترین کتاب امام بخاری﷫ کی بخاری شریف ہے،جسے قرآن مجید کے بعد سب سے زیادہ صحیح ہونے کا شرف حاصل ہے۔اور اس میں صحیح احادیث پر مبنی متعدد قصص بیان کئے گئے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب" قصص بخاری " کے مولف مولانا محمد ظفر اقبال صاحب نے صحیح بخاری میں منقول انہی قصص وواقعات میں سے 250 دو سو پچاس اہم واقعات کو الگ سے جمع فرما دیا ہے،تاکہ ایک سلیم الفطرت انسان ان کی روشنی میں نصیحت حاصل کرے اور اپنے نفس کی اصلاح کرنے کوشش کرے۔کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے قارئین کی...
  • 400 #5787

    مصنف : محمد مسعود عالم صفدر اوکاڑوی

    مشاہدات : 5419

    قطرات العطر شرح اردو نخبۃ الفکر

    (جمعہ 24 مئی 2019ء) ناشر : مکتبہ اہل السنۃ و الجماعۃ سرگودھا
    #5787 Book صفحات: 438
    اصولِ حدیث پر  حافظ ابن حجر عسقلانی﷫ کی سب سے  پہلی اور اہم  تصنیف نخبة الفکر فی مصطلح أهل الأثر  ہے  جو علمی حلقوں میں مختصر نام نخبة الفکر سے  جانی جاتی ہےاور اپنی افادیت کے  پیش نظر اکثر مدارس دینیہ   میں  شاملِ نصاب ہے۔ اس مختصر رسالہ میں  ابن حجر  نے  علومِ  حدیث کے تمام اہم مباحث کا احاطہ کیا ہے  ۔حدیث اوراصو ل میں  نخبۃ الفکر کو وہی مقام حاصل ہے جو علمِ  لغت میں خلیل بن احمد  کی  کتاب العین  کو ۔مختصر ہونے کے باوجود یہ اصول  حدیث میں اہم ترین مصدر ہے کیونکہ بعد میں  لکھی جانے والی کتب اس سے بے نیاز نہیں ۔حافظ ابن  حجر  نے ہی  اس کتاب کی  شرح  نزهةالنظر فی توضیح نخبة الفکر فی مصطلح أهل الأثر کے نام سے لکھی جسے   متن کی طر ح قبول عام حاصل ہوا۔ اور پھر ان کے  بعد  کئی اہل علم  نے  عربی اردو  زبان  میں  نخبۃ الفکر کی شروح لکھی ۔ زیر نظر کتاب ’’ قطرات العطر شرح اردو نخبۃ الفکر‘‘  م...
< 1 2 ... 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72015
  • اس ہفتے کے قارئین 290399
  • اس ماہ کے قارئین 290399
  • کل قارئین111897727
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست