#4967

مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری

مشاہدات : 12903

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد

  • صفحات: 928
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 41760 (PKR)
(پیر 04 دسمبر 2017ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

اللہ رب العزت نے امت محمدیہ کی رہنمائی کے لیے انہی میں سے ایک نبی کو مبعوث فرمایا اور مبعوث فرمانے کےبعد انہیں تعلیمات دینے کے لیے قرآن مجید اور احادیث نبویہﷺ کا عظیم تحفہ بھی عنائیت فرمایا۔ نبیﷺ سے پہلے انبیاء کی نبوت جز وقتی تھی اور ان کے جانے کے بعدان کی تعلیمات تحریف کا شکار ہو گئیں لیکن نبیﷺ کی شریعت قیامت تک کے لیے تھی اس لیے قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تبارک وتعالیٰ نے لے لیا اور احادیث نبویہﷺ کی حفاظت کے لیے اللہ رب العزت نے امت کے اکابر علماء کو چُن لیا اور انہوں نے اس کی حفاظت بھی کی اور آج قرآن مجید اور نبیﷺ کے فرامین اپنی اصل حالت میں بنا تحریف کے موجود ہیں۔ اور ان کی جمع وتدوین کا ایسا عظیم الشان کارنامہ ہے جس کی مثال اس امت سے پہلےکوئی اُمت یا قوم پیش نہیں کر سکی۔ اور احادیث اور فن حدیث پر بے شمار کتابیں تالیف ہو چکی ہیں اور یہ ایسا بحر ذخار ہے کہ جس کے ساحل پر پہنچنے کے لیے ایک مدت دراز درکار ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں بھی احادیث کے ایک مجموعے کو بزبانِ اُردو ترجمہ‘ تخریج اور تشریحات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کتاب کو مروجہ انداز سے ہٹ کر جدید ترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں 644 ابواب اور کل مرفوع وموقوف روایات کی تعداد 1322 ہے۔ اس کتاب میں اگرچہ امام بخاری نے صحیح احادیث کا التزام نہیں کیا مگر ایسی احادیث کو بھی نہیں بیان کیا جو محدثین کے نزدیک پایہ اعتبار سے ساقط ہیں۔ یہ کتاب اصلا عربی میں ہے لیکن افادۂ عام کے لیے اس کا اردو ترجمہ عام فہم اور سلیس رکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے اور لمبی بحثوں سے اجتناب کیا گیا ہے۔ اور اس کتاب میں امام صاحب نے ان احادیث کا التزام کیا ہے جنہیں ’’ زندگی گزارنے کے سنہرے اصول‘‘ کا عنوان دیا جا سکتا ہے اور یہ کتاب فضائل و اعمال کا مجموعہ بھی ہے۔مرفوع احادیث کے ساتھ ساتھ آثار صحابہ اور اقوال تابعین بھی ہیں۔ یہ کتاب اصلا عربی میں امام بخاری کی تالیف ہے جس کا اردو ترجمہ مولانا عثمان منیب﷾ نے کیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف ‘متبرجم وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

فہرست کمپوز ہو رہی ہے۔

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56947
  • اس ہفتے کے قارئین 325234
  • اس ماہ کے قارئین 1124875
  • کل قارئین98190179

موضوعاتی فہرست