#2785.06

مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری

مشاہدات : 6653

صحیح البخاری ( مترجم و شارح داؤد راز ) تخریج شدہ ایڈیشن جلد 7

  • صفحات: 660
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16500 (PKR)
(جمعہ 07 اگست 2015ء) ناشر : دار العلم، ممبئی

امام بخاری ﷫ کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام بخاری نے 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے صحت کے اعتبار سےامت محمدیہ میں’’ اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ کادرجہ عطا کیا بے شماراہل علم اور ائمہ حدیث ننے مختلف انداز میں مختلف زبانوں میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں سے فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی ﷫ کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔اردو زبان میں سب سے پہلے علامہ وحید الزمان ﷫ نے صحیح بخاری کا ترجمہ کیا ہے ان کےبعد کئی شیوخ الحدیث اور اہل علم نے صحیح بخاری کا ترجمہ حواشی اور شروح کا کام سرانجام دیا ۔ان میں سلفی منہج پر لکھی جانے والی فیض الباری ازابو الحسن سیالکوٹی ، توفیق الباری اور حافظ عبدالستار حماد ﷾ کی شرح بخاری قابل ذکر ہیں ۔ زیر تبصرہ صحیح بخاری کا سلیس ترجمہ و تشریح بر صغیر پاک وہند کے مشہور ومعروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدداؤد راز﷫ کا ہے جس کا لفظ لفظ قاری کومحظوظ کرتا ہے اور دامن دل کوکھینچتا ہے۔ مولانا نے اپنی زندگی میں ہی 1392ھ میں اسے الگ الگ پاروں کی صورت میں شائع کروایا بعد ازاں 2004 ء میں مکتبہ قدوسیہ نے بڑی محنت شاقہ سے کمپیوٹر ٹائپ کر کے بڑے اہتمام سے آٹھ جلدوں شائع کیا تو اسے بہت قبول عام حاصل ہوا ۔ پھراس کے بعد کئی مکتبات نےبھی شائع کیا زیر تبصرہ نسخہ اولاً مکتبہ اسلامیہ ،لاہور کا طبع شدہ ہے پھر اسی نسخہ کاعکس دار العلم ،ممبئی نے شائع کر کے قارئین کے لیے منہاج السنۃ ویب سائٹ پر پبلش کیا ۔وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کیا گیا۔اس نسخہ کا امتیاز یہ ہے کہ اس میں مولانا داؤد کے تحریر کردہ ترجمہ وتشریح کےساتھ ساتھ فضیلۃ الشیخ احمد زہوۃ اوراحمد عنایۃ کی تخریج اور حافظ زبیر علی زئی ﷫ کا علمی مقدمہ بھی شامل اشاعت ہے ۔نیز شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد﷾ نےاس کی نظرثانی کرتے ہوئے مشکل مقامات کو آسان فہم کر نے کےساتھ ساتھ نہایت جامع اور تحقیقی مقدمہ بھی تحریر کیا ہے ۔اگرچہ مولانا داؤد راز ﷫ کا یہ ترجمہ پہلے بھی ویب سائٹ پر موجود تھا لیکن مذکورہ امتیازات کی بنا پر نسخہ ہذا کو کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کیاگیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

طلاق کا بیان

 

23

بیوی بچوں پر خرچ کرنے کا بیان

 

93

کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنے کا بیان

 

110

عقیقہ کا بیان

 

159

شکار پر بسم اللہ پڑھنے کا بیان

 

165

قربانی کا بیان

 

204

شراب کا بیان

 

219

بیماری کا بیان

 

250

طب کا بیان

 

272

لباس کا بیان

 

324

آداب کا بیان

 

405

سلام کے شروع ہونے کا بیان

 

541

دعا کا بیان

 

596

فہرست نا مکمل

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36179
  • اس ہفتے کے قارئین 194711
  • اس ماہ کے قارئین 1713784
  • کل قارئین115605784
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست