صحیح مسلم شریف اردو ( دار السلام ) جلد اول(2701#)

امام مسلم بن الحجاج
پروفیسر محمد یحیی سلطان محمود جلالپوری
دار السلام، لاہور
744
18600 (PKR)

صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے ۔ 202ھ میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے اور 261ھ میں نیشاپور میں ہی وفات پائی۔ انہوں نے مستند احادیث جمع کرنے کے لئے عرب علاقوں بشمول عراق، شام اور مصر کا سفر کیا۔ انہوں نے تقریباًتین  لاکھ احادیث اکٹھی کیں لیکن ان میں سے صرف7563 احادیث صحیح مسلم میں شامل کیں کیونکہ انہوں نے حدیث کے مستند ہونےکی بہت سخت شرائط رکھی ہوئی تھیں تا کہ کتاب میں صرف اور صرف مستند ترین احادیث جمع ہو سکیں۔ صحیح مسلم کی اہمیت کے  پیش  نظر  صحیح بخاری کی طرح اس کی  بہت زیادہ  شروحات لکھی گئیں۔ عربی  زبان میں  لکھی گئی  شروحات ِ صحیح مسلم میں  امام  نوویکی  شرح نووی کو امتیازی مقام حاصل  ہے ۔پاک وہند میں  بھی  کئی اہل  علم  نے   عربی  واردو  زبان میں اس کی  شروحات  وحواشی لکھے ۔عربی زبان میں  نواب صدیق حسن خاںاور اردو میں  علامہ وحید الزمان  کا ترجمہ  قابل ذکر    ہے اورطویل  عرصہ سے یہی  ترجمہ   متداول ہے لیکن اب اس کی  زبان کافی پرانی ہوگئی ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں  نئے  سرے سے کتب  ستہ کے ترجمے کرکے  شائع کیے جائیں۔ماشاء اللہ یہ سعادت اور شرف دار السلام کو حاصل ہوا کہ انہوں نے  مذکوروہ ضرورتوں کااحساس کرتے ہوئے ایک صدی کے بعد نئےسرے سےکتب  ستہ کے  تراجم وفوائد اردوزبان  کے جدید اور معیاری اسلوب میں کراکر  ان کو طباعت کے اعلی معیارپر شائع کرنے کا  پروگرام بنایا ۔ تاکہ قارئین کے  لیے ان کا مطالعہ اور ان سے استفادہ آسان ہوجائے اور یوں ان کا حلقۂ قارئین بھی زیادہ سے  زیادہ وسیع ہوسکے  کیونکہ ان تمام کاوشوں کا مقصد احادیث ِرسول کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے ۔تحقیق وتخریج  ،ترجمہ  وفوائد سے مزین دار السلام کی  چار کتابیں ( صحیح  بخاری ،سنن ابو داؤد ،سنن ابن ماجہ،سنن نسائی) منظر عام آچکی ہیں ۔اور عنقریب  صحیح بخاری  کی مفصل اردو  شرح بھی   منظر عام پر آجائے گی ۔اور اسی طرح  صحیح مسلم  ترجمہ و مختصر فوائد کے  ساتھ  بھی اسی سلسلہ کی کڑی  ہے صحیح مسلم  کے ترجمہ کی  تکمیل اور اس کی مفصل شرح کا  کام ابھی  جاری  ہے  ۔صحیح مسلم  کا یہ  ترجمہ  ومختصر  فوائد  پروفیسر محمد یحییٰ جلالپوری ﷾ نےتحریرکیے ہیں۔اللہ تعالیٰ کتاب کی تیاری و طباعت میں   شامل تمام احباب  کی  کاوشوں کو  قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

30

تقدیم

 

33

مقدمہ صحیح مسلم

 

45

ثقہ راویوں سے حدیث بیان کرنا ، کذابوں کو ترک کرنا اور رسول اللہ ﷺ پر جھوپ باندھنے سے احتراز کرنا واجب ہے

 

53

رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ بولنے کے بارے میں سختی

 

55

ہر سنی سنائی بات بیان کرنے کی ممانعت

 

56

ضعیف راویوں سےروایت کی ممانعت اور روایت کی ( حفاظت اور بیان کی ) ذمہ داری اٹھاتے ہوئے احتیاط

 

58

اسناد دین میں ہے ، (حدیث کی ) روایت صرف ثقہ راویوں سے ہو سکتی ہے ، راویوں میں پائی جانے والی بعض کمزوریوں ، کوتاہیوں کی وجہ سے ان پر جرح جائز ہی نہیں بلکہ واجب ہے ، یہ غیبت میں شامل نہیں جوحرام ہے بلکہ یہ توشریعت مکرمہ کا دفاع ہے

 

62

لفظ عن کے ذریعے سے روایت کردہ حدیث حجت ہے بشرطیکہ راویوں کی ملاقات ممکن ہو اوران میں سے کوئی راوی مدلس نہ ہو

 

89

1۔ایمان کے احکام و مسائل

 

103

باب : ایمان ،اسلام ، احسان کی وضاحت ، تقدیر الہٰی کے اثبات پر ایمان واجب ہے ، تقدیر پر ایمان نہ لانے والے سے براءت کی دلیل اور اس کے بارے میں سخت موقف

 

117

باب :ایمان کیا ہے ؟ اور اس کی خصلتوں کا بیان

 

120

باب :نمازوں کا بیان ، یہ اسلام کے ارکان میں سے ایک ہے

 

124

باب :ارکان اسلام کے بارے میں سوال

 

125

باب :اسلام کے(بنیادی) ارکان اور اس کے عظیم ستونوں کا بیان

 

129

باب :توحید ورسالت کی شہادت اور اسلام کے شرعی احکام کی دعوت دینا

 

136

باب :اس بات کی دلیل کہ جو شخص توحید پر فوت ہوا ، وہ لازما  جنت میں داخل ہو گا

 

144

باب :اس بات کی دلیل کہ جوشخص اللہ تعالیٰ کو رب ، اسلام کےدین اور محمدﷺ کے رسول ہونے پر راضی ہوا وہ مومن ہے ، چاہے کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہو

 

153

باب :اسلام کے جامع اوصاف

 

156

باب :اسلام میں افضلیت کے مدارج کی وضاحت او راسلام کا سب سے افضل کام کون سا ہے ؟

 

157

باب :وہ عادتیں جن سے متصف ہونے والا ایمان کی مٹھاس پا لیتا ہے

 

158

باب :اہل خانہ ، اولاد ، والدین بلکہ تمام انسانوں سے بڑھ کر رسول اللہ ﷺ سےمحبت ضروری ہے اور جس کا دل ایسی محبت سے خالی ہے وہ مومن نہیں

 

159

باب :پڑوسی کو تکلیف پہنچانے کی حرمت

 

160

باب :ہمسائے اور مہمان کی تکریم اور خیر کی بات کہنے یا خاموش رہنے کی ترغیب ، یہ سب امور ایمان کا حصہ ہیں

 

161

باب :ایمان میں اہل ایمان کا کم یا زیادہ ہونا اور اس میں اہل یمن کی ترجیح

 

165

باب :دین خیر خواہی ( اور خلوص) کا نام ہے

 

169

باب :گناہوں کے ارتکاب کی وجہ سے ایمان میں کمی کا بیان اور یہ کہ گناہوں میں ملوث ہونے والے سے ایمان کی نفی کامطلب ، کمال ایمان کی نفی ہے

 

170

باب :منافق کی خصلتیں

 

173

باب :اپنے با‎پ سے دانستہ نسبت توڑنے والے کے ایمان کی حالت

 

176

باب :نبی اکرم ﷺ کا فرمان :’’مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے جنگ کفر ہے ‘‘

 

177

باب :کسی کےنسب پر طعن کرنے اور نوحہ کرنے پر کفر کا اطلاق

 

179

باب :بھگوڑے غلام کو کافر کہنا

 

180

باب :اس شخص کا کفر جویہ کہے کہ ہمیں ستاروں کے طلوع ہونے سے بارش ملی

 

181

باب :نماز چھوڑنے والے پر کفر کا اطلاق کرنا

 

186

باب :اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا سب سے افضل عمل ہے

 

187

باب :شرک تمام گناہوں سے بدتر ہے ، اس کے بعد بڑے بڑے گناہ کون سے ہیں ؟

 

190

باب :کبیرہ گناہوں اور ان میں سے بھی سب سے بڑے گناہوں کا بیان

 

191

باب :تکبر کی حرمت کا بیان

 

193

باب :کافر کے لا الہ الا اللہ کہہ دینے کے بعد اسے قتل کرنا حرام ہے

 

197

باب :نبی ﷺ کافرمان :’’جس نے ہمارے خلاف اسلحہ اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں ‘‘

 

201

باب :نبی ﷺ کا فرمان :’’جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں ‘‘

 

202

باب :چغل خوری کی شدید حرمت

 

205

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1907
  • اس ہفتے کے قارئین: 3988
  • اس ماہ کے قارئین: 28516
  • کل قارئین : 47073054

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں