#2507

مصنف : ناصر الدین البانی

مشاہدات : 10105

صحیح الأداب المفرد للإمام البخاری

  • صفحات: 448
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17920 (PKR)
(جمعہ 17 اپریل 2015ء) ناشر : دار العلم، ممبئی

امام محمد بن اسماعیل بخاری ﷫ کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ امیر االمؤمنین فی الحدیث امام المحدثین کے القاب سے ملقب تھے۔ ان کے علم و فضل ، تبحرعلمی اور جامع الکمالات ہونے کا محدثین عظام او رارباب ِسیر نے اعتراف کیا ہے امام بخاری ۱۳ شوال ۱۹۴ھ؁، بروز جمعہ بخارا میں پیدا ہوئے۔ دس سال کی عمر ہوئی تو مکتب کا رخ کیا۔ بخارا کے کبار محدثین سے استفادہ کیا۔ جن میں امام محمد بن سلام بیکندی، امام عبداللہ بن محمد بن عبداللہ المسندی، امام محمد بن یوسف بیکندی زیادہ معروف ہیں۔ اسی دوران انہوں نے امام عبداللہ بن مبارک امام وکیع بن جراح کی کتابوں کو ازبر کیا اور فقہ اہل الرائے پر پوری دسترس حاصل کر لی۔ طلبِ حدیث کی خاطر حجاز، بصرہ،بغداد شام، مصر، خراسان، مرو بلخ،ہرات،نیشا پور کا سفر کیا ۔ ان کے حفظ و ضبط اور معرفت حدیث کا چرچا ہونے لگا۔ ان کے علمی کارناموںم میں سب سے بڑا کارنامہ صحیح بخاری کی تالیف ہے جس کے بارے میں علمائے اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قرآن کریم کے بعد کتب ِحدیث میں صحیح ترین کتاب صحیح بخاری ہے۔ فن ِحدیث میں اس کتاب کی نظیر نہیں پائی جاتی آپ نے سولہ سال کے طویل عرصہ میں 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا۔ امام بخاری ﷫ کی صحیح بخاری کے علاوہ بھی متعد د تصانیف ہیں۔ اسلامی آاداب واطوار کے موضوع پر امام بخاری نے ایک مستقل کتاب مرتب فرمائی ہے۔ جو ’’الادب المفرد‘‘ کے نام سےمعروف ومشہور ہے۔ اس میں تفصیل کے ساتھ ان احادیث کو پیش فرمایا ہے جن سے ایک اسلامی شخصیت نمایاں ہوتی ہے۔ ایک مسلمان کے شب وروز کیسے گزرتے ہیں وہ اپنے قریبی اعزہ وقارب کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے دوست واحباب اور پاس پڑوس کے تعلق سے اس کا کیا برتاؤ ہوتا ہے۔ ذاتی اعتبار سےاسے کس مضبوط کردار اور اخلاق کا حامل ہوتا چاہیے۔ ان جیسے بیسیوں موضوعات پر امام بخاری نے اس کتاب میں احادیث جمع فرمائی ہیں ۔ اس کتاب پر محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ﷫ نے علمی وتحقیقی کام کر کے اس کی افادیت دوچند فرمادی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب اسی کا ترجمہ ہے ۔ترجمہ کی سعادت عبدالقدوس ہاشمی نے حاصل کی ہے اور اردو ترجمے پر نظر ثانی کا فریضہ مولانا رفیق احمد رئیس سلفی نے انجام دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ   مؤلف ،محقق ،مترجم ، کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین( م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

فرمان الہٰی: ’’ہم نے لوگوں کو والدین کےساتھ احسان کی ہدایت کی ہے ۔ ‘‘

 

7

ماں کے ساتھ نیک سلوک

 

7

باپ   کے ساتھ نیک سلوک

 

9

والدین سےنرم گفتگو

 

9

والدین کا بدلہ

 

10

والدین کی نافرمانی کرنا

 

11

جواپنے والدین پر لعنت کرے اس پر خدا کی لعنت

 

12

اگر گناہ نہ ہو تو والدین کی اطاعت کی جائے

 

13

والدین کے پائے اور جنت میں نہ جائے

 

14

مشرک باپ سے بھلائی کرنا

 

15

والدین کو گالی نہ دی جائے

 

17

والدین کی نافرمانی کا عذاب

 

17

والدین کی بددعا

 

18

عیسائی ماں کے سامنےاسلام پیش کرنا

 

20

والدین کی وفات کے بعد حسن سلوک

 

21

جس کے ساتھ باپ سلوک کرنا تھا ان کے ساتھ حسن سلوک

 

22

کیا باپ کا کنیت سے ذکر کیا جائے

 

23

رشتہ داروں کےحقوق کی حق شناسی

 

23

صلہ رحمی سے عمر بڑھ جاتی ہے

 

26

قریب سے قریب تر کے ساتھ حسن سلوک

 

27

قاطع رحم کی دنیا میں سزا

 

28

مشرک رشتہ دار کو تحفہ دینا اور اس کے ساتھ سلوک

 

29

اپنےنسب ناموں کو یاد رکھو تاکہ تم اپنے رشتہ داروں کے ساتھ سلوک کر سکو

 

30

کسی قوم کےموالی ان کے جزو ہوتے ہیں

 

31

دو یا ایک بیٹی کی پرورش کرنےوالا

 

33

اولاد آدمی کو بخیل اور بزدل بنا دیتی ہے

 

34

بچے کو کاندھے پر اٹھانا

 

35

کسی دوست کے لیے مال و اولاد میں کثرت کی دعا

 

37

مائیں رحم دل ہوتی ہیں

 

38

باپ کی طرف سے ادب آموزی اور اولاد سے حسن سلوک

 

39

جورحم نہیں کرتا ، اس پر رحم نہیں کیا جائے گا

 

40

ہمسایہ کاحق

 

41

(بھلائی کی) ہمسایہ سے ابتداء کرنا

 

42

ہمسایوں میں قریب سے قریب تر

 

43

ہمسایہ کو چھوڑ کر پیٹ بھر کھانا

 

44

بہترین ہمسایہ

 

45

نیک ہمسایہ

 

45

برا ہمسایہ

 

45

ہمسایہ کو دکھ نہیں دینا چاہیے

 

46

ہمسایہ کی شکایت

 

47

ہمسایہ کو اتنا ستایا کہ وہ گھر چھوڑ کر بھاگ گیا

 

48

یہودی ہمسایہ

 

48

کرم

 

49

اپنے یتیم کا بار اٹھانے کی فضیلت

 

50

یتیم کےلیے رحم دل باپ کی طرح بن جاؤ

 

51

یتیم کی تادیب

 

52

جس کابچہ مر گیا ہو

 

52

جس کسی کا حمل ساقط ہو جائے

 

55

حسن ملکہ

 

56

خادم کوبدوی کےہاتھ فروخت کر دینا

 

57

خادم کومعاف کر دینا

 

58

خادم قصور بھی کرتا ہے

 

59

خادم کو ادب آموزی

 

60

چہرے پر مت مارو

 

61

جو غلام کو طمانچہ مارے اسے چاہیے کہ آزاد کر دے

 

64

غلام کا قصاص

 

64

غلاموں کو گالی دینا

 

66

کسی شخص کا اپنے غلام اورخادم پرخرچ کرنا بھی صدقہ ہے

 

67

اگر کوئی اپنے غلام کےساتھ کھانا ناپسند کرے

 

68

غلام چرواہا (ذمہ دار ) ہے

 

70

غلام ہونےکو پسند کیا

 

71

مرد اپنے گھر والون کا نگراں ہے

 

72

جس کے ساتھ نیکی کی جائے اس کابدلہ دے

 

73

کسی شخص کی اپنے بھائی کی امداد

 

74

دنیا میں بھلائی والے ہی آخرت میں بھلائی والے ہوں گے

 

75

ہر بھلائی ایک صدقہ ہے

 

76

پسندیدہ بات

 

78

جائیداد کی طرف جانا

 

80

ایک مسلمان اپنے بھائی کاآئینہ ہے

 

81

ناجائز کھیل اور مذاق

 

82

لوگوں سے درگزر کرنا اور معاف کرنا

 

83

لوگوں سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملنا

 

84

تبسم

 

85

ضحک

 

86

جس سے مشورہ طلب کیا جائے وہ امانت دار ہے

 

87

مشورہ

 

88

لوگوں میں آپس کی محبت

 

89

الفت

 

90

دل لگی

 

90

حسن اخلاق

 

91

بخل اور کنجوسی

 

95

جل

 

99

اچھا مال اچھے آدمی کے لیے ہوتا ہے

 

100

طیب نفس

 

101

پریشان حال کی اعانت واجب ہے

 

102

حسن اخلاق کےلیے دعا

 

104

لعنت کرنا

 

105

کافر پر لعنت کرنا

 

106

چغل خور

 

107

عیب لگانا

 

108

جھوٹی تعریفیں کرنا

 

109

تعریف کرنےوالوں کے منہ پر خاک چالنا

 

111

اپنے دوست کی ایسی تکریم نہ کرو کہ اس پر بار ہو جائے

 

112

ملاقات

 

113

ملاقاتوں کی فضیلت

 

115

بڑی عمر والے کی فضیلت

 

117

بڑےکی تکریم کرنا

 

117

گفتگو اورسوال میں بڑا آدمی ابتدا کرے

 

118

جب بڑے نہ بولیں توچھوٹے کوبولنے کا حق حاصل ہے ؟

 

119

سب سے بڑے کو سرجار بنانا

 

120

بچوں میں سے سب سے چھوٹےکو پھل دو

 

121

بچوں کے سر پر ہاتھ پھیرنا

 

122

کسی کا کسی چھوٹےکو پیارے بیٹے کہنا

 

123

اہل زمیں پر رحم کرو

 

124

جانوروں پر رحم کرنا

 

125

پرندہ کےانڈے اٹھانا

 

127

اچھی باتوں کی سعی کرنا

 

128

ایذاء رسانی پر صبر

 

129

لوگوں میں صلح صفائی کرانا

 

130

کسی کے نسب میں طعن کرنا

 

131

کسی مسلمان سے ترک تعلق کرنا

 

133

مقاطعہ کرنے والے لوگ

 

136

عداوت

 

136

جس نے بری مثال کو ناپسند کیا

 

138

مکر اور دھوکہ

 

138

پانی پلانا

 

139

باہم گالی گلوچ کرنے والے دونوں شیطان ہیں ایک دوسرے کی آبروریزی کرتے اور جھوٹ بکتے ہیں

 

140

مسلمان کو گالی دینا فسق ہے

 

141

کسی خاص شخص کو مخاطب کیے بغیر عام گفتگو کرنا

 

143

کسی کومنافق کہنا اوراس کی تاویلات کرنا

 

144

دشمنوں کا ہنسی اڑانا

 

146

فضول خرچی

 

146

مکانات کی درستگی

 

147

تعمیر کےاخراجات

 

147

عمل تعمیر

 

149

وسیع رہائش گاہ

 

150

نرم خوئی

 

152

رہائش میں سادگی

 

154

سکون و طمانیت

 

155

مظلوم کی بددعا

 

156

ظلم کی تاریکی ہی تاریکی ہے

 

156

کفارہ مریض

 

160

رات کودیر گئے عیادت کرنا

 

161

مریض کےوہ اعمال لکھے جاتے ہیں جو حالت صحت میں وہ کرتا تھا

 

162

کیا کسی مریض کا یہ کہنا کہ مجھے تکلیف ہےشکایت شمار ہو گی

 

166

بچوں کی عیادت کرنا

 

168

باب

 

169

بدوی کی عیادت

 

169

مریضوں کی عیادت

 

170

عیادت مریض کی فضیلت

 

173

مریض کےقریب ہی نماز پڑھی

 

174

مشرک کی عیادت

 

174

مریض سے کچھ کہنا

 

175

مریض کیا جواب دے

 

176

آشوب چشم پر عیادت

 

177

عیادت کرنے والا کہاں بیٹھے

 

177

آدمی اپنے گھر میں کیا کرے

 

178

عقل قلب میں ہے

 

180

تکبر

 

181

ظلم کا جواب دینا

 

185

تجربات

 

188

زمانہ جاہلیت کا معاہدہ

 

188

بھائی چارہ

 

189

بکریاں برکت ہیں

 

189

اونٹ اپنےمالک کے لیے عزت ہے

 

191

بادیہ نشین اعرابیت

 

192

پہاڑیوں پر میر کرنا

 

192

آہستگی

 

194

سرکشی

 

195

قبول ہدیہ

 

197

حیا

 

198

کسی غیر کےلیے دعاکی

 

201

اخلاص سے مانگی ہوئی دعا

 

202

دعا میں ہاتھ اٹھانا

 

203

سیدالاستغفار

 

206

کسی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں دعائے خیر

 

207

باب

 

208

نبی ﷺ پر صلوۃ (درود)پڑھنا

 

212

نبی ﷺ کا ذکر کسی کے سامنے آئے اور وہ درود نہ پڑھے

 

213

جس نے ظلم کیا اس کےحق میں بد دعا کرنا

 

215

طول عمر کی دعا

 

216

کاہلی سے اللہ کی پناہ چاہنا

 

217

جو اللہ سے مانگتا نہیں اس پر اللہ خفا ہوتا ہے

 

218

جہاد فی سبیل اللہ میں صف بندی کے وقت دعا کرنا

 

219

نبی ﷺ کی دعائیں

 

219

بارش کے وقت دعا

 

224

موت کےوقت دعا

 

225

رسول اللہ ﷺ کی دعائیں

 

225

بےچینی کےوقت دعا

 

231

استخارہ کی دعا

 

232

جب کسی حاکم قاہر کاخوف ہو

 

234

دعا کرنے والے کے لیے جواجر و ثواب جمع ہوتاہے

 

235

دعا کی فضیلت

 

236

ہواکےوقت دعا

 

237

ہوا کو برا نہ کہو

 

238

اللہ سے عافیت سےسوال کرنا

 

239

آزمائش میں ڈالےجانے کی دعا کرنا مکروہ ہے

 

240

آزمائش کے وقت سے پناہ مانگنا

 

241

باب

 

242

غیبت ۔ اللہ کاحکم کہ تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے

 

243

کسی لڑکے کے سر پر اس کے باپ کی موجودگی میں ہاتھ پھیرنا اور اس کے لیے برکت کی دعا کرنا

 

244

اہل اسلام کا باہم ایک دوسرے کی رہنمائی اور تعاون کرنا

 

245

مہمان کا احترام اور اس کی خدمت

 

246

جائزہ مہمان

 

247

مہمان داری تین دن ہے

 

248

کسی کے گھر میں ٹھہرنا

 

249

مہمان کو کھانا پیش کر کے خود نماز پڑھنا

 

250

کسی شخص کا اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا

 

252

جب تہائی رات باقی رہ جائے اس وقت کی دعا

 

254

کسی کو بارادہ صفت ، گول بدن، سیاہ فام ، دراز یا کوتاہ قد کہنا

 

254

حکایت بیا ن کرنے میں کوئی حرج نہیں

 

255

منافق کو سردار نہ کہو

 

256

جونہ جانتا ہواسے یہ نہ کہے کہ اللہ جانتا ہے

 

257

قوس و قزح

 

257

زمانہ کو برا نہ کہو

 

258

تعمیرات

 

261

لا و أبيك ( تیرا بھلا ہو ) کہنا

 

261

گانا اور کھیل

 

262

بہتر سیرت و طریقہ زندگی

 

263

انگور کو کرم نہ کہو

 

265

کسی شخص کا ویحک کہنا

 

265

کسی کا یہ کہنا کہ میں کسل مند ہوں

 

266

کسل سےپناہ مانگنا

 

267

کسی کا یہ کہنا: آپ پر میرے ماں باپ فدا ہوں

 

268

یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا ہے

 

269

ابو الحکم کنیت رکھنا

 

270

تیز رفتاری

 

271

ایک نام کی جگہ دوسرا نام بدل دینا

 

272

کسی کےنام کی تصغیر بنا کر مخاطب کرنا

 

273

عاصیہ نام کو بدل دینا

 

274

شہاب

 

275

العاص

 

275

زحم (وقت و تنگی )

 

276

برۃ (نیکوکار)

 

276

افلح

 

276

رباح

 

277

اسمائے انبیاء

 

277

حزن

 

279

کیا مشرک کا کنیت سےذکر کیا جائے

 

280

بچہ کی کنیت

 

281

عورتوں کی کنیت

 

281

بڑوں او راہل فضیلت کے ساتھ چلنے کا طریقہ

 

282

باب

 

283

شعر سےحکمت و دانشمندی آتی ہے

 

283

عام گفتگو کی طرح شعر بھی اچھے اور برے ہوتےہیں

 

285

شعر سنانے کو کہنا

 

286

بعض بیان میں جادو ہوتا ہے

 

287

ناپسندیدہ اشعار

 

287

کثرت کلام

 

287

کسی بات کی تمنا کرنا

 

289

غلط لہجہ پر مارنا

 

290

معاریض

 

290

افشائے راز

 

291

راستہ اور سڑک بتا دینا

 

292

کسی اندھے کو بھٹکا دینا

 

293

حسب نسب

 

293

روحیں صف بستہ فوجیں ہیں

 

294

تعجب کے موقع پر کسی کا سبحان اللہ کہنا

 

295

کنکری پھینکنا

 

ذ296

ہوا کو بری نہ کہو

 

296

شکون

 

298

فال

 

299

اچھے نام سےحصول برکت

 

300

گھوڑوں میں نحوست

 

300

چھینک

 

301

چھینک پر کیا کہے

 

301

چھینک کا جواب دینا

 

302

چھینک پر ابتدائی اور بعد کے جملے

 

304

آب نہ کہو

 

305

جب کئی بار چھینک آئے

 

305

جماہی

 

306

جواب میں لبیک کہنا

 

307

بیٹھے ہوئے شخص کے لیے کھڑا ہونا

 

310

جمائی آئے تو منہ پر ہاتھ رکھ لیا کرو

 

311

تعجب کے وقت سر ہلانا اور ہونٹوں کو دانت میں دبانا

 

314

تعجب میں زانو پر یا کسی اور چیز پر ہاتھ مارنا

 

315

اگر کسی نے اپنے بھائی کےزانو پر نیک نیتی سےہاتھ مارا

 

316

خود بیٹھا ہو اور لوگ اس کے لیے کھڑے رہیں یہ ناپسندیدہ عمل ہے

 

320

باب

 

321

باب

 

322

لڑکوں سے مصافحہ کرنا

 

323

مصافحہ

 

324

معانقہ

 

324

ہاتھ چومنا

 

326

سلامی کابتداء

 

327

سلام کو رائج کرنا

 

328

سلام کی فضیلت

 

330

السلام عز وجل کےاسماء میں سے ہے

 

331

آنےوالا بیٹھے ہوئےکو سلام کرے

 

333

کیا پیدل سوار کو سلام

 

334

چھوٹا بڑے کو سلام کرے

 

335

سلام کی انتہا

 

335

اشارے سے سلام کرنا

 

336

اپنا سلام سنانا

 

336

مجلس میں آئے تو سلام کرے

 

337

مجلس میں جو اٹھے سلام کرے

 

339

مصافحہ کے لیے ہاتھ میں خوشبو لگانا

 

340

باب

 

341

فاسق کوسلام نہ کرنا

 

341

حکمراں کو سلام کرنا

 

342

سوتے ہوئے کو سلام کرنا

 

345

مرحبا

 

345

سلام کو جواب کیسے دیا جائے

 

346

سلام کا جواب نہ دیا

 

347

سلام میں بخل کرنا

 

348

عورتوں کو سلام کرنا

 

349

کسی کو مخصوص کر کے سلام کرنے کو مکروہ سمجھا

 

350

آیت پردہ کیسےنازل ہوئی ؟

 

351

اپنی بیوی کے ساتھ کھاناکھانا

 

353

غیر مسکون گھر میں داخل ہونا

 

354

اپنی ماں سےبھی اجازت لے

 

355

طلب اجازت تین بار

 

356

سلام کےعلاوہ اجازت طلبی

 

357

اجازت طلب کرنا دیکھنےہی کی وجہ سے ہے

 

358

کوئی شخص جب کسی کو گھر میں سلام کرے

 

359

کسی کا بلانا اجازت ہے

 

361

دروازےکے پاس کیسےکھڑا ہوا

 

362

دروازہ کھٹکھٹانا

 

363

طلب اجازت کی کیفیت

 

365

’کو ن ہے ‘ کےجواب میں کہا ’میں ہوں‘

 

365

گھروں کےاندر دیکھنا

 

365

جو سلام کر کے گھر میں داخل ہو اس کی فضیلت

 

366

گھر میں داخل ہوتے ہوئے خدا کونہ یاد کیا تواس گھر میں شیطان رہے گا

 

367

ذمیوں کو پہلے سلام نہ کیا جائے

 

368

ذمی کو اشارہ سے سلام کرنا

 

369

اہل کتاب کو خط کس طرح لکھا جائے

 

371

ذمی کو کیسے دعا دے ؟

 

372

نصرانی کو بغیر پہچانے سلام کیا

 

373

خط کا جواب

 

374

عورتوں کے نام خط اور ان کاجواب

 

374

امابعد

 

374

خطوط کی ابتد بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سے

 

376

کیف اصبحت کہنا

 

377

کیف انت ؟ کہنا

 

379

جب کہا جائے کیسی صبح ہوئی تو کیا جواب دے ؟

 

380

وسیع تر مجلس اچھی مجلس ہوتی ہے

 

381

راستہ میں بیٹھنا

 

382

بیٹھنے میں کشادگی

 

382

آخر میں کسی کا بیٹھنا

 

382

دو آدمیون کےدرمیان جگہ بنا کر بیٹھنا

 

383

ہم نشین سب سے زیادہ مکرم ہے

 

383

ہم نشین کےسامنے پیر پھیلا کر بیٹھنا

 

384

بیرونی چبوتروں کی مجلسیں

 

385

کوئیں پر پیر لٹکا کر اور پنڈلیاں کھول کر بیٹھے

 

386

امانت

 

388

کسی کی گفتگو اس کی ناپسندیدگی کے باوجود سننا

 

390

تخت پر بیٹھنا

 

390

تیسرے کو چھوڑ کر دوآدمی سرگوشی نہ کریں

 

393

جب چار ہوں

 

394

احتباء

 

394

کسی کےلیے تکیہ پیش کرنا

 

395

اکڑوں بیٹھنا

 

396

چار زانو بیٹھنا

 

396

احتباء

 

397

چت لیٹنا

 

399

منہ کےبل سونا

 

400

دائیں ہاتھ ہی سے لے اوردے

 

400

کھلی چھت پر بغیر پردہ کے سونا

 

401

کیا پیر لٹکا کر بیٹھے

 

401

صبح کےوقت کی دعا

 

402

شام کےوقت کی دعا

 

403

بستر پر جاتے ہوئےکیا دعا کرے

 

404

سونے کےوقت دعا کی فضیلت

 

406

گال کےنیچے ہاتھ رکھنا

 

406

باب

 

407

رات کوجاگ اٹھےتو کیا کہے

 

408

چراغ گل کردینا

 

409

گھر میں آگ چھوڑ کر سارے لوگ سو نہ جائیں

 

410

بارش سے حصول برکت ومسرت

 

411

رات کو دروازہ بند کر دینا

 

411

جانوروں کومقابلہ کے لیے للکارنا

 

412

مرغ کی آواز سن کر دعا کرنا

 

412

قیلولہ کرنا

 

413

دن کےآخر میں سو جانا

 

414

ختنہ

 

415

بڑی عمر والے کا ختنہ

 

416

بچے کی تحنیک

 

417

ولادت پر دعا

 

417

موئے زیر ناف صاف کرنے کےلیے وقت کا تعین

 

418

قمار بازی

 

418

غناء

 

419

پانسہ کھیلنے والوں کاگناہ

 

420

مومن ایک ہی بل سے دوبار نہیں ڈسا جاتا

 

422

رات کو تیر اندازی کرنا

 

422

جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ کو موت دینا چاہتا ہے تو اسی جگہ اس کا کوئی کا بنادیتا ہے

 

423

وسوسہ

 

423

ظن

 

424

بغل کےبال لینا

 

424

لڑکوں کو جوز سے کھیلنا

 

425

کبوترون کو ذبح کرنا

 

426

جس کو غرض ہو وہی جائے

 

426

فضول دیکھنا

 

427

فضول باتیں کرنا

 

427

دو رخا آدمی

 

428

دو رخے آدمی کا گناہ

 

428

حیا

 

429

جفا

 

429

شرماؤ نہیں تو پھر جو چاہو کرو

 

460

غضب ( غصہ )

 

430

غصہ میں کیا کہے ؟

 

431

جب غصہ آئے تو چپ ہو جائے

 

431

اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کرو

 

431

تمہاری نفرت تباہی نہ ہو جائے

 

432

 

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20907
  • اس ہفتے کے قارئین 20907
  • اس ماہ کے قارئین 1694858
  • کل قارئین113302186
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست