#2688.02

مصنف : عبد المجید سوہدروی

مشاہدات : 5376

حدیث کی تیسری کتاب تحقیق و تخریج کے ساتھ

  • صفحات: 146
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2920 (PKR)
(اتوار 12 جولائی 2015ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور

زیر تبصرہ کتاب کتب احادیث کا وہ با برکت سلسلہ ہے جو محترم مولانا عبد المجید سوہدروی  ﷫نے بچوں اور نوجوانوں میں حدیث کا شوق پیدا کرنے کے لئے شروع کیا تھا۔جس وقت آپ نے یہ مبارک سلسلہ شروع فرمایا تھا اس وقت بچوں اور نوجوانوں کے لئے اردو میں حدیث کے موضوع پر بہت کم کتب دستیاب تھیں۔بہرحال آپ نے نونہالان چمن کی اصلاح وتربیت کے لئے جو کتب لکھیں اور ان کی جو تشریح فرمائی وہ اپنی سلاست اور افادیت کی بناء پر بہت پسند کی گئیں۔اس وقت کے تقریبا 500 علماء کرام نے ان کتب کی بابت اپنے اچھے ریمارکس دئیے۔بطور نمونہ چند معروف  علماء کرام  کے ریمارکس کتاب کے شروع میں بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔جنہیں پڑھ کر اس کتاب کی حیثیت کا اندازہ ہوتا ہے۔یہ حدیث کی کل چار کتب ہیں ۔ہر کتاب میں متعدد احادیث جمع ہیں ۔پہلی کتاب میں 40 احادیث ہیں،دوسری میں 32،تیسری میں بھی 32 اور چوتھی میں 33 احادیث جمع ہیں۔اس طرح یہ نورانی سلسلہ کل 137 احادیث پر مشتمل ہے۔اس کتاب کی تخریج وتحقیق کا کام محترم مولانا محمد ادریس فاروقی صاحب ﷫نے کیا ہے۔یہ کتاب مدارس ،مساجد اور گھروں میں اسلامی تعلیم وتربیت کے حوالے سے ایک کورس کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

7

پیش لفظ

 

9

دیباچہ

 

11

مال کی حفاظت کی اہمیت

 

13

نکاح سنت رسول ہے

 

17

اہلیہ کی قدر و منزلت

 

22

طلاق کی شرعی حیثیت

 

26

اللہ کا محبوب کون

 

31

ادائیگی قرض کی اہمیت

 

36

سود کی حرمت و قباحت

 

42

دعا کی اہمیت

 

48

جہاد کی فضیلت

 

54

نماز کی فرضیت

 

61

نماز آنکھوں کی ٹھنڈک

 

67

باجماعت نماز کی فضیلت

 

70

روزے کی فضیلت

 

75

حج میں تعجیل کا حکم

 

80

زکوۃ کی فضیلت

 

84

پوشیدہ صدقہ کی فضیلت

 

89

قرآن سے محروم شخص کی مثال

 

94

قیامت کی چند نشانیاں

 

98

بے وفا عراقی کا سوال

 

104

کسی آدمی کی پرکھ کا معیار

 

106

رب سے ٹھٹھا کرنے والا شخص

 

110

ظلم سے زمین ہتھیانے کی سزا

 

113

شوقیہ کتا پالنے کی سزا

 

116

خیانت بڑا جرم ہے

 

120

جھوٹا خواب بیان کرنے کی سزا

 

122

عدم سکونی میں عبادت کا درجہ

 

124

حکیمانہ نصائح

 

126

غربت پر راضی رہنا

 

128

ایک محبوب ترین عمل

 

130

انسانوں سے محبت کا صلہ

 

132

زہد کی مثال

 

134

زندگی کا مقصد مال جمع کرنا نہیں

 

137

اس کتاب کی دیگر جلدیں

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19782
  • اس ہفتے کے قارئین 259496
  • اس ماہ کے قارئین 1287661
  • کل قارئین96939505

موضوعاتی فہرست