#2109

مصنف : محمد ادریس فاروقی

مشاہدات : 18989

سیرت حسین ؓمع سانحہ کربلا

  • صفحات: 481
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12025 (PKR)
(منگل 04 نومبر 2014ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور

صحابہ کرام ؓ اجمعین کے دور میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات کے متعلق کچھ لکھنا تنے ہوئے رسے پر چلنے کے مترادف ہے۔ذرا سا توازن بگڑنے سے انسان کسی گہری  کھائی میں گر سکتا ہے۔یہ موضوع جتنا حساس ہے اس میں اتنی  ہی بے احتیاطی برتی گئی ہے۔ایک طرف تو لوگ اس حد تک چلے گئے ہیں کہ سیدہ عائشہ ،سیدنا طلحہ،سیدنا زبیر،سیدنا معاویہ،سیدنا عمرو بن عاص اور سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ  پر تنقید کے نشتر چلاتے ہیں تو دوسری طرف اس حد تک جا پہنچے ہیں کہ سیدنا حسین ﷜کو باغی قرار دے دیا ہے۔ان کی دیدہ دلیری دیکھئے کہ وہ یہ کہتے ہوئے بھی نہیں چوکتے کہ سیدنا حسین ﷜کا مقصد محض دنیاوی اقتدار کا حصول تھا۔حالانکہ یہ درست نہیں ہے۔اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ جنگ جمل ،جنگ صفین اور واقعہ کربلا ایک ہی سلسلے کی مختلف کڑیاں ہیں اور یہ اسی فتنے کا تسلسل ہے جو سیدنا عمر ﷜کی شہادت سے شروع ہوا اور سیدنا عثمان ﷜کے عہد خلافت میں پروان چڑھا۔زیر تبصرہ کتاب " سیرت حسین ﷜مع سانحہ کربلا "مسلم پبلیکیشنز کے مدیر محترم نعمان فاروقی  کے والد گرامی ماہنامہ ضیائے حدیث کے بانی وسابق چیف ایڈیٹر مولانا حکیم محمد ادریس فاروقیکی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے افراط وتفریط سے بچتے ہوئے  نہایت اعتدال اور توازن کے ساتھ سیدنا حسین کی سیرت اور واقعہ کربلا کو  بیان فرمایا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔(آمین) موصوف  کے  فرزند ارجمند  محترم  مولانا محمدنعمان فاروقی( فاضل مرکز  الدعوہ السلفیہ،  ستیانہ بنگلہ) ایک جید عالم دین  اور اچھے  مضمون  نگار ہیں طویل عرصہ سے  دارالسلام ،لاہور میں سینئر ریسرچ سکالر کے فرائض انجام دینے کے علاوہ    اپنے  والدگرامی کے جاری کردہ  ماہنامہ ضیائےکے   بطور ایڈیٹر اور مسلم  پبلی کیشنز کے بطور  مدیر بھی  خدمات انجام دے رہے  ہیں ۔کتاب ہذا انہوں نے  بطور ہدیہ  لائبریری کے لیے  عنائیت کی  ہےیہ کتاب  اپنے موضوع پرمنفرد اہمیت کی حامل ہے   حالیہ  ایام  میں ہر ایک کےلیے  اس کا مطالعہ کرنا  از حد ضروری ہے ۔لہذا  افادہ عام کےلیےاسے   فوری پبلش کیا گیا ہے۔ ( راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقاریظ

 

15

مولانا محمد ادریس فاروقی

 

45

عرض ناشر

 

49

حرف اول

 

59

باب اول ولادت با سعادت اور تعلیم و تربیت

 

67

باب دوم سیدنا حسین ؓاور عہد صحابہ ؓ

 

89

باب سوم سیدنا حسین ؓکے فضائل و مناقب

 

103

حلیہ مبارک

 

153

باب چہارم سیدنا حسن ؓکی خلافت

 

182

باب پنجم یزید کی ولی عہدی کا مسئلہ

 

197

باب ششم حضرت حسین ؓکی مکہ روانگی اور سانحہ کربلا

 

261

باب ہفتم حادثہ کربلا کے بنیادی مجرم اور یزید کا تاثر و تاسف

 

349

باب ہشتم فلسفہ شہادت حسین ؓ

 

380

باب نہم قاتلین حسین ؓکا عبرتناک انجام اور اصلاح طلب پہلو

 

399

باب دہم شیعہ سنی عقائد و نظریات میں فرق

 

432

گیارہواں باب اہل تشیع ان کی اقسام اور بارہ ائمہ کا تعارف

 

453

بارہواں باب حضرت حسین ؓکی ازواج و اولاد

 

467

تیرہواں باب حضرت حسین ؓغیروں کی نظر میں

 

469

مصادر و مراجع

 

477

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21182
  • اس ہفتے کے قارئین 21182
  • اس ماہ کے قارئین 1695133
  • کل قارئین113302461
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست